Tag Archives: England Cricket Team

انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ کو کہہ دیا الوداع! جانیں 31 سال کی عمر میں کیوں لیا فیصلہ

نئی دہلی: انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ کے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ بین اسٹوکس موجودہ وقت میں انگلینڈ کے ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہے۔ وہ ٹی20 اور ٹسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ بین اسٹوکس اپنا آخری مقابلہ منگل (19 جولائی) کو اپنے گھریلو میدان ڈرہم میں کھیلیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم یہ مقابلہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ اسٹوکس نے انگلینڈ کی طرف سے 104 ونڈے میچوں میں حصہ لیا ہے۔ وہ سال 2019 کے ونڈے عالمی کپ  فائنل میں ‘مین آف دی میچ‘ بھی منتخب کئے گئے تھے۔

بین اسٹوکس نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، ’میں انگلینڈ کے لئے ونڈے کرکٹ میں اپنا آخری میچ منگل کو ڈرہم میں کھیلوں گا۔ میں نے اس فارمیٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لئے یقینی طورپر بہت مشکل فیصلہ رہا ہے۔ میں نے انگلینڈ کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کے ہر منٹ کا مزہ لیا ہے۔ میرے لئے یہ سفر شاندار رہا۔ اس فارمیٹ میں اب شاید اپنی ٹیم کے لئے  100 فیصد نہیں دے سکتا۔ میں اب تینوں فارمیٹ میں اتنا اچھا کرکٹ نہیں کھیل پاوں گا، اس لئے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے‘۔

انگلینڈ کو پہلی بار ونڈے عالمی کپ فاتح بنانے کا سہرا

بین اسٹوکس نے سال 2019 میں انگلینڈ کو ونڈے عالمی کپ فاتح بنایا۔ بین اسٹوکس نے پورے ٹورنا منٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 66.42 کی اوسط سے 465 رن بنائے۔ فائنل میں بھی بین اسٹوکس نے 84 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ان کی اننگ کی بدولت ہی انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ بین اسٹوکس نے ٹورنا منٹ میں 7 وکٹ بھی حاصل کئے۔

بین اسٹوکس کا ونڈے کیریئر

بین اسٹوکس نے 20 سال کی عمر میں سال 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ کے لئے ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ 31 سالہ بین اسٹوکس نے 11 سال کے ونڈے کیریئر میں صرف 104 رن بنائے ہیں۔ ان کے نام تین سنچری اور 21 نصف سنچری درج ہے۔ وہیں اس تیز گیند باز نے 74 وکٹ بھی حاصل کیا ہے۔

بڑی خبر: انگلینڈ نے رقم کی تاریخ، بلے بازوں کی طوفانی اننگ کی بدولت بنایا ونڈے کا سب سے بڑا اسکور

نئی دہلی: انگلینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان چل رہے پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے زبردست بلے بازی کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ونڈے انٹرنیشنل میں سب سے بڑے اسکور کار ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 498 رن بنائے، جو اب تک کا سب سے بڑا ونڈے اسکور ہے۔ اس سے پہلے 481 رن ونڈے کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ یہ اسکور بھی انگلینڈ نے ہی آسٹریلیا کے خلاف سال 2018 میں بنایا تھا۔

انگلینڈ کی شروعات خراب رہی

حالانکہ انگلینڈ کی شروعات بے حد خراب رہی اور صرف ایک رن کے ذاتی اسکور پر سلامی بلے باز جیسن رائے آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد فلپ سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے طوفانی بلے بازی کی اور دوسرے وکٹ کے لئے 222 رنوں کی زبردست شراکت کی۔ ٹاس جیت کر نیدر لینڈس نے انگلینڈ کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔

