Tag Archives: Crime News

شادی کے چار گھنٹے بعد ہی دولہن نے اٹھایا ایسا قدم، دولہا سمیت سبھی باراتیوں کے اڑگئے ہوش!

ڈونگر پور: راجستھان میں ایک اور دولہا لوٹ لیا گیا ۔ لٹیری دلہن نے اس کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ اس نے شادی کے بعد شوہر کا ایک دو دن بھی ساتھ نہیں نبھایا ۔ وہ پھیروں کے محض چار گھنٹے بعد ہی اپنے گینگ کے ساتھی کے ساتھ اپاچے بائیک پر سوار ہوکر فرار ہوگئی ۔ سب کچھ اتنا جلدی ہوا کہ دولہا کچھ نہیں کرسکا ۔ اس کے بعد وہ پولیس کے پاس پہنچا۔ پولیس نے اس کی پوری بات سنی۔ جانچ کے بعد لٹیری دولہن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں شادی کرانے والے دلال کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ علامتی تصویر۔
پولیس کے مطابق معاملہ ڈونگر پور ضلع کے چوراسی تھانہ علاقہ کا ہے ۔ یہ شادی تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے پانچ نومبر کو ہوئی تھی ۔ لٹیری دلہن کے شکار ہوئے دولہے کا نام بھاتو بھائی راول ہے ۔ وہ راجستھان کی پڑوسی ریاست گجرات کا رہنے والا ہے ۔ علامتی تصویر۔
اس کی منگنی دلال للت عرف ٹائیگر کے ذریعہ سے بھنڈ گاوں کی نیتا کے ساتھ ہوئی تھی ۔ شادی کا یہ معاملہ دو لاکھ بیس ہزار روپے میں طے ہوا تھا۔ دلال نے شادی کیئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے پہلے ہی لے لئے تھے ۔ باقی ایک لاکھ روپے شادی کے بعد دینا طے ہوا تھا ۔ علامتی تصویر۔
اس کے بعد پانچ نومبر کو دولہا اپنے اہل خانہ اور دیگر باراتیوں کے ساتھ شادی کرنے کیلئے دولہن کے گھر پہنچا ۔ وہاں دونوں نے سات پھیرے لئے اور بارات دولہن کو لے کر روانہ ہوگئی۔ دولہے کو اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ علامتی تصویر۔
وہ خوشی خوشی دولہن کو لے کر جارہا تھا ۔ راستے میں دولہن نے نئے کپڑے خریدنے کی فرمائش کردی ، جس کے بعد دولہے نے گاڑی رکوائی ۔ گاڑی رکتے ہی دولہن نیچے اتری اور پیچھے سے آرہے گروپ کے ساتھی کے ساتھ اپاچے بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوگئی۔ علامتی تصویر۔
دولہا اور اس کے اہل خانہ کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی دولہن فرار ہوچکی تھی ۔ اس کے بعد سبھی کو معاملہ سمجھ میں آیا، لیکن تب تک چڑیا کھیت چگ گئی تھی ۔ پولیس نے متاثرہ دولہے کے درد کو سمجھتے ہوئے پوری شدت کے ساتھ لٹیری دولہن اور دلال کی تلاش کی ۔ علامتی تصویر۔
آخر کار ڈیڑھ ماہ کے بعد پولیس نے فرضی دولہن نیتا اور دلال للت کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ اس سے پہلے جب دولہے نے دلال سے رابطہ کیا تو اس نے اس کو جواب دیا کہ ایسی کئی شادیاں وہ کروا چکا ہے، اس کی اوپر تک رسائی ہے۔ علامتی تصویر۔

انتہائی شرمناک! چار دوستوں کے ساتھ مل کر بھائی نے ہی اپنی بہن کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر…

