Tag Archives: America

’جہازوں پر حملے روک دو ورنہ ۔۔۔‘، حوثی باغیوں کو امریکہ نے دی آخری وارننگ

واشنگٹن: امریکہ کی قیادت میں بارہ ممالک نے مشترکہ طور پر یمن کے حوثی باغیوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سمندری حملے بند کر دیں۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ حملے بند نہیں کئے گئے تو سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔ در اصل ان حملوں سے عالمی کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس بیان کو حتمی وارننگ قرار دیا ہے۔ اس میں برطانیہ، جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔ ان سبھی ممالک نے کہا ہے کہ اگر حوثی راضی نہیں ہوتے تو وہ ممکنہ فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں۔

حوثی دراصل ایران کے حمایت یافتہ باغی ہیں، جو یمن کے دارالحکومت صنعا اور بحیرہ احمر کے ساحل کے بیشتر حصے پر قابض ہیں۔ حوثی اب مبینہ طور پر حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں پر گولہ باری کر رہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہمارا پیغام اب واضح ہے: ہم ان غیر قانونی حملوں کو فوری طور پر بند کرنے اور غیر قانونی طور پر حراست میں لئے گئے جہازوں اور عملے کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔’

بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اگر حوثی باغیوں نے اہم آبی گزرگاہوں میں تجارت کو خطرے میں ڈالا تو وہ اس کے نتائج کی خود ذمہ داری اٹھائیں گے۔’ بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے اس پیغام کو “بہت واضح” قرار دیا، جبکہ نتائج کی وضاحت نہیں کی۔ اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘میں کسی اور انتباہ کی توقع نہیں کروں گا۔ میرے خیال میں یہ بیان اپنے آپ میں بہت کچھ کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل۔ حماس جنگ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے سینئررہنماصالح العاروری ہلاک

یہ بھی پڑھئے: دوطیاروں میں تصادم، ایک طیارےمیں لگی آگ، کوسٹ گارڈ کے5اہلکارہلاک

اہلکار نے بتایا کہ بائیڈن نے سال نو کی صبح یو ایس ورجن آئی لینڈز میں چھٹیوں کے دوران حوثیوں کے حملوں پر “آپشنز پر تبادلہ خیال ” کرنے کیلئے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم سے مشورہ کیا ۔

سلامتی کے معاملات پر امریکہ کے قریبی اتحادی برطانیہ نے “براہ راست کارروائی” کا اپنا انتباہ جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ حوثیوں کو “بحری جہازوں پر اپنے مہلک اور غیر مستحکم کرنے والے حملوں کو ختم کرنے ہوں گے ۔” سنک نے ٹویٹر پر لکھا کہ برطانیہ ہمیشہ نیویگیشن کی آزادی کے تحفظ کے لئے کام کرے گا۔

اسرائیل ۔ حماس جنگ : ایران کابڑااقدام، عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو بنایانشانہ،امریکہ نےکی جوابی کارروائی

اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ ادھر خبریں آرہی ہیں کہ امریکی فوج نے حزب اللہ اور اس سے متعلقہ گروہوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سے پہلے تین امریکی فوجیوں پر ان لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد امریکی فوج نے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ افواج کے تین اڈوں پر حملہ کیا۔ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ان حملوں کو ضروری قرار دیا۔

عراق میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایاہے۔ اس حملے کے بعد امریکہ نے جوابی کارروائی کی۔ اس حملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پینٹاگون نے کہا کہ پیر کو عراق میں ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد امریکی فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔ اس کارروائی میں تین امریکی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ میری دعائیں ان بہادر امریکیوں کے ساتھ ہیں جو زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون نے شدید زخمی ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی حملے میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کیں۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ بائیڈن کو پیر کی صبح حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور پینٹاگون کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔این ایس سی کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا، “صدر بائیڈن امریکی اہلکاروں کی حفاظت سے زیادہ کسی چیز کو ترجیح نہیں دیتے۔ اگر یہ حملے جاری رہے تو امریکہ اس وقت اور طریقہ کار پر کارروائی کرے گا جس کا ہم انتخاب کریں گے۔”

