Tag Archives: karnataka

سنسنی خیز! شوہر سے ہوا جھگڑا تو ماں بن گئی حیوان، مگر مچھوں والی ندی میں پھینک آئی بیٹا

بنگلورو: کرناٹک کے شمالی کنڑ ضلع میں ایک انتہائی حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دانڈیلی تعلقہ میں ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے 6 سالہ بیٹے کو مگرمچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا۔ پھر جو ہوا وہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد اس نے غصے میں یہ خوفناک قدم اٹھایا۔ اس لڑکے کی لاش پر دانتوں کے نشانات پائے گئے جبکہ اس کا ایک ہاتھ بھی غائب تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے مگرمچھوں نے کھایا ہو گا۔

پولیس نے بتایا کہ میاں بیوی اپنے بڑے بیٹے کی حالت کو لے کر اکثر آپس میں ایک دوسرے سے لڑتے رہتے تھے۔ وہ پیدائش سے ہی بول نہیں سکتا تھا۔ ان کا ایک اور دو سال کا بیٹا بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساوتری کا 27 سالہ شوہر روی کمار اپنے بڑے بیٹے کی معذوری پر اکثر اس سے جھگڑا کرتا تھا اور اس سے سوال کرتا تھا کہ اس نے ایسے بچے کو جنم کیوں دیا۔ بعض اوقات وہ مبینہ طور پر ‘بچے کو پھینک دو’ بھی کہہ دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ساوتری کا اپنے شوہر سے اسی معاملے پر پھر جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے اس نے مبینہ طور پر اپنے بڑے بیٹے کو مگرمچھوں سے بھری ندی میں پھینک دیا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کو بچانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث پولیس بچے کو تلاش نہیں کر سکی۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بچے کی لاش اتوار کی صبح ملی۔ اس کے جسم پر شدید چوٹیں تھیں، کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک ہاتھ غائب تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مگرمچھ نے بچے کا شکار کیا ہوگا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ ہم نے معاملہ درج کر کے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

پراجول ریونا جے ڈی ایس سے معطل، جنسی ہراسانی معاملے میں پارٹی کی کارروائی، ایس آئی ٹی کررہی ہےتحقیقات

جے ڈی ایس نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریونا کے خلاف خواتین کے قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور ان پر زبردستی کرنے کے الزام میں کارروائی کی ہے۔ ایچ ڈی دیوے گوڑا کی جے ڈی ایس نے پراجول ریونا کو معطل کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی نے منگل (30 اپریل 2024) کو کہا کہ ہم پرجول ریوانہ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم اس سلسلے میں ریوانا کی حمایت نہیں کریں گے۔ یہ ایک شرمناک معاملہ ہے۔

ایچ ڈی ریوانا ،ہاسن سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 33 سالہ پراجول ہاسن لوک سبھا حلقہ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار ہیں، جہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ پرجول ریوانا کی گھریلو ملازمہ کی شکایت کی بنیاد پر ضلع کے ہولینارسی پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس معاملہ میں کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے اور اب ایس آئی ٹی اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ وہ پرجول ریونا کی بیوی بھوانی کی رشتہ دار ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ کام شروع کرنے کے چار ماہ بعد پراجول ریونا نے اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا جبکہ پراجول اس کی بیٹی کو ویڈیو کال کرتا تھا اور ‘فحش باتیں’ کرتا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کی اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کی جان کو خطرہ ہے۔

دریں اثنا، خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے کرناٹک پولیس سے لوک سبھا کے رکن پراجول ریوانہ کے جنسی ہراسانی کے الزامات پر تین دن کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ اس معاملے سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد کمیشن نے کرناٹک کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ریوانا کو متعدد خواتین کے خلاف جنسی استحصال کی کارروائیوں میں ملوث دکھایا گیا ہے۔ کمیشن نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرجول ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

کرناٹک: میں نے بیٹی کی قبر… نیہا قتل کیس میں یوٹرن، والد نے سرکار سے مانگ لی معافی

بنگلورو: کرناٹک کے نیہا ہیرے متھ قتل کیس میں ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ کرناٹک کانگریس کے کونسلر نرنجن ہیرے متھ نے منگل کو اپنی 23 سالہ بیٹی نیہا کے کالج کیمپس میں قتل کے بعد کرناٹک حکومت کے خلاف بولنے پر معافی مانگ لی ہے۔ ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے کانگریسی کونسلر نرنجن ہیرے متھ نے سدارامیا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی بیٹی جیسے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ایک قانون بنائے اور فاسٹ ٹریک کورٹ کا نام نیہا ہیرے متھ کے نام پر رکھے۔

نیہا کے والد اور کانگریس لیڈر نرنجن ہیرمتھ نے کہا کہ میری بیٹی کے قاتل کے لیے انکاؤنٹر یا پھانسی ہی واحد آپشن ہے۔ میں نے اپنی نیہا سے اس کی قبر پر وعدہ کیا ہے کہ میں ہار نہیں مانوں گا۔ اس سے پہلے نرنجن ہیرے متھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو لو جہاد کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔ حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے والد نرنجن ہیرے متھ نے سوال کیا تھا کہ اگر یہ لو جہاد نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ ۔

والد نرنجن کا کہنا تھا کہ ملزم فیاض نے ان کی بیٹی کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ اس وقت کرناٹک میں کانگریس کی ہی حکومت ہے۔ حالانکہ حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔ بتادیں کہ ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے کانگریس کونسلر نرنجن ہیرے متھ کی بیٹی نیہا ہیرے مٹھ (23) کو 18 اپریل کو بی وی بی کالج کے احاطے میں مبینہ طور پر چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ ایم سی اے کے پہلے سال کی طالبہ تھی جبکہ فیاض اس کا سابق ​​ہم جماعت ہے۔ اس واقعے کے خلاف احتجاج بھی ہوا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق فیاض نے مبینہ طور پر نیہا پر چاقو سے کئی وار کیے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ تھا لیکن نیہا کچھ عرصے سے اسے نظر انداز کر رہی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

سنسنی خیز : بیٹی پر ہوا شک اور ماں نے شروع کیا پیچھا، پھر ایسا کیا ہوا؟ بچھ گئی لاشیں

بنگلورو: بنگلورو میں جمعرات کو ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا۔ بیٹی اپنی ماں سے کہہ کر پارک کیلئے نکلی تھی کہ کچھ دیر بعد آتی ہوں ۔ نہ جانے کیا ہوا کہ ماں کو بیٹی کے رویے پر شک ہو گیا۔ وہ چپکے سے اپنی بیٹی کا پیچھا کرنے لگی۔ پارک میں جو کچھ ہوا اسے دیکھ کر کسی بھی ماں کا خون کھول اٹھے گا۔ دراصل لڑکی جس نوجوان سے ملنے آئی تھی اس نے اس پر چاقو سے تابڑتوڑ حملہ کردیا۔ علامتی تصویر۔

جین نگر علاقہ میں اپنی 24 سالہ بیٹی انوشا پر اس کے مبینہ بوائے فرینڈ کے ذریعہ چاقو سے حملہ ہوتے دیکھ کر دوڑ کر اس کی ماں اس کے پاس پہنچی۔ اس نے اپنی بیٹی کے قاتل کو وہاں موجود ایک بڑے پتھر سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بیٹی نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ مرنے والے نوجوان کی شناخت 44 سالہ سریش کے طور پر ہوئی ہے۔ علامتی تصویر۔
پولیس کے مطابق پانچ سال پہلے جب لڑکی کی عمر 19 سال تھی تب اس کی ملاقات پارک میں ہی سریش سے ہوئی تھی۔ دونوں اچھے دوست بن چکے تھے۔ پھر دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اور انوشا نے خود کو سریش سے دور کر لیا تھا۔ علامتی تصویر۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سریش نے دوری بنانے کے انوشا کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پارک میں ملاقات کے دوران سریش نے مبینہ طور پر اس پر چاقو سے دو بار وار کیا۔ علامتی تصویر۔
گھر سے نکلنے سے پہلے انوشا نے اپنی ماں کو اطلاع دی تھی کہ وہ پانچ منٹ کے لیے پارک میں کسی سے ملنے جا رہی ہے اور جلد ہی واپس آ جائے گی۔ ماں کو گڑبڑ کا شبہ ہوا اور انہوں نے بیٹی کا پیچھا کیا۔ علامتی تصویر۔
بنگلورو ساؤتھ ڈی سی پی لوکیش بھرامپا جگلاسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب تک کی تحقیقات کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ سریش نے انوشا کو چاقو مارا تھا۔ انوشا کی ماں اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے بھاگی اور اس دوران اس نے سریش کے سر پر پتھر مارا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ علامتی تصویر۔
انہوں نے فی الحال ہم ایک عینی شاہد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ انوشا شدید زخمی ہو گئی تھی۔ ایک چوٹ انس کے سینے پر تھی اور دوسری گردن پر۔ اسے اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ دونوں ایک دوسرے کو اپنے کام کی جگہ سے جانتے تھے۔ جبکہ سریش ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ انوشا اس سے دوری بنائے رکھنے کی کوشش کر رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ علامتی تصویر۔

