Tag Archives: Coronavirus

پاکستان کے اپوزیشن لیڈران بولے، Coronavirus   بحران کی گھڑی میں ہم ہندستان کے ساتھ ہیں

اسلام آباد: کورونا Coronavirus  سے پیدا ہوئے بحران میں ملک کی مدد کیلئے سب ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ اسی پہر میں پاکستان نے بھی ہندوستان کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ ادھر  ہمسایہ ملک پاکستان کے اپوزیشن لیڈرا نے بھی کورونا وبا سے لڑ رہے  ہندوستانی عوام کیلئے  یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک مل کر کورونا بحران سے نکیں گے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز  نے بھی اللہ سے اس بحران کو دور کرنے کی دعا کی ہے۔ عمران خان حکومت نے ایک دن پہلے ہی ہندوستان کی مدد کی پیش کش کی تھی۔

پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ موت اور بیماری کے وقت  انسانیت، مذہب اور قوم سے بالاتر ہے۔ ہم  کووڈ ۔19 سے بری طرح متاثر ہوئے ہندوستان کے عوام کے لئے دعا کرتے ہیں۔ امید ہے کہ سمجھداری سے کام لیا جائے گا اور جنوبی ایشیائی ممالک ایک دوسرے کو تباہ کرنے پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے اپنے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔

پی ایم ایل این کے نائب صدر اور پاکستان  کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ ہندستان میں دل دہلانے والے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔ اللہ ہم سب پر رحم کرے آمین۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے لکھا : میں ہندوستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں ۔ پڑوس اور دنیا میں وبا میں مبتلا لوگوں کے جلد صحتمند ہونے کی ہماری دعا ان کے ساتھ ہے ۔ ہمیں انسانیت کے خلاف پیدا ہوئے اس عالمی چیلنجر کا مل کر سامنا کرنے کی ضرورت ہے ۔


پاکستانی وزیر اعظم کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی متاثرہ کنبوں کیلئے پیغام بھیجا ۔ انہوں نے لکھا : ہمارے خطہ کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے پیش نظر ہم ہندوستان کے لوگوں کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے ہندوستان میں متاثرہ کنبوں کے تئیں ہمدردی رکھتا ہوں ۔

پاکستان میں بھی درج ہوئے ریکارڈ معاملات
پاکستان نے بھارت کو کوڈ ۔19 کی مہلک لہر سے لڑنے میں مدد کے لئے وینٹیلیٹر اور دیگر امدادی سامان فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ کوروناوائرس کے اس دور میں پاکستان نے ہندوستان کی جانب مدد کاہاتھ بڑھایاہے۔ ہندوستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرتعان کےلیے پاکستان آگے آیاہے۔ پاکستان نے وینٹی لیٹرس، پی پی ای، ڈیجیٹل ایکسرے مشینس جیسی طبی اشیاء دینے کی پیش کش کی ہے ۔پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح سے پاکستان اور ہندوستان کے متعلقہ حکام امدادی سامان کی فوری فراہمی کے لئے طریق کار پر کام کرسکتے ہیں۔کورواناوئرس سے لاحق چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے مزید تعاون کے ممکنہ طریقوں پر بھی کام کیاجاسکتاہے۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات، آکسیجن اور اسپتال میں بستروں کی دستیابی سے متعلق ان کے اہل خانہ کی مدد کی جائے۔ یہ اور اس طرح کے جذبات ہندوستانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عام شہریوں میں بھی نظر آرہے ہیں اور وہ ٹوئٹر پر ہندوستان سے یکجہتی، ہمدردی اور مدد سے متعلق ٹوئٹس بھی کررہے ہیں۔


سرحدی تفریق اور دو الگ الگ ملک ہونے کے باوجود بھی پاکستان کے عوام نے ہندوستان میں کورونا سے لڑرہے مریضوں، ان کے افراد خاندان اور کوونا سے وفات شدہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انھیں تعزیت بھی پیش کررہے ہیں۔ انھوں نے کووڈ۔19 کی دوسری لہر کی شدت سے نکلنے کے لئے دعاووں اور نیک تمناؤں کی پیش کش کی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی و رفاہی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن (Edhi Foundation) نے وزیراعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کو خط لکھ کر مدد کی پیش کش کی ہے۔

پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز رفاہی کاموں کے لیے مشہور اور فلینتراپسٹ عبد الستار ایدھی مرحوم نے کیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے جمعہ کو وزیراعظم مودی کو خط لکھا اور اس بحران پر قابو پانے کے لئے ہندوستان کو 50 ایمبولینسوں کی پیش کش کی۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والے ٹوئٹر صارفین نے پاکستان اسٹانڈ ویتھ انڈیا (#PakistanstandswithIndia) بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ انھوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہندوستانیوں کی صحت و عافیت کے لیے ایک ساتھ ریلی نکالی۔ انہوں نے اپنے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ ہر طرح سے مدد فراہم کریں۔


ہندوستانیوں نے بھی ٹویٹس کا نوٹ لیا اور ان کے خوبصورت اشاروں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہفتے کے روز پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان میں عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو مل کر انسانیت کا سامنا کرنے والے عالمی چیلینج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

BIG News: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار ہوئے کورونا پازیٹیو ، ٹویٹ کرکے فینس کو دی جانکاری

ممبئی : ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے بڑھتے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ، منوج باجپئی ، عامر خان ، عالیہ بھٹ کے بعد اب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اپنے فینس کو یہ جانکاری دی ہے ۔ اکشے کمار اپنے گھر پر ہی کوارنٹائن ہیں اور ڈاکٹرس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

اکشے کمار نے اس بات کی جانکاری ٹویٹ کرکے دی ۔ انہوں نے لکھا : آپ سبھی کو جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ آج صبح میری کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ سبھی گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ میں گھر پر ہی کوارنٹائن ہوں اور سبھی ضروری میڈیکل کیئر لے رہا ہوں ۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں ، اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا دھیان رکھیں ۔ جلد ہی ایکشن میں واپس لوٹوں گا ۔

بتادیں کہ اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم رام سیتو کی شوٹنگ کررہے تھے ۔ ایسے میں اب اکشے کمار شوٹنگ سے بریک لے کر گھر پر کوارنٹائن ہوگئے ہیں ۔ کچھ ہی دنوں پہلے ہی اکشے کمار نے رام سیتو میں اپنا لک فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا ۔ وہیں اگر اکشے کمار کے پروجیکٹس کی بات کریں تو ان کے پاس بچن پانڈے ، رام سیتو ، سوریہ ونشی ، پرتھوی راج ، بیل باٹم ، اترنگی رے اور رکشا بندھن جیسی بڑی فلمیں ہیں ۔

مہاراشٹر میں بے قابو ہوا کورونا وائرس

ادھر ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ سال کی طرح ملک میں دن بہ دن کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ مہاراشٹر کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس درمیان ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی آکسیجن سلینڈر کے دام بھی بڑھ رہے ہیں ۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ حالات اورنگ آباد میں خراب ہیں ۔ ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن والے سبھی بیڈس بھرے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں مریضوں کو گھروں میں علاج کرانا پڑ رہا ہے ۔ ضلع میں مارچ کے آخری ایام میں کورونا وائرس کی پازیٹیویٹی شرح 43.8 تھی ۔ جمعہ اور ہفتہ کو ضلع کے اسپتالوں میں کل 2214 آکسیجن والے بیڈ بھر گئے ۔ شہر میں کل 15 ہزار 484 کوورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 4600 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں ۔

بڑی خبر : لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر اسپتال میں بھرتی ، پانچ دن پہلے ہوئے تھے کورونا پازیٹیو

