Tag Archives: coronavirus vaccine

مہاراشٹر میں کووڈ19 کے معاملات میں اضافہ، حکومت الرٹ، 8 اضلاع میں کورونا وبا کا خطرہ بڑھا

ممبئی: ملک کے کئی حصو ں میں کورونا نے پھر قہر برپا (Coronavirus in India) کردیا ہے جن میں مہاراشٹر (Maharashtra) شامل ہے۔ مہاراشٹر کے 8 ضلعوں میں کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس میں رتنا گیری، بیڑ، سندو درگ، رائے گڑھ، ستارا، امراوتی، اکولہ اور ایوت محل شامل ہیں۔ ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ مریض بھی بڑی تعداد میں صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔ کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریاست کی ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray) سرکار نے پھر سے پابندیاں عائد کرنی شروع کردی ہیں۔ وہیں میونسپل کارپوریش نے ممبئی کے لئے نئی گائیڈ لائن (Guidelines) جاری کردی ہیں اورلوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کریں

اس بیچ ا مرواتی میں سنیچر کی رات 8 بجے سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ پیر کو صبح 7 بجے تک تمام سرگرمیاں ٹھپ رہیں گی۔ دوسری جانب این سی پی لیڈر اور سابق وزیر ایکناتھ کھڑ سے (eknath khadse) اور رکن اسمبلی بچو کڑھو دوبارہ کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive) پائے گئے ہیں۔ کھڑسے بامبے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ” مجھے گزشتہ سال ستمبر میں کورونا ہوا تھا، فی الحال میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور میں بہتر محسوس کررہا ہوں۔“


وہیں وزیرمملکت برائے آبی وسائل بچو کڑھو نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دونوں لیڈروں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں جو لوگ ان کے رابطے میں آئے تھے وہ اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ اس کے علاوہ وزیر صحت راجیش ٹوپے، ریاستی وزیر جینت پاٹل اور وزیر مملکت راجندر سگنے بھی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔


24 گھنٹوں میں 6.112 نئے مریض
2159 مریض ڈسچارج،44 کی موت
٭ ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 20.87.632
٭24 گھنٹوں میں 44 مریض کی موت، اب تک کووڈ19 سے مہاراشٹر میں 51,713 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔
٭ ریاست میں ایکٹو مریضوں کی تعداد 44,765
٭ ممبئی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 823 نئے معاملے،6 افراد کی موت
٭ ممبئی میں اب تک کل کیس3,17,310
اب تک11,437 اموات
٭سرکاری اطلاع کے مطابق آج2,159 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر گئے، اب تک صحت یات ہونے والے مریضوں کی تعداد19,89,963 ہے۔
٭ مہاراشٹر میں ریکوری ریٹ95.32 فیصد اور اموات کی شرح2.48 بتایا جاتا ہے۔

(رپورٹ: وسیم انصاری)

سعودی عرب اور بحرین میں کورونا وائرس ویکسین عام لوگوں کو لگانا شروع

ریاض۔ سعودی عرب (Saudia Arabia ) اور بحرین (Bahrain) میں گزشتہ روز سے کورونا ویکسین (Corona Vaccine)عام لوگوں کو لگانا شروع کردیا گیا۔ سعودی عرب نے رواں مہینے کی 10 دسمبر کو امریکی کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی تھی۔ بحرین نے 12 دسمبر کو چین کی کمپنی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی کورونا ویکسین شروع کی جا چکی ہے۔ ابوظبی میں 12 دسمبر کو ہی چین کی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب (Saudia Arabia ) میں کورونا کی پہلی ویکسین 17 دسمبر کو جن چند لوگوں کو لگائی گئی، ان میں وزیر صحت بھی شامل تھے۔جرمن و امریکی کمپنی کی جانب سے ویکسین کی پہلی کھیپ سعودی عرب (Saudia Arabia )کو 16 دسمبر کو ملی تھی۔ ویکسین کے لیے سعودی عرب میں خصوصی مراکز کھولے گئے ہیں۔ صرف ریاض میں ہی ایسے 550 سینٹر بنائے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں تمام لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طور پر کورونا سے تحفظ کے لیے کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ تاہم ساتھ ہی عمر رسیدہ افراد سمیت دیگر افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔


بحرین (Bahrain) میں بھی تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی اور ابتدائی طو پر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد سمیت عمر رسیدہ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ وہاں بہر حال پہلے سے ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والوں کو بھی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

کویت اور اردن نے بھی جرمن و امریکی کمپنی کی ویکسین لگانے کی منظوری دے رکھی ہے، تاہم تاحال وہاں پر ویکسینیشن (Corona Vaccine)کا آغاز نہیں ہوا ہے۔