Tag Archives: Birthday wishes

کرن جوہر سے لیکر پون کلیان تک نے پی ایم مودی کو دی یوم پیدائش کی مبارکباد، کس نے کیا کہا: یہاں جانئے

وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج پی ایم مودی 71 سال کے ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی 17 ستمبر 1950 کو ووڈ نگر ، گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیراعلیٰ رہے اور گزشتہ سات سال سے وزیر اعظم ہیں۔ آج پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مختلف طریقوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ، موہن لال ، کرن جوہر ، پون کلیان ، رتیش دیشمکھ ، کوینا مترا ، ایشا کوپیکر ، وویک اوبرائے ، ہیما مالنی سمیت صنعتوں میں کئی مشہور ہستیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
پون کلیان کا ٹویٹ


کرن جوہر کا ٹویٹ


آج وزیر اعظم نریندر مودی کی اکہترویں سالگرہ ہے۔ بی جے وائی ایم ،پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف فلاحی اور بیداری پروگرام منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔  اس موقع پر بی جے پی آج سے اگلے بیس دنوں کے لیے خدمت اور لگن مہم چلائے گی۔ دوسری طرف یوتھ کانگریس احتجاج کےطورپر یوم بے روزگاری منائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے دو کروڑ لوگوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔پی ایم مودی کی عوامی خدمت کی دو دہائیاں سات اکتوبر کو مکمل ہورہی ہیں۔نریندر مودی نے سات اکتوبر دوہزار ایک کو پہلی بار گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، اس کے بعد سےپی ایم مودی مسلسل آئینی عہدے پر قائم ہیں۔
موہن لال کا ٹویٹ


ایشا کوپیکر کا ٹویٹ


پریش راول کا ٹویٹ


وویک اوبرائے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پی ایم مودی کو اس خاص دن پر مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)


کوئینا مترا کا ٹویٹ


وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ سرینگر میں بھی منائی جارہی ہے۔ بی جےپی آفس میں پی ایم مودی کایوم پیدائش منایاگیا۔برتھ ڈے پروگرام میں بی جےپی لیڈران موجود رہے۔

وہیں ٹائم میگزین کی بااثرشخصیات کی تازہ فہرست میں وزیراعظم نریندرمودی بھی شامل ہیں۔ میگزین نے نریندر مودی کو آزاد ہندوستان کے مقبول ،بااثر اور طاقتور لیڈروں میں شمار کیا ہے۔ میگزین کے مطابق نریندر مودی ، جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی جیسے کرشمائی لیڈر ہیں۔ بااثر سیاست دانوں کی فہرست میں مغربی بنگال کی وزیراعلیو ممتا بنرجی کا نام بھی شامل ہے۔میگزین نے ممتا کو ولولہ انگیز اور پُرجوش سیاست داں قرار دیا ہے۔ٹائم میگزین کی فہرست چھے زمروں میں ہے۔جس میں مختلف شعبوں کے نمائندہ شخصیات کو شامل کیا ہے۔

 

کرینہ کپور خان نے سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے کیلئے سوشل میڈیا پر لکھا خاص پیغام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور پٹودی فیملی کی سب سے چھوٹی بیٹی سوہا علی خان  (Soha Ali Khan) آج اپنی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ سوہا علی خان کی سالگرہ کے موقع پر ہر کوئی انہیں مبارکباد پیش کررہا ہے۔ اداکارہ کے شوہر کنال کھیمو  (Kunal Khemu)  سے لے کر بھابھی کرینہ کپور خان  (Kareena Kapoor Khan)   تک نے انہیں خاص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ بالی ووڈ کے دیگر  سلیبرٹیز  نے بھی سوہا علی خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ تاہم اس موقع پر سب سے خاص میسیج ان کی بھابھی کرینہ کپور خان کا  (Kareena Kapoor Khan) کا تھا۔

کرینہ کپور خان  (Kareena Kapoor Khan)  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وہا علی خان  (Soha Ali Khan) اور ان کی بیٹی عنایہ  اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے سوہا علی خان کے لئے بیحد ہی خاص پیغام لکھا ہے۔ کرینہ نے لکھا ہے، مزاقیہ، کول، بیحد سمجھدار، پیار سے بھری ہوئی، سپورٹ کرنے والی، کنبے کا خیال رکھنے والی عنایہ کی ماں، سیفو اور صبا کی بہن اور میری خوبصورت نند تمہیں یوم پیدائش کی بہت۔بہت مبارکباد، ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور خان نے اپنے یوم پیدائش بھی بیحد ہی خاص طریق ےسے منایا تھا۔

بتادیں کہ کرینہ کپور خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ اور وہ اپنے فینس کیلئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Kareena Kapoor Khan Birthday: فلم ’ٹشن‘ کے فلاپ ہونے سے ڈپریشن میں آگئی تھیں کرینہ کپور، شوہر سیف علی خان کو مانتی ہیں کامیابی کی وجہ

ممبئی: کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor turns 40) آج اپنا 40 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) الگ الگ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کا دل جیت لیتی ہیں۔ یہی نہیں اپنی شاندار تصویروں اور لکس سے بھی مداحوں کو دلوں پر راز کرتی رہی ہیں۔ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan Birthday) کا اسٹائل اسٹیٹمنٹ ان کے مداحوں کو خوب پسند آتی ہے۔ یہی نہیں ان کا بیباک انداز بھی لوگوں کو ان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ کرینہ کپور خان نے اس بار اپنی فیملی کے ساتھ اپنا یوم پیدائش سیلیبریٹ کیا، جس کی تصویریں سوشل میڈیا (Social Media) پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویسے تو کرینہ کپور خان اپنے انٹرویوز میں کافی سوچ سمجھ کر جواب دیتی نظر آتی ہیں، لیکن کئی بار انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے سیکریٹ سے روبر کرایا۔

کرینہ کپور خان نے اپنے ایک انٹرویوز میں بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سیف علی خان سے کافی کچھ سیکھا ہے۔ اداکارہ نے BBC Asian Network سے بات کرتے ہوئے کہا- ’سیف علی خان نے مجھے بتایا تھا کہ پہلے انہیں تلاش فلم آفر کی گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ کرنے سے منع کردیا۔ کیونکہ ان دنوں وہ کچھ کامرشیل فلمیں کرنا چاہتے تھے۔ میں نے سیف علی خان سے جو سب سے اچھی بات سیکھی، وہ یہ تھی کہ منی، سیکس اور فیم کے پیچھے بھاگنے کے بجائے خود کے ساتھ کمفرٹیبل کیسے رہا جائے’۔

 

 

View this post on Instagram

 

All I ever need… ?❤️ #FavouