Tag Archives: Pakistan Cricket Board

نیوزی لینڈ کے خلاف لائیو میچ میں پاکستان نے کردیا کچھ ایسا، ہر طرف سے ہورہی ہے تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لائیو میچ میں کرکٹ کے اصولوں کی ایسی دھجیاں اڑائی ہیں کہ ورلڈ کرکٹ بھی حیران ہے۔ دراصل، پاکستان اپنے گھر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے۔ پہلے میچ میں اس نے مہمان ٹیم پر جیت درج کی لیکن دوسرے میچ کی شروعات میں ہی اس نے ایسا کچھ کردیا کہ اسے چاروں طرف شرمندگی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے بھی آگئی۔ لیکن تبھی ایک اوور کے بعد امپائر نے چیک کیا کہ 30 یارڈ سرکل جہاں پر ہونا چاہیے اس سے زیادہ بڑا ہے۔ اس کے بعد تھرڈ امپائر بھی میدان پر آئے اور ساتھ میں پیمائش کرنے والا فیتہ لے کر آئے، پھر انہوں نے وکٹ سے 30 یارڈ کی پیمائش کرکے نشان لگائے۔ اس دوران میچ کافی دیر تک رُکا رہا۔ پاکستانی کپتار بابر اعظم سمیت سبھی کھلاڑی اس درمیان امپائر کے آس پاس ہی تھے۔ کچھ گراونڈس مین بھی سرکل کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔


یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا تاریخی کارنامہ، ونڈے انٹرنیشنل میں ایسا کرنے والی بنی تیسری ٹیم

یہ بھی پڑھیں:

چیتے جیسی چال سے دھونی نے بیٹسمین کو کیا رن آوٹ، ماہی کے انداز پر فدا ہوئے فینس

اگر دیکھا جائے تو ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب پاکستان کی طرف سے کرکٹ کے اصولوں کو لے کر ایسی حرکت یا ناسمجھی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس سے پہلے  بھی ایسی ہی بڑی غلطی وہ کرچکا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں جب وراٹ کوہلی بلے بازی کررہے تھے تو نوبال پر گیند سٹمپس سے ٹکراکر وکٹ سے پیچھے کی جانب چلی گئی، وراٹ نے بھاگ کر 3 رن پورے کرلیے۔ لیکن پاکستانی کھلاڑی امپائر سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے کہ یہ رن کیسے ہوگئے۔ تب امپائر نے بتایا کہ نو بال یا فری ہٹ پر بلے باز بولڈ ہونے کے  بعد بھی رن لے سکتا ہے۔

انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا- ہماری صحت بگڑ سکتی ہے، پلیز ایسا نہ کریں

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنے گھر پی ٹی20 سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کو فیصلہ کن مقابلے میں انگلینڈ نے 67 رنوں سے جیت حاصل کرکے 4-3 سے سیریز اپنے نام کی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ پر 209 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹ پر 142 رن ہی بناپائی۔ میچ کے دوران فینس بلے بازوں سے ناراض نظر آئے اور جم کر ان کی ہوٹنگ کی۔ اس بات سے پاکستان کے بلے باز امام الحق بے حد خفا ہیں۔

ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے گھر پر مسلسل دوسری سیریز میں ہار ملی ہے۔ پہلے آسٹریلیا اور اب انگلینڈ نے ان کو گھر پر جاکر ہرایا۔ حالانکہ آسٹریلیا ایک صرف ٹی20 کھیلنے ہی پاکستان پہنچی تھی۔ سات میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ اور پاکستان 3-3 کی برابری پر اتری تھی۔ ڈیوڈ ملان کے 78 اور ہیری بروک کے 46، انگلینڈ نے 209 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ پاکستان کے سات بلے باز دہائی تک بھی نہیں پہنچے۔ شان مسعود نے 43 گیندوں پر 56 رن بنائے، لیکن یہ اننگ جیت کے لئے کافی نہیں تھی۔

میچ کے دوران ہوئی پاکستانی کھلاڑی کی ہوٹنگ

پاکستان کے بلے باز امام الحق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فینس سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ہوٹنگ نہ کریں۔ میچ کے دوران کچھ فینس بلے بازوں کے فلاپ ہونے پر ہوٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس پر امام الحق نے لکھا، میں فینس کے گزارش کروں گا کہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ایسی چیزیں نہ کریں۔ اس سے کھلاڑی کے صحتمند ہونے پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ چاہے نتیجہ جو بھی ہو آپ ان کو ہمیشہ ہی اپنی حمایت دینے کی کوشش کریں۔ ہم آپ کے لئے ہی کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔

پاکستانی کپتان Babar Azam کو ساتھی کھلاڑی شاداب خان نے بتایا کرکٹ کا رونالڈو اور لیونل میسی

نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا شمار موجودہ دور کے سب سے بہترین کرکٹروں میں ہوتا ہے۔ اسی درمیان آل راونڈر شاداب خان نے اپنے کپتان بابر اعظم کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے نیدر لینڈ میں ایجکس فٹبال کلب کا دورہ کرتے ہوئے بابر اعظم کا زبردست انداز میں تعارف کرایا۔ شاداب خان نے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ میں ان دونوں کی طرح ہیں۔ رونالڈو اور میسی دنیا میں فٹبال کے 2 سب سے بڑے ناموں میں شمار ہے۔

بابر اعظم اور ان کے ساتھی نے نیدر لینڈ کے ٹاپ سطح کے فٹبال کلب، ایمسٹرڈیمشے فٹبال کلب ایجکس (اے ایف سی ایجکس) کا دورہ کیا۔ اس دوران کا ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں شاداب خان نے مینچسٹر یونائیٹڈ کے سابق گول کیپر ایڈون وین ڈیر سر کے ایک سوال کا جواب بابر اعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بابر اعظم) کرکٹ کا کرسٹین اور لیونل میسی ہیں۔ اسے سن کر بابر اعظم بھی مسکرانے لگے۔

بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث روف اور عبداللہ شفیق کے علاوہ ٹیم منیجر منصور رانا کے ساتھ سبھی کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد میں انہوں نے ایک تصویر بھی کلک کرائی۔ اتنا ہی نہیں، بابر اعظم اور ایجکس کے اسٹار فٹبالر دسان تادک اپنی دستخط والی ٹی شرٹ کا تبادلہ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔

On this Day: بال ٹمپرنگ میں برا پھنسا پاکستان، بیچ میں ہی میچ چھوڑا، کپتان اور ٹیم نے جھیلا نقصان

یہ بھی پڑھیں۔

شعیب اختر نے کیوں ماری تھی سوربھ گانگولی کی پسلیوں پر گیند؟ سنائی سازش کی پوری کہانی

نیدر لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں پاکستان نے شروعاتی دو مقابلے جیت کر ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ پہلے ونڈے میں ضرور نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں نے کچھ دم دکھایا اور ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 298 رن بنائے، لیکن دوسرے ونڈے میں پاکستان نے اسے 186 رنوں پر سمیٹ دیا۔ بابر اعظم نے دونوں میچوں میں نصف سنچری لگائی۔

27 سال کے بابر اعظم نے ونڈے فارمیٹ میں ابھی تک تقریباً 60 کی اوسط سے 91 میچوں میں 4573 رن بنائے ہیں۔ انہیں وراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ کے ساتھ سب سے جدید بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ یو اے ای میں 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔

PAK vs WI: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی-20 میں شکست دی، گھر میں 9ویں سیریز پر کیا قبضہ

کراچی: بابر اعظم (Babar Azam) کی کپتانی میں پاکستان نے ایک اور ریکارڈ بنالیا ہے۔ ٹیم نے منگل کو دوسرے ٹی-20 میں (Pakistan vs West Indies) ویسٹ انڈیز کو 9 رنوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصؒ کرلی ہے۔ یہ ٹیم کی سال کی 19 ویں ٹی-20 جیت ہے۔ دیگر کوئی ٹیم ایسا نہیں کرسکی ہے۔ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 172 رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوور میں 10 وکٹ پر 163 رن ہی بناسکی۔ شاداب خان (Shadab Khan) اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی کارکردگی کی۔ اسی کے ساتھ پاکستان نے گھر میں 9 ویں ٹی-20 دوطرفہ سیریز پر قبضہ کرلیا ہے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لئے اوپنر برینڈن کنگ نے اچھی اننگ کھیلی، لیکن انہیں دوسرے بلے بازوں کا ساتھ نہیں ملا۔ کنگ نے 43 گیندوں پر 67 رن بنائے۔ 6 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان نکولس پورن مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور صرف 26 رن بناسکے۔ ٹیم کو آخری 5 اوور میں جیت کے لئے 61 رن بنانے تھے اور 6 وکٹ باقی تھے۔

