Tag Archives: America

ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنی اہلیہ میلانيا ٹرمپ کے ساتھ ہندوستان آئیں گے

واشنگٹن / نئی دہلی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو دو روزہ دورے پر ہندوستان آئیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ بھی ہندوستان آئیں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔


مودی اور ٹرمپ کے درمیان اس ہفتہ کے آخر میں فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ ہندوستان -امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ كو اور مضبوط کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائے گا۔ وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے امریکی صدر کے ہندوستان دورے کی تصدیق کی ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

مودی اور ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات اور بھی بہتر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع، دہشت گردی، توانائی، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون کے ساتھ ساتھ لوگوں سے لوگوں کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی صدر کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ایرانی فوج کا اعتراف: یوکرین کا طیارہ ’انسانی غلطی’ کی وجہ سے گرایا گیا

تہران۔ ایران نے سینچر کے روز کہا کہ گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار یوکرین کا طیارہ غلطی سے مار گرایا گیا تھا کیونکہ وہ ریوولیوشنری گارڈز کے حساس فوجی ٹھکانے سے کافی قریب تھا۔ ایرانی فوج نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ بیان کے مطابق طیارہ گرانے کے ذمہ داروں کو فوجی جانچ کے گھیرے میں لایا جائے گا اور نتیجے کے بعد مناسب سزا دی جائے گی۔ فوج نے اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’’امریکہ ساتھ کشیدگی عروج پر ہونے کے سبب فوج ہائی الرٹ پر تھی اور جب جہاز حساس فوجی مرکز کی جانب مڑا تو غلطی سے اسے ’دشمن کا ہدف‘ سمجھ لیا گیا۔ اس صورت میں غیر ارادتاً طور پر طیارے کو گرا دیا گیا‘‘۔فوج نے اس حادثے کے لئے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی غلطی نہ ہو، اس کے لئے ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔


وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے اس حادثے کے لئے معافی مانگتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’امریکی جرات‘ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ ہمیں بہت افسوس ہے اور ہم اپنے لوگوں اور اس حادثے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہیں‘‘۔
کناڈا نے جمعرات کو کہا تھا کہ اس کے پاس موجود خفیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کو ایران نے ہی مار گرایا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بھی ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہونے کا ممکنہ سبب ایران کے زمین سے غیردانستہ طور پر داغے گئے میزائل کو بتایا تھا۔ ایران نے ان الزامات کو سرے سے خارج کیا تھا۔ ایران کی شہری ہوا بازی تنظیم (سي اےاوآئی) کے چیف علی عبید زادہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ ’’حال ہی میں ایران میں گر کر تباہ ہوا یوکرین کا ہوائی جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرا تھا اور مغربی ممالک کا یہ دعوی غلط ہے کہ وہ ہمارے میزائل حملے کی زد میں آکر تباہ ہوا تھا‘‘َ۔


اس کے بعد ایرانی وزارت کے ترجمان عباس موساوي نے کہا کہ ’’طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے کناڈا کا ایک وفد ایران آ رہا ہے اور یہ طیارہ حادثے کے بارے میں سبھی تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرے گا۔ ایران اور کناڈا کی وزارت خارجہ کے درمیان تال میل کے بعد کناڈیائی وفد تحقیقات کے لئے یہاں کے لئے روانہ ہو چکا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق جن ممالک سے تھا ان کی حکومتوں کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ اس میں یوکرین اور متعلقہ ممالک اور بوئنگ کمپنی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اور مشترکہ طور پر جانچ کریں گے اور انہیں پوری شفافیت کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز ہوئے اس طیارہ حادثے میں طیارے میں سوار سبھی مسافراور ہوائی جہاز کا عملہ سمیت کل 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مرنے والوں میں 82 ایرانی اور 63 کناڈیائی شامل تھے۔ یہ حادثہ اسی روز پیش آیا جب ایران نے عراق میں امریکی ٹھکانوں کو ہدف بنا کر 15 سے زیادہ میزائل داغے تھے۔

جنگ کی آہٹ! عراق میں امریکی ایئر بیس پر حملہ، ایران نے داغی 1درجن سے زیادہ میزائیلیں

ایران نے عراق میں واقع امریکی ایئر بیس پر بدھ کی صبح کئی میزائیلیں داغی ہیں۔ ایران کا عراق میں واقع الاسد امریکی ایئر بیس پر یہ حملہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بدلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ایران نے قاسم سلیمانی کی موت کے بعد اس کا بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔ ایران کی سرکاری ایجنسی فارس نیوز ایجنسی نے عراق کے امریکی ایئر بیس پر داغے گئے راکیٹس کا ایک مبینہ ویڈیو جاری کیا ہے۔ نیوز ایجنسی نے ان ایرانی میزائیلوں کے عراق میں امریکی ایئر بیس الاسد پر داغے جانے کو امریکی حملے کے ایرانی بدلے کی شروعات بتایا ہے۔
امریکی افسر نے کی حملے کی تصدیق
سی این این نیوز نے ایک سینئر امریکی افسر کا بیان لیا ہے جس میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ افسر نے کہا ہے کہ عراق میں واقع امریکی ایئر بیس کو میزائیل حملے کے ذریعے نشانہ بنایاگیا ہے۔


وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حملے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے جمعے کو امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی ٹکڑیوں کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں مار دیا تھا۔

امریکہ کے ٹیکساس میں چرچ کے اندر فائرنگ، دو افراد ہلاک، حملہ آور بھی ڈھیر

ہیوسٹن۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے چرچ سروس کے دوران دو افراد گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ چرچ کی سکیورٹی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ شہر کے پولیس سربراہ جے پی بیورنگ نے بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح ویسٹ فری وے چرچ آف کرائسٹ میں گھسا اور کچھ دیر کے لئے اندر ہی بیٹھا رہا۔ پھر اچانک اٹھا اور فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے دوافراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چرچ میں تعینات سیکورٹی ٹیم نے حملہ آور کو فوری طور پر مار گرایا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈلاس فورٹ ورتھ علاقے کے انچارج ایجنٹ میتھیو ڈيسرنو نے بتایا کہ وہ لوگ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے کے پیچھے مقصد کیا تھا۔ حملہ کی ویڈیو فوٹیج میں حملہ آور اپنے ہاتھ میں اس وقت تک بندوق پکڑے نظر آ رہا ہے جب تک کہ اسے ڈھیر نہیں کر دیا گیا۔


اس دوران ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ میں لوگوں کی موت پر اظہارتعزیت کیا ہے۔ انہوں نے حملہ آور کو مار گرانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعائیہ مقام مقدس ہوتے ہیں اور ان مقامات پر ایسی کارروائیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