امریکی وزیر دفاع نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی ہدایت پر خطرناک امریکی لڑاکا طیاروں نے کتائب حزب اللہ اور اس سے متعلقہ گروپوں کے تین اہم اہداف پر حملہ کیا۔ یہ حملے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ کتائب حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں ۔

کتائب حزب اللہ ایک شیعہ ملیشیا ہے جس کی بنیاد 2007 میں ایران کے پاسداران انقلاب کی حمایت سے رکھی گئی تھی۔ امریکہ نے 2009 میں کتائب حزب اللہ کو ایک ‘غیر ملکی دہشت گرد تنظیم’ قرار دیا تھا اور اس کے سیکریٹری جنرل ابو مہدی المہندس کو عراق میں امریکی زیر قیادت اتحادی افواج کے خلاف تشدد کے لیے پابندی عائد کر دی تھی

ہندوستان کے پاس اسرائیلی جہاز پر کس نے کیا ڈرون حملہ؟ امریکہ نے بتایا اس ملک کا نام

واشنگٹن: ہفتہ کو بحر ہند میں تجارتی جہاز پر ڈرون حملے کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی تھی ۔ اب اس معاملے میں ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پینٹاگون نے اس معاملہ میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ڈرون ایران سے لانچ کیا گیا تھا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرون حملے میں ہندوستان کے قریب ایک کیمیکل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ ایران سے یکطرفہ حملہ کرنے والے ڈرون کے ذریعے یہ حملہ کیا گیا تھا۔ CHEM Pluto نامی جہاز ، ایک لائبیریا کے جھنڈے والے، جاپانی ملکیت والے اور نیدرلینڈ سے چلنے والے کیمیکل ٹینکر پر ہندوستان کے ساحل سے 200 ناٹیکل میل دور بحر ہند میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔

بتادیں کہ برطانوی فوج کی یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) اور سمندری سیکورٹی فرم ایمبرو کے مطابق اس حملے سے جہاز پر آگ لگ گئی تھی۔ ان دونوں تنظیموں نے یہ بھی کہا کہ لائبیریا کے جھنڈے والا یہ جہاز کیمیائی مصنوعات کا ٹینکر تھا اور اس کا تعلق اسرائیل سے تھا۔

یہ بھی پڑھئے:  اسرائیلی فوج نے تین یرغمالیوں کو کیوں مار ڈالا، اپنے ہی لوگوں کو قتل کرنے کی کیا تھی وجہ؟

یہ بھی پڑھئے:   وزیراعظم مودی نے نیتن یاہو سے کی گفتگو، جانئے اسرائیل۔ حماس جنگ کو لے کر کیا ہوئی بات؟

پینٹاگون نے بیان میں کہا کہ 2021 کے بعد سے تجارتی جہاز رانی پر یہ ساتواں ایرانی حملہ تھا۔ تاہم اقوام متحدہ میں ایرانی وفد کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان ریڈ سی میں بحری جہازوں پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

یہ واقعہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور جہاز رانی کے لئے نئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ امدادی مبصرین کے مطابق جاری تنازع میں ہزاروں فلسطینی افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔

امریکہ میں ہندو مندر پر حملہ پر وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا: انتہا پسندوں کو نہیں ملنی چاہئے جگہ

نئی دہلی : امریکہ میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، ہم اس سے واقف ہیں۔ اس کے بارے میں میں نے دیکھا تھا… ہندوستان ہندوستان کے باہر علاحدگی پسند قوتوں اور انتہا پسندی کو جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ ہمارے سفارت خانے نے وہاں کی حکومت اور پولیس سے شکایت کی ہے اور تحقیقات جاری ہیں… ۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہندو امریکن فاؤنڈیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً 100 کلومیٹر دور کیلیفورنیا کے نیوارک شہر میں پیش آیا ہے۔ مندر کی دیواروں پر ہندوستان مخالف نعرے لکھے گئے ہیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں سوامی نارائن مندر کی دیواروں پر نعرے لکھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