انگلینڈ کے تین سنچری والے بلے باز

انگلینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز فلپ سالٹ نے صرف 93 گیندوں میں  122 رن بنالئے۔ اس میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ ان کا ساتھ دے رہے ڈیوڈ ملان نے بھی زبردست بلے بازی کی اور 109 گیندوں میں 125 رن بنائے۔ ڈیوڈ نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ وکٹ بلے باز جاس بٹلر نے بھی اس میچ میں سنچری لگائی۔

انگلینڈ نے نیدرس لینڈ کے خلاف اپنا ریکارڈ توڑ کر ونڈے کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔
انگلینڈ نے نیدرس لینڈ کے خلاف اپنا ریکارڈ توڑ کر ونڈے کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

جوس بٹلر کی طوفانی اننگ

آئی پی ایل سے ہی شاندار فارم میں چل رہے جوس بٹلر نے بھی اس میچ میں طوفانی اننگ کھیلی۔ جوس بٹلر نے صرف 43 گیندوں میں 100 رن پورے کئے۔ انہوں نے کل 70 گیندوں میں 162 رن بنائے، جس میں 7 چوکوں کے ساتھ 14 چھکے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیم لیونگسٹن نے بھی تیز طرار بلے بازی کی اور صرف 22 گیندوں میں 66 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

میچ میں لگے 26 چھکے، 36 چوکے

اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے کل 26 چھکے لگائے۔ اس میں سے 14 چھکے اکیلے جوس بٹلر نے ہی لگا دیئے۔ 6 چھکے لیم لیونگسٹن نے لگائے۔ فلپ سالٹ اور ڈیوڈ ملان نے 3-3 چھکے لگائے۔ 498 رنوں کا اسکور بنانے میں انگلینڈک ے بلے بازوں نے 36 چوکے بھی اس میچ میں لگائے۔

ہیٹ ٹرک لینے والےگیند باز پر انگلینڈ کے’سکسرکنگ‘ کا قہر، ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا لگایا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں پہلی بار انگلینڈ کے ’سکسر کنگ‘ لیام لیونگسٹون (Liam Livingstone) نے اپنی پہچان اور رتبے کے مطابق کھیل دکھایا۔ انہوں نے جنوبی افریقہ (ENG vs SA T20 World Cup) کے خلاف ہفتہ کو ہوئے مقابلے میں 28 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی، لیکن اس اننگ کے دوران لیونگسٹون نے لمبے چھکے لگانے کی اپنی قابلیت سے سبھی کو متاثر کیا۔ لیونگسٹون نے اپنی اس طوفانی اننگ کے دوران 112 میٹر لمبا چھکا لگایا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

لیام لیونگسٹون کا یہ چھکا انگلینڈ کی اننگ کے 16 ویں اوور میں آیا۔ یہ اوور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسو رباڈا پھینکنے آئے تھے۔ کگیسو رباڈا (Kagiso Rabada) کے اوور کی پہلی ہی گیند پر لیونگسٹون نے ڈیپ مڈوکٹ کی طرف ہوائی شاٹ کھیلا اور گیند سیدھے اسٹیڈیم کے پار جاکر گری۔ لیام لیونگسٹون کے ذریعہ لگایا گیا یہ چھکا ٹی-20 عالمی کپ کا سب سے لمبا چھکا ہے۔

لیونگسٹون نے اس کے بعد کگیسو رباڈا کی دوسری اور تیسری گیند پر بھی چھکا لگایا اور جنوبی افریقہ کی عالمی کپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی ختم کردیا۔ لیونگسٹون سے پہلے ویسٹ انڈیز کے آندرے رسیل نے آسٹریلیا کے خلاف 111 میٹر لمبا چھکا لگایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں

لیام لیونگسٹون انگلینڈ کو میچ تو نہیں جتا سکے، لیکن ان کی ٹیم گروپ-1 میں ٹاپ پر رہی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی۔ دوسری طرف، جنوبی افریقہ 5 میں سے 4 میچ جیت کر بھی آخری 4 میں جگہ نہیں بنا پائی۔ کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ آسٹریلیا سے خراب تھا۔