Tag Archives: madhya pradesh

Election results 2023 : راجستھان،مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں بی جے پی آگے، تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت

نئی دہلی : چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابتدائی رجحانات بھی آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی آگے چل رہی ہے تو وہیں چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے ۔ تاہم ابھی یہ ابتدائی رجحانات ہیں اور اس میں پل پل تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کی 90، مدھیہ پردیش کی 230، تلنگانہ کی 119 اور راجستھان کی 199 اسمبلی سیٹوں کے نتائج آج آئیں گے۔ ان چار ریاستوں کے ایگزٹ پول بھی 30 نومبر کو سامنے آئے تھے، جس میں کچھ ریاستوں میں کانگریس کو تو کچھ میں بی جے پی کو آگے بتایا گیا تھا۔یہاں آپ گرافیکس کے ذریعہ انتخابی نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے رجحانات میں قطعی اکثریت مل گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی161 سیٹوں پر آگے ہے۔ راجستھان میں بی جے پی 108 سیٹوں پر آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی 55 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس 64 سیٹوں پر آگے ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ ایم پی میں مکمل اکثریت کے لیے 116 سیٹیں، راجستھان میں اکثریت کے لیے 100 سیٹیں، چھتیس گڑھ میں اکثریت کے لیے 46 سیٹیں اور تلنگانہ میں اکثریت کے لیے 60سیٹیں درکار ہیں۔

Assembly Election Results 2023: ملک کی 4ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کےنتائج، کچھ ہی دیرمیں شروع ہوگی ووٹوں کی گنتی

ملک کی چار ریاستوں میں جہاں گذشتہ ماہ رائے دہی ہوئی ہے ان میں اتوار3دسمبر کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ہے ۔جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ میزورو میں ووٹوں کی گنتی پیر 4دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے میزورم انتخابات کی گنتی اور نتائج کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اس سے پہلے میزورم کے نتائج کا اعلان چار دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے ساتھ اتوار 3 دسمبر کو ہونا تھا۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومتیں ہیں جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی برسر اقتدار ہے ۔ تلنگانہ میں بی آر ایس کی حکومت ہے تمام جماعتوں کو اپنی اپنی کامیابی کا یقین ہے ۔مختلف سروے میں کانگریس کی لہر کا تذکرہ کیا گیاہے۔

چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں تاج کس کے سر سجے گا، اس کا فیصلہ کچھ گھنٹوں کے بعد ہوجائے گا ۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیراعظم مودی کو اچھی خبر ملے گی یا پھر کانگریس اپنا دم دکھائے گی ، مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان، راجستھان میں اشوک گہلوت ، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور تلنگانہ میں کے سی آر اپنی حکومت بچا پائیں گے یا نہیں، ان سبھی سوالات کے جوابات اتوار کو مل جائیں گے۔ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ سب سے پہلے بیلٹ پیپروں کی گنتی کی جا رہی ہے اور اس کے بعد ای وی ایم مشینیں کھولی جائیں گی ۔ امکان ہے کہ صبح آٹھ بجے سے رجحانات آنے شروع ہوجائیں گے ۔ بتادیں کہ میزورم اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی چار دسمبر ہوگی۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

وہیں دوسری جانب تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ 3 دسمبر کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا اور دوپہر تک نتائج کے رجحان کا پتہ چل جائے گا ۔ ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کے لیے جملہ 49 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

صبح 8 بجے سے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 1.80 لاکھ رائے دہندوں نے پوسٹل ووٹ سے استفادہ کیا ہے ۔ 30 نومبر کو رائے دہی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج نے عوام میں اصل نتائج کو لے کر تجسس پیدا کیا کردیا ہے ۔ بیشتر ایگزٹ پول نتائج نے کانگریس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے ۔ چند ایگزٹ پول نے بی آر ایس کی لہر دکھائی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی نے اپنی کامیابی کو یقینی قرار دیا ہے ۔ جس کے بعد نتائج کو لے کر عوام میں دلچسپی پیدا ہوگئی ہے اور بڑے پیمانہ پر سٹہ چل رہا ہے ۔ ریاست میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 3,26,02,793 ہے ۔ جس میں 2,32,59,256 رائے دہندوں نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے ۔