قونصلیٹ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ ہم نیوارک، کیلیفورنیا میں سوامی نارائن مندر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعہ سے ہندوستانی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ہم نے اس معاملے میں امریکی حکام پر توڑپھوڑ کرنے والوں کے خلاف فوری جانچ اور کارروائی کے لئے زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: فوج نےاکھنور میں دراندازی کی بڑی کوشش کوکیاناکام،1دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں ایک بارپھر کوروناکاخوف:24 گھنٹوں میں 752نئےکیسزاور 4 اموات، ایکٹو کیسز3400

فی الحال نیوارک پولیس سروس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ مندر انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔ مندر کے ترجمان بھارگو راول نے کہا کہ مندر کے نزدیک رہنے والے عقیدت مندوں میں سے ایک نے عمارت کی باہری دیوار پر کالی سیاہی میں ہندو مخالف اور ہندوستان مخالف نعرے دیکھے اور مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر مطلع کیا گیا۔

غزہ میں فورا جنگ روکنے کیلئے اقوام متحدہ میں لائی گئی تجویز، امریکہ نے کیا ویٹو، کہی یہ بڑی بات

اقوام متحدہ: امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل اور حماس کے تنازع پر ایک قرارداد کے مسودہ پر ویٹو کر دیا ہے، جس میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور حماس گروپ کے زیر حراست سبھی یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹ کیا اور اسے 90 سے زائد رکن ممالک نے حمایت کی ۔ کونسل کے ارکان نے تجویز کے حق میں 13 ووٹ ڈالے جبکہ برطانیہ ووٹنگ سے دور دیا۔

قرارداد پر ووٹنگ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسرائیل اور حماس کے تنازع میں انسانی ہمدردی اور ‘انسانی تباہی’ سے بچنے کیلئے سیکورٹی کونسل سے اپیل کرنے کے واسطے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا استعمال کیا جو ایک غیر معمولی قدم ہے ۔ ووٹنگ سے پہلے گوٹیرس نے کونسل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور جان بچانے والی امداد کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے “کوئی کسر نہ چھوڑے”۔

ووٹنگ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ قرارداد کو لکھنے والوں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرنے والی زبان شامل کرنے سے انکار کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد کو تحریر کرنے والوں کی جانب سے ‘جلد بازی کے عمل’ اور ‘مناسب مشاورت کے فقدان’ کے باوجود امریکہ نے ‘نیک نیتی’ کے ساتھ قرارداد کے مسودے میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھئے:حماس۔اسرائیل جنگ:2ماہ مکمل، غزہ شہرتباہ،7ہزاربچوں سمیت16ہزارفلسطینی جاں بحق

یہ بھی پڑھئے: حماس سے جنگ کے درمیان اپنے ہی ملک میں ’برے پھنسے‘ نیتن یاہو، عدالت نے لیا ایکشن!

ووڈ نے ووٹنگ سے پہلے کہا کہ حماس ایک پائیدار امن، دو ریاستی حل نہیں دیکھنا چاہتی۔ امریکہ ایک پائیدار امن کی بھرپور حمایت کرتا ہے جس میں اسرائیلی اور فلسطینی دونوں امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں ، لیکن ہم فوری جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتے۔

بتادیں کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی مہم میں 17 ہزار 400 سے زائد افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں اور 46 ہزار سے زائد زخمی افراد ہوئے ہیں۔

28 سال کے شخص نے دیا بچے کو جنم! انجان شخص کے ساتھ گزاری تھی رات، سبھی رہ گئے دنگ

