Tag Archives: Jaipur

IPL 2024 RR vs RCB: راجستھان رائلز نے6وکٹوں سےحاصل کی جیت، ویراٹ کی سنچری بھی رہی بے فیض

راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ہائی اسکورنگ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز بنائے۔ راجستھان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اچھی شروعات کی اور اس نے یہ ہدف 5 گیندیں باقی ر کھ کر ہی حاصل کر لیا۔ آر سی بی کے لیے ویراٹ کوہلی نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 8ویں سنچری بنائی۔ ان کے علاوہ کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی 44 رنز کی شراکت کی۔ دوسری جانب اگرچہ آر آر اوپنر یشسوی جیسوال صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے لیکن جوس بٹلر کی سنچری اور سنجو سیمسن کی 42 گیندوں میں 69 رنز کی اہم اننگز کی مدد سے راجستھان نے آر سی بی کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔

اپنی اننگز کے10ویں اوور تک راجستھان رائلز کا سکور 1 وکٹ پر 95 رنز تھا لیکن اگلے 3 اوور میں گیند بازوں کے زبردست گیند بازی نے میچ کو یک طرفہ کر دیا۔ میانک ڈگر نے 11ویں اوور میں 14 رنز دیے جبکہ ہمانشو شرما نے 12ویں اوور میں 15 رنز دیے۔ ان کے علاوہ یش دیال نے بھی 13ویں اوور میں 13 رنز دیے۔ 3 اوورز میں 42 رنز کی وجہ سے راجستھان رائلز کے لیے مطلوبہ رن ریٹ نمایاں طور پر نیچے آ گیا تھا۔

 

راجستھان رائلز کو آخری 5 اوور میں صرف 32 رنز درکار تھے، لیکن 14 ویں اوور میں سنجو سیمسن اور اگلے اوور میں ریان پراگ کے وکٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور کی امید جگائی۔

جوس بٹلر ابھی تک کریز پر موجود تھے۔ کافی گیندیں رہ جانے کی وجہ سےراجستھان رائلزبلے بازوں کوئی خطرہ نہیں لیا۔ بٹلر نے 58 گیندوں میں 100 رنز بنا کر آر آر کو 6 وکٹوں سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آئی پی ایل 2024 میں راجستھان کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے اور ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

 

بٹلر کے سامنے ویراٹ کی سنچری بھی بے فیض ثابت ہوئی۔ویراٹ کوہلی نے راجستھان کے خْلاف اس میچ میں 67 گیندیں کھیل کر اپنے آئی پی ایل کیریئر کی 8ویں سنچری مکمل کی۔ یہ بات آپ کو حیران کر سکتی ہے کہ 67 گیندوں میں سنچری بنا کر ویراٹ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے سست سنچری بنانے میں منیش پانڈے کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

لیکن ویراٹ کی سنچری سنجو سیمسن اور جوس بٹلر کی شاندار اننگز اور ان کے درمیان 148 رنز کی شراکت کے مقابلے میں کمزور پڑ گئی۔ جوس بٹلر نے چھکا لگا کر راجستھان کو فتح دلائی اور اس چھکے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔۔

سکھدیو گوگامیڈی قتل: ایک شوٹر کی بھی موت، جے پور میں ناکہ بندی، ڈی جی پی کو کیاگیاطلب

جے پور: منگل کو نامعلوم حملہ آوروں نے جے پور میں شری راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی پر گولی چلا دی۔ پولیس کے مطابق گوگامیڈی نے بعد میں اسپتال میں دم توڑ دیا۔ جے پور کے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف نے بتایا کہ منگل کی دوپہر شیام نگر علاقے میں ہونے والی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گوگامیڈی کے گھر کے باہر ایک شخص سے اسکوٹر چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان میں سے ایک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے جے پور بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا، واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گورنر کلراج مشرا نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو طلب کیا ہے۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

پولیس کمشنر نے اس واقعہ کے حوالے سے نامہ نگاروں کو بتایا، “تین لوگ گوگامیڈی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے سیکورٹی اہلکاروں سے کہا کہ وہ گوگامیڈی سے ملنا چاہتے ہیں۔ سیکورٹی اہلکار انہیں اندر لے گئے جہاں انہوں نے گوگامیڈی سے دس منٹ تک بات کی۔ “اس کے بعد، انہوں نے ان پر فائرنگ کی.” جوزف نے بتایا کہ گوگامیڈی کے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی گولی ماری گئی، جبکہ تین ملزمین میں سے ایک نوین سنگھ شیخاوت کی بھی فائرنگ میں موت ہو گئی۔ ان کے مطابق واقعے کے بعد دو حملہ آور گھر سے باہر آئے اور ایک شخص سے اسکوٹر چھین کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

فلسطین : مسجد اقصیٰ کےامام مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کےمکان کومہندم کرنےکی تیاری

پولیس کمشنر نے کہا کہ نوین شیخاوت گاڑی چلا رہے تھے جس کے ذریعے تینوں شیام نگر میں گوگامیڈی کی رہائش گاہ پہنچے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوین شیخاوت ایک دکان چلاتا تھا۔ جوزف نے بتایا کہ زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ ہم واقعے میں ملوث دو ملزمین کی شناخت اور ان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قتل کی سازش کرنے والے بھی پکڑے جائیں گے۔