وہیں اگر ان چار ریاستوں کو لے کر آئے ایگزٹ پولز کی بات کریں تو مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر نظر آرہی ہے تو وہیں تلنگانہ میں بھارت راشٹر سمیتی کو اپنا اقتدار بچانے کیلئے کانگریس سے کافی جدوجہد کرنی پڑسکتی ہے ۔

تلنگانہ کے ایگزٹ پولز

یگزٹ پول کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس اور بی آر ایس میں کانٹے کی ٹکر دکھائی دے رہی ہے ۔ تاہم کانگریس کو کچھ سبقت ملتی نظر آرہی ہے ۔ 119 سیٹوں والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولس نے لگاتار دو مرتبہ برسراقتدار بی آر ایس (بھارت راشٹر سمیتی) کی حکومت کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ پول آف پولس کے مطابق تلنگانہ میں بی آر ایس کو 48، کانگریس کو 60، بی جے پی کو 5 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 6 سیٹیں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس 48 سے 64 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے۔ وہیں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کو 40 سے 55 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ بی جے پی کو 7 سے 13 سیٹیں جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کو 4 سے 7 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ پول اسٹریٹجی گروپ ( پی ایس جی) کے مطابق بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کو 53 سے 58 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو 49 سے 54 سیٹوں پر جیت مل سکتی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کو 6 سے 7 سیٹیں اور بی جے پی کو چار سے چھ سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ ٹوڈیز چانکیہ کے ایگزٹ پولز کے مطابق بی آر ایس کو 44، کانگریس کو 71 اور بی جے پی کو سات سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی کھلتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ وہیں سی این ایکس کے مطابق بی آر ایس کو 31 سے 47 ، کانگریس کو 63 سے 79 ، اے آئی ایم آئ یایم کو پانچ سے سات اور بی جے پی کو صفر سے دو سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھئے:  چھتیس گڑھ میں کانگریس سرکار کی ہوگی واپسی، جانئے کیا کہتے ہیں ایگزٹ پولز؟

یہ بھی پڑھئے: Exit Polls Result 2023: کھل گیا ایگزٹ پولز کا پٹارہ، جانئے کس ریاست میں کونسی پارٹی بنائے گی سرکار

چھتیس گڑھ کے ایگزٹ پولز

ایگزٹ پولز کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت دوبارہ بننے کی امید ہے۔ C-VOTER کے ایگزٹ پول کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 41 سے 53 سیٹیں مل سکتی ہیں تو وہیں بی جے پی کو 36 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ دیگر کو 04 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ سی ووٹر کے مطابق یہاں کانگریس کو 43 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جب کہ بی جے پی کو 41 فیصد ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔ 16 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاتے نظر آ رہے ہیں۔

راجستھان ایگزٹ پولز

ایگزٹ پولز کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو کانگریس پر تھوڑی سبقت حاصل ہے ۔ جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمراں کانگریس کو 62 سے 85 سیٹیں ملنے کی امید ہے جب کہ راجستھان میں بی جے پی کے حکومت بنانے کے اشارے مل رہے ہیں اور اسے 100 سے 122 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہیں دیگر کو 14 سے 15 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پول اسٹارٹ کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 90 سے 100 سیٹیں مل سکتی ہیں اور بی جے پی کو 100 سے 110 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ PMARQ کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو 75، بی جے پی کو 115 اور دیگر کو 9 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو 64 سیٹوں پر، بی جے پی کو 118 اور دیگر کو 17 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ AXIS MY INDIA کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس 96 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ بی جے پی کو 90 سیٹیں اور دیگر کو 13 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پول آف پول میں کانگریس کو 77، بی جے پی کو 109 اور دیگر کو 13 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

مدھیہ پردیش کے ایگزٹ پولز

مدھیہ پردیش انتخابات میں بڑی پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ‘جن کی بات’ کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ‘جن کی بات’ کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق بی جے پی کو 100 سے 123 اور کانگریس کو 102 سے 125 سیٹیں مل رہی ہیں۔ دیگر کو 5 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں ماٹرائز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 118 سے 130 سیٹیں اور کانگریس کو 97 سے 107 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دیگر کو 0 سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پولسٹریٹ کے مطابق بی جے پی کو 106 سے 116 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں اور کانگریس کو 111 سے 121 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ دیگر کو 0 سے 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں دیگر ایجنسیوں کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 116 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں، جب کہ کانگریس کو 111 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر کے کھاتے میں 3 سیٹیں جاسکتی ہیں۔

