فیروز آباد : شکوہ آباد تھانہ علاقہ میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ دولہا بارات لے کر دولہن کے دروازے پر پہنچا ۔ دلہن نے دولہا کو فون اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ بارات کو واپس لوٹنا پڑا۔ لوگوں نے دلہن کو سمجھانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ کچھ ہی دیر میں خوشیوں کے رنگ پھیکے پڑ گئے۔ دونوں فریقوں نے پنچایت بلائی جو رات بھر جاری رہی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ آخر کار دولہا کو دولہن کے بغیر خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ علامتی تصویر۔

بارات دروازہ پر آئی تو دولہن نے پیار سے دولہا کو کیا فون، ملا ایسا جواب، ٹوٹ گئی شادی

فیروز آباد : شکوہ آباد تھانہ علاقہ میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ دولہا بارات لے کر دولہن کے دروازے پر پہنچا ۔ دلہن نے دولہا کو فون اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ بارات کو واپس لوٹنا پڑا۔ لوگوں نے دلہن کو سمجھانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی۔ کچھ ہی دیر میں خوشیوں کے رنگ پھیکے پڑ گئے۔ دونوں فریقوں نے پنچایت بلائی جو رات بھر جاری رہی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ آخر کار دولہا کو دولہن کے بغیر خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ علامتی تصویر۔
دراصل تھانہ ساؤتھ علاقہ کے تحت نئی آبادی ہمایوں پور ناگلہ پچیا کے رہنے والے شیو ساگر کی شادی تھانہ شکوہ آباد علاقہ کے تحت گاؤں نیم کھیریا کی رہنے والی پھول متی کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ علامتی تصویر۔
23 اپریل بروز منگل دولہا بارات لے کر شکوہ آباد میں دلہن کے گھر پہنچا، لیکن دولہن والے شادی کی بارات کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بارات میں نہ تو بینڈ باجا تھا اور نہ ہی گھوڑی تھی۔ دولہا گاڑی میں دولہن کے دروازے پر پہنچا تھا۔ علامتی تصویر۔
دولہن نے بارات میں بینڈ باجا اور گھوڑی نہ لانے کی وجہ جاننے کے لیے دولہا کو فون کیا۔ الزام ہے کہ اس دوران دولہے نے دولہن غیر مناسب الفاظ کہہ دئے۔ دولہا کی اس حرکت پر دولہن بھی بھڑک گئی اور سات پھیرے لینے سے انکار کردیا۔ علامتی تصویر۔
دولہن کے تیور دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ دولہا کے فریق نے دولہن کو راضی کرنے کی کافی کوشش کی لیکن وہ بضد رہی اور شادی توڑ دی۔ علامتی تصویر۔
دولہن کا کہنا تھا کہ دولہا نے فون پر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ دولہن نے کہا کہ اگر دولہا شادی سے پہلے ایسا سلوک کر رہا ہے تو سات پھیرے لینے کے بعد کیا کرے گا۔ علامتی تصویر۔
دولہن نے یہ بھی الزام لگایا کہ 21 اپریل کو لگن ٹِیکا میں بوفے کے دوران دولہے کے فریق نے اس کے خاندان کے افراد کی توہین کی تھی۔ رات کو دونوں پارٹیوں نے پنچایت بلائی لیکن معاملہ حل نہیں ہو سکا۔ علامتی تصویر۔
بالآخر لین دین کا سمجھوتہ کرنے کے بعد دونوں فریق الگ الگ ہو گئے۔ دولہن کی جانب سے شادی سے انکار پر دولہا مایوس ہو گیا۔ اس کی نئی زندگی کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ دولہا کو دلہن کے بغیر بارات کے ساتھ خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ علامتی تصویر۔