قدرت نے مردوں اور عورتوں میں جسمانی تبدیلیاں کی ہیں۔ عورت ماں بن سکتی ہے، وہ جنم دے سکتی ہے، جب کہ انسان کی ساخت میں مرد کا بھی بڑا کردار ہے، لیکن وہ جنم نہیں دے سکتا۔ لیکن اگر ہم کہیں کہ کوئی مرد حاملہ ہو گیا، اور پھر اس نے بچے کو جنم دیا، تو کیا آپ یقین کریں گے؟ آپ کہیں گے کہ یہ فطرت کے بنائے اصولوں کے خلاف ہے۔ لیکن ایسا کچھ سال پہلے ہوا تھا۔ امریکہ میں اس واقعہ نے سبھی کو چونکا دیا تھا کیونکہ ایک مرد نے بچے کو جنم دیا تھا ۔

ویسٹ ورجینیا میں سال 2020 میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا، جو کافی چونکا دینے والا تھا۔ 28 سالہ ایش پیٹرک شیڈ نے ایک بچے کو جنم دیا تھا، لیکن وہ ایک مرد تھا۔ دراصل ایش پیدائش کے وقت ایک عورت تھی لیکن وہ خود کو مرد بنانا چاہتے تھے ۔ سال 2020 سے کچھ سالوں پہلے سے انہوں نے مرد بننے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ اس نے ٹیسٹوسٹیرون لینا شروع کر دیا جو کہ مرد ہارمون ہوتا ہے، اس کے ساتھ اس نے ایسٹروجن بلاکرز کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا تھا۔

سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، وہ عورت سے مرد میں تبدیلی کا تجربہ کر رہے تھے، لیکن فروری 2020 میں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہیں۔ بتادیں کہ ایش پی ایچ ڈی اسٹوڈینٹ اور ہیلتھ ورکر بھی تھے۔ اس دوران ان کی ملاقات ڈیٹنگ ایپ پر ایک نامعلوم شخص سے ہوئی، جس کے ساتھ ایک رات گزاری۔ اس واقعے کے بعد وہ حاملہ ہو گئے تھے۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

جب ایش کو حمل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ دنگ رہ گئے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کا ٹرانزیشن ہوچکا ہے۔ حمل کی خبر ملنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر ہارمون ٹریٹمنٹ روک دی اور بچے کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔ اس نے اسی سال اپنی بیٹی رونن کو جنم دیا جو اس کے لئے سب سے خاص تجربہ تھا۔

یہ بھی پڑھئے: یہاں اپنی ہی بہن ۔ بیٹی سے شادی کرلیتے تھے مرد! ہوتی تھی ایک سے زیادہ بیویاں، جانئے وجہ

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے اس گاوں میں دو شادی کرتا ہے ہر مرد، پہلی بیوی ہی کرتی ہے سوتن کا استقبال، جانئے کیوں؟

میٹرو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایش کافی عرصے سے اپنی جنس کے بارے میں الجھن میں تھے۔ وہ فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے کہ کیا بننا ہے۔ جب انہیں حمل کا علم ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بچے کو جنم دیں گے ۔ ان کے حمل کی خبر سن کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ لاک ڈاؤن کا وقت ایش کے لیے کافی اچھا تھا کیونکہ وہ اپنے شوہر جارڈن کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کی پرورش کر رہے تھے۔ ایش نے کہا کہ جب وہ حاملہ ہوئیں تو وہ ٹیسٹوسٹیرون جیل پر تھے اور ایسٹروجن بلاکر ادویات بھی لے رہے تھے۔

خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کس نے رچی سازش؟ کون ہے نکھل گپتا؟ امریکی پولیس نے کیا گرفتار