نئی دہلی : کورونا وائرس سے متاثر لیجنڈ کرکٹر سچن تیندولکر اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں ۔ تیندولکر 27 مارچ کو کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سچن تیندولکر نے خود کو گھر میں کوارنٹائن کرلیا تھا ۔ حالانکہ اب وہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر اسپتال میں اپنا علاج کرائیں گے ۔ اس بات کی جانکاری سچن تیندولکر نے خود ٹویٹ کے ذریعہ دی ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں رائے پور میں سابق کرکٹروں کے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز چیلنج ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی ۔

سچن تیندولکر نے ٹویٹ کیا کہ آپ کی دعاوں کیلئے شکریہ ۔ ڈاکٹرس کے مشورہ کے تحت احتیاط کے طور پر مجھے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ مجھے کچھ دنوں میں گھر واپس آنے کی امید ہے ۔ دھیان رکھیں اور سبھی کو محفوظ رکھیں ۔ ہمارے ورلڈ کپ جیت کی دسویں سالگرہ پر سبھی ہندوستانیوں اور میرے ساتھیوں کو مبارکباد ۔


بتادیں کہ دو ہفتے پہلے ہی سچن تیندولکر نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے دوران انڈیا لیجنڈس ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو فائنل میں جیت دلائی تھی ۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان نے سری لنکا لیجنڈس کو ہرایا تھا ۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ہی سچن تیندولکر ، یوسف پٹھان ، عرفان پٹھان ور ایس بدری ناتھ پازیٹیو ہوچکے ہیں ۔

سچن تیندولکر 200 ٹیسٹ کھیلنے والے واحد کرکٹر ہیں ۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں 15921 رن بنائے ہیں جبکہ ون ڈے میں 463 میچ کھیلنے والے اس سابق کرکٹر کے نام 18426 رن ہیں ۔ تیندولکر نے ون ڈے میں 49 اور ٹیسٹ میں 51 سنچریاں بنائی ہیں ۔

ملک میں مسلسل بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات

ادھر ملک میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11525039 کورونا سے نجات پا چکے ہیں ۔ سرگرم معاملات 614696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، اس دوران مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 163396 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کووڈ19 کے معاملات میں اضافہ، حکومت الرٹ، 8 اضلاع میں کورونا وبا کا خطرہ بڑھا

ممبئی: ملک کے کئی حصو ں میں کورونا نے پھر قہر برپا (Coronavirus in India) کردیا ہے جن میں مہاراشٹر (Maharashtra) شامل ہے۔ مہاراشٹر کے 8 ضلعوں میں کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس میں رتنا گیری، بیڑ، سندو درگ، رائے گڑھ، ستارا، امراوتی، اکولہ اور ایوت محل شامل ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ مریض بھی بڑی تعداد میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) سرکار نے پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔ وہیں میونسپل کارپوریش نے ممبئی کے لئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کردی ہیں اورلوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں

اس بیچ ا مرواتی میں سنیچر کی رات 8 بجے سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ پیر کو صبح 7 بجے تک تمام سرگرمیاں ٹھپ رہیں گی۔ دوسری جانب این سی پی لیڈر اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑ سے (eknath khadse) اور رکن اسمبلی بچو کڑھو دوبارہ کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ کھڑسے بامبے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ” مجھے گزشتہ سال ستمبر میں کورونا ہوا تھا، فی الحال میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔“


وہیں وزیرمملکت برائے آبی وسائل بچو کڑھو نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دونوں لیڈروں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جو لوگ ان کے رابطے میں آئے تھے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اس کے علاوہ وزیر صحت راجیش ٹوپے، ریاستی وزیر جینت پاٹل اور وزیر مملکت راجندر سگنے بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔


24 گھنٹوں میں 6.112 نئے مریض
2159 مریض ڈسچارج،44 کی موت
٭ ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 20.87.632
٭24 گھنٹوں میں 44 مریض کی موت، اب تک کووڈ19 سے مہاراشٹر میں 51,713 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
٭ ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 44,765
٭ ممبئی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 823 نئے معاملے،6 افراد کی موت
٭ ممبئی میں اب تک کل کیس3,17,310
اب تک11,437 اموات
٭سرکاری اطلاع کے مطابق آج2,159 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر گئے، اب تک صحت یات ہونے والے مریضوں کی تعداد19,89,963 ہے۔
٭ مہاراشٹر میں ریکوری ریٹ95.32 فیصد اور اموات کی شرح2.48 بتایا جاتا ہے۔