Election Results 2023: مدھیہ پردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں کس کے سر سجے گا تاج؟ فیصلہ اتوار کو

نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں سے چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ، راجستھان اور تلنگانہ میں تاج کس کے سر سجے گا، اس کا فیصلہ کچھ گھنٹوں کے بعد ہوجائے گا ۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وزیراعظم مودی کو اچھی خبر ملے گی یا پھر کانگریس اپنا دم دکھائے گی ، مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان، راجستھان میں اشوک گہلوت ، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور تلنگانہ میں کے سی آر اپنی حکومت بچا پائیں گے یا نہیں، ان سبھی سوالات کے جوابات اتوار کو مل جائیں گے۔ اتوار کی  صبح سات بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔ سب سے پہلے بیلٹ پیپروں کی گنتی کی جائے گی اور اس کے بعد ای وی ایم مشینیں کھولی جائیں گی ۔ امکان ہے کہ صبح آٹھ بجے سے رجحانات آنے شروع ہوجائیں گے ۔ بتادیں کہ میزورم اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی چار دسمبر ہوگی۔

وہیں اگر ان چار ریاستوں کو لے کر آئے ایگزٹ پولز کی بات کریں تو مدھیہ پردیش ، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر نظر آرہی ہے تو وہیں تلنگانہ میں بھارت راشٹر سمیتی کو اپنا اقتدار بچانے کیلئے کانگریس سے کافی جدوجہد کرنی پڑسکتی ہے ۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

جانئے کیا کہتے ہیں ایگزٹ پولز

تلنگانہ کے ایگزٹ پولز

یگزٹ پول کے مطابق تلنگانہ میں کانگریس اور بی آر ایس میں کانٹے کی ٹکر دکھائی دے رہی ہے ۔ تاہم کانگریس کو کچھ سبقت ملتی نظر آرہی ہے  ۔ 119 سیٹوں والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پولس نے لگاتار دو مرتبہ برسراقتدار بی آر ایس (بھارت راشٹر سمیتی) کی حکومت کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ پول آف پولس کے مطابق تلنگانہ میں بی آر ایس کو 48، کانگریس کو 60، بی جے پی کو 5 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 6 سیٹیں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس 48 سے 64 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن سکتی ہے۔ وہیں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کو 40 سے 55 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ بی جے پی کو 7 سے 13 سیٹیں جبکہ اے آئی ایم آئی ایم کو 4 سے 7 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ پول اسٹریٹجی گروپ ( پی ایس جی) کے مطابق بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کو 53 سے 58 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو 49 سے 54 سیٹوں پر جیت مل سکتی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کو 6 سے 7 سیٹیں اور بی جے پی کو چار سے چھ سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ ٹوڈیز چانکیہ کے ایگزٹ پولز کے مطابق بی آر ایس کو 44، کانگریس کو 71 اور بی جے پی کو سات سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی کھلتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ وہیں سی این ایکس کے مطابق بی آر ایس کو 31 سے 47 ، کانگریس کو 63 سے 79 ، اے آئی ایم آئ یایم کو پانچ سے سات اور بی جے پی کو صفر سے دو سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

چھتیس گڑھ کے ایگزٹ پولز

ایگزٹ پولز کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت دوبارہ بننے کی امید ہے۔ C-VOTER کے ایگزٹ پول کے مطابق چھتیس گڑھ میں کانگریس کو 41 سے 53 سیٹیں مل سکتی ہیں تو وہیں بی جے پی کو 36 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ دیگر کو 04 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ سی ووٹر کے مطابق یہاں کانگریس کو 43 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جب کہ بی جے پی کو 41 فیصد ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔ 16 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاتے نظر آ رہے ہیں۔

راجستھان ایگزٹ پولز

ایگزٹ پولز کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو کانگریس پر تھوڑی سبقت حاصل ہے ۔ جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمراں کانگریس کو 62 سے 85 سیٹیں ملنے کی امید ہے جب کہ راجستھان میں بی جے پی کے حکومت بنانے کے اشارے مل رہے ہیں اور اسے 100 سے 122 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہیں دیگر کو 14 سے 15 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پول اسٹارٹ کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 90 سے 100 سیٹیں مل سکتی ہیں اور بی جے پی کو 100 سے 110 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ PMARQ کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو 75، بی جے پی کو 115 اور دیگر کو 9 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو 64 سیٹوں پر، بی جے پی کو 118 اور دیگر کو 17 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ AXIS MY INDIA کے ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس 96 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی جبکہ بی جے پی کو 90 سیٹیں اور دیگر کو 13 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پول آف پول میں کانگریس کو 77، بی جے پی کو 109 اور دیگر کو 13 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  چھتیس گڑھ میں کانگریس سرکار کی ہوگی واپسی، جانئے کیا کہتے ہیں ایگزٹ پولز؟

