Tag Archives: Pakistan Cricket Team

بابر اعظم نے رقم کی تاریخ، کردیا کچھ ایسا جو اس سے پہلے نہیں کرپایا کوئی پاکستانی کپتان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ونڈے میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ جس میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے اپنے چاروں ونڈے میچوں میں جیت حاصل کر کے سیریز پر 0-4 سے ناقابل شکست سبقت حاصل کرلی ہے۔ چوتھے ونڈے میں بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے کیوی ٹیم پر 102 رنوں کے بڑے فرق سے جیت درج کی۔ اسی کے ستھ پاکستانی کرکٹ ٹیم ونڈے میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان کے لیے یہ اعزاز خاص اس لیے بھی ہے کیونکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں نمبر ایک پر پہنچی ہے۔ فی الحال پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے یہ کمال کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کا کوئی بھی کپتان ٹیم کو اس مقام تک لے جانے میں ناکام رہا تھا۔ پاکستان نے اپنا پہلا ونڈے میچ 11 فروری 1973 کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کھیلا تھا۔ ایسے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کے ونڈے کرکٹ کی تاریخ کے 50 سالوں  میں پہلی بار اس مقام تک پہنچی ہے۔

تینوں فارمیٹ میں پاکستان کو نمبر ون بنانے والے کپتان

  1. ٹیسٹ کرکٹ۔ مصباح الحق
  2. ODI کرکٹ – بابر اعظم
  3. T20 کرکٹ – سرفراز احمد


یہ بھی پڑھیں:

جس کو مانا جارہا تھا ورلڈ کرکٹ کا نیا’کنگ‘، آئی پی ایل میں اس کا نظر آیا سب سے خراب مظاہرہ

یہ بھی پڑھیں:

حیران ہوئی کرکٹ دنیا!ایک اوور میں بنے 46 رن!ٹی20 مچا ہنگامہ، بیٹسمین نے گیندباز کے اڑائے ہوش

بابر اعظم نے چوتھے ون ڈے میں شاندار سنچری اسکور کی، یہ ان کی 18ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سنچری اننگز کے ساتھ انہوں نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ سب سے پہلے، نیوزی لینڈ کے خلاف 107 رنز کی سنچری اننگز کے ساتھ، وہ دنیا کے تیز ترین 5000 ون ڈے رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف لائیو میچ میں پاکستان نے کردیا کچھ ایسا، ہر طرف سے ہورہی ہے تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لائیو میچ میں کرکٹ کے اصولوں کی ایسی دھجیاں اڑائی ہیں کہ ورلڈ کرکٹ بھی حیران ہے۔ دراصل، پاکستان اپنے گھر میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے۔ پہلے میچ میں اس نے مہمان ٹیم پر جیت درج کی لیکن دوسرے میچ کی شروعات میں ہی اس نے ایسا کچھ کردیا کہ اسے چاروں طرف شرمندگی کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے بھی آگئی۔ لیکن تبھی ایک اوور کے بعد امپائر نے چیک کیا کہ 30 یارڈ سرکل جہاں پر ہونا چاہیے اس سے زیادہ بڑا ہے۔ اس کے بعد تھرڈ امپائر بھی میدان پر آئے اور ساتھ میں پیمائش کرنے والا فیتہ لے کر آئے، پھر انہوں نے وکٹ سے 30 یارڈ کی پیمائش کرکے نشان لگائے۔ اس دوران میچ کافی دیر تک رُکا رہا۔ پاکستانی کپتار بابر اعظم سمیت سبھی کھلاڑی اس درمیان امپائر کے آس پاس ہی تھے۔ کچھ گراونڈس مین بھی سرکل کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہوئے نظر آئے۔


یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا تاریخی کارنامہ، ونڈے انٹرنیشنل میں ایسا کرنے والی بنی تیسری ٹیم

یہ بھی پڑھیں:

چیتے جیسی چال سے دھونی نے بیٹسمین کو کیا رن آوٹ، ماہی کے انداز پر فدا ہوئے فینس

اگر دیکھا جائے تو ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے جب پاکستان کی طرف سے کرکٹ کے اصولوں کو لے کر ایسی حرکت یا ناسمجھی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس سے پہلے  بھی ایسی ہی بڑی غلطی وہ کرچکا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ میں جب وراٹ کوہلی بلے بازی کررہے تھے تو نوبال پر گیند سٹمپس سے ٹکراکر وکٹ سے پیچھے کی جانب چلی گئی، وراٹ نے بھاگ کر 3 رن پورے کرلیے۔ لیکن پاکستانی کھلاڑی امپائر سے بحث کرتے ہوئے نظر آئے کہ یہ رن کیسے ہوگئے۔ تب امپائر نے بتایا کہ نو بال یا فری ہٹ پر بلے باز بولڈ ہونے کے  بعد بھی رن لے سکتا ہے۔

پاکستان کا تاریخی کارنامہ، ونڈے انٹرنیشنل میں ایسا کرنے والی بنی تیسری ٹیم

پاکستان اور نیویز لینڈ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے پانچ وکٹون سے جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ایک تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

دراصل، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں 5 وکٹوں سے جیت درج کرتے ہی پاکستان 500 بین الاقوامی ونڈے مقابلوں میں جیت درج کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان ہندوستان اور آسٹریلیا کے  بعد 500 ونڈے میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بنی ہے۔

پاکستان نے اپنا پہلا میچ 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 92 ون ڈے، ہندوستان کے خلاف 73، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63، نیوزی لینڈ کے خلاف 57، زمبابوے کے خلاف 54، آسٹریلیا کے خلاف 34 اور انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف 32-32 میچ جیتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم نے رقم کی تاریخ لیکن نہیں بن پائے ایشیا کے سکندر، وراٹ کوہلی کا جلوہ برقرار

پاکستان کی 500ویں جیت 949ویں ون ڈے میں ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم نے 978 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں اس نے 594 میچ جیتے ہیں جبکہ ہندوستان نے 1029 ون ڈے میں سے 539 میچ جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کھلاڑی نے وراٹ کوہلی کو دیا جھٹکا، باونڈری لائن پر پکڑا ایسا کیچ، مایوس پویلین لوٹنا پڑا

بات اگر پاکستان اور نیوزی کے درمیان ہوئے مقابلے کی کریں تو پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل کے 113 اور ول ینگ کی 86 رنز کی اننگز کی بنیاد پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے فخر زمان کی 117 رنز کی اننگز کی بنیاد پر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

اب بابر نے یہاں بھی بنادیا ریکارڈ، اس عمر میں یہ ایوارڈ آج تک کسی پاکستانی کو نہیں ملا

گزشتہ کچھ سالوں سے میدان پر اپنی بیٹ سے ایک سے بڑھ کر ایک ریکارڈ بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم نے میدان کے باہر بھی ایک اور ایسا ریکارڈ بنادیا ہے، جو ان سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں پہلے کوئی نہیں کرسکا ہے۔ دراصل، پاکستانی حکومت نے بابر اعظم کو ستارئہ امتیاز پاکستان ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ یہ پاکستان کا تیسرا سب سے اعلیٰ شہری ایوارڈ ہے۔ اگر ہندوستان سے موازنہ کیا جائے، تو اس کو پدم بھوشن کے برابر کہا جاسکتا ہے۔ پدم بھوشن ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے۔ ستارئے امتیاز پاکستان عام طور پر ہر سال مارچ 23 کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا قیام 1940 میں پاس کیے گئے لاہور ریزولیشن کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ اس تجویز کے تحت ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ملک کی تشکیل کی تجویز پاس کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)


بابر نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’والدین کی موجودگی میں ستارئہ امتیاز حاصل کر کے فخر محسوس کررہا ہوں۔ میرا یہ ایوارڈ میرے والدین، فینس اور پاکستان کی عوام کے لیے ہے۔‘


بابر کے اس کارنامے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’شہری ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر مبارکباد۔‘

یہ بھی پڑھیں:

DP World ILT20 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپر کو 7 وکٹوں سے ہراکر اڈانی گلف جائنٹس بنا چمپئن

یہ بھی پڑھیں:

’سراج کا راج تو ابھی بس شروع ہوا ہے‘ محمد سراج نے صرف 50 میچوں میں حاصل کیا یہ مقام

بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 21 مئی، 2015 کو اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی۔ نومبر 2020 کو انہیں پاکستان کا ٹسٹ کپتان منتخب کیا گیا اور ٹسٹ ک پتان بنتے ہی وہ ملک کے تینوں فارمیٹس میں کپتان بن گئے تھے۔ اپریل 2012 کو جنوبی افریقہ کے خلاف بابر نے 76ویں اننگ میں 13ویں سنچری بنائی تھی اور باہر سب سے تیزی سے یہ کارنامہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ شہری ایوارڈ پانے والے بابر سب سے کم عمر کی شخصیت بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی شخص 28 سال کی عمر میں یہ ایوارڈ حاصل نہیں کرسکا ہے۔