جیل میں بند قیدیوں پر دہشت گردوں کی نظر، کر رہے ہیں برین واش! این آئی اے نے 7 ریاستوں میں مارا چھاپہ

بنگلورو: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں جیل میں بند قیدیوں کو شدت پسند بنانے کے معاملے میں منگل کو علی الصبح 7 ریاستوں میں بیک وقت چھاپے مارے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ تفتیشی افسران 17 مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔

این آئی اے کی اب تک کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد ٹی نذیر بنگلورو سنٹرل جیل میں بند قیدیوں کو پرتشدد سرگرمیاں انجام دینے کے لیے شدت پسند بنا رہا تھا۔

یہ چھاپے بنگلورو دھماکے کی تحقیقات کے تناظر میں اہمیت کے حامل ہیں، جہاں ایجنسیاں بم رکھنے والی کی شناخت کے لیے پہلے سے پردہ فاش کئے گئے ماڈیولز کی جانچ سمیت سبھی پہلووں پرغور رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:   ’ سبھی پارٹیوں کے آفس بدرپور کردیں‘،سنگھوی نے چیف جسٹس چندرچوڑ سے کیوں کہا ایسا

یہ بھی پڑھئے: آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم

ٹی نذیر کو 2008 کے بنگلورو دھماکہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے جنید کو شدت پسند بنا دیا تھا۔ اس کے ساتھیوں کو جولائی 2023 میں بنگلورو سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کرناٹک میں مبینہ طور پر پاکستان حامی نعرے لگانے کے معاملہ میں تین افراد گرفتار، راجیہ سبھا الیکشن کے بعد ہوئی تھی نعرے بازی

بنگلورو : ایک اہم پیش رفت میں کرناٹک پولیس نے حال ہی میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد کانگریس لیڈر نصیر حسین کے حامیوں کی جانب سے اسمبلی کمپلیکس میں مبینہ طور پر پاکستان حامی نعرے لگانے کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سنٹرل ڈی سی پی کے دفتر نے پیر کو اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت دہلی کے التاج، آر ٹی رہنے والے منور ، بنگلورو کے ناگر اور ریاست کے ہاویری ضلع کے بیاداگی شہر کے رہنے والے محمد ناشی پوڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ تینوں کو طبی معائنے کے بعد کور منگلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر اے سی ایم ایم کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مقدمہ درج کرنے والی ودھان سودھ پولیس نے یہ گرفتاریاں کی ہیں۔ پولیس نے ریلیز میں کہا کہ گرفتاریاں فارینسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) کی تیار کردہ رپورٹ، حالات سے متعلق شواہد، ملزمان کے بیانات اور تفتیش کے دوران پولیس کی جانب سے جمع کیے گئے شواہد کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

بی جے پی اس معاملے کو لے کر لگاتار حملہ آور رہی ہے۔ اس کے لیڈروں نے سوال اٹھایا تھا کہ پولیس کیمپس میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگانے کی ذہنیت کے حامل لوگوں کو کیسے داخل ہونے دے سکتی ہے؟ کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر سید نصیر حسین کے خلاف جانچ ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے:  ’ سبھی پارٹیوں کے آفس بدرپور کردیں‘،سنگھوی نے چیف جسٹس چندرچوڑ سے کیوں کہا ایسا

یہ بھی پڑھئے: آئندہ5سال میں ترقیاتی مہم کومزیدتیزی سے آگے بڑھایاجائیگا: وزیراعظم

سید نصیر حسین نے دی تھی صفائی

حالانکہ سید نصیر حسین نے اس معاملے پر صفائی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے کچھ حامیوں نے تین امیدواروں کی جیت کا جشن منایا، جن میں سے وہ بھی ایک تھے۔ ’’نصیر صاحب زندہ باد، کانگریس پارٹی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔ لیکن جب وہ گھر کے لئے نکل رہے تھے، تبھی اچانک انہیں میڈیا سے ‘پاکستان حامی’ نعرے لگائے جانے کی اطلاع ملی تھی۔

بنگلورو کیفے دھماکہ: ایجنسیوں کو آئی ای ڈی استعمال کا شک، جانچ تیز

بنگلورو : بنگلورو کے مقبول رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکے کی وجہ اور نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھماکہ ‘آئی ای ڈی’ کی وجہ سے ہوا ہے۔ معلومات کے مطابق 12 بجے کے بعد کوئی شخص بیگ رکھ کر چلا گیا۔ جس میں بعد میں دھماکہ ہوگیا۔ بیگ میں بم لانے والے مشتبہ کی تصویر سی سی ٹی وی میں قید ہے۔ یہ بم دھماکہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلے تو مشتبہ شخص نے کیفے میں کھانے کا آرڈر دیا اور بیگ میز کے قریب رکھ دیا۔ اس کے بعد وہ ہاتھ دھونے کے بہانے وہاں سے چلا گیا اور پھر دھماکہ ہوا۔

اس دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ اس دھماکے کے لیے ٹائمر کا استعمال کیا گیا۔ اس بم ڈیوائس میں 9 وولٹ کی ایک بیٹری لگائی گئی تھی۔ آئی ای ڈی میں شارپ نیلز کے بجائے نٹ اور بولٹ استعمال کیے گئے ہیں۔ کیفے میں داخل ہونے کے بعد مشتبہ شخص پہلے کیش کاؤنٹر سے ٹوکن لیتا ہے اور پھر ڈائننگ ایریا میں ایک بیگ رکھتا ہوا نظر آرہا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دھماکہ اسی شخص نے کیا ہے۔

بنگلورو دھماکے کی تحقیقات میں مرکزی ایجنسیاں تین ماڈیول کو رڈار پر رکھ کر کام کر رہی ہیں۔ یہ تین ماڈیول داعش کا بلاری ماڈیول، پی ایف آئی ماڈیول اور لشکر طیبہ ماڈیول ہیں۔ ان کے حالیہ انداز سے یہ شبہ پیدا ہو رہا ہے کہ ان میں سے ہی کسی ایک نے ایک بار پھر کیفے کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جے این یو میں پھرافراتفری، اے بی وی پی اور بائیں بازو کےطلبہ میں جھڑپ، حالات کشیدہ

یہ بھی پڑھئے: یوپی میں اتحادیوں کے لئے6سیٹیں مختص کرنے بی جے پی کافیصلہ،جلدہی ہوگی یوپی کابینہ کی توسیع

ایجنسیوں کی حالیہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلاری ماڈیول بنگلورو سمیت کئی دوسرے شہروں میں آئی ای ڈی دھماکوں کی تیاری کر رہا تھا۔ اسی طرح لشکر ماڈیول بھی بنگلورو میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

پچھلے سال این آئی اے نے بنگلورو پولیس کے ساتھ مل کر دو دہشت گرد ماڈیول کو بے نقاب کیا تھا۔

Rajya Sabha Elections:اترپردیش کی10، کرناٹک کی4اور ہماچل پردیش کی1سیٹ پرووٹنگ آج، یو پی میں کراس ووٹنگ کاامکان

اتر پردیش، ہماچل پردیش اور کرناٹک میں راجیہ سبھا کی 15 سیٹوں پر آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں ووٹنگ ایک اضافی امیدوار کے داخل ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انتخابی نتائج کا اعلان آج شام میں ہی کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے 27 فروری کو 15 ریاستوں میں 56 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 41 امیدوار بشمول 20 بی جے پی امیدوار 12 ریاستوں میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ منگل کو اتر پردیش کی 10، کرناٹک کی چار اور ہماچل پردیش کی ایک سیٹ پر ووٹنگ ہوگی۔ یوپی کی 10 سیٹوں کے لیے 11 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ بی جے پی سے نوین جین، آر پی این سنگھ، چودھری تیجویر سنگھ، امرپال موریہ، سادھنا سنگھ، سنگیتا بلونت، سدھانشو ترویدی، اور سنجے سیٹھ میدان میں ہیں جبکہ ایس پی کی طرف سے جیا بچن، آلوک رنجن اور رام جی سمن میدان میں ہیں۔