یہ بھی پڑھئے: Exit Polls Result 2023: کھل گیا ایگزٹ پولز کا پٹارہ، جانئے کس ریاست میں کونسی پارٹی بنائے گی سرکار

مدھیہ پردیش کے ایگزٹ پولز

مدھیہ پردیش انتخابات میں بڑی پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ‘جن کی بات’ کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق مدھیہ پردیش میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ‘جن کی بات’ کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق بی جے پی کو 100 سے 123 اور کانگریس کو 102 سے 125 سیٹیں مل رہی ہیں۔ دیگر کو 5 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ وہیں ماٹرائز کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 118 سے 130 سیٹیں اور کانگریس کو 97 سے 107 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دیگر کو 0 سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ پولسٹریٹ کے مطابق بی جے پی کو 106 سے 116 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں اور کانگریس کو 111 سے 121 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔ دیگر کو 0 سے 6 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ وہیں دیگر ایجنسیوں کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کو 116 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں، جب کہ کانگریس کو 111 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر کے کھاتے میں 3 سیٹیں جاسکتی ہیں۔

اسکول میں کھیلتے وقت ہوا جھگڑا، 3 طلباء نے مل کر چوتھے کو راؤنڈر سے 108 بار گودا، پولیس کے اڑے ہوش

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑے کے بعد، کلاس چار کے تین طالب علموں نے اسکول میں ہی ایک راؤنڈر سے اپنے ہم جماعت پر حملہ کر دیا۔ طلباء نے راؤنڈر سے اپنے ساتھی پر 108 بار حملہ کیا۔ یہی نہیں اس نے بچے کو لاتوں اور گھونسوں سے بھی بری طرح مارا۔ یہ واقعہ ایروڈوم علاقے میں واقع گرما ودیا وہار اسکول میں پیش آیا۔ بری طرح خوفزدہ طالب علم نے اساتذہ کو بھی اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بچوں کا ایک پیریڈ سکول میں مفت تھا۔ اس دوران بچے کھیل رہے تھے۔ پھر دو بچوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں لڑائی بڑھ گئی۔ پھر ایک بچے کے ساتھ دو اور طالب علم بھی آئے۔ پھر تینوں بچوں نے مل کر اپنے دوست پر حملہ کر دیا۔ یہی نہیں ملزم بچوں نے متاثرہ بچے کی پٹائی بھی کی۔

گجرات میں بارش سے افراتفری! آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کی موت، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

وزیراعظم مودی نے بی آر ایس اور کانگریس کو بتایا ایک دوسرے کی کاربن کاپی، کے سی آر کو بتایا ’فارم ہاوس سی ایم‘

پولیس نے کہی جانچ کی بات
اہل خانہ کے مطابق چوتھی جماعت کے تین طلباء کا اسکول کے ایک بچے سے جھگڑا ہوا۔ ہر ایک کی عمر تقریباً 10 سال ہے۔ 24 نومبر کی سہ پہر جھگڑے کے بعد بچہ گھر پہنچا تو اس نے اپنے والدین کو ٹانگوں پر زخم دکھائے۔ پوچھنے پر اس نے بتایا کہ طلبہ نے اس کے پیٹ میں لاتیں بھی ماریں اور گھونسے۔ والدین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پریشان ہو گئے۔ جب وہ شکایت کرنے اسکول پہنچا تو وہ پہلے ہی بند تھا۔