(رپورٹ: وسیم انصاری)

بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو کورونا انفیکشن کی زد میں، ٹویٹ کر کے بتایا

اسلام آباد۔ پاکستان میں اپوزیشن پارٹی پی پی پی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) کورونا وائرس انفیکشن کی زد میں آ گئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 32 سالہ صدر اور ملک کی دو بار وزیر اعظم رہیں بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے جمعرات کو کہا کہ ان کے کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد سے وہ کوارنٹین ہو گئے ہیں۔

بلاول نے ٹویٹ کیا ‘ میری کووڈ-19 کی جانچ مثبت پائی گئی ہے اور میں سیلف آئیسولیٹ ہوں۔ مجھ میں بیماری کی معمولی علامت ہے۔ میں گھر سے کام کرنا جاری رکھوں گا اور ویڈیو لنک کے توسط سے پی پی پی یوم تاسیس کے پروگرام سے خطاب کروں گا’۔ ان کے سیاسی سکریٹری جمیل سمرو کے انفیکشن کی زد میں آنے کے بعد انہوں نے بدھ کو خود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔


اس درمیان پاکستان میں بیتے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 3,306 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جمعرات کو کل معاملے بڑھ کر 3,86,198 ہو گئے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ بیماری کے سبب 40 اور لوگوں نے دم توڑ دیا ہے۔ اموات کی تعداد 7,843 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا انفیکشن کا علاج کرا رہے مریضوں کی تعداد 43,963 ہے۔

خیال رہے کہ پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد کل تک چھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ قریب 14.21 لاکھ افراد جاں بحق یوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس نے دنیا بھر کے 191 ممالک میں 6،03،46،970 افراد کو متاثر کیا ہے اور 14،20،721 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک1،27،72،721 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،62،177 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

کٹرینہ کیف نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے پہنا پی پی ای کٹ، ایئر پورٹ پہنچیں اور دینے لگیں پوز

ممبئی: کورونا وائرس کی وبا (Coronavirus) کے درمیان سفر کرنا لوگوں کے لئے ایک مشکل کا سبب بن گیا ہے، لوگ جس طرح سے پہلے بغیر کسی اور ہچکچاہٹ کے محتاط رہتے تھے، اب آنے جانے سے پرہیز کرنے لگے ہیں۔ کچھ ایسا ہی بالی ووڈ شخصیات (Bollywood Celebrities) کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ تمام اداکار پوری سیفٹی کے ساتھ سفر کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اس دوران اداکارہ کٹرینہ کیف نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو حال ہی میں ایئر پورٹ پر اسپاٹ کیا گیا، جہاں وہ پی پی ای کٹ پہنے نظر آئیں۔

کٹرینہ کیف نے خود اپنا ایئر پورٹ لُک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ کٹرینہ کیف نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ ہوائی اڈے پر نظر آرہی ہیں۔ تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے- ’سیکورٹی پہلے ہے، ویسے آوٹ فٹ بھی برا نہیں ہے’۔ کٹرینہ کیف اس فوٹو میں پی پی ای کٹ کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

Safety first ? outfits not bad either ?