نئی دہلی: کناڈا کے بعد امریکہ میں خالصتانی دہشت گرد اور جسٹس فار سکھ تنظیم کے سربراہ گروپتونت سنگھ پنو کے حوالے سے ہندوستان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ امریکی پولیس نے ہندوستانی نژاد نکھل گپتا کو دہشت گرد پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ نیویارک میں امریکی اٹارنی ڈیمین ولیمز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘مدعا علیہ نے ہندوستان سے نیو یارک شہر جانے والے ہندوستانی نژاد امریکی شہری کو قتل کرنے کی سازش کی جو کھلے عام سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی وکالت کرتا ہے۔’ اس پورے بیان میں پنوں کا نام کہیں نہیں لکھا ہوا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے اس پورے معاملے کو لیکر ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نکھل گپتا قتل کی سازش کے لیے ایک نامعلوم ہندوستانی سرکاری اہلکار کے ذریعے بھرتی کیے جانے سے پہلے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرتا تھا۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 52 سالہ نکھل گپتا ہندوستانی شہری ہے۔ گپتا کو جمہوریہ چیک کے حکام نے اس سال 30 جون کو امریکہ اور جمہوریہ چیک کے درمیان دو طرفہ حوالگی کے معاہدے کے تحت گرفتار کیا تھا۔

Gyanvapi Survey: ضلع عدالت میں آج داخل ہوگی اے ایس آئی کی سروے رپورٹ، جولائی سے اکتوبر تک کیا گیا سروے

T20 World Cup: کپتان نے پہلے بلے سے مچایا کہرام، پھر ہیٹ ٹرک لیکر بنایا ریکارڈ، ورلڈ کپ کی امید قائم

ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست پر منایا تھا جشن، سات کشمیری طلباء ہوئے گرفتار، یو اے پی اے کا چلے گا کیس

امریکی دستاویز میں بھارتی حکومت کے ایک اہلکار کا نام بھی ہے۔ لیکن پوری دستاویز میں سرکاری افسر کو CC-1 کہا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ CC-1 بھارت اور دیگر جگہوں پر نکھل گپتا اور دیگر کے ساتھ مل کر امریکی سرزمین پر ایک وکیل اور سیاسی کارکن کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بھارت میں بیٹھے CC-1 کے کہنے پر نکھل گپتا نے قتل کے لیے ‘قاتل’ کی تلاش شروع کی۔ اس دوران نکھل ایک ایسے شخص کے رابطے میں آیا جس کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے تھا۔ لیکن یہ شخص قاتل نہیں بلکہ امریکی ایجنسیوں کا انٹیلی جنس ذریعہ تھا۔ اسی ذریعہ نے نکھل گپتا کو ایک ایسے شخص سے ملوایا جس نے اسے ایک سوپڑی کا قاتل کہا۔ یہ ماخذ اور سپاری مارنے والا دونوں خفیہ ایجنٹ تھے۔

Wedding of Century! نہیں دیکھی ہوگی ایسی شاہی شادی، پانچ دن چلے شادی پروگرام پر خرچ کر ڈالے چار ارب روپے، دیکھئے تصایر