روف نے کنگ کو کیا آوٹ

16 ویں اوور میں تیز گیند باز حارث روف نے کنگ کو آوٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو بڑا جھٹکا دیا۔ 17 ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Shah Afridi) نے تین وکٹ لے کر پاکستان کی جیت یقینی کردی۔ روماریو شیفرڈ نے آخری اووروں میں 19 گیندوں پر ناٹ آوٹ 35 رن بناکر میچ کو دلچسپ بنایا، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ محمد وسیم، روف اور محمد نواز نے بھی 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

محمد رضوان نے ایک بار پھر سب سے زیادہ رن بنائے

اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا، لیکن ایک بار پھر وہ ناکام رہے۔ بابر اعظم 7 رن بناکر رن آوٹ ہوئے۔ محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ایک بار پھر اچھے ہاتھ دکھائے۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 38 رن بنائے۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری لگانے والے حیدر علی (Haider Ali) نے 34 گیندوں پر 31 رن بنائے، لیکن وہ بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔

پاکستان نے 111 رنوں پر 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد افتخار احمد نے 19 گیندوں پر 31 رن اور شاداب خان نے 12 گیندوں پر ناٹ آوٹ 28 رن بناکر ٹیم کا اسکور 170 رنوں کے پار پہنچایا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے اوڈین اسمتھ نے 2 وکٹ لئے۔ پاکستان کی یہ گھر میں 10 ویں دو طرفہ ٹی-20 سیریز ہے۔ ٹیم نے 9 میں جیت حاصل کی ہے، جبکہ ایک میں شکست ملی ہے۔

PAK vs BAN: پاکستان کے گیند بازی کنسلٹینٹ ورنون فلینڈر کا ہندی میں الوداعی خطاب، دیکھیں دلچسپ ویڈیو

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں پاکستان کے تیز گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز اور ٹیم کے گیند بازی کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر (Vernon Philander) کے رول کو بھی نظر انداز نہں کیا جاسکتا ہے۔ وہ بنگلہ دیش دورے پر بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے، لیکن جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران (Omicron) کے معاملے تیزی سے سامنے آنے کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف چٹوگام ٹسٹ (PAK vs BAN 1st Test) کے درمیان میں ہی اپنے ملک لوٹ گئے۔ کیونکہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد کئی ممالک نے جنوبی افریقہ کے ہوئی سفر پر روک لگا دی ہے۔ ایسے میں فلینڈر ٹیم کو بیچ دورے میں ہی چھوڑ کر وطن لوٹ گئے۔

اس سے قبل، فلینڈر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنی مدت کار کو لے کر بات کی۔ انہوں نے ڈریسنگ میں جو وداعی اسپیچ دی، اس میں کچھ باتیں ہندی میں کہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں فلینڈر نے پاکستان کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا، تو ان کی بات سن کر کھلاڑی بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے۔

فلینڈر کی دلچسپ الوداعی تقریر

فلینڈر نے اپنی وداعی خطاب میں پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا، ’آپ سبھی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ مستقبل مزید بہتر کرو گے اور ٹیم کے طور پر بھی پاکستان کی کارکردگی نکھرے گی اور میں واپس آوں گا۔ آپ شاندار ٹیم ہو، آپ کے پاس صلاحیت ہے، لیکن یہاں سے آپ کو اور اوپر جانا ہے‘۔ اس ٹیم میں جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں، وہ ہیرو ہیں۔ انہیں ملک کے نوجوان کھلاڑی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں انہیں کھیل کی سطح کو اونچا رکھنا ہوگا۔

اس دوران انہوں نے ہندی میں جب کہا- آپ سبھی کا شکریہ تو یہ سن کر ڈریسنگ روم میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ میں 8 وکٹ سے شکست دی

اس درمیان پاکستان نے چٹوگرام میں ہوئے پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دی ہے۔ پاکستان کو چوتھی اننگ میں 202 رنوں کا ہدف ملا تھا، جسے عابد علی (91 رن) اور ڈیبیو ٹسٹ کھیل رہے عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 2 وکٹ گنواکر ہی حاصل کرلیا۔ عابد علی نے پہلی اننگ میں 133 رن بنائے تھے جبکہ شفیق نے نصف سنچری لگائی تھی۔ اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے لئے حسن علی نے 5 اور دوسری میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کیا۔

قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.