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

اس کے ساتھ ہی انہوں نے وہائٹ فیس ماسک اور فیس شیلڈ بھی پہن رکھا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں، تو کٹرینہ کیف آنے والے وقت میں روہت شیٹی کی فلم ’سوریہ ونشی’ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کے علاوہ اس فلم میں رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ سدھانت چترویدی اور ایشان کھٹر کے ساتھ ’فون بھوت’ میں بھی نظر آئیں گی۔

کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد اب ارجن کپور کا چھلکا درد ، کہا: ڈسپوزیبل پلیٹ میں کھایا ، صاف کرنا پڑا واش روم

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں کورونا کو مات دی اور دوبارہ زندگی کی ریس کو نئی توانائی کے ساتھ شروع کیا ہے ۔ کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے ارجن کپور کی کیسی حالت تھی ، انہوں نے اب بیان کیا ہے ۔ اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیسے انہیں رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد کورونا ہونے کی بات کا اعتراف کرنے میں گھنٹوں لگ گئے اور اب رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد وہ خود کو جسمانی طور پر پوری طرح صحتمند محسوس نہیں کررہے ہیں ۔ ان کا ماننا ہے کہ کورونا سے ان کے جسم کی توانائی اور امیونٹی کافی کم ہوگئی ہے ۔

کورونا وائرس کی جنگ بھلے ہی ارجن کپور نے جیت لی ہے ، لیکن کورونا کی لڑائی میں انہوں نے جو ایام گزارے ، انہیں وہ بھول نہیں پا رہے ہیں ۔ حال ہی میں دئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنی رپورٹ دیکھ کر کفیوزڈ ہوگیا تھا ۔ کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد مجھے چھ سے آٹھ گھنٹے یہ قبول کرنے میں لگے کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں ، جتنی میں اس کو لے کر فکر کررہا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

?

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on

انہوں نے کہا کہ ذہن میں طرح طرح کے برے خیالات آرہے تھے ۔ شوٹنگ کیسنل ہونے کی مایوسی تھی ۔ لیکن اس سے مجھے جنگ لڑنی تھی ۔ ارجن کپور نے بتایا کہ پہلے کچھ گھنٹے کافی کشیدگی سے بھرے تھے ۔ اپنی بہن کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشلا ان دنوں آئی ہوئی تھی ۔ اس نے میرا آئیسولیشن اس طرح تیار کردیا کہ جیسے میں اپنے خود کے کمرے میں رہ رہا ہوں ۔

کورونا کی جنگ میں ارجن کپور نے اپنے برتن اور واش روم خود صاف کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈسپوزیبل پلیٹس میں کھانا کھایا اور آرام کر رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرس نے مجھے بتایا کہ 10 سے 14 دنوں کے بعد وائرس کے پھیلنے کا امکان کم ہوتا ہے ، لیکن ہم نے اس کے بعد بھی احتیاط برتی ، کیونکہ میں کسی اور کے بیمار ہونے کی وجہ نہیں بننا چاہتا تھا ۔

صدمے میں بالی ووڈ: سنگر ایس پی بالا سبرامنیم کا انتقال، 74 سال میں دنیا کو کہا الوداع۔۔۔

ممبئی۔ 25 ستمبر بالی ووڈ ، ٹالی ووڈ اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک غمگین دن ہوگا۔ گلوکارہ ایس پی بالا سبرا منیم  (SP Balasubrahmanyam) کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے 25 ستمبر کی دوپہر کو آخری سانس لی۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ گزشتہ مہینے وہ کورونا وائرس (Coronavirus Positive) سے متاثر ہوئے تھے جہاں سے وہ زیر علاج تھے  جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ان کی حالت کافی  نازک ہے۔

ڈائریکٹر وینکٹ پربھو، جو ایس پی چرن اور ان کے اہل خانہ کے قریبی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اس افسوس ناک خبر کو شیئر کیا۔ ایس پی بالاسبرامنیم  (SP Balasubrahmanyam)نے 25 ستمبر کی دوپیر کو 1:04 بجے آخری سانس لی۔

ایس پی بالاسبرامنیم  (SP Balasubrahmanyam) کو سلمان خان کی آواز کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے سلمان خان کے کئی ہٹ گانے گائے ہیں۔ جمعرات کو ان کی حالت نازک ہونے کی خبر کے بعد سلمان خان نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی لیکن لاکھوں دعاؤں کا بھی اثر نہ ہوا اور وہ زندگی ہار گئے۔