اترپردیش 403 رکنی اسمبلی میں صرف 397 ایم ایل ایز اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ چار سیٹیں خالی ہیں۔ ہر امیدوار کو جیتنے کے لیے 37 ووٹ درکار ہیں۔ بی جے پی کے 285 ایم ایل اے ہیں اور ایس پی کے پاس 108 ایم ایل اے ہیں۔ بی جے پی کے سات اور ایس پی کے دو امیدواروں کی جیت یقینی ہے۔ بی جے پی کو اپنے آٹھویں امیدوار کو جیتنے کے لیے مزید 8 ووٹ درکار ہیں۔ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی اور سبھا ایس پی ایم ایل اے عباس انصاری جیل میں ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

بی جے پی کو اپنے تمام امیدواروں کو جیتنے کے لیے 8 اضافی ووٹوں کی ضرورت ہے، جب کہ ایس پی کو تین ووٹوں کی ضرورت ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پیر کو منعقدہ ڈنر میں جن ایم ایل اے نے شرکت نہیں کی ان میں سب سے حیران کن نام ایس پی کے چیف وہپ منوج پانڈے کا ہے۔ اس کے علاوہ راکیش پانڈے، ابھے سنگھ، راکیش سنگھ، ونود چترویدی، مہاراجی پرجاپتی، پوجا پال اور پلوی پٹیل۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے علاوہ بھی کچھ ایم ایل اے ہیں جو کراس ووٹنگ کر سکتے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے پیشین گوئی کی کہ بی جے پی کے سبھی آٹھ امیدوار جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ایس پی ایم ایل اے رابطے میں ہیں اور وہ کراس ووٹنگ کریں گے۔

اس طرح کے انتخابات کا سارا داؤ اب سماج وادی پارٹی اور راجہ بھیا کے ساتھ آر ایل ڈی پر ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی بی جے پی اور اتحادیوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ راجہ بھیا اور جینت چودھری نے واضح کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی حمایت کریں گے۔ ایسے میں ایس پی کے تیسرے امیدوار کی جیت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

36 سال کی اداکارہ، گھر والوں کے خلاف کی وزیراعلی سے شادی، دوسری بیوی بنتے ہی بن گئی 124 کروڑ کی مالکن

Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
یہاں ہم کنڑ فلموں کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر رادھیکا کمارسوامی کی بات کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ رادھیکا نے سال 2006 میں اپنی زندگی کا ایک ایسا فیصلہ کیا تھا، جس کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے لے کر سیاسی دنیا تک میں تہلکہ مچ گیا تھا۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
اداکارہ کے اس فیصلے نے ان کی ذاتی زندگی میں چار چاند لگا دیا تھا، لیکن ان کا فلمی کیرئیر ہمیشہ کے لئے تباہ ہو گیا تھا۔ وہیں کرناٹک کے جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ کی ذاتی زندگی اور سیاسی کیرئیر میں بھی ہلچل مچ گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی لوگ کمارسوامی کی سیاسی زندگی سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لینے لگ گئے تھے۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
بتا دیں کہ رادھیکا 2002 میں کنڑ فلم ‘نیلا میگھا شما’ سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ ان کی پہلی فلم ‘نینا گاگی’ تھی۔ اپنی پہلی فلم کے ڈیبیو کے وقت رادھیکا 9ویں کلاس میں پڑھتی تھیں اور ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔ حالانکہ ان کا فلمی کیرئیر زیادہ دیر نہیں چل سکا۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
بھلے ہی رادھیکا نے 30 سے زیادہ فلموں میں کام کیا، لیکن بطور اداکارہ ان کا کیریئر ٹھپ ہوگیا۔ جب بطور اداکارہ ان کا فلموں میں کیریئر نہیں بنا تو وہ فلمیں پروڈیوس کرنے لگ گئی تھیں۔ انہوں نے سال 2012 میں اپنی پہلی کنڑ فلم ‘لکی’ بھی پروڈیوس کی تھی۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
یاد دلا دیں کہ رادھیکا ان دنوں سنسنی بن گئی تھی جب ان کی حقیقی محبت کی کہانی سامنے آئی تھی۔ سال 2010 میں ان کی خفیہ شادی کا انکشاف ہوا تھا۔ دراصل رادھیکا نے خود 2010 میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2006 میں جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی سے شادی کرلی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے وقت ایچ ڈی کمارسوامی کی عمر 47 سال تھی جب کہ رادھیکا ان سے 27 سال چھوٹی تھیں۔ یہی نہیں کمارسوامی کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی 1986 میں ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ رادھیکا کی بھی دوسری شادی تھی۔ اس نے سال 2000 میں رتن نامی شخص سے شادی کی تھی، لیکن یہ شادی جلد ہی ٹوٹ گئی تھی۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
بتایا جاتا ہے کہ رادھیکا کے والد نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی کمارسوامی سے شادی کرے۔ لیکن رادھیکا نے ان کے خلاف جا کر شادی کر لی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو کافی خفیہ رکھا تھا۔ اداکارہ کی اس شادی سے ان کے والد کو کافی صدمہ پہنچا تھا ۔
Radhika Kumaraswamy, HD Kumaraswamy , 36 year old Actress who married former CM HD Kumaraswamy against her family, HD Kumaraswamy wife , HD Kumaraswamy karnataka , former CM HD Kumaraswamy Love Story, Hd kumaraswamy, radhika kumaraswamy, karnataka, Bangalore News,HD Kumaraswamy,Radhika Kumaraswamy, hd kumaraswamy,radhika kumaraswamy,kumaraswamy,kumaraswamy love story,nikhil kumaraswamy,anitha kumaraswamy,radhika kumaraswamy life story,actress radhika kumaraswamy,actress radhika kumaraswamy story,radhika kumaraswamy marriage story,radhika kumaraswamy husband,radhika kumaraswamy marriage,radhika kumaraswamy marriage photos,radhika kumaraswamy biography,cm kumaraswamy & radhika wedding story,kumaraswamy wife,hd kumaraswamy crying
کہا جاتا ہے کہ کمارسوامی سے شادی کے بعد وہ کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا 124 کروڑ روپے کی مالکن ہیں جبکہ ان کے شوہر کمار سوامی کے پاس 44 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔

Karnataka Budget 2024 : اقلیتی بہبود کے لیے اہم اعلانات، یہاں10پوائٹس میں جانئے اہم تفصیلات

اقلیتی برادریوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے تعلیمی معیارات میں بہتری ضروری ہے۔ ہماری حکومت اقلیتوں کو تعلیمی بااختیار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ریاست میں 50 مرارجی دیسائی رہائشی اسکول شروع کیے جائیں گے جن میں سے ہر ایک میں 50 طلباء کی گنجائش ہوگی۔ 100 پوسٹ میٹرک بوائز/گرلز ہاسٹل شروع کیے جائیں گے جن میں ہر ایک میں 100 طلباء کی گنجائش ہوگی۔ 100 نئے مولانا آزاد اسکول کھولے جائیں گے۔ پری یونیورسٹی کالج 25 اسکولوں میں شروع کیے جائیں گے جن کی اپنی عمارتیں ہیں۔

– اقلیتی برادری کے طلباء کے لئے فیس ری امبرسمنٹ کی اسکیم جو سرکاری/پرائیویٹ کالجوں میں بی ایس سی، نرسنگ/جی این ایم نرسنگ کورسز کر رہے ہیں دوبارہ شروع کی جائے گی۔

– نئی مائیکرو اور چھوٹی صنعتوں کے قیام اور موجودہ یونٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے KSFC سے حاصل کیے گئے 10 کروڑ روپے تک کے قرضوں پر 6فیصد کی شرح سود سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

– اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے ریشم ریلرز کی مالی مدد کرنے کے لیے سیری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تربیت کے ساتھ KMDC کے ذریعے قرضہ دیا جائے گا۔
– اقلیتی برادریوں کے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو مختلف قسم کی خود روزگار سرگرمیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس پروگرام کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

-وقف املاک کی ترقی کے لیے 100 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔ محفوظ یادگاروں کے تحفظ اور تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جن کی دیکھ بھال ASI کرتی ہے۔

– ریاستی وقف بورڈ میں رجسٹرڈ مولویوں اور متولیوں کے لیے حالات حاضرہ پر ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔
– ریاست میں اہم مذہبی مقامات پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

– 10 کروڑ روپے کی لاگت سے منگلورو حج بھون کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔
– بیدر میں شری نانک جھیرا صاحب گرودوارہ کو ایک کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ دی جائے گی۔