T20 World Cup: پاکستانی کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ سے متعلق آیا بڑا اپڈیٹ

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) میں شامل کئے گئے سبھی کھلاڑیوں کی کورونا کی جانچ رپورٹ (Corona Test Report) نگیٹیو (منفی) آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے جمعہ کو لاہور کے ایک ہوٹل میں بایو – سیکیور ببل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سبھی کھلاڑیوں کا کورونا ٹسٹ ہوا تھا، جس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اب کھلاڑی اتوار سے ٹریننگ شروع کریں گے۔

پی سی بی نے ایک دن پہلے ہی ٹیم کا ٹریننگ شیڈول جاری کیا تھا۔ تب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ کھلاڑی 12-11 اکتوبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراونڈ پر ٹریننگ کریں گے۔ وہیں 14 اکتوبر کو ڈے نائٹ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ شام 6 بجے سے شروع ہوگا۔ 13 اکتوبر کو ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 15 اکتوبر کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہوئیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ٹورنا منٹ کے لئے (T20 World Cup 2021) فخرزماں (Fakhar Zaman) کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ وہ ونڈے میں ڈبل سنچری لگانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ وہ پہلے ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے۔ اس کے علاوہ سابق کپتان سرفراز احمد (Sarfaraz Ahmed) اور حیدر علی (Haider Ali) کو بھی ٹیم میں جگہ دے دی گئی ہے۔ عالمی کپ 14 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں 24 اکتوبر کو ٹیم انڈیا سے مدمقابل ہونا ہے۔

ایک دن پہلے لگائی نصف سنچری، پھر بھی ٹیم سے باہر

 بائیں ہاتھ کے بلے باز خوش دل شاہ نے پاکستان میں چل رہے نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے کے دوران جمعرات کو نصف سنچری لگائی تھی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 51 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد بھی وہ عالمی کپ ٹیم سے باہر کر دیئے گئے ہیں۔ وہ 8 میچوں میں 173 رن بنا چکے ہیں۔ وہیں فخر زماں 4 میچ میں صرف 88 رن بنا پائے ہیں۔ اس کے بعد وہ عالمی کپ ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ سرفراز احمد نے ایک نصف سنچری کے سہارے 185 جبکہ حیدر علی نے تین نصف سنچری کے ساتھ سب سے زیادہ 315 رن بنائے ہیں۔ وہیں اعظم خان 8 میچوں میں صرف 123 رن بناسکے۔ وہ ایک بھی نصف سنچری نہیں لگا سکے تھے۔

ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے لئے پاکستانی ٹیم

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، آصف علی، صہیب مسعود، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، حیدر علی، فخر زماں، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، حسن علی، عماد وسیم

ریزرو کھلاڑی: عثمان قادر، شہنواز دہانی، خوش دل شاہ

بابر اعظم نے بنایا عالمی ریکارڈ، 16 سال بڑے کرس گیل اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کا ٹی-20 میں دھماکہ جاری ہے۔ اتوار کو انہوں نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی-20 میں سب سے تیز 7 ہزار رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں بابر اعظم نے ناٹ آوٹ 59 رن بنائے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 26 سال کے بابر اعظم نے اپنے سے 16 سال بڑے کرس گیل (Chris Gayle) اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو پیچھے چھوڑا۔ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں۔ عالمی کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہونے ہیں۔

بابر اعظم نے قومی ٹی-20 عالمی کپ میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے 49 گیند پر ناٹ آوٹ 59 رن بنائے۔ 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹیم نے ساودرن پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بابر اعظم نے 187 اننگوں میں 7 ہزار رنوں کے اعدادوشمار تک پہنچ گئے۔ اس سے پہلے یہ عالمی ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا۔ انہوں نے سب سے کم 192 اننگوں میں ایسا کیا تھا۔ وہیں وراٹ کوہلی 212 اننگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

