Tag Archives: Chhattisgarh News

بارات لے کر دولہن کے گھر پہنچا دولہا، پھر ہوا کچھ ایسا، خواتین نے جوتوں کا ہار پہنا کر پیٹا

 کوربا : چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں بارات کے ساتھ شادی کرنے پہنچے دولہے کو جوتوں کے ہار پہنا کر دلہن کے گھر میں شدید زدوکوب کیا گیا۔ دولہے کو مار کھاتا دیکھ کر باراتی شادی کی جگہ سے فرار ہوگئے۔
کوربا : چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں بارات کے ساتھ شادی کرنے پہنچے دولہے کو جوتوں کے ہار پہنا کر دلہن کے گھر میں شدید زدوکوب کیا گیا۔ دولہے کو مار کھاتا دیکھ کر باراتی شادی کی جگہ سے فرار ہوگئے۔
دولہا کو جوتوں کا ہار پہنا کر پیٹنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل گجرات کا ایک نوجوان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ کوربا بارات لے کر شادی کرنے پہنچا تھا ۔ علامتی تصویر۔
شادی کرنے پہنچا دولہا پہلے سے ہی شادی شدہ تھا۔ دولہے کی پہلی بیوی نے دلہن کے گھر والوں کو تصاویر اور ویڈیو بھیج کر پوری سچائی بتائی۔ اس کے بعد شادی ہال میں کافی ہنگامہ ہوا۔ علامتی تصویر۔
دولہے کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی سچائی جاننے کے بعد دولہن کے اہل خانہ میں شدید غصہ ہے۔ شادی ہونے ہی والی تھی جب معاملہ سامنے آگیا۔ دولہا دادورام نے خود کو گجرات میں اسسٹنٹ مینیجر بتا کر رشتہ طے کیا تھا جو پوری طرح فرضی نکلا۔ علامتی تصویر۔
دولہے کی پٹائی کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم دولہے کو تھانے لے گئی۔ اس کے بعد کالونی کے لوگوں کی بڑی تعداد دولہے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوتوالی تھانے پہنچ گئی۔ علامتی تصویر۔

پارک خالی کرانے پہنچے ممبر اسمبلی، لڑکیوں نے کہا: کہاں جائیں، OYO روم دلوا دیجئے

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ کے ایک ایم ایل اے رکیش سین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں جب ایم ایل اے اپنی گاڑی سے اتر کر ایک پارک پر چھاپہ مارنے پہنچتے ہیں تو وہ وہاں کئی جوڑوں کو دیکھتے ہیں ۔ وہ ان کے پاس گئے اور ان سے باتیں کرنے لگے۔ اس دوران جوڑے نے ایم ایل اے کے سامنے ایسا مطالبہ کردیا کہ آس پاس کھڑے سبھی حیران رہ گئے۔

بتادیں کہ رکیش سین درگ ضلع کے ویشالی نگر اسمبلی سے بی جے پی کے ایم ایل اے ہیں۔ حال ہی میں انہیں نہرو گارڈن کے قریب رہنے والے لوگوں کی طرف سے مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی تھیں کہ پارک میں عاشق جوڑوں کا مجمع لگا رہتا ہے۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایک دن ایم ایل اے چھاپہ مارنے پارک پہنچ گئے۔ اس دوران ایم ایل اے نے وہاں موجود جوڑوں سے پوچھا کہ وہ پارک میں کیوں آتے ہیں۔ جواب دیتے ہوئے عاشق جوڑے نے کہا کہ آپ نے OYO تو بند کر دیا ہے تو کہاں جائیں۔

عاشق جوڑے کی یہ باتیں سن کر ایم ایل اے غصے میں آجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ OYO بند ہو گیا ہے تو کیا تم یہاں چلے آؤ گے۔ ٹائم پاس کسی کے گھر کے سامنے نہیں کیا جاتا ہے۔ اس دوران دیگر عاشق جوڑوں نے کہا کہ لوگ آپ کے نام سے ڈرتے ہیں۔ لوگ شراب پینے کے لئے بھی ڈرتے ہیں اور گھومنا پھرنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ ہم اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کہاں جائیں، کوئی پرائیویٹ جگہ باقی نہیں ہے۔