بابراعظم اینڈ کمپنی نے شاہدآفریدی کے گھر جم کر لیا ڈنر لطف، یہ عظیم کھلاڑی بنا مہمان خصوصی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ یہ باوقار سیریز 0-0 سے برابری پر ختم ہوئی۔ سیریز کے آخری مقابلے میں نیوزی لینڈ کے پاس شاندار جیت حاصل کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن تجربہ کار بلے باز سرفراز احمد نے عمدہ سنچری کھیل کر کیوی ٹیم کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ پیر کو کراچی میں ہوگا۔

ون ڈے سیریز سے قبل اتوار کی شام عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کو اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ پر مدعو کیا۔ اس لمحے کی ایک ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کا ہر بڑا اسٹار نظر آ رہا ہے۔ یہی نہیں اس ڈنر میں اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان نے بھی شرکت کی۔ جہانگیر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی طے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کرےگا بڑا اعلان

6دن پہلے جسپریت بمراہ کو ون ڈے اسکواڈ سے جوڑا گیا، اب اچانک ہو گئے آؤٹ! جانئے کیوں

اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ نے اس کے کیپشن میں لکھا ہے، ‘شاہد آفریدی کے گھر پر گزاری گئی ایک شام جہاں ٹیم کو اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان سے ملنے کا موقع ملا۔’

انگلینڈ سے ہار کے بعد پاکستانی بلے باز نے شیئر کیا ویڈیو، کہا- ہماری صحت بگڑ سکتی ہے، پلیز ایسا نہ کریں

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف اپنے گھر پی ٹی20 سیریز میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اتوار کو فیصلہ کن مقابلے میں انگلینڈ نے 67 رنوں سے جیت حاصل کرکے 4-3 سے سیریز اپنے نام کی۔ مہمان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ پر 209 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹ پر 142 رن ہی بناپائی۔ میچ کے دوران فینس بلے بازوں سے ناراض نظر آئے اور جم کر ان کی ہوٹنگ کی۔ اس بات سے پاکستان کے بلے باز امام الحق بے حد خفا ہیں۔

ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے گھر پر مسلسل دوسری سیریز میں ہار ملی ہے۔ پہلے آسٹریلیا اور اب انگلینڈ نے ان کو گھر پر جاکر ہرایا۔ حالانکہ آسٹریلیا ایک صرف ٹی20 کھیلنے ہی پاکستان پہنچی تھی۔ سات میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ اور پاکستان 3-3 کی برابری پر اتری تھی۔ ڈیوڈ ملان کے 78 اور ہیری بروک کے 46، انگلینڈ نے 209 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ پاکستان کے سات بلے باز دہائی تک بھی نہیں پہنچے۔ شان مسعود نے 43 گیندوں پر 56 رن بنائے، لیکن یہ اننگ جیت کے لئے کافی نہیں تھی۔

میچ کے دوران ہوئی پاکستانی کھلاڑی کی ہوٹنگ

پاکستان کے بلے باز امام الحق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فینس سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ہوٹنگ نہ کریں۔ میچ کے دوران کچھ فینس بلے بازوں کے فلاپ ہونے پر ہوٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس پر امام الحق نے لکھا، میں فینس کے گزارش کروں گا کہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ ایسی چیزیں نہ کریں۔ اس سے کھلاڑی کے صحتمند ہونے پر برا اثر پڑسکتا ہے۔ چاہے نتیجہ جو بھی ہو آپ ان کو ہمیشہ ہی اپنی حمایت دینے کی کوشش کریں۔ ہم آپ کے لئے ہی کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔

Asia Cup 2022: حارث روف کی گیند کی ہوا تک نہیں لگی، چاروں خانے چت ہوا سری لنکائی بلے باز، VIDEO دیکھ کر اڑجائیں گے ہوش

نئی دہلی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کا فائنل کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا اور پاکستانی گیند باز کپتان کے فیصلے پر کھرے اترے۔ 10 اوور کے اندر ہی سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی طرف سے حارث روف نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے اس مقابلے میں مسلسل 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ اس کا انہیں فائدہ بھی ملا اور پہلے پانچ اوور میں ہی حارث روف نے دو وکٹ حاصل کئے۔ حارث روف نے سری لنکا کی اننگ کے چھٹے اوور کی جس گیند پردھنشکا گناتلکا کو کلین بولڈ کیا، وہ دیکھنے کے لائق تھی۔ حارث روف نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی تھی۔