اگلے دن جب چھٹی تھی تو اس نے پرنسپل سے رابطہ کیا لیکن اسکول انتظامیہ نے کوئی مدد نہیں کی۔ کارروائی کے نام پر یقین دہانی کے بعد رخصت کر دیا۔ پریشان والد نے اس معاملے کی شکایت ایروڈوم پولیس اسٹیشن میں کی۔ چونکہ یہ چوتھی جماعت کے بچوں کا معاملہ تھا، اس لیے پولیس نے جے جے ایکٹ کے تحت کارروائی کی اور صرف شکایت لینے کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ اس پورے معاملے میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں جس بھی قصوروار طالب علم کا نام سامنے آئے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دہلی بھوپال روٹ پر وندے بھارت ایکسپریس کو وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو وزیر آعظم نریندر مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر بھوپال سے دہلی کے لئے روانہ کیا ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے دہلی کے لئے وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کیا ہے۔ بھوپال  رانی کملا پتی اسٹیشن پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل،سی ایم شیوراج سنگھ کے ساتھ وزیر ریل  اشونی ویشنو بھی موجود رہے ۔
واضح رہے کہ انڈین ریلوے کے ذریعہ ریلوے کی سہولیات کو بہتر کرنے کی سمت میں وندے بھارت ٹرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔اس ضمن میں آج یکم اپریل کو گیارہویں وندے بھارت ایکسپریس کی سوغات مدھیہ پردیش کو حاصل ہوئی ہے۔

یہ خصوصی ٹرین بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے صبح پانچ بجکر پچپن منٹ پر دہلی کے لئے روانہ ہوگی اور دوپہر ایک بجکر پینتالیس منٹ پر دہلی پہنچے گی۔اسی طرح واپسی میں یہ ٹرین  دہلی سے دو بجکر پینتالیس پر روانہ ہوگی اور رات  دس بجکر پینتس منٹ پر بھوپال رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچے گی۔ دہلی سے بھوپال کے بیچ سات سو آٹھ کلو میٹر کا سفر  یہ ٹرین سات گھنٹے پچاس منٹ میں طے کریگ۔ وندے بھارت ایکسپریس ایک ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کریگی۔ٹرین کے اسٹاپیج میں آگرہ،گوالیار،ویرانگھنا لکشمی بائی  اسٹیشن ہونگے۔وندے بھارت ایکسپریس ہفتے میں چھ روز بھوپال سے دہلی کے بیچ سفر طے کریگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر آعظم نریندر مودی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بھوپال پہنچے۔ ایر پورٹ سے وزیر آعظم بھوپال کشا بھاؤ ٹھاکر کنونشن ہال گئے ہیں  جہاں انہوں نے کمانڈر کانفرنس میں شرکت کی۔ یہاں وزیر آعظم  چار گھنٹے رکے اس کے بعد وزیر آعظم بھوپال رانی کملا پتی اسٹیشن گئے  اور یہاں سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھندی دکھا کر دہلی کے لئے روانہ کیا۔

دہلی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی FedEx کی پرواز پرندے سے ٹکرا گئی، ایمرجنسی نافذ

دہلی میں حج کی قرعہ اندازی میں تکنیکی خرابی، رینڈم ڈجیٹل انتخاب میں23ریاستوں کی فہرست جاری
وزیر آعظم نریندر مودی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب پروگرام طے کیا گیا تو مجھے بتایا گیا کہ  ایک تاریخ کو پروگرام ہے ۔میں نے کہا کہ یکم اپریل کو کیوں رکھاہے۔جب اخبار میں خبر آئے گی کہ مودی جی یکم اپریل کو ہری جھندی ڈکھائیں گے تو ہماری کانگریس کے متر کہیں گے کہ مودی اپریل فل بنائیں گے لیکن ہماری ٹرین تو آج ہی چل پڑی۔مدھیہ پردیش کو اپنی وندے بھارت ایکسپریس ملی ہے اس سے بھوپال اور دہلی کا سفر اور تیز ہو جائے گا۔یہ ٹرین پروفیشنلس کے لئے ہے ،نوجوانوں کے لئے ہے،کاروباریوں کے لئے  نئی نئی سہولیات لے کر آئےگی۔ریلوے کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہوگا کہ ایک مختصر مدت میں کوئی وزیر آعظم دو بار آیا ہو۔
اس موقعہ پر وزیر آعظم نے کانگریس کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کانگریس  ایک ہی خاندان کو دیش کا اول شہری مانتی ہے ۔ ہماری یہ ٹرین ہمارے ویزن،ہماری طاقت اور ہمارے اعتماد کی بہترین مثال ہے۔اکیسویں صدی کا ہندستان نئی سوچ،نئی ایپروچ کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔پہلے کی سرکاریں منھ بھرائی میں اتنا مصروف رہتی تھیں کہ ملک کے باشندوں اور ان کی ترجیحات پر انکی نطر ہی نہیں جاتی تھی۔آزادی کے بعد انہیں بنا بنایا نیٹ ورک ملا تھااگر تب کی سرکاریں چاہتی تو بہت تیزی سے ریلوے کو جدید سہولیات سے آراستہ کر سکتی تھیں لیکن سیاسی مفاد کے لئے  ریلوے کی ترقی کی بلی چڑھا دی۔حالات تو یہ تھے کہ دہائیوں تک نارتھ ایسٹ کے صوبوں سے ریلوے کا نیٹ ورک ہی نہیں تھا۔ نو سال سے ہماری کوشش تھی کہ ریلوے کو اول درجے کا نیٹ ورک بنانا ہے۔دوہزار چودہ میں مجھے خدمت کا موقعہ دیا اور آج ملک کے چھ ہزار اسٹیشن وائی فائی کی سہولیات سے مزین ہیں۔نوسو اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا کام پورا ہوچکا ہے۔آج ممبر پارلیمنٹ ٹرین رکوانے کے لئے نہیں وندے بھارت کی مانگ کرتے ہیں۔
پی ایم مودی نے اندور باوڑی حادثہ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کی۔انہوں نے کہاکہ میں مہادیو جھولے مندر میں جو حادثہ پیش آیا ہے اس پر رنج کا اظہار کرتا ہوں۔جولوگ زخمی ہیں اسپتالوں میں انکا علاج جاری ہے۔انکی صحت یابی کی  کامنا کرتا ہوں۔
پی ایم مودی کے بھوپال دورے پر کانگریس کارکنان نے احتجاج کرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس کے ذریعہ گرفتار کر لیاگیا۔ کانگریس لیڈر سنگیتا شرما کو ان کی رہائیش گاہ سے پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔جس پر کانگریس کارکنان نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