وہیں ایم ایل اے رکیش سین سے ایک نوجوان کہتا ہے کہ جتنا پولس کا ڈر نہیں ہے، اتنا تو آپ سے لگتا ہے ۔ وہاں موجود لڑکی کہتی ہے کہ ہم لوگوں کے ملنے سے آپ کو کیا پریشانی ہے ۔ ایم ایل اے رکیش سین جوڑے سے کہتے ہیں کہ یہ پیار اور محبت کیا ہوتا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ایک لڑکی کہتی ہے کہ محبت برسوں سے چلی آرہی ہے۔ حالانکہ ایم ایل اے سین نے لڑکوں اور لڑکیوں کو سمجھایا اور انہیں گھر واپس بھیج دیا۔

چھتیس گڑھ شراب گھوٹالہ میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، سابق آئی اے ایس انل ٹوٹیجا اور ان کا بیٹا گرفتار

رائے پور: چھتیس گڑھ میں 2000 کروڑ روپے کے مبینہ شراب گھوٹالے میں سابق آئی اے ایس انیج ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے یش ٹوٹیجا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا ہے۔ دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ہفتہ کو اکنامک آفنس انویسٹی گیشن بیورو (EOW) پہنچے تھے۔ پانچ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی ٹیم نے ان دونوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے بعد ای او ڈبلیو آفس سے باہر نکلنے کے دوران گرفتار کر لیا۔

سابق آئی اے ایس انل ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے کو پوچھ گچھ کے لیے پچپیڑی ناکہ پر ای ڈی کے سب زونل دفتر لے جایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے پچھلے دنوں شراب گھوٹالہ کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے جواب میں ای ڈی نے شراب گھوٹالے کے معاملے میں ایک تازہ انفارمیشن کیس انفارمیشن رپورٹ (ECIR) درج کرکے نئے سرے سے جانچ شروع کی۔ انیل ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے کے نام بھی ای سی آئی آر میں شامل ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ای او ڈبلیو نے ای ڈی کی رپورٹ کے بعد شراب گھوٹالہ معاملے کی جانچ شروع کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے کیس کو منسوخ کرنے کے بعد ای ڈی نے ایک نئی ایف آئی آر درج کروائی ۔ اب دونوں تحقیقاتی ایجنسیاں شراب گھوٹالہ کی جانچ کر رہی ہیں۔ پہلے درج ایف آئی آر میں 70 لوگوں کا نام ہے۔ شراب گھوٹالہ میں ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد EOW  ٹیم نے 3 اپریل کو اروند سنگھ اور اس کے دوسرے دن انور ڈھیبر کو گرفتار کیا۔ محکمہ ایکسائز کے سابق ایم ڈی اے پی ترپاٹھی کو بہار سے گرفتار کیا ہے، جو 25 اپریل تک ای او ڈبلیو کی ریمانڈ پر ہیں۔

انیل ٹوٹیجا اور ان کے بیٹے کو EOW نے پوچھ گچھ کے لیے دفتر بلایا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی کی چھ رکنی ٹیم باہر موجود تھی۔ ان دونوں کے EOW آفس سے نکلنے کا انتظار کیا۔ ذرائع کے مطابق انل ٹوٹیجا اور یش جیسے ہی ای ڈبلیو آفس سے باہر آئے، ان کی نظر ای ڈی افسران پر پڑی۔ اس کے بعد وہ فرار کا راستہ تلاش کرنے لگے۔ جب انہیں کچھ سمجھ نہ آیا تو وہ دوبارہ EOW کے دفتر میں چلے گئے۔ 20 منٹ تک چلے ڈرامے کے بعد ٹیم اپنے ساتھ لے کر چلی گئی۔

چھتیس گڑھ میں سیکورٹی فورسیز کا بڑا آپریشن، 25 لاکھ کے انعامی کمانڈر سمیت 18 نکسلی ڈھیر