یہ گیند آف اسٹمپ کی لائن پر پچ ہوئی تھی اور ہلکی سی سوئنگ ہوکر اندر کی طرف آئی۔ گناتلکا نے اس پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن جب تک ان کا بلہ گیند پر آتا، تب تک گیند مڈل اسٹمپ اکھاڑ چکی تھی۔ یہ پاور پلے میں حارث روف کا دوسرا وکٹ تھا۔ اس کی خوشی ان کے چہرے پر صاف نظر آرہی تھی۔ گناتلکا 4 گیند کھیلنے کے بعد بھی ایک رن ہی بناسکے۔

حارث روف نے اس سے پہلے، چوتھے اوور میں پتھم نسنکا کو اپنا شکار بنایا تھا۔ حارث روف کی ایک گیند کو پتھم نے مڈ آف کی طرف کھیلا، لیکن گیند ان کے بلے پر پوری طرح نہیں آئی اور زمین کے بجائے ہوا میں اٹھ گئی اور مڈ آف پر فیلڈنگ کر رہے بابر اعظم نے کیچ پکڑنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اس طرح نسنکا کی اننگ 8 رن پر ہی ختم ہوگئی۔ نسنکا نے آخری دو مقابلوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ ہندوستان کے خلاف سپر-4 مقابلے میں انہوں نے 52 رن بنائے تھے۔ وہیں، پاکستان کے خلاف سپر-4 کے آخری میچ میں ناٹ آوٹ 55 رن بناکر سری لنکا کو جیت دلائی تھی۔

Asia Cup 2022 Final: سری لنکا نے توڑ دیا پاکستان کا خواب، آٹھویں نمبر کی ٹیم نے بابر اعظم اینڈ کمپنی کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

نئی دہلی: پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں آج یعنی اتوار کے روز سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو روند کر چھٹی بار چمپئن بنا۔ سری لنکا نے بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو 23 رنوں سے شکست دی۔ خطابی مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے 170 رن بناکر پاکستان کو 171 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جسے پہلے تو اس کے گیند بازوں نے صحیح ثابت کیا، لیکن سری لنکائی بلے باز بھانوکا راج پکشا نے اپنی لڑکھڑاتی ٹیم کو سنبھالتے ہوئے نصف سنچری لگائی اور اپنی ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔

پاکستان نے 171 رنوں کے ہدف کے جواب میں بہترین شروعات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستانی ٹیم کو اچھی شروعات دلانے کی کوشش کی، لیکن پاکستانی ٹیم کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب کپتان بابر اعظم ایک بار پھر فلاپ ثابت ہوئے۔ حالانکہ فائنل مقابلے میں بابر اعظم  سے پاکستانی ٹیم کو کافی امیدیں تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے آوٹ ہونے کے بعد سلامی بلے باز محمد رضوان بھی نصف سنچری بناکر آوٹ ہوگئے۔ انہیں کسی بھی بلے باز کا ساتھ نہیں ملا۔ مسلسل پاکستان کا وکٹ گرتا رہا اور اس کا چمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔

اس سے قبل ایک وقت تھا جب ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکائی ٹیم 100 رنوں تک بھی نہیں پہنچ سکے گی، لیکن سری لنکائی بلے باز بھانوکا راج پکشا نے اپنی لڑکھڑاتی ٹیم کو سنبھالتے ہوئے نصف سنچری لگائی اور اپنی ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ پاکستانی گیند بازوں نے بہترین شروعات دلائی تھی اور دونوں سلامی بلے باز سستے میں پویلین لوٹ گئے تھے۔ نسیم شاہ اور حارث روف نے دونوں سلامی بلے بازوں کو سستے میں آوٹ کردیا۔ دھننجے ڈی سلوا کو افتخار احمد نے پویلین بھیجا۔ سری لنکا نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 170 رن بنالئے اور پاکستان کو 171 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی گیند باز حارث روف نے تین وکٹ لئے جبکہ نسیم شاہ نے سلامی بلے باز کسل مینڈس کو پویلین بھیج کر سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔ افتخار احمد نے بھی پاکستان کو ایک کامیابی دلائی ہے۔ انہوں نے دھننجے ڈی سلوا کو پویلین بھیجا۔ کپتان دسن شناکا کو شاداب خان نے بولڈ کرکے پویلین بھیجا۔