شادی کی پہلی رات شوہر کرنے لگا حیوانیت، غیر فطری سیکس، 27 سال چھوٹی بیوی نے دکھائے زخم

جانکاری کے مطابق یہ واقعہ سولن ضلع میں باروتی والا پولیس اسٹیشن کے تحت پیش آیا ۔ اتر پردیش کے رہنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو دوسرے شخص کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تو بیوی اور اس کے عاشق نے اس کی پٹائی کردی ، جس کے بعد شوہر نے خودکشی کر لی ۔(علامتی تصویر)
اندور۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں ضلعی عدالت نے 67 سالہ شوہر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ وہ اپنی بیوی سے 27 سال بڑا ہے اور غیر فطری سیکس کا عادی ہے۔
۔ بیوی نے شوہر پر الزام لگایا کہ شادی کی پہلی ہی رات ہی اس نے جنسی تعلقات بنانے کا غلط طریقہ اپنایا۔ جب اس نے انکار کیا تو شوہر نے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
غور طلب ہے کہ 67 سالہ ملزم گجرات کا بڑا سنار jewelers ہے اور اس نے دلت سماج کی ایک خاتون سے شادی کی۔ شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر بیوی نے کچھ دن پہلے اندور کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔
پارٹنر کے سامنے ماسٹربیٹ کرنے سے سے پہلے اس بات کا ضرور رکھیں خیال ، ورنہ ... علامتی تصویر ۔
خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ دونوں کی شادی گزشتہ سال 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ شادی کی پہلی رات سے ہی ملزم شوہر نے غیر ملکی کی طرح اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔ علامتی تصویر
خاتون نے پولیس کو بتائی سنسنی خیز آپ بیتی خاتون کے مطابق شوہر کے دانت نقلی ہیں۔ اس نے ان نقلی دانتوں سے میری اندرونی اور پرائیویٹ پارٹ کو کاٹا۔ اس کے بعد وہ مجھے ادے پور گھمانے لے گیا اور وہاں بھی اسی طرح کی حرکتیں کیں۔ میں نے مخالفت کی تو اس نے کہا کہ میں بہت بڑا jewelers ہوں اور میری بہت پہچان ہے۔ میرا کاروبار کروڑوں کا ہے۔ اگر میں پولیس یا خاندان کے کسی فرد کو بتاؤں گی تو گجرات سے ہی اندور میں تیرے خاندان کو ختم کروا دوں گا۔ علامتی تصویر
خاتون نے پولیس کو بتائی سنسنی خیز آپ بیتی
خاتون کے مطابق شوہر کے دانت نقلی ہیں۔ اس نے ان نقلی دانتوں سے میری اندرونی اور پرائیویٹ پارٹ کو کاٹا۔ اس کے بعد وہ مجھے ادے پور گھمانے لے گیا اور وہاں بھی اسی طرح کی حرکتیں کیں۔ میں نے مخالفت کی تو اس نے کہا کہ میں بہت بڑا jewelers ہوں اور میری بہت پہچان ہے۔ میرا کاروبار کروڑوں کا ہے۔ اگر میں پولیس یا خاندان کے کسی فرد کو بتاؤں گی تو گجرات سے ہی اندور میں تیرے خاندان کو ختم کروا دوں گا۔ علامتی تصویر
لڑکی کی پوسٹ پر لوگ اپنے مشورے دے رہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی ماں سے اس بارے میں کوئی بات نہ کرے ، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ اس کی ماں ہچکچاہٹ میں اس سے کچھ نہ بول رہی ہوں جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کو اپنی ماں کو سمجھانا چاہئے کہ ویڈیو غلطی سے چلا گیا تھا کیونکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ماں کے دل میں لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کو لے کر کئی سوالات پیدا ہورہے ہوں گے ۔ (علامتی تصویر)
جسم پر زخموں کے نشانات پولیس کو دکھائے گئے۔
کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد خاتون نے خود کو سمجھایا اور ہمت کرکے وہ اندور کے مہیلا پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس کو اپنے جسم پر زخموں کے بارے میں بتایا۔
پولیس نے میڈیکل کروایا تو زخموں کی تصدیق ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے نقلی دانتوں کی بتیسی ضبط کر لی۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کروانے کے لیے تمام طریقے اپنائے لیکن شواہد اور حقائق کی بنیاد پر عدالت نے اسے سنگین جرم قرار دیا۔
Muslim Marriage: بالغ ہوجانے کے بعد اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے مسلم لڑکی : ہائی کورٹ
عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ متاثرہ بیوی نے ضلعی عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر کو آسانی سے رہا نہ کیا جائے۔ اسے سخت سزا ملنی چاہیے۔ اس کا شوہر شیطان ہے۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد ہی پولیس نے شوہر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا۔