کھیم نارائن، کانکیر: چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک بڑا انکاؤنٹر ہوا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں 18 ماؤنوازوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس تصادم میں دو فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فوجی اہلکاروں کے ذریعہ تلاشی مہم جاری ہے۔ ان کی حفاظت کے پیش نظر اضافی فورس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے اے کے 47 سمیت بڑی تعداد میں آٹومیٹک ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ایس پی کلیان ایلیسیلا نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔ بستر کے آئی جی نے 18 نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ مارے گئے نکسلیوں میں ٹاپ نکسل کمانڈر شنکر راؤ بھی شامل ہے۔ اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

ادھر نکسل ازم پر سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کانگریس کے سابق وزیر داخلہ اور مہاسمند لوک سبھا کے امیدوار تمرادھوج ساہو کو پر نشانہ سادھا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے کہا کہ پانچ سال تک وزیر داخلہ رہتے ہوئے ساہو نے نکسل ازم کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ نکسل ازم کے خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا گیا۔ آج بی جے پی حکومت نکسل ازم کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی ہوا تھا انکاونٹر

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ 3 مارچ کو کانکیر ضلع کے ہیدور علاقے میں انکاؤنٹر ہوا تھا۔ ہیدر جنگل میں ہوئے اس انکاونٹر میں ایک فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔ جوان کا نام بستر فائٹرز کانسٹیبل رمیش کوریٹھی تھا۔ سیکورٹی فورسز کو یہاں سے ایک ماؤنواز کی لاش کے ساتھ اے کے 47 ملی تھی۔

معلومات کے مطابق یہ انکاؤنٹر اس وقت ہوا تھا ، جب فوجی ہیدور جنگل میں تلاشی کے لیے نکلے تھے۔ جیسے ہی وہ اندرونی علاقے میں پہنچے تھے، نکسلیوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ یہ انکاونٹر تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

چھتیس گڑھ کے درگ میں دل دہلادینے والا حادثہ، 50 فٹ گہری کھائی میں گری بس، 11 کی موت

درگ (چھتیس گڑھ) : چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں منگل کو ایک بس کان میں گرنے سے گیارہ افراد کی موت اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ حکام نے بتایا کہ کمہاری تھانہ علاقے کے تحت کھپری گاؤں کے قریب مورم (لال مٹی) کی کان میں بس گرنے سے گاڑی میں سوار گیارہ افراد کی موت ہو گئی ہے اور تقریباً 38 دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کمہاری علاقے میں واقع کیڈیا ڈسٹلریز کی بس ملازمین کے ساتھ روانہ ہوئی تھی اور بس میں تقریباً 45 ملازمین سوار تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات 8.30 بجے اس وقت پیش آیا جب بس کھپری گاؤں کے قریب پہنچی اور بے قابو ہو کر مورم کان میں جاگری۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے اور بس کو کان سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شام ہوتے ہی ڈنڈا اٹھا لیتی ہیں خواتین، چپے چپے کی لیتی ہیں تلاشی، حیران کن ہے کہانی، دیکھئے تصاویر

Mahasamund latest news, Mahasamund current news, women take lathi in their hands every evening, mahasamund photos, Photos, Mahasamund news today, strange story, ajab gajab news, OMG story, odd news, OMG news, weird news, uncanny news, unearthly news, abnormal news, unreal news, ghostly news, Chhattisgarh latest news, Chhattisgarh news, Chhattisgarh news today, Chhattisgarh news today urdu, Chhattisgarh latest news today in urdu, Chhattisgarh news urdu me, Chhattisgarh current news, Chhattisgarh urdu news, urdu news , breaking news in urdu, چھتیس گڑھ کی خبریں
دراصل مہاسمند ضلع کے کھلاری تھانہ علاقے کی خواتین جھگڑے کے لیے نہیں بلکہ سماجی اصلاح کے لیے لاٹھی اٹھاتی ہیں۔ وہ غیر قانونی شراب اور گانجے کی فروخت کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اپنے گاؤں میں گھومتی رہتی ہیں۔ وہ ہر شام ڈنڈٓا لے کر نکلتی ہیں، تاکہ گاؤں کے نوجوان اور بزرگ منشیات کے غلام نہ بن جائیں۔
Mahasamund latest news, Mahasamund current news, women take lathi in their hands every evening, mahasamund photos, Photos, Mahasamund news today, strange story, ajab gajab news, OMG story, odd news, OMG news, weird news, uncanny news, unearthly news, abnormal news, unreal news, ghostly news, Chhattisgarh latest news, Chhattisgarh news, Chhattisgarh news today, Chhattisgarh news today urdu, Chhattisgarh latest news today in urdu, Chhattisgarh news urdu me, Chhattisgarh current news, Chhattisgarh urdu news, urdu news , breaking news in urdu, چھتیس گڑھ کی خبریں
خواتین کے ذریعہ اس طرح سے منشیات فروشوں کے خلاف محاذ کھولنا کھلاری پولیس کی ناکامی یا منشیات فروشوں کے ساتھ ان کی ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔ بتادیں کہ تھانہ کھلاری علاقہ میں غیر قانونی شراب اور گانجے کا کاروبار عروج پر ہے۔ گاؤں والوں نے کئی بار پولیس سے اس کاروبار کی شکایت کی ہے۔
Mahasamund latest news, Mahasamund current news, women take lathi in their hands every evening, mahasamund photos, Photos, Mahasamund news today, strange story, ajab gajab news, OMG story, odd news, OMG news, weird news, uncanny news, unearthly news, abnormal news, unreal news, ghostly news, Chhattisgarh latest news, Chhattisgarh news, Chhattisgarh news today, Chhattisgarh news today urdu, Chhattisgarh latest news today in urdu, Chhattisgarh news urdu me, Chhattisgarh current news, Chhattisgarh urdu news, urdu news , breaking news in urdu, چھتیس گڑھ کی خبریں
جب پولیس نے علاقے میں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو خواتین نے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے کے بعد بھی جب کوئی کارروائی نہ ہوئی تو خواتین نے خود اس کے خلاف لڑنے کا سوچا۔ علاقے کی خواتین نے ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنے ہاتھوں میں لاٹھی اٹھائیں گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر شام خواتین گھروں سے نکل کر غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو سبق سکھائیں گی۔
Mahasamund latest news, Mahasamund current news, women take lathi in their hands every evening, mahasamund photos, Photos, Mahasamund news today, strange story, ajab gajab news, OMG story, odd news, OMG news, weird news, uncanny news, unearthly news, abnormal news, unreal news, ghostly news, Chhattisgarh latest news, Chhattisgarh news, Chhattisgarh news today, Chhattisgarh news today urdu, Chhattisgarh latest news today in urdu, Chhattisgarh news urdu me, Chhattisgarh current news, Chhattisgarh urdu news, urdu news , breaking news in urdu, چھتیس گڑھ کی خبریں
کوما گرام پنچایت کی سرپنچ سویتا گوسوامی نے کہا کہ یہاں کئی سالوں سے غیر قانونی شراب فروخت ہو رہی ہے۔ ہمارے خواتین کے گروپ نے اس کو بند کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کیں۔ یہاں مہوا اور دیسی شراب کی فروخت ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے چھوٹے چھوٹے بچے اور بزرگ منشیات کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھروں کا ماحول بگڑ رہا ہے۔ خواتین کو پریشانیوں کو سامنا ہے۔
Mahasamund latest news, Mahasamund current news, women take lathi in their hands every evening, mahasamund photos, Photos, Mahasamund news today, strange story, ajab gajab news, OMG story, odd news, OMG news, weird news, uncanny news, unearthly news, abnormal news, unreal news, ghostly news, Chhattisgarh latest news, Chhattisgarh news, Chhattisgarh news today, Chhattisgarh news today urdu, Chhattisgarh latest news today in urdu, Chhattisgarh news urdu me, Chhattisgarh current news, Chhattisgarh urdu news, urdu news , breaking news in urdu, چھتیس گڑھ کی خبریں
مہاسمند اے ایس پی پرتیبھا پانڈے کا کہنا ہے کہ ضلع پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ کھلاری تھانے کے علاقے کی جو بھی اطلاع موصول ہوتی ہیں، ان پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ایکسائز کے معاملات میں ضلع پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں تقریباً 88 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ جن میں سے 522 لیٹر شراب ضبط کر کے ایکسائز ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