پاکستان نے 22 میں سے 13 مقابلے سری لنکا سے جیتے ہیں

بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستان کی ٹیم تیسری بار خطاب اپنے نام کرنا چاہے گی، وہیں داسن شناکا کی قیادت والی سری لنکائی ٹیم چھٹی بار ایشیا کا کنگ بننے کی طرف دیکھ رہی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابھی تک 22 ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں پاکستان نے 13 میں بازی ماری ہے جبکہ سری لنکا کو 9 مقابلوں میں جیت ملی ہے۔

پاکستان کو 10 تو سری لنکا کو 8 سال سے ہے ایشیا کپ خطاب کا انتظار

پاکستان کی ٹیم 10 سال بعد ایشیا کپ خطاب جیتنے کی دہلیز پر ہے۔ اس نے آخری بار سال 2012 میں چمپئن بننے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ وہیں سری لنکا کی ٹیم 8 سال بعد فاتح بننے کی دہلیز پر ہے۔ سری لنکا نے 2014 میں آخری بار اس ٹورنا منٹ کو اپنے نام کیا تھا۔

جیت کے تئیں مطمئن ہیں بابر اعظم

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو اپنی ٹیم پر ناز ہے۔ بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ فائنل جیت کے تئیں مطئن ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون: محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم (کپتان)، فخر زماں، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، آصف علی، خوش دل شاہ، حارث روف، نسیم شاہ، محمد حسنین

سری لنکا کی پلیئنگ الیون: پتھم نسانکا، کسل مینڈس (وکٹ کیپر)، چرت اسلنکا، دھنشکا گناتلکا، بھانوکا راج پکشے، داسن شناکا (کپتان)، وانندو ہسرنگا، چمیکا کرونا رتنے، مہیش تیکشنا، پرمود مدوشنکا، دلشان مدوشنکا۔

Asia Cup 2022: کیچ پکڑنے کے چکر میں بال بال بچے حسن علی، پھر دیا دلچسپ ردعمل

sنئی دہلی: دبئی میں جمعہ کو پاکستان ایشیا کپ فائنل کے لئے ڈریس ریہرسل میں پسندیدہ تھا، لیکن ٹورنا منٹ میں سری لنکا کی فاتحانہ مہم جاری رہی۔ انہوں نے اپنے سپر4 مہم کو ختم کرنے کے لئے پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ بابر اعظم اینڈ کمپنی کی کارکردگی کافی خراب رہی۔ پاکستانی بلے باز بری طرح سے فلاپ ثابت ہوئے۔ اس درمیان ایک میچ کے دوران ایسا بھی لمحہ آیا، جس نے سبھی کے چہروں پر مسکان لا دی۔

یہ واقعہ میچ کے 17ویں اوور میں ہوا، جب محمد حسنین گیند بازی کر رہے تھے۔ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا بلے بازی کر رہے تھے۔ محمد حسنین نے گیند ڈالی اور شناکا نے اس شاٹ کو لانگ آن کی طرف بھیج دیا۔ حسن علی مڈ آف پر تھے۔ وہ تیزی سے گیند پر نظریں دوڑاتے رہے۔ دوسری طرف سے افتخار احمد نے بھی ایسا ہی کیا، لیکن دونوں کو معلوم نہیں تھا کہ وہ دونوں کیچ لینے جا رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلے بھی کئی بار کیچ کے دوران کھلاڑیوں کا مقابلہ دیکھ چکی ہے۔ اس بار بھی ایسا ہی لگ رہا تھا، اس بار بھی ایسا ہی لگ رہا تھا، لیکن حسن علی خوش قسمت رہے۔

حسن علی نے شاندار کیچ لپکا۔ انہوں نے دونوں کے زمین پر گرنے سے پہلے ہی گیند کو اپنے ہاتھوں میں قید کرلیا۔ حالانکہ ظاہر تھا کہ اس کیچ پر کوئی بھی کھلاڑی ناراض ہوسکتا تھا، لیکن حسن علی نے ایک الگ ہی طرح کا ردعمل ظاہر کیا۔ حسن علی اور افتخار دونوں ہی میدان پر بیٹھ گئے اور کچھ سیکنڈ کے لئے کیچ کیچ کھیلتے رہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور فینس اسے دیکھ کر بے حد خوش بھی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکائی ٹیم نے ٹورنا منٹ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے فائنل مقابلے سے پہلے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔ گیند بازوں نے شاندار کھیل دکھایا۔ انہوں نے پاکستان کو 121 رنوں پر سمیٹ دیا۔ پاکستان کے گیند بازوں نے کچھ ابتدائی وکٹ حاصل کرکے اپنی ٹیم کی امید کو ایک کرن دی، لیکن پتھم نسانکا کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اسکور نے ٹیم کو تین اوور باقی رہتے ہوئے ہدف تک پہنچا دیا۔ اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل مقابلہ 11 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔

Asia Cup 2022: بابر اعظم کے گیند باز نہیں دکھا سکے دم، فائنل سے قبل سری لنکا نے پاکستان کو روندا

دبئی: گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد پتھم نسانکا کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے پاکستان کو ایشیا کپ 2022 (2022 Asia Cup) کے سپر-4 کے چھٹے اور آخری میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کی طرف سے رکھے گئے 122 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 17 اوور میں 5 وکٹ گنواکر جیت کے لئے ضروری 123 رن بنالئے۔ اس طرح سے پاکستانی ٹیم کو فائنل سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم 20 اوور بھی پورا نہیں کھیل سکی اور 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر 121 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔

پاکستان نے 19.1 اوور میں 121 رن بنائے

اس سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹاس ہراکر پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستان نے 19.1 اوور میں 121 رن بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 30 رن بنائے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری اس مقابلے میں سری لنکا کی طرف سے وانندو ہسرنگا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے اور پاکستان کے بلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا۔ حالانکہ یہ مقابلہ فائنل کی ڈریس ریہرسل ہے کیونکہ اتوار کو یہی دونوں ٹیم خطابی مقابلے میں کھیلیں گی۔

ہسرنگا نے حاصل کئے 3 وکٹ

ہسرنگا نے 21 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔ آف اسپنروں مہیش تیکشن (21 رن پر دو وکٹ) اور دھننجے ڈی سلوا (18 رن ایک وکٹ) اور ڈیبیو کر رہے تیز گیند باز پرمود مدوسان (21 رن پر دو وکٹ) نے ان کا اچھا ساتھ نبھایا، جس سے پاکستان کی ٹیم 19.1 اوور میں سمٹ گئی۔ پاکستان کے بلے بازوں کو پاور پلے کے بعد رن بنانے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔

قابل ذکر ہے کہ سری لنکا اور پاکستان پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس میچ کی ہار جیت سے دونوں ٹیموں کو کوئی فائدہ اور نقصان نہیں ہوگا، لیکن ہارنے والی ٹیم پر نفسیاتی دباو ضرور بنے گا۔ دنشکا شناکا کی کپتانی والی سری لنکا اور بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مقابلے میں جیت حاصل کرکے اپنی مخالف ٹیم پر نفسیاتی دباو بنانا چاہتی ہیں۔ کیونکہ دونوں ٹیمیں 11 ستمبر کو خطابی مقابلے میں مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی ہندوستانی ٹیم کو سپر-4 مقابلے میں شکست دے کر اسے ایشیا کپ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل پاکستان کو محمد رضوان کی شکل میں پہلا جھٹکا لگا۔ وہ 14 گیندوں پر 14 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ محمد رضوان کے آوٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے فخر زماں بھی 18 گیندوں پر 13 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ قدم جمانے کے بعد بابر اعظم بھی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ بابر اعظم نے 30 رن بنائے۔ جبکہ خوش دل شاہ محض 4 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ افتتخار احمد 13 اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 30 اور محمد نواز نے 26 رن بنائے۔

پاکستان کے حوصلے بلند

پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے اس وقت بلند ہیں۔ بابر اعظم کی ٹیم نے گزشتہ میچ میں افغانستان پر دلچسپ جیت درج کرکے فائنل میں انٹری کی ہے۔ اس سے قبل اس نے سپرفور کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر اسے ایشیا کپ سے باہر کردیا ہے۔ پاکستانی ٹیم اس مقابلے میں جیت حاصل کرکے فائنل میں بلند حوصلے کے ساتھ اترنا چاہتی ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلی

پاکستان نے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ شاداب خان اور نسیم شاہ باہر رکھا گیا ہے جبکہ عثمان قادر اور حسن علی کو موقع دیا گیا ہے۔ بابر اعظم نے امید ظاہر کی کہ شاداب خان فائنل مقابلے تک فٹ ہوجائیں گے۔

سری لنکا کی پلیئنگ الیون

پتھم نسنکا، کسل مینڈس (وکٹ کیپر)، دھننجے ڈی سلوا، دھنشکا گناتلکا، بھانوکا راج پکشے، داسن شناکا (کپتان)، وانندو ہسرنگا، چمیکا کرونا رتنے، پرمود مدھوشن، مہیش تیکشنا، دلشان مدھوشنکا۔