انٹرٹینمنٹ پہلے کیا ڈیٹ، اب اداکارہ نے سابق بوائے فرینڈ کو بلایا ’بھائی‘، نیشنل ٹی وی پر اڑی تھی رشتے کی دھجیاں Gallery April 27, 2024 Urdu News18 ممبئی: ایشا مالویہ اور ابھیشیک کمار نے مقبول رئیلٹی شو بگ باس 17 میں شرکت کی تھی ۔ شو کے آغاز میں ہی دونوں نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے درمیان بریک اپ ہو چکا ہے۔ حالانکہ شو کے آغاز میں دونوں کے درمیان کافی لڑائی ہوئی تھی لیکن جیسے ہی ایشا مالویہ کے بوائے فرینڈ سمرتھ جوریل بگ باس کے گھر میں داخل ہوئے، دونوں کے درمیان پھر جنگ شروع ہوگئی۔ شو میں رہتے ہوئے ایشا اور ابھیشیک کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ان کے والدین کو ان کے درمیان آنا پڑا۔ لیکن شو ختم ہونے کے بعد بھی ان کے درمیان لڑائی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اب ابھیشیک اور ایشا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ (تصویر : Instagram: @isha__malviya) حال ہی میں سابق عاشق جوڑے ایشا مالویہ اور ابھیشیک کمار نے ایک دوسرے کا نام لیے بغیر ایک دوسرے پر تبصرہ کیا، وہ بھی شاعری کے ذریعے۔ (تصویر: Instagram: @isha__malviya) دراصل حال ہی میں ایشا مالویہ اور سمرتھ جوریل کے بارے میں خبر آئی تھی کہ ان دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ جس کے بارے میں ابھیشیک نے ایشا کا نام لیے بغیر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ (تصویر: Instagram: @isha__malviya) ابھیشیک نے اپنی پوسٹ میں لکھا : میرے ساتھ جو کیا، کسی اور کے ساتھ مت کرنا۔ ہم انسانوں سے نہ صحیح، لیکن اس خدا سے ڈرنا۔ اس کا بھی لگتا ہے وہی حال جو میرا تھا، ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاو، ورنہ بعد میں پچھتاوگی ۔ ابھیشیک کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ایشا مالویہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا : عرض کیا ہے، میرے نام پر ایسے کب تک پلو گے؟ اے سی چلا لے بھائی اور کتنا جلو گے۔ بھلے ہی ان دونوں نے اس پوسٹ میں ایک دوسرے کا نام نہ لیا ہو، لیکں یہ بات واضح ہے کہ دونوں نے یہ پوسٹ صرف ایک دوسرے کے لیے لکھی ہے۔ بتادیں کہ ابھیشیک کمار سے بریک اپ کے بعد ایشا مالویہ سمرتھ جوریل کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں، اس بات کا انکشاف بگ باس کے گھر میں ہوا تھا۔ حالانکہ اب یہ بات گردش کر رہی ہے کہ ان کا بریک اپ ہو گیا ہے۔ (تصویر: Instagram@isha__malviya@samarthjurel) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram) اداکارہ ایشا مالویہ ۔ (Photo: @isha__malviya/Instagram)