شوہر بنانا چاہتا تھا جسمانی تعلقات، بیوی نے کردیا انکار، پھر جو ہوا اس پر نہیں ہوگا یقین

بلاسپور : چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کردیا۔ جب بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کیا تو اس نے اس کا قتل کر دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس پر پولیس کو شک نہیں ہو، اس لیے وہ خود ہی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس بھی کنفیوز رہی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کا راز کھل گیا۔ پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف شکایت درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ پورا واقعہ بلاس پور رتن پور تھانہ علاقہ کے بھوندلاپارہ میں پیش آیا ہے۔ (Photo-News18)
بلاسپور : چھتیس گڑھ کے بلاس پور میں ایک شوہر نے بیوی کا بہیمانہ قتل کردیا۔ جب بیوی نے جسمانی تعلقات بنانے سے انکار کیا تو اس نے اس کا قتل کر دیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس پر پولیس کو شک نہیں ہو، اس لیے وہ خود ہی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس بھی کنفیوز رہی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کا راز کھل گیا۔ پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف شکایت درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ پورا واقعہ بلاس پور رتن پور تھانہ علاقہ کے بھوندلاپارہ میں پیش آیا ہے۔ (Photo-News18)
یہاں 10 فروری کی دیر رات تقریباً 11:30 بجے روپ چند پٹیل، عمر 39 سال نے تھانہ میں آکر بتایا کہ میری بیوی ساونی بائی، عمر 38 سال، کولا باری کے سیمی کے نالے کے پاس گری پڑی تھی، میں اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر رتن پور لے گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ علامتی تصویر۔
شوہر کی رپورٹ کے بعد رتن پور پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی تو پولیس بھی ہکا بکا رہ گئی۔ اس رپورٹ سے معلوم ہوا کہ خاتون کا قتل کیا گیا تھا۔ کسی نے خاتون کا گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ علامتی تصویر۔
اس کے بعد پولیس کے کان کھڑے ہو گئے۔ اس نے دفعہ 302 آئی پی سی کے تحت ایک کیس درج کیا۔ انہوں نے 16 فروری سے اس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کردی۔ کئی لوگوں کے بیانات لینے کے بعد پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ علامتی تصویر۔
پہلے تو شوہر نے پولیس کو الجھانے کی پوری کوشش کی لیکن جب پولیس نے اس کے ساتھ سختی کی تو وہ ٹوٹ گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم روپ چند پٹیل نے بتایا کہ میں شراب کا عادی ہوں۔ اس دن بھی میں نشے میں تھا۔ علامتی تصویر۔
شوہر نے بتایا کہ میں نے اپنی بیوی سے جسمانی تعلقات بنانے کیلئے کہا، لیکن بیوی نے انکار کر دیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ مجھ سے جھگڑا کرنے لگی ۔ اس کے بعد میں نے اس کا گلا گھونٹ دیا۔ علامتی تصویر۔
ملزم شوہر کے اعتراف جرم کرنے کے بعد پولیس نے اس کا بیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے اس کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ علامتی تصویر۔

’مجھے کہیں اور نہیں بکنا ہے، اس اذیت سے بچا لو…‘ چھتیس گڑھ کی خاتون عمان میں قید، خوفناک آب بیتی کا ویڈیو وائرل

درگ / بھیلائی: چھتیس گڑھ کے بھیلائی سے چونکا دینے والی خبر آئی ہے۔ یہاں کی ایک خاتون کو خلیجی ملک عمان میں کسی نے یرغمال بنا لیا ہے۔ خاتون نے مدد مانگتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کو وہاں سے چھوڑنے کے لئے تین لاکھ روپے مانگے جا رہے ہیں۔ رقم ادا نہ کرنے پر ملزم اس کو کہیں اور فروخت کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ دیپیکا نے ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں وہاں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ علامتی تصویر۔
اس نے ویڈیو میں فریاد کی ہے کہ اس کو بچا لیں ، وہ کہیں اور فروخت ہونا نہیں چاہتی۔ اس نے ویڈیو میں کہا کہ کسی نے جھوٹ بول کر اس کو یہاں پھنسا دیا ہے۔ خاتون کا یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھیلائی میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ علامتی تصویر۔
قابل ذکر ہے کہ دیپیکا گھریلو ملازمہ کے طور پر بھیلائی سے عمان گئی تھی۔ اسے سال 2023 میں ملازمت کے نام پر عمان بھیجا گیا تھا۔ اسے کیرالہ کی پلیسمنٹ ایجنسی نے وہاں بھیجا تھا۔ علامتی تصویر۔
ویڈیو میں دیپیکا نے کہا کہ سر میرا نام دیپیکا ہے، میں بھیلائی شہر سے ہوں، سر میں عمان میں پھنس گئی ہوں۔ کسی نے جھوٹ بول کر مجھے یہاں پھنسا دیا ہے۔ میں چاہ کر بھی یہاں سے نہیں نکل پارہی ہوں ۔ مجھے ہر طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔ ان لوگوں نے میرے ساتھ مارپیٹ بھی کی ہے۔ علامتی تصویر۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ مجھے گھر جانے دو تو یہ لوگ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ دو تین لاکھ روپے دو پھر تمہیں یہاں سے جانے دیں گے۔ ورنہ ہم تمہیں یہاں سے جانے نہیں دیں گے۔ تم کو کہیں اور بیچ کر پیسہ وصول کرلیں گے۔ علامتی تصویر۔
انہوں نے کہا کہ سر میں کیا کروں، مجھے بچا لیجئے، میں کہیں اور فروخت ہونا نہیں چاہتی۔ پلیز مجھے بچا لیجئے، میں کافی مشکل میں ہوں۔ یہ لوگ گالی گلوچ کرتے ہیں۔ بہت اذیت پہنچاتے ہیں۔ میں کافی پریشان ہوں ۔ علامتی تصویر۔ Canva

سکما: نکسلیوں نے جوانوں پر تابڑتوڑ برسائی گولیاں، تین جوان شہید، 14 زخمی

سکما : چھتیس گڑھ کے سکما سے بڑی خبر آئی ہے۔ یہاں جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ 14 فوجی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ اس تصادم میں 4 فوجی جوانوں کو گولی لگی۔ ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوا، جبکہ باقی جوان بی جی ایل (دیسی بم) کے چھرے سے زخمی ہوئے۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لیے ایئرلفٹ کیا گیا۔ جوانوں کا علاج رائے پور میں کیا جائے گا۔

بتا دیں کوبرا اور ایس ٹی ایف نے نکسلیوں کے کور ایریا  میں دستک دی تھی۔ ان کی دستک ہوتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ دراصل نکسلائیٹ نہیں چاہتے کہ سیکورٹی فورسز اس علاقے میں کیمپ قائم کریں ۔ جس جگہ تصادم ہوا وہ وہی جگہ ہے جہاں 22 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ فوجی ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 120 کلومیٹر دور نکسل متاثرہ علاقے ٹیکل گوڈا میں کیمپ لگانے پہنچے تھے۔ دوپہر تقریبا 12 بجے نکسلیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ ان کے پاس جدید ہتھیار تھے۔ انہوں نے فوجی جوانوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ کیمپ کی حفاظت میں لگے کوبرا اور ایس ٹی ایف کے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ یہ فائرنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔

بتا دیں کہ سکما پولس نے ٹیکول گڈم میں سیکورٹی فورسز کے لئے ایک نیا کیمپ آج ہی کھولا تھا۔ کوبرا، ایس ٹی ایف اور ڈی آر جی کے اہلکار کیمپ کے قریب جونا گوڈا-علی گوڈا کی طرف گشت کرنے نکلے ۔ اس دوران جوانوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ سال 2021 میں اسی مقام پر نکسلیوں کے گھات لگا کر حملے میں 22 فوجی جوان شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: مین پوری سے ڈمپل یادو کو ٹکٹ، ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے جاری کی پہلی فہرست