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزم کو گرفتار کریں۔ شیخاوت نے ‘X’ پر کہا، “(میں) راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے قومی صدر سکھدیو سنگھ گوگامڈی کے قتل کی خبر سے صدمے میں ہوں۔ اس سلسلہ میں، میں نے پولیس کمشنر سے معلومات حاصل کی ہیں اور ان سے کہا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا، “لوگوں کو امن اور صبر برقرار رکھنا ہوگا۔ بی جے پی حکومت کے حلف اٹھاتے ہی ریاست کو جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

رولز رائس لگژری کار سے مہنگا گھوڑا: قیمت 7 کروڑ روپے، قد 64 انچ اور وزن 350 کلو، پڑھیں خاصیت

پشکر جانوروں کے میلے میں اگرچہ بہت سے گھوڑے پہنچ چکے ہیں لیکن فریزنڈ آف مارواڑی نسل کے اس گھوڑے کی قیمت، خوراک اور دیکھ بھال عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث بن رہی ہے۔ یہ گھوڑا گجرات سے یہاں لایا گیا ہے۔ اس کا ڈائٹ چارٹ خود اتنا بھاری ہے کہ سننے والا حیران رہ جاتا ہے۔
Pushkar, Pushkar Animal Fair, Pushkar Animal Fair Start, Pushkar Fair Photos,Pushkar Photos, Pushkar Fair Specialties, Pushkar Animal Fair Specialties, Pilgrimage City Pushkar, City of Ghats Pushkar, Tourist Places Pushkar, Tourist City Pushkar, Marwari Horse, Horse, Marwari Horse Price, Ajmer News, Ajmer , Pushkar Big News, Ajmer Latest News, Rajasthan News, Rajasthan, Rajasthan Big News
اس گھوڑے کے مالک یوراج جڈیجہ کا کہنا ہے کہ ان کی ڈیڑھ سال سے دوستی ہے۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے چار لوگ ہمیشہ اس کے ساتھ رہتے ہیں۔ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے ایمبولینس جیسی خصوصی گاڑی تیار کی گئی ہے۔ فریزنڈ کو ہر روز گیر گائے کا 15 لیٹر دودھ پلایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ 5 کلو چنے اور 5 کلو دالیں کھلائی جاتی ہیں۔
Pushkar, Pushkar Animal Fair, Pushkar Animal Fair Start, Pushkar Fair Photos,Pushkar Photos, Pushkar Fair Specialties, Pushkar Animal Fair Specialties, Pilgrimage City Pushkar, City of Ghats Pushkar, Tourist Places Pushkar, Tourist City Pushkar, Marwari Horse, Horse, Marwari Horse Price, Ajmer News, Ajmer , Pushkar Big News, Ajmer Latest News, Rajasthan News, Rajasthan, Rajasthan Big News
جڈیجہ کے مطابق انہیں پینے کے لیے عام پانی نہیں بلکہ منرل واٹر دیا جاتا ہے۔ اس کی کل لمبائی 64 انچ اور وزن 350 کلوگرام ہے۔ جڈیجہ کا کہنا ہے کہ فریزنڈ راجستھانی نسل کے مشہور گھوڑے روحی کا بیٹا ہے۔ اس کی ماں کا نام رتناگیری ہے۔ فریزنڈ اب تک گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے۔ آج تک کوئی دوسرا گھوڑا اسے شکست نہیں دے سکا ہے۔
Pushkar, Pushkar Animal Fair, Pushkar Animal Fair Start, Pushkar Fair Photos,Pushkar Photos, Pushkar Fair Specialties, Pushkar Animal Fair Specialties, Pilgrimage City Pushkar, City of Ghats Pushkar, Tourist Places Pushkar, Tourist City Pushkar, Marwari Horse, Horse, Marwari Horse Price, Ajmer News, Ajmer , Pushkar Big News, Ajmer Latest News, Rajasthan News, Rajasthan, Rajasthan Big News
جڈیجہ کا دعویٰ ہے کہ اس خصوصیات کی وجہ سے اس کی قیمت 7 کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔ یہ حال ہی میں لانچ کی گئی لگژری کار رولز رائس کی قیمت سے زیادہ ہے۔ جڈیجہ کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں اپنا گھوڑا بیچنے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ پہلی بار، وہ اسے بین الاقوامی پشکر میلے کے مقابلوں میں شرکت کے لیے لائے ہیں۔
Pushkar, Pushkar Animal Fair, Pushkar Animal Fair Start, Pushkar Fair Photos,Pushkar Photos, Pushkar Fair Specialties, Pushkar Animal Fair Specialties, Pilgrimage City Pushkar, City of Ghats Pushkar, Tourist Places Pushkar, Tourist City Pushkar, Marwari Horse, Horse, Marwari Horse Price, Ajmer News, Ajmer , Pushkar Big News, Ajmer Latest News, Rajasthan News, Rajasthan, Rajasthan Big News
دیوالی کے دوسرے دن سے شروع ہونے والے پشکر جانوروں کے میلے میں اب تک مختلف زمروں کے ہزاروں جانوروں کی آمد ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ میلے میں اب تک جتنے جانور آئے ہیں ان میں سب سے زیادہ 3659 اونٹ ہیں۔ اس کے علاوہ 1366 گھوڑوں کے سلسلے آئے ہیں۔ میلے میں ایک بھینس بھی پہنچ گئی ہے۔ اس مویشی میلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