اندور۔ مدھیہ پردیش کے اندور میں ضلعی عدالت نے 67 سالہ شوہر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ وہ اپنی بیوی سے 27 سال بڑا ہے اور غیر فطری سیکس کا عادی ہے۔ بیوی نے شوہر پر الزام لگایا کہ شادی کی پہلی ہی رات ہی اس نے جنسی تعلقات بنانے کا غلط طریقہ اپنایا۔ جب اس نے انکار کیا تو شوہر نے پورے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔

غور طلب ہے کہ 67 سالہ ملزم گجرات کا بڑا سنار jewelers ہے اور اس نے دلت سماج کی ایک خاتون سے شادی کی۔ شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر بیوی نے کچھ دن پہلے اندور کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا تھا کہ دونوں کی شادی گزشتہ سال 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ شادی کی پہلی رات سے ہی ملزم شوہر نے غیر ملکی کی طرح اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے پولیس کو بتائی سنسنی خیز آپ بیتی
خاتون کے مطابق شوہر کے دانت نقلی ہیں۔ اس نے ان نقلی دانتوں سے میری اندرونی اور پرائیویٹ پارٹ کو کاٹا۔ اس کے بعد وہ مجھے ادے پور گھمانے لے گیا اور وہاں بھی اسی طرح کی حرکتیں کیں۔ میں نے مخالفت کی تو اس نے کہا کہ میں بہت بڑا jewelers ہوں اور میری بہت پہچان ہے۔ میرا کاروبار کروڑوں کا ہے۔ اگر میں پولیس یا خاندان کے کسی فرد کو بتاؤں گی تو گجرات سے ہی اندور میں تیرے خاندان کو ختم کروا دوں گا۔ علامتی تصویر

جسم پر زخموں کے نشانات پولیس کو دکھائے گئے۔

کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد خاتون نے خود کو سمجھایا اور ہمت کرکے وہ اندور کے مہیلا پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس کو اپنے جسم پر زخموں کے بارے میں بتایا۔ پولیس نے میڈیکل کروایا تو زخموں کی تصدیق ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے نقلی دانتوں کی بتیسی ضبط کر لی۔ ملزم نے عدالت میں اپنی ضمانت کروانے کے لیے تمام طریقے اپنائے لیکن شواہد اور حقائق کی بنیاد پر عدالت نے اسے سنگین جرم قرار دیا۔