سماج میں اس سے زیادہ برا کچھ نہیں ہو سکتا۔ اڈیشہ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی بہن کی اجتماعی عصمت دری کی اور پھر اس کو قتل کر دیا۔ اس واقعے نے معاشرے میں بہن بھائی کے رشتے کو تار تار کر دیا ہے۔ علامتی تصویر۔
یہ واقعہ اوڈیشہ کے کندھمال ضلع میں پیش آیا۔ پولیس نے ضلع کے چکاپڑ تھانہ علاقے کے رہنے والے نوجوان اور اس کے چار دوستوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون کو پتہ چل گیا تھا کہ اس کے بھائی کے اس کی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ علامتی تصویر۔
خاتون نے اپنے بھائی کو اس بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے رشتہ ختم نہیں کیا تو وہ اس بارے میں دوسرے لوگوں کو بتا دے گی۔ اس سے نوجوان ناراض ہوگیا۔ پھر اس نے اپنی ہی بہن کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا۔ علامتی تصویر۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے روز لڑکی قریبی جنگل میں سیالی کے پتے لینے گئی تھی اور اس کا بھائی وہاں گائے چرا رہا تھا۔ اپنی بہن کو دیکھ کر اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ پھر اس نے اپنے چار دوستوں کو جنگل میں بلایا۔ انہیں شراب پلائی اور نشے کی حالت میں ان سبھی نے باری باری سے لڑکی کی عصمت دری کی۔ علامتی تصویر۔
چکداہا پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر للت موہن ساگر نے بتایا کہ خاتون ان کے ساتھ جھگڑ رہی تھی۔ بعد ازاں ملزمان نے اس کا گلا گھونٹ دیا اور پھر کلہاڑی سے وار کیا، جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ علامتی تصویر۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم خاتون کے بھائی نے 6 نومبر کو پولیس میں گمشدگی کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔ اس نے بتایا کہ خاتون کی بوسیدہ لاش 7 نومبر کو جنگل سے ملی تھی۔ علامتی تصویر۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ خاتون کو کئی لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے قتل کر دیا گیا۔ علامتی تصویر۔

1200 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کا فراڈ، طریقہ جان کر پیروں تلے کھسک جائے گی زمین، جانئے کیسے کھلا راز

کانپور: فراڈ کرنے کے نئے نئے طریقے آپ نے سنے ہی ہوں گے، لیکن کانپور میں ایک ایسا گینگ ہے جس نے بینک اکاؤنٹس کرائے پر لے کر کروڑوں کی دھوکہ دہی کی ہے۔ اس گینگ نے تقریباً 1200 لوگوں کے بینک کھاتوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ جعلساز لوگوں کے سیونگ بینک اکاؤنٹس کرائے پر لیتے تھے۔ پھر وہ فراڈ کی رقم ان کھاتوں میں منتقل کرتے تھے۔ اس کے بعد جعلساز رقم کا کچھ حصہ ان لوگوں کو دیتے تھے جن کے کھاتوں میں وہ رقم بھیجتے تھے۔

کرائے پر بینک اکاؤنٹس لے کر دھوکہ دہی کرنے والا یہ گروہ کانپور سے پکڑا گیا ہے۔ اس معاملے میں بنگلور میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جس کے بعد بنگلورو پولیس نے کوہنا پولس اسٹیشن کرائم برانچ کے ساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کیا ہے جو کرائے کے بینک کھاتوں کے ذریعے فراڈ کی رقم منتقل کررہے تھے۔ پولیس پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ بنگلورو پولیس ملزم کو لے کر چلی گئی۔

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

وزیراعظم مودی نے بی آر ایس اور کانگریس کو بتایا ایک دوسرے کی کاربن کاپی، کے سی آر کو بتایا ’فارم ہاوس سی ایم‘

ایسے ہوا خلاصہ
پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 17 نومبر 2023 کو ہلسی روڈ پر واقع آئی سی آئی سی آئی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 1 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کیے گئے تھے۔ ان 1 کروڑ 20 لاکھ روپے میں سے 1 کروڑ 11 لاکھ روپے مختلف کھاتوں میں منتقل کیے گئے۔ اس اطلاع پر تھانہ کوہانہ پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مشترکہ طور پر تفتیش شروع کردی۔ دو ملزمین شبھم تیواری اور شیوم یادو کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ جس میں انکشاف ہوا کہ یہ لوگ بینک کھاتہ داروں سے او ٹی پی پن مانگ کر دھوکہ دیتے ہیں۔ فراڈ کی رقم کرنٹ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی ہے۔ اس کے بعد وہ اس رقم کو کرائے پر لیے گئے بچت کھاتوں میں منتقل کرتے تھے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان لوگوں نے تقریباً 1200 لوگوں کے سیونگ اکاؤنٹس کرائے پر لے کر ان میں فراڈ کی رقم منتقل کرنے کا کام کیا تھا۔

ملزمین کو بنگلور لے گئی پولیس
جوائنٹ پولس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے بتایا کہ بنگلور سٹی پولس تھانہ ودیارنیا سے کوہانہ تھانے میں کال موصول ہونے کے بعد اطلاع ملی کہ او ٹی پی مانگ کر وہاں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ 4,24,000 روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔ جب بنگلورو پولیس کانپور پہنچی تو انہوں نے دونوں ملزمان سے پوچھ تاچھ کی اور انہیں بنگلور لے گئے۔ لیکن اب سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جن کے کھاتوں میں دھوکہ دہی سے رقم منتقل ہوئی؟ کیونکہ وہ رقم کی منتقلی کے لیے اپنے اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔ جوائنٹ پولیس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے بھی کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

ایک دو نہیں 13000 فحش تصویریں…لڑکی نے کھولی بوائے فرینڈ کے فون کی گیلری تو اڑ گئے ہوش، اپنی انٹیمیٹ تصاویر کرنے گئی تھی ڈیلیٹ

بنگلورو: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک 22 سالہ لڑکی اس وقت حیران رہ گئی جب اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے فون کی گیلری دیکھی۔ بوائے فرینڈ کے فون کی گیلری میں الگ الگ لڑکیوں کی تقریباً 13000 عریاں تصاویر تھیں۔ ان میں سے کچھ تصاویر ان کی گرل فرینڈ کی بھی تھیں۔ لڑکا اور لڑکی دونوں ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ دونوں کی ملاقات تقریباً پانچ ماہ پہلے ہوئی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اپنی انٹیمیٹ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے لئے بتائے بغیر بوائے فرینڈ کا موبائل فون کھولا تھا۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد اس نے فوری طور پر اپنے بوائے فرینڈ سے رشتہ توڑ لیا اور 20 نومبر کو اپنے دفتر میں اپنے سینئرز کو اس معاملہ کی اطلاع دی تاکہ مستقبل میں اپنے دیگر ساتھیوں کو کسی پریشانی سے بچایا جا سکے۔

لڑکی کے بوائے فرینڈ کے فون میں تقریباً 13000 عریاں تصاویر تھیں، جن میں اس کے دفتر کی دیگر لڑکیوں کی تصاویر بھی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کو شبہ ہے کہ کئی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بیلندور میں واقع بی پی او کمپنی نے 23 نومبر کو سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ملزم نوجوانوں کے خلاف رسمی شکایت درج کرائی۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ٹی او آئی کی رپورٹ میں کمپنی کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کئی دیگر خواتین متاثر ہو سکتی تھیں۔ حالانکہ اس نے دفتر میں موجود دیگر خواتین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا، لیکن اس کے ارادوں سے کوئی واقف نہیں تھا۔ اگر تصویریں لیک ہو جاتیں تو اس سے انہیں صدمہ پہنچتا۔ ہم پولیس کو بتانا چاہتے تھے کہ یہ ایک ممکنہ پریشانی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ماں کا عاشق بیٹی کے ساتھ کرتا تھا ایسی گھنونی حرکت، ہوا انکشاف تو مچ گیا ہنگامہ، کورٹ نے اب سنائی یہ بڑی سزا

یہ بھی پڑھئے: بوائے فرینڈ کیلئے چھوڑا گھر، لو میریج بھی کی، حاملہ ہوئی تو شوہر نے اٹھایا ایسا قدم، اڑ گیا ہوش!