65 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی

بابر اعظم کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کریں تو وہ 196 میچوں میں 187 اننگوں میں 6 سنچری اور 59 نصف سنچری لگاچکے ہیں۔ یعنی 65 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی ہے۔ 122 رن کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ ان کے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو وہ 61 میچ کی 56 اننگوں میں 47 رنوں کی اوسط سے 2204 رن بناچکے ہیں۔ ایک سنچری اور 20 نصف سنچری لگاچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری لگاچکے ہیں۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی اب تک ٹی-20 انٹرنیشنل میں سنچری سے دور ہیں۔

30 کھلاڑی 7 ہزار سے زیادہ رن بنا چکے ہیں

ٹی-20 کرکٹ کی بات کریں تو اب تک 30 کھلاڑیوں نے 7 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14276 رنوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ 5 کھلاڑی 10 ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ اس میں کرس گیل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، پاکستان کے شعیب ملک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور وراٹ کوہلی شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے صرف 3 بلے باز 7 ہزار سے زیادہ رن بناسکے ہیں۔ اس میں بابر اعظم اور شعیب ملک کے علاوہ محمد حفیظ شامل ہیں۔ انہوں نے 7314 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کی بات کی جائے تو 4 کھلاڑی ایسا کرسکے ہیں۔ اس میں وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت شرما، سریش رینا اور شکھر دھون شامل ہیں۔

 

 

پاکستان کےسابق کپتان انضمام الحق کوپڑادل کادورہ، لاہور کے اسپتال میں ہے زیرعلاج،جانئے اب کیسی ہےصحت؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق (Inzamam-ul-Haq)کو دل کا دورہ پڑا ۔جس کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ اپنے وقت کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ، انضمام کو معمولی ہارٹ اٹیک کی شکایت تھی۔ ان کی انجیو پلاسٹی کامیاب رہی جو پیر کی شام لاہور کے اسپتال میں کی گئی۔ انضمام اس وقت اسپتال میں ہیں اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا دور بھی جاری ہے۔ انضمام پچھلے 3 دنوں سے سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں کچھ نہیں ملا ، تاہم پیر کو ان کے ہارٹ اٹیک کی خبرآئی ہےجس کے بعد ان کی سرجری کرنی پڑی۔ انضمام کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے اور فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔


51 سالہ انضمام ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 375 میچوں میں 11701 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے 119 میچوں میں 8829 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی ہوتا ہے۔ انضمام نے 2007 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ پاکستان کرکٹ سے وابستہ رہے۔ وہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ وہ پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ تھے اور 2016 سے 2019 تک چیف سلیکٹر بھی رہے۔ اس کے علاوہ انضمام نے افغانستان کے ہیڈ کوچ کی کرسی بھی سنبھالی ہے۔

انضمام کی صحت یابی کے لیے دعائیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے ہارٹ اٹیک کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد ان کے لیے شائقین اور کرکٹ سے وابستہ لوگوں کی طرف سے دعاؤں کا اہتمام کیاجارہاہے۔ ہر کوئی یہ خبر سن کر غمزدہ ہوگیا اور انضمام کی جلد صحت یابی کی دعاء کررہاہے۔


نیوزی لینڈ کا پاک دورہ بیچ میں چھوڑنے کی مذمت کی تھی

پاکستان کے لیے 35 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے انضمام ان کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے درمیان میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا تھا ، “کسی بھی ملک کو کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا۔ وہ ہمارے مہمان تھے۔ اگر انہیں کوئی مسئلہ تھا تو انہیں پی سی بی کو بتانا چاہیے تھا۔ انہیں بہترین سیکورٹی فراہم کی گئی۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم ٹیم کو اتنی ہی سکیورٹی دیتے ہیں جتنی کسی صدر کو ملتی ہے۔

Mohammad Amir Retirement: محمد عامر کے ریٹائرمنٹ سے ٹوٹا مداحوں کا دل، پاکستان نے کہا- بہت یاد آو گے