ایس پی بالاسبرامنیم کی موت کے بعد بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے مشہور شخصیات  صدمے میں ہیں اور اب ان کی روح کے سکون کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔ بالاسبرامنیم  اپنے پیچھے بیوی ساویتری اور ان کے دو بچوں کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی بیٹی کا نام پلوی اور بیٹا ایس پی چرن ہے۔

 

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کورونا وائرس کی زد میں ، ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہوئے ہوم کوارنٹائن

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے ۔ اس کی اطلاع خود ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے دی ہے ۔ ارجن کپور نے لکھا کہ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں ، آپ سب کو یہ جانکاری دینا میں اپنا فریضہ سمجھتا ہوں ۔ میں ٹھیک محسوس کررہا ہوں ، مجھ میں معمولی علامات پائی گئی ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر میں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا ہے ۔

اداکار ارجن کپور نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرنے کیلئے میں آپ سبھی کا ایڈوانس میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، میں اپنی صحت کو لے کر بھی آپ سبھی کو معلومات دیتا رہوں گا ۔

 

View this post on Instagram

 

??

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor) on


خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی متعدد شخصیات کورونا وائرس کی زد میں آچکی ہیں ، جن میں امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، ایشوریہ رائے بچن وغیرہ شامل ہیں ۔ تاہم اب یہ سبھی شفایاب ہوچکے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد90632 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 41،13،811 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 73،6422 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 31،80،865 ہوچکی ہے ۔ صحت مند لوگوں کی بہ نسبت انفیکشن کے نئے کیسز15،925 کے اضافہ سے یہ 8،62،320 ہو گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1065 اموات سے مجموعی تعداد 70،626 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 20.96 فیصد ، شفایابی کی شرح 77.32 فیصد اور اموات کی شرح 1.72 فیصد ہے۔

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت میں کوئی بہتری نہیں، اب بھی وینٹیلیٹر پر

نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی (Pranab Mukherjee) کی حالت میں کوئی سدھار نہیں ہوا ہے۔ آرمی اسپتال کی طرف سے جاری تازہ میڈیکل بلیٹن کے مطابق، ان کی حالت اب بھی نازک ہے اور وہ لائف سپورٹ سسٹم (Life Support System) پر ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں سنگین حالت میں 0 اگست کو فوج کے اسپتال (R & R) دہلی کینٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں جانچ کے دوران دماغ میں خون کے تھکے ہونے کی بات سامنے آئی اور اس کے بعد بعد ان کی سرجری ہوئی۔ سرجری کے بعد سے وہ وینٹیلٹر پر ہیں۔ اس سے قبل بھی فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’پرنب مکھرجی کی حالت مسلسل نازک بنی ہوئی ہے۔ اس وقت ان کی حالت خون کے بہاؤ کے لحاظ سے ٹھیک ہے اور وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔

پیر کے روز اسپتال میں کرائے گئے داخل

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی (84 سال) کو پیر کو یہاں آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور دماغ کی سرجری سے پہلے ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان کی نگرانی کر رہے ڈاکٹروں نے کہا کہ منگل کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت بگڑ گئی اور ان کی حالت میں سدھار کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ کی بیٹی اور کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے اپنے والد کے صحتیاب ہونے کے لئے خدا سے دعا کی ہے۔

 

شرمشٹھا مکھرجی نے کیا ٹوئٹ

انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’گزشتہ سال 8 اگست کا دن میرے لئے سب سے زیادہ خوشی کے دنوں میں سے ایک تھا، جب میرے والد کو بھارت رتن ملا تھا۔ ٹھیک ایک سال بعد 10 اگست کو وہ سنگین طور پر بیمار ہوگئے’۔ شرمشٹھا مکھرجی نے لکھا، ’ان کے والد کے لئے جو بھی بہتر ہو، خدا وہ کریں اور مجھے زندگی میں آنے والی خوشی اور دکھ کے لمحات کو بہتر طریقے سے سہنے کی طاقت فراہم کریں۔ میں ان کے لئے فکر کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں’۔