Tag Archives: road accident

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ،بس اور لاری میں ٹکر کے بعد آگ لگنے سے6افراد ہلاک

پالاناڈو: آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع کے چننا گنجم سے حیدرآباد جانے والی بس چلکالوری پیٹ میں لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث بس اور لاری میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد زندہ جل گئے۔ اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہوئےجنہیں علاج کے لیے گنٹور لے جایا گیا۔ چلکالوری پیٹ دیہی پولیس حادثے کی و جوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے۔

سڑک حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ چنا گنجم سے حیدرآباد جانے والی ایک بس چلکالوری پیٹ میں لاری سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے باعث بس اور لاری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گنٹور لے جایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع باپٹلا ضلع کے رہنے والے تھے۔

 

مرنے والوں میں 35 سالہ بس ڈرائیور انجی، 65 سالہ اپا گنڈور کاشی، 55 سالہ اپا گنڈور الکشمی، 8 سالہ ایم راجو کھیتی ساسری رام بھی شامل ہیں۔ دو مہلوکین کے بارے میں معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس ان کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو چلکالوری پیٹ قصبے کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے گنٹور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

بس میں بہت سارے لوگ سوار تھے جانکاری کے مطابق یہ پرائیویٹ بس باپٹلا ضلع کے چننا گنجم سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ حیدرآباد وجئے واڑہ ہائی وے پر چلکالوری پیٹ منڈل کے قریب بس ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں 42 افراد سوار تھے۔ اس ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بس اور لاری کے دونوں ڈرائیور اور چار مسافر شامل ہیں۔

Road Accident:دہلی ۔ممبئی ایکسپریس وے پر بھیانک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے6افراد ہلاک

سوائی مادھوپور: دہلی۔ممبئی ایکسپریس وے پر آج پھر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں سوائی مادھوپور ضلع کے بونلی تھانہ علاقے میں رنتھمبور میں واقع ترنیترا گنیش جی کے درشن کرنے جا رہے عقیدت مندوں کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں کی صورتحال دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے۔ پولیس نے نعشیں مقامی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ اس وقت ایک خاندان رنتھمبور میں واقع ترنیترا گنیش جی کے دورہ کے لیے کار میں جا رہا تھا۔ اسی وقت باونلی تھانہ علاقہ کے بناس پلیا کے قریب نامعلوم گاڑی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار چھ افراد کی موقع پر ہی المناک موت ہو گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار اس خاندان کے دو بچے بھی شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق سیکر ضلع سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لیکن وہاں کی صورتحال دیکھ کر پولیس والے بھی کانپ اٹھے۔ بعد ازاں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے چھ لوگوں کو مردہ قرار دیا۔ زخمیوں کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق سیکر ضلع سے ہے۔

حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں،پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے۔ وہ زخمیوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام بھی موقع پر اور اسپتال پہنچ گئے۔

فی الحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ کار کو کس گاڑی نے ٹکر ماری اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس ہائی وے پر اس طرح کا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے۔ دراصل ہائی وے کے کھلنے کے بعد اس پر کئی بڑے حادثے ہو چکے ہیں۔

احمد آباد ۔ وڈودرا ایکسپریس وے پر بڑا سڑک حادثہ، ختم ہوگئی ایک ساتھ 10 زندگیاں، جب کار نے…

نئی دہلی : گجرات کے ناڈیاد میں بدھ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ احمد آباد وڈودرا ایکسپریس وے پر ناڈیاد کے قریب ایک کار نے پیچھے سے ٹریلر کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کار میں سوار سبھی 10 افراد کی موت ہوگئی ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار سبھی 10 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ 8 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ، جب کہ دو افراد کی اسپتال لے جاتے ہوئے موت ہوگئی۔ اس دوران ایک اور شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی دو ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایکسپریس ہائی وے پٹرولنگ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا۔ حادثے کی وجہ سے ایکسپریس وے پر طویل جام لگ گیا۔ یہ حادثہ کیوں ہوا، اس کی وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ کیا گاڑی کی بریک فیل ہو گئی تھی یا ڈرائیور سو گیا تھا؟ یہ وہ سوالات ہیں جنہیں پولیس جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے۔ لاپرواہی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا ٹریلر سڑک پر کھڑا تھا یا کار پیچھے سے چلتے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

گاڑی میں موجود سبھی کی موت ہوچکی ہے۔ ایسے میں اب گاڑی کا بریک فیل ہونے کے پہلو کو جاننے کے لیے جانچ کی جائے گی۔

ہریانہ کے مہندر گڑھ میں افسوسناک حادثہ، اسکول بس الٹنے سے 8 بچوں کی موت ،14 بچے زخمی

مہندر گڑھ: ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع کے کنینا سب ڈویژن کے انہانی گاؤں میں اسکول بس الٹنے سے 8 بچوں کی موت ہو گئی۔ اور 14 بچے زخمی ہوئے۔ حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ بس کا ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ ہریانہ حکومت کے وزیر تعلیم حالات کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریباً 33 بچے سوار تھے۔ جمعرات کو سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود اسکول کھلا رہا۔ بس نجی اسکول جی ایل پبلک اسکول کی تھی۔

نشے میں دھت ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب بس سیدھے درخت سے ٹکرا گئی ۔جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ اس کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ مقامی لوگوں نے بچوں کو بس سے باہر نکالا۔ اطلاع ملتے ہی انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو اسپتال روانہ کیاگیاہے۔

 

کنینہ سے دھناؤنڈہ جانے والے راستے پر گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے بس الٹ گئی۔ بس میں کل 33 بچے سوار تھے۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی بچوں کو نہال اسپتال اور سول اسپتال میں داخل کرایا۔

 

نہال اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روی کوشک نے بتایا کہ ان کے پاس 20 بچے آئے تھے جن میں سے پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو روہتک پی جی آئی اور مہندر گڑھ بھیج دیا گیا ہے۔

بارہ بنکی میں تیز رفتار اسکولی بس پلٹی، چار بچوں کی دردناک موت، کئی بچے زخمی

بارہ بنکی : اترپردیش کے بارہ بنکی سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے، جہاں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بارہ بنکی کے دیوا تھانہ علاقے کے تحت سلار پور میں منگل کو ایک تیز رفتار اسکول بس پلٹ گئی۔ اس واقعے میں چار بچوں کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں تقریباً 25 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

معلومات کے مطابق ڈیولپمنٹ بلاک سورت گنج کے ہرکا کمپوزٹ اسکول کے بچے تعلیمی دورہ اور پکنک کے لیے لکھنؤ گئے ہوئے تھے۔ یہ بڑا حادثہ لکھنؤ چڑیا گھر سے واپسی کے دوران پیش آیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے موقع پر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد تمام زخمی بچوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ آج شام دیوا تھانہ علاقہ کے تحت سلار پور میں ڈیولپمنٹ بلاک سورت گنج کے ہرکا کمپوزٹ اسکول کے بچوں کو لے کر جارہی ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس واقعے میں 4 بچوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی بچے زخمی ہوئے ہیں۔

سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثہ کے بعد موقع پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

حیدرآباد: بی آرایس رکن اسمبلی لسیہ نندیتاکی سڑک حادثہ میں موت،آؤٹررنگ روڈپرپیش آیاحادثہ

سکندرآباد: تلنگانہ میں بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل اے لسیہ نندیتا کی کار حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ جس کار میں سفر کر رہی تھی وہ سنگاریڈی ضلع کے پٹان چیرو کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (ORR) پر سڑک کے بیریکیڈ کے کنارے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں نندیتا کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور اسے مزید علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ایم ایل اے 13 لسیہ نندیتا فروری کو نلگنڈہ ضلع کے نارکیٹ پلی کے قریب ایک اور سڑک حادثہ بال بال بچ گئی تھی۔ اس وقت، نندیتاسابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے نلگنڈہ جارہی تھیں۔ اس سڑک حادثہ میں ہوم گارڈ جی کشور کی موت ہوگئی۔

یہ معلوم ہے کہ نندیتا پانچ بار ایم ایل اے رہے چکے جی سائی اناکی بیٹی ہیں جن کی موت کے بعد وہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں وہ سکندرآباد کنٹونمنٹ حلقہ سے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی تھیں۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘نندیتا کے والد مرحوم سائی انا کے ساتھ میرے قریبی تعلقات تھے۔ ان کا انتقال گزشتہ سال اسی مہینے میں ہوا تھا۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اسی مہینے میں نندیتا کی بھی اچانک موت ہو گئی۔ ان کے خاندان سےمیں گہری تعزیت کرتا ہوں۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب نندیتاکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہو۔ 10 دن پہلے بھی ایک سرک حادثےمیں نندیتا بال بال بچ گئی تھی۔ 13 فروری کو نارکٹ پلی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ا نہیں معمولی چوٹیں آئیں۔نندیتاکے اہل خانہ کے مطابق پچھلے ۶۰ دنوں میں نندیتاکے ساتھ تین بڑے حادثات پیش آئے ہیں تاہم دو سڑک حادثات میں محفوظ رہیں۔تاہم پیش آئے سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

22 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے دنیا کو کہا الوداع، سڑک حادثے میں ہوئی موت

ممبئی: کنڑ ٹیلی ویژن کی مشہور اداکارہ مبینا مائیکل (Mebiena Michial) کی 22 سال کی عمر میں منگل کی شام کو ایک سڑک حادثہ (Road Accident) میں موت ہوگئی ہے۔ مقبول ٹی وی ریئلٹی شو ’پیاتے ہڈوگر ہالی لائف’ کی ونر (فاتح) (Pyaate Hudugir Halli Life) رہیں موبینا مائیکل کے ساتھ سڑک حادثہ ناگمنگلا تالک میں دیوی ہلی میں ہوا تھا، جس میں ان کا انتقال ہوگیا۔ موبینا کی موت کی خبر ملنے کے بعد سے ہی ان کی پوری فیملی صدمے میں ہے۔ ریئلٹی شو ’پیاتے ہڈوگر ہالی لائف’ سے مقبول حاصل کرنے والی میبینا مائیکل منگل کو اپنے آبائی شہر مڈیکیری جارہی تھیں، تبھی راستے میں یہ حادثہ ہوا، جس میں ان کی جان چلی گئی۔

حادثہ ہوا، جس میں ان کی جان چلی گئی

انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان کی رپورٹ کے مطابق، میبینا اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے گھر جارہی تھیں، تبھی راستے میں ان کی کار ایک ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، جس میں اداکارہ کی موت ہوگئی۔ میبینا کے انتقال کے بعد پوری انڈسٹری میں غم کی لہر ہے۔ ریئلٹی شو ہوسٹ اور اداکار اکول بالا جی نے میبینا کی موت پر اظہار تعزیت کرنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

 

میبینا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ادا کار نے لکھا، ’میری پسندیدہ کنٹسٹنٹ اور Pyaate Hudugir Halli Life 4 کی فاتح رہیں میبینا کی اچانک کی خبر سن کر غمزدہ ہوں، میبینا کم عمر اور خوش مزاج تھیں، میں اس بات پر ابھی بھی یقین نہیں کر پا رہا ہوں کہ میبینا اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اس حادثے سے ابھرنے کے لئے ان کی فیملی کے ساتھ میری نیک خواہشات’۔