نئی دہلی: پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اور دنیا کے سب سے بہترین گیند بازوں میں سے ایک محمد عامر (Mohammad Amir Retirement) نے جمعرات کو اچانک ریٹائرمنٹ لے لیا۔ محمد عامر کے اس فیصلے نے پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کو حیران کردیا۔ محض 28 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے والے محمد عامر نے پاکستان کے لئے 119 ٹسٹ وکٹ، 81 ونڈے وکٹ اور 59 ٹی -20 وکٹ حاصل کئے۔ محمد عامر نے پاکستان کے لئے 36 ٹسٹ، 61 ونڈے اور 50 ٹی -20 میچ کھیلے۔ محمد عامر کے ریٹائر منٹ لینے کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور نئی ٹیم منیجمنٹ کی سوچ ہے۔ محمد عامر کے مطابق، انہوں نے نئے ٹیم منیجمنٹ سے تنگ آکر ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ عامر کے اس فیصلے نے لاکھوں پاکستانی مداحوں کا دل توڑ دیا۔

محمد عامر کے ریٹائرمنٹ سے پاکستانی مداح مایوس

محمد عامر نے جیسے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہا، سوشل میڈیا پر مداح اپنی مایوسی کا اظہار کرنے لگے۔ خاص طور پر پاکستانی مداح بے حد مایوس نظر آئے۔ کئی مداحوں نے ان کی ڈیتھ بالنگ اور میچ کو پلٹنے کی دم خم کو یاد کیا۔ مداحوں نے محمد عامر کے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی کچھ مداحوں نے اس کے لئے سیدھے طور پر پی سی بی کو قصوروار بتایا۔

محمد عامر کو پاکستانی ٹیم سے باہر کیا گیا تھا

واضح رہے کہ محمد عامر کو پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ دورے کے لئے نہیں منتخب کیا۔ اس کے پیچھے کوئی پختہ وجہ بھی نہیں دی گئی۔ محمد عامر سے گزشتہ سال سے ہی ٹیم منیجمنٹ ناراض چل رہا تھا۔ دراصل، محمد عامر نے جولائی 2019 میں آسٹریلیا دورے سے پہلے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، جس کے بعد انہیں گیند بازی کوچ وقار یونس نے دھوکے باز تک کہہ دیا تھا۔ ٹسٹ ریٹائرمنٹ سے ہی محمد عامر ٹیم کے نشانے پر دکھائی دے رہے تھے اور آخر کار اب انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو ہی الوداع کہہ دیا۔

Khushdil Shah: صرف 35 گیندوں پر لگائی سنچری، 8 سال بعد توڑ دیا پاکستان کا سب سے بڑا ریکارڈ

لاہور: پاکستان میں ایک نیا اسٹار سامنے آیا ہے۔ نام ہے خوش دل شاہ (Khushdil Shah)۔ 25 سال کے اس نوجوان بلے باز نے پاکستان کے سب سے تیز ٹی-20 سنچری (Fastest Hundred in T20) کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے صرف 35 گیندوں پر طوفانی سنچری بنالی۔ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ احمد شہزاد (Ahmad Shahzad) کے نام تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سال 2012 میں صرف 40 گیندوں پر کیا تھا، لیکن 8 سال بعد خوش دل نے ان کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

طوفانی سنچری سے جیت لیا شائقین کا دل

خوش دل شاہ کی طوفانی اننگ نے شائقین کا دل خوش کردیا۔ انہوں نے اس دوران 9 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ یعنی انہوں نے باونڈری کے ذریعہ 86 رن بنائے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ اننگ بے حد دباو میں کھیلی۔ سندھ کے خلاف 217 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتےجنوبی پنجاب کے 4 بلے باز صرف 43 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود خوش دل نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ وہ پورے 100 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ یہ ٹی -20 کا پانچویں سب سے تیز سنچری تھی، جبکہ پاکستان کی طرف سے یہ ریکارڈ تھا۔


ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری

ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام ہے۔ انہوں نے سال 2013 میں آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہوئے پنے کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری لگائی تھی۔ اس اننگ کے دوران کرس گیل نے 175 رن بنائے تھے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رشبھ پنت ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں صرف 32 گیندوں پر سنچری لگائی تھی۔