کمپنی نے مزید واضح کیا کہ ملزم نے تصاویر کو مارف کرنے کے لئے کمپنی کے کسی بھی ڈیوائس کا استعمال نہیں کیا تھا۔

ماں کا عاشق بیٹی کے ساتھ کرتا تھا ایسی گھنونی حرکت، ہوا انکشاف تو مچ گیا ہنگامہ، کورٹ نے اب سنائی یہ بڑی سزا

تروونت پورم: کیرالہ میں ماں ۔ بیٹی کے رشتے کو شرمسار کر دینے والا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک ماں اپنے عاشق سے اپنی ہی بیٹی کا جنسی استحصال کرواتی رہی ۔ وہیں معاملہ سامنے کے بعد قصورواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور سماعت شروع کی گئی ۔ پیر کو کیرالہ کی خصوصی فاسٹ ٹریک کورٹ نے پاکسو ایکٹ کے تحت متاثرہ بچی کی ملزمہ ماں کو 40 سال کی سخت سزا اور 20 ہزار روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

معلومات کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2018 سے ستمبر 2019 کے درمیان کا ہے ۔ ذہنی طور پر بیمار شوہر کو چھوڑ کر خاتون اپنے عاشق ششوپالن کے ساتھ رہتی تھی ۔ اس دوران ششوپالن نے خاتون کی بیٹی کی کئی مرتبہ رحمی سے آبروریزی کی ۔ اس دوران بچی کے پرائیویٹ پارٹ میں چوٹیں بھی آئیں ۔ ماں بار بار بچی کو اپنے گھر لے جاتی تھی اور وہ اس کی موجودگی میں بچی کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا جب متاثرہ کی گیارہ سالہ بہن گھر آئی تو بچی نے اس کو اپنے ساتھ بدسلوکی کی جانکاری دی۔

اس دوران ششوپالن نے بڑی بچی کی بھی آبروریزی کی ۔ بچوں نے جانکاری کسی کو نہیں دی کیونکہ اس نے انہیں دھمکی دھی تھی ۔ بڑی بہن اپنی چھوٹی بہن کو لے کر گھر سے بھاگ گئی اور اپنی دادی کے گھر چلی گئی ۔ دادی اپنی دونوں پوتیوں کو لے کر چائلڈ ہوم گئی، جہاں ان کی کاونسلنگ کی گئی ۔ اس دوران متاثرہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بارے میں بتایا ۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر آر ایس وجے موہن نے اے این آئی کو بتایا کہ اس جرم کیلئے ماں کو 40 سال کی سزا اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرم دو لڑکیوں ، ملزمہ کی بیٹی کے ساتھ غلط کام کا ہے ۔ ان کے ساتھ جنسی اور ظالمانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے ۔ ملزمہ کا اصل شوہر ذہنی مریض ہے، اس وجہ سے اس نے بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ دیا اور عاشق کے ساتھ رہی تھی ۔

وجے موہن نے بتایا کہ پہلے عاشق ششوپال نے لڑکی کے ساتھ تب بے رحمی سے آبروریزی جب وہ سات سال کی تھی اور پہلی جماعت میں پڑھ رہی تھی ۔ اس وقت متاثرہ نے ملزمہ کو پورے واقعہ کی جانکاری دی تھی، لیکن اس نے کچھ نہیں کیا اور اس نے دوسرے عاشق کو متاثرہ کے ساتھ غلط کام کرنے میں مدد کی ۔ بتادیں کہ سماعت کے دوران پہلے ملزم ششوپالن نے خودکشی کرلی ، اس لئے مقدمہ صرف ماں کے خلاف ہی چلا ۔ بچے فی الحال چائلڈ ہوم میں رہ رہے ہیں ۔

اسکول میں کھیلتے وقت ہوا جھگڑا، 3 طلباء نے مل کر چوتھے کو راؤنڈر سے 108 بار گودا، پولیس کے اڑے ہوش