madelaine brockway, wedding of the century, parisian wedding, florida, miami, texas, viral, tiktok, jacob lagrone, car heiress, Ussery Automotive Group, Mercedes Benz, paris, palace of versailles, maroon 5, adam levine, chanel, Viral Story, Wedding Of The Century, Mercedes Benz Florida, Palace Of Versailles Paris, Maroon 5 Adam Levine,
جس پیلیس جوڑے نے اپنے مہمانوں کے قیام کا انتظام کیا تھا، وہاں پر ایک رات ٹھہرنے کی قیمت $2,400 سے $14,200 کے درمیان ہے، جو کہ 2 لاکھ سے 11 لاکھ روپے تک ہے۔
madelaine brockway, wedding of the century, parisian wedding, florida, miami, texas, viral, tiktok, jacob lagrone, car heiress, Ussery Automotive Group, Mercedes Benz, paris, palace of versailles, maroon 5, adam levine, chanel, Viral Story, Wedding Of The Century, Mercedes Benz Florida, Palace Of Versailles Paris, Maroon 5 Adam Levine,
میڈے لائن کے والد باب بروک وے یو ایس آٹوموٹیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو چیئرمین ہیں، جب کہ ان کی والدہ پاؤلا بروک وے فلوریڈا میں مرسڈیز بینز کی کورل گیبلز برانچ میں نائب صدر ہیں۔
madelaine brockway, wedding of the century, parisian wedding, florida, miami, texas, viral, tiktok, jacob lagrone, car heiress, Ussery Automotive Group, Mercedes Benz, paris, palace of versailles, maroon 5, adam levine, chanel, Viral Story, Wedding Of The Century, Mercedes Benz Florida, Palace Of Versailles Paris, Maroon 5 Adam Levine,
میڈے لائن بروک وے نے اپنی شاندار شادی کی تفصیلات ٹک ٹاک پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
madelaine brockway, wedding of the century, parisian wedding, florida, miami, texas, viral, tiktok, jacob lagrone, car heiress, Ussery Automotive Group, Mercedes Benz, paris, palace of versailles, maroon 5, adam levine, chanel, Viral Story, Wedding Of The Century, Mercedes Benz Florida, Palace Of Versailles Paris, Maroon 5 Adam Levine,
میڈے لائن اور جیکب 18 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ ان کی شادی پر 59 ملین ڈالر یعنی تقریباً 4 ارب 91 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی۔ اس شاہی اسراف سے لوگ حیران ہیں۔
madelaine brockway, wedding of the century, parisian wedding, florida, miami, texas, viral, tiktok, jacob lagrone, car heiress, Ussery Automotive Group, Mercedes Benz, paris, palace of versailles, maroon 5, adam levine, chanel, Viral Story, Wedding Of The Century, Mercedes Benz Florida, Palace Of Versailles Paris, Maroon 5 Adam Levine,
ان کی شادی کی تقریب شینیل کے ایک اسٹور پر ہوئی۔ یہاں موجود لوگوں نے انتہائی مہنگی شیمپین اور لذیذ مٹھائیوں کا لطف اٹھایا ۔ مزید برآں مہمانوں کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنا شینیل پاؤچ خود بنائیں۔

PHOTOS: جب بیچ ہوا میں طیارے کی اڑی چھت، پھر پائلٹ کی ہمت… اور ایسے بچی 94 فراد کی جان