یہ بھی پڑھئے: ہیمنت سورین نے آج شام بلائی میٹنگ، کیا جھارکھنڈ کی پہلی خاتون سی ایم بنیں گی کلپنا سورین؟

دوسری طرف سکما ضلع سے ہی ایک نکسلی کو گرفتار کیا گیا۔ یہ نکسلی ضلع کے بھیجی علاقے میں سرگرم تھا۔ الزام ہے کہ یہ نکسلی دو جوانوں کے قتل میں ملوث تھا۔ ملزم نکسل تنظیم میں گزشتہ 4-5 سال سے سرگرم تھا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا۔ یہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔

’میں تم سے شادی نہیں…‘، یہ سنتے ہی بن بیاہی ماں نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین!

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدل پور ضلع سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک غیر شادی شدہ ماں نے بچی کو جنم دیا۔ جب اس کے عاشق نے اس کو اپنانے سے انکار کردیا تو اس نے خوفناک قدم اٹھالیا۔ اس نے بچی کو چوہوں کے سوراخ کے پاس مٹی میں دفن کر دیا۔ خوش قسمتی تھی کہ گاؤں کا سرپنچ وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس نے بچی کی آواز سنی اور اس کو بچا لیا۔ انہوں نے فوراً 108 ڈائل کرکے ایمبولینس کو بلالیا ۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ فی الحال کسی بھی فریق نے پولیس سے اس کی شکایت نہیں کی ہے۔ گاؤں میں دونوں فریقوں کے درمیان میٹنگیں ہو رہی ہیں۔ پنچایت اس میں بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ توکاپال بلاک میں 23 جنوری کی شام کو پیش آیا۔

معلومات کے مطابق توکاپال بلاک کے ایک گاؤں کے سرپنچ 23 جنوری کی شام اپنے گاؤں کے ایک سنسان علاقے سے گزر رہے تھے۔ اسی دوران جب وہ گھنی جھاڑیوں سے باہر آئے تو انہیں ایک بچی کے رونے کی آواز آئی، یہ آواز سن کر وہ چونک گئے۔ انہوں نے آواز کا تعاقب کیا تو دیکھا کہ زیر زمین سے ایک بچی کے رونے کی آواز آرہی ہے۔ انہوں نے فوراً وہاں سے مٹی ہٹانی شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد جب انہوں نے ایک نومولود بچی کو دیکھا تو وہ حیران رہ گئے ۔ انہوں نے فوراً گاؤں کے لوگوں اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی لوگوں کا ہجوم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ سبھی نے لڑکی کو صاف کیا اور ایمبولینس میں موجود محکمہ صحت کے عملے کو دیدیا۔ عملے نے فوری طور پر بچی کا علاج شروع کر دیا۔ ادھر سرپنچ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور گاؤں میں میٹنگ بلائی۔ لوگوں سے بات کرتے کرتے یہ بھی معلوم ہوا کہ لڑکی اور اس کا عاشق کون ہے۔ سرپنچ نے دونوں فریقوں سے میٹنگ کرنے کیلئے کہا ہے، جس کے بعد اب دونوں فریقین میٹنگیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’تم کیوں فکر کرتی ہو، میں کروں گا تم سے شادی…‘ کہہ کر روز کرتا رہا آبروریزی اور پھر …

یہ بھی پڑھئے: ’میاں ، بیوی اور وہ‘، بھانجے کی شادی شدہ زندگی میں ہوئی ممانی کی انٹری، پہلے پیار پھر….

اس واقعہ کے بعد گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے گھر والوں کو بتایا کہ اس نے بدنامی کے ڈر سے بچی کو چوہوں کے کھانے کے لئے ایک گڑھے کے پاس دفن کر دیا تھا۔ لڑکی کے گھر والے اب لڑکے کے گھر والوں کو راضی کر کے اس کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر کوئی حل نہیں نکلا تو وہ لڑکے اور اس کے اہل خانہ کے خلاف معاملہ درج کرا سکتے ہیں۔