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑے کے بعد، کلاس چار کے تین طالب علموں نے اسکول میں ہی ایک راؤنڈر سے اپنے ہم جماعت پر حملہ کر دیا۔ طلباء نے راؤنڈر سے اپنے ساتھی پر 108 بار حملہ کیا۔ یہی نہیں اس نے بچے کو لاتوں اور گھونسوں سے بھی بری طرح مارا۔ یہ واقعہ ایروڈوم علاقے میں واقع گرما ودیا وہار اسکول میں پیش آیا۔ بری طرح خوفزدہ طالب علم نے اساتذہ کو بھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بچوں کا ایک پیریڈ سکول میں مفت تھا۔ اس دوران بچے کھیل رہے تھے۔ پھر دو بچوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں لڑائی بڑھ گئی۔ پھر ایک بچے کے ساتھ دو اور طالب علم بھی آئے۔ پھر تینوں بچوں نے مل کر اپنے دوست پر حملہ کر دیا۔ یہی نہیں ملزم بچوں نے متاثرہ بچے کی پٹائی بھی کی۔

گجرات میں بارش سے افراتفری! آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کی موت، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

وزیراعظم مودی نے بی آر ایس اور کانگریس کو بتایا ایک دوسرے کی کاربن کاپی، کے سی آر کو بتایا ’فارم ہاوس سی ایم‘

پولیس نے کہی جانچ کی بات
اہل خانہ کے مطابق چوتھی جماعت کے تین طلباء کا اسکول کے ایک بچے سے جھگڑا ہوا۔ ہر ایک کی عمر تقریباً 10 سال ہے۔ 24 نومبر کی سہ پہر جھگڑے کے بعد بچہ گھر پہنچا تو اس نے اپنے والدین کو ٹانگوں پر زخم دکھائے۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ طلبہ نے اس کے پیٹ میں لاتیں بھی ماریں اور گھونسے۔ والدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پریشان ہو گئے۔ جب وہ شکایت کرنے اسکول پہنچا تو وہ پہلے ہی بند تھا۔

اگلے دن جب چھٹی تھی تو اس نے پرنسپل سے رابطہ کیا لیکن اسکول انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی۔ کارروائی کے نام پر یقین دہانی کے بعد رخصت کر دیا۔ پریشان والد نے اس معاملے کی شکایت ایروڈوم پولیس اسٹیشن میں کی۔ چونکہ یہ چوتھی جماعت کے بچوں کا معاملہ تھا، اس لیے پولیس نے جے جے ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور صرف شکایت لینے کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ اس پورے معاملے میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں جس بھی قصوروار طالب علم کا نام سامنے آئے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ٹکٹ کے دام پر جھگڑا! نوجوان نے بس کنڈکٹر کی گردن پر مارا چاقو، ویڈیو بنا کر لگا دیا پیغمبر محمدﷺ سے جڑا بڑا الزام

پریاگ راج: ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج (Prayagraj) میں ایک 20 سالہ نوجوان ٹکٹ کے دام کو لیکر ہوئے جھگڑے کے بعد بس کنڈکٹر پر چاقو سے حملہ کر دیا (Man Hacks Bus Conductor)۔ ملزم نے مبینہ ویڈیو میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس نے بس کنڈکٹر پر ‘پیغمبر محمدﷺ کی توہین’ کرنے پر حملہ کیا۔ پولیس بعد میں ایک کالج میں داخل ہوئی اور چھپے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔ اس نے پولیس سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی لیکن ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد تصادم میں پکڑا گیا۔ پریاگ راج پولیس (UP Police) کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا اور ملزم کی شناخت لاریب ہاشمی (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ ٹکٹ کے دام کو لیکر ہوئے جھگڑے کے بعد بس کنڈکٹر ہری کیش وشوکرما (24) پر چاقو سے حملہ کیا۔

ہاشمی انجینئرنگ کے پہلے سال کا طالب علم ہے۔ اس نے وشوکرما پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس میں اس کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد ہاشمی بس سے چھلانگ لگا کر چھپنے کے لیے کالج کے ایک کیمپس میں داخل ہوا۔ ہاشمی نے مبینہ طور پر کالج کے اندر ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ مبینہ ویڈیو میں، ہاشمی جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اور بس کنڈکٹر پر توہین رسالت اور ‘پیغمبر محمدﷺ کی توہین’ کا الزام لگاتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں وہ چاقو لہراتے ہوئے نظر آ رہا ہے جس سے اس نے کنڈکٹر کو کاٹا تھا۔

سپریم کورٹ کی پَھٹکار کے بعد جاگی دہلی حکومت، جانئے آناً-فَآناً میں کسے دیے 415 کروڑ