الوہا ایئر لائنز کی فلائٹ 243 (Aloha Airlines Flight 243) اپنی چھت کا ایک حصہ کھونے کے باوجود کیسے بحفاظت لینڈ کر گئی اس کی معجزاتی کہانی ہوا بازی کی تاریخ کے سب سے ناقابل یقین، لیکن چونکا دینے والے لمحات میں سے ایک ہے۔ (تصویر- X/@OnDisasters)
واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ 28 اپریل 1988 کو، الوہا ایئرلائنز کے جیٹ کی چھت کا ایک بڑا حصہ جس میں 89 مسافر اور چھ عملہ سوار تھا، درمیانی پرواز سے ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد جو ہوا وہ بالکل خوفناک تھا اور ایک ایسا لمحہ جس نے ہوا بازی کی صنعت کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ (تصویر- X/@OnDisasters)
دو انجن اور 110 سیٹوں والا بوئنگ 737-200 جیٹ 40 منٹ کی پرواز کے آدھے راستے پر تھا جب کیبن کا دباؤ اچانک کم ہو گیا۔ بوئنگ 737 کی چھت پھٹ گئی تھی اور اس کے جسم کا ایک بڑا حصہ پھٹ گیا تھا، جس سے مسافروں کو بحر الکاہل کے اوپر 24,000 فٹ کی بلندی پر تیز ہواؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ (تصویر- X/@OnDisasters)
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کیا اور کچھ ہی دیر میں 24 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا۔ کچھ دیر بعد اچانک سب کو ایک زوردار جھٹکا لگتا ہے۔ جب تک مسافر صحت یاب ہو پاتے، جہاز کے جسم کا ایک حصہ، جسے فیوزیلج کہا جاتا ہے، ٹوٹ کر ہوا میں اڑ چکا تھا۔ عملے کے باقی ارکان اور مسافر خوف سے چیخنے لگے اور انہیں یقین ہو گیا کہ وہ زندہ نہیں بچ پائیں گے۔ (تصویر-X/Hardywolf359)
یہ ناقابل تصور لگتا ہے لیکن پائلٹ کسی طرح تباہ شدہ طیارے کو 24 ہزار فٹ کی بلندی تک لے گئے اور انجن جلنے کے ساتھ ہی لینڈ کر دیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق کپتان نے فرسٹ آفیسر سے کنٹرول سنبھال لیا اور ماؤئی کی طرف ہنگامی طور پر اترنے کا آغاز کیا اور واقعے کے تیرہ منٹ بعد کامیابی سے وہاں اترا۔ (تصویر-X/Hardywolf359)
زمین پر موجود ایمرجنسی اہلکاروں کو یقین نہیں آیا کہ وہ تباہ شدہ طیارے کے قریب پہنچ کر کیا دیکھ رہے تھے۔ معجزانہ طور پر جہاز میں موجود باقی تمام افراد اس واقعے میں محفوظ رہے۔ جہاز میں سوار 95 افراد میں سے ایک ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوئے۔ موت صرف ایئر ہوسٹس کی ہوئی تھی، اس وقت تمام مسافر بیلٹ باندھے بیٹھے تھے۔ ایئر ہوسٹس کی لاش کبھی نہیں ملی۔ (تصویر- X/Hardywolf359)

موسکو میں کار بم دھماکہ میں پوتن حامی مصنف زاخر پریلیپن زخمی، ڈرائیور کی ہوئی موت

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا خاتمہ ابھی تک نظر نہیں اارہا ہے۔ یوکرین اور روس ایک دوسرے پر خوب حملے کررہے ہیں۔ وہیں ایک اہم روسی قوم پرست مصنف ، زاخر پریلپن ہفتہ کو ایک کار بم دھماکہ میں زخمی ہوگئے۔ حملے میں ان کے ڈرائیور کی موت ہوگئی، زاخر کو پوتن حامی مانا جاتا ہے۔

اس معاملے میں تفتیش کاروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ روسی حکام نے فوری طور پر یوکرین اور مغرب پر حملے کا الزام لگایا ہے۔ تفتیش کاروں کو مشتبہ شخص نے بتایا کہ وہ یوکرین کے لیے کام کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 47 سالہ زخار پریلیپین یوکرین میں کریملن کی فوجی کارروائی کا حامی رہا ہے۔

روسی وزارت داخلہ نے کہا کہ زخار پریلیپین کو زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ زخار پریلیپین کے پریس سیکرٹری نے اطلاع دی کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں کیا ہوا اس وقت واضح نہیں ہے۔ روسی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ روس کے مغربی علاقے نزنی نووگوروڈ کے ایک گاؤں میں ہوا۔ واشنگٹن پوسٹ نے روسی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کار کے نیچے دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:

ان سات ممالک میں سعودی عرب نے ای ویزا سروس کیا شروع، کیا ہندوستان و پاکستان بھی ہے شامل؟

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان واپس آکر بلاول نے کہا-ہندوستان کا دورہ رہا کامیاب، کرکٹ پر کہی یہ بڑی بات

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے مبینہ طور پر پریلپین کے راستے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں، تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے۔ جب وہ جنگل سے دوسرے علاقے میں چھپنے کی کوشش کر رہا تھا تو اسے حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ بیان کے مطابق یہ شخص یوکرین کی خصوصی افواج کے حکم پر کارروائی کر رہا تھا۔ تاہم خبروں کے مطابق کریمیا کے ایک گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