کون ہوگا دہلی کا نیا چیف سکریٹری؟ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو دیا 4 دن کا وقت، تجویز کرنے ہوں گے 5 نوکر شاہوں کے نام

Weather updates: دہلی-این سی آر میں کوہرا، ان 8 ریاستوں میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے امکانات

Rajasthan Election: راجستھان کی 199 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، جوش میں نظر آ رہے لوگ

ویڈیو میں ملزم ہاشمی وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا نام بھی لیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔ بس کے اندر سے لی گئی ایک اور ویڈیو میں ہاشمی کو ہاتھ میں چاقو لیے باہر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بعد میں، واقعہ بیان کرتے ہوئے، بس ڈرائیور منگلا یادو نے کہا کہ ‘اچانک بس کے اندر حملہ ہوا۔ میں نے ایک آواز سنی اور پھر بس روک دی۔‘‘ یادو نے کہا کہ وہ وشوکرما کو علاج کے لیے اسپتال لے گئے۔ اس واقعہ کے بعد پریاگ راج پولیس نے ہاشمی کو کالج کے اندر سے پکڑا جہاں وہ چھپا ہوا تھا۔ بعد میں جب پولیس کی ایک ٹیم اسے جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرنے لے گئی تو اس نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کردی۔

تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں اس کی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گولی لگنے سے اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پریاگ راج کے یمنا نگر علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ابھینو تیاگی نے کہا کہ واقعہ کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کے بارے میں ڈی سی پی نے بتایا کہ ہاشمی شہر کے یونائیٹڈ انجینئرنگ کالج کا سال اول کا طالب علم ہے اور پریاگ راج کے حاجی گنج علاقے میں رہتا ہے۔ اس کے والد محمد یونس شہر میں پولٹری فارم چلاتے ہیں۔

14 سال کی لڑکی کی 18 سال کے لڑکے نے تین دنوں تک Truck میں کی آبروریزی، پھر کیا ایسا کام ، سبھی کے اڑگئے ہوش

گوالیار : گوالیار میں دل ، دوستی اور داغ کی دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے ۔ یہاں ایک لڑکے نے نابالغ لڑکی کی تین دنوں تک ٹرک میں آبروریزی کی ۔ پولیس کو خبر لگ گئی تو اس نے لڑکی کا گلا گھونٹ دیا اور لاش کو چمبل ندی میں پھینک دی ۔ ملزم لڑکا اب پولیس گرفت مں ہے اور طالبہ کی لاش کی ندی میں تلاش کی جارہی ہے ۔
گوالیار : گوالیار میں دل ، دوستی اور داغ کی دل دہلادینے والی واردات سامنے آئی ہے ۔ یہاں ایک لڑکے نے نابالغ لڑکی کی تین دنوں تک ٹرک میں آبروریزی کی ۔ پولیس کو خبر لگ گئی تو اس نے لڑکی کا گلا گھونٹ دیا اور لاش کو چمبل ندی میں پھینک دی ۔ ملزم لڑکا اب پولیس گرفت مں ہے اور طالبہ کی لاش کی ندی میں تلاش کی جارہی ہے ۔
27 دسمبر کو گوالیار ضلع سے لاپتہ ہوئی 14 سال کی نابالغ طالبہ کی گمشدگی سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔ اس کے پیچھے دل ، دوستی اور داغ کی کہانی سامنے آئی ہے ۔ نابالغ کو پاس کے گاوں میں رہنے والا لڑکا اغوا کرکے لے گیا تھا ۔ (علامتی تصویر)
27 دسمبر کو گوالیار ضلع سے لاپتہ ہوئی 14 سال کی نابالغ طالبہ کی گمشدگی سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔ اس کے پیچھے دل ، دوستی اور داغ کی کہانی سامنے آئی ہے ۔ نابالغ کو پاس کے گاوں میں رہنے والا لڑکا اغوا کرکے لے گیا تھا ۔ (علامتی تصویر)
اس لڑکے نے اس کو تین دنوں تک اپنے دوست کے ساتھ ٹرک میں گوالیار سے فرخ آباد گھمایا ۔ ٹرک میں پیار کے نام پر بار بار آبروریزی کی ۔ آخر میں تین دنوں کے بعد 29 دسمبر کی رات نابالغ لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کو بھنڈ ضلع میں چمبل ندی میں پھینک دی ۔ (علامتی تصویر)
اس لڑکے نے اس کو تین دنوں تک اپنے دوست کے ساتھ ٹرک میں گوالیار سے فرخ آباد گھمایا ۔ ٹرک میں پیار کے نام پر بار بار آبروریزی کی ۔ آخر میں تین دنوں کے بعد 29 دسمبر کی رات نابالغ لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کو بھنڈ ضلع میں چمبل ندی میں پھینک دی ۔ (علامتی تصویر)
طالبہ کے موبائل چیٹنگ کے ذریعہ پولیس نے ملزم اور اس کے دو مددگار دوستوں کو دبوچ لیا ہے ۔ پولیس اب نابالغ کی لاش کو برآمد کرنے کیلئے چمبل ندی میں تلاشی مہم چلارہی ہے ۔ (علامتی تصویر)
طالبہ کے موبائل چیٹنگ کے ذریعہ پولیس نے ملزم اور اس کے دو مددگار دوستوں کو دبوچ لیا ہے ۔ پولیس اب نابالغ کی لاش کو برآمد کرنے کیلئے چمبل ندی میں تلاشی مہم چلارہی ہے ۔ (علامتی تصویر)
گوالیار ضلع کے انتاری تھانہ علاقہ کے کچھوآ گاوں میں رہنے والی 14 سال کی نابالغ طالبہ 27 دسمبر کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ کافی تلاش کرنے کے بعد نابالغ کا سراغ نہیں لگا تو اہل خانہ نے انتاری تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ (علامتی تصویر)
گوالیار ضلع کے انتاری تھانہ علاقہ کے کچھوآ گاوں میں رہنے والی 14 سال کی نابالغ طالبہ 27 دسمبر کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ کافی تلاش کرنے کے بعد نابالغ کا سراغ نہیں لگا تو اہل خانہ نے انتاری تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔ (علامتی تصویر)
پولیس نے طالبہ کے اغوا کا معاملہ درج کیا ۔ جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ نابالغ طالبہ کی بڑکی سرائے کے رہنے والے 18 سال کے اجیت رجک سے دوستی تھی ۔ پولیس نے سائبر ٹیم کے ذریعہ طالبہ کے موبائل کی تفصیلات نکلوائی ۔ اس کی بنیاد پر انکشاف ہوا کہ 27 دسمبر کو اجیت نے طالبہ کو بلایا تھا ۔ (علامتی تصویر)
پولیس نے طالبہ کے اغوا کا معاملہ درج کیا ۔ جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ نابالغ طالبہ کی بڑکی سرائے کے رہنے والے 18 سال کے اجیت رجک سے دوستی تھی ۔ پولیس نے سائبر ٹیم کے ذریعہ طالبہ کے موبائل کی تفصیلات نکلوائی ۔ اس کی بنیاد پر انکشاف ہوا کہ 27 دسمبر کو اجیت نے طالبہ کو بلایا تھا ۔ (علامتی تصویر)
انتاری پولیس نے اتوار دوپہر کو اجیت کو حراست میں لیا ۔ اجیت سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو نابالغ طالبہ کے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان سامنے آگئی ۔ اجیت نے 27 دسمبر کو نابالغ طالبہ کو ہائی وے پر ملنے کیلئے بلایا ۔ طالبہ پہنی تو اجیت کے ساتھ ہی اس کے ڈرائیور دوست آکاش بگھیل اور گولو بگھیل موجود تھے ۔ (علامتی تصویر)
انتاری پولیس نے اتوار دوپہر کو اجیت کو حراست میں لیا ۔ اجیت سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو نابالغ طالبہ کے ساتھ ہوئے ظلم کی داستان سامنے آگئی ۔ اجیت نے 27 دسمبر کو نابالغ طالبہ کو ہائی وے پر ملنے کیلئے بلایا ۔ طالبہ پہنی تو اجیت کے ساتھ ہی اس کے ڈرائیور دوست آکاش بگھیل اور گولو بگھیل موجود تھے ۔ (علامتی تصویر)
اجیت اور نابالغ طالبہ ٹرک میں بیٹھ کر گھر سے بھاگ نکلے ۔ ٹرک میں ہی اجیت نے گوالیار سے فرخ آباد تک دو چکر لگائے ۔ اس دوران اجیت نے ٹرک میں ہی نابالغ طالبہ کی مسلسل آبروریزی کی ۔ ٹرک میں اس کے دوست بھی موجود تھے ۔ (علامتی تصویر)
اجیت اور نابالغ طالبہ ٹرک میں بیٹھ کر گھر سے بھاگ نکلے ۔ ٹرک میں ہی اجیت نے گوالیار سے فرخ آباد تک دو چکر لگائے ۔ اس دوران اجیت نے ٹرک میں ہی نابالغ طالبہ کی مسلسل آبروریزی کی ۔ ٹرک میں اس کے دوست بھی موجود تھے ۔ (علامتی تصویر)
اجیت ٹرک میں نابالغ کو تین دن لے کر گھومتا رہا ۔ اس نے طالبہ کی کئی مرتبہ آبروریزی کی ۔ اسی دوران اس کو جانکاری ملی کہ طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔ اغوا کا معاملہ درج ہونے پر اجیت ڈر گیا ۔ طالبہ بھی اس کی مخالفت کررہی تھی ۔ (علامتی تصویر)
اجیت ٹرک میں نابالغ کو تین دن لے کر گھومتا رہا ۔ اس نے طالبہ کی کئی مرتبہ آبروریزی کی ۔ اسی دوران اس کو جانکاری ملی کہ طالبہ کے اہل خانہ نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔ اغوا کا معاملہ درج ہونے پر اجیت ڈر گیا ۔ طالبہ بھی اس کی مخالفت کررہی تھی ۔ (علامتی تصویر)
 29 دسمبر کی رات فرح آباد سے لوٹتے وقت اجیت نے طالبہ کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد بھنڈ کے پاس چمبل ندی میں لاش پھینک دی ۔ یہ پوری کہانی خود اجیت نے پولیس کو سنائی ۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے دونوں دوست آکاش اور گولو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ (علامتی تصویر)
29 دسمبر کی رات فرح آباد سے لوٹتے وقت اجیت نے طالبہ کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد بھنڈ کے پاس چمبل ندی میں لاش پھینک دی ۔ یہ پوری کہانی خود اجیت نے پولیس کو سنائی ۔ اس کے بعد پولیس نے اس کے دونوں دوست آکاش اور گولو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ (علامتی تصویر)

امریکہ کے ٹیکساس میں چرچ کے اندر فائرنگ، دو افراد ہلاک، حملہ آور بھی ڈھیر

ہیوسٹن۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے چرچ سروس کے دوران دو افراد گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ چرچ کی سکیورٹی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ شہر کے پولیس سربراہ جے پی بیورنگ نے بتایا کہ حملہ آور اتوار کی صبح ویسٹ فری وے چرچ آف کرائسٹ میں گھسا اور کچھ دیر کے لئے اندر ہی بیٹھا رہا۔ پھر اچانک اٹھا اور فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے دوافراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چرچ میں تعینات سیکورٹی ٹیم نے حملہ آور کو فوری طور پر مار گرایا۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈلاس فورٹ ورتھ علاقے کے انچارج ایجنٹ میتھیو ڈيسرنو نے بتایا کہ وہ لوگ پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملے کے پیچھے مقصد کیا تھا۔ حملہ کی ویڈیو فوٹیج میں حملہ آور اپنے ہاتھ میں اس وقت تک بندوق پکڑے نظر آ رہا ہے جب تک کہ اسے ڈھیر نہیں کر دیا گیا۔


اس دوران ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ میں لوگوں کی موت پر اظہارتعزیت کیا ہے۔ انہوں نے حملہ آور کو مار گرانے کے لئے سکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعائیہ مقام مقدس ہوتے ہیں اور ان مقامات پر ایسی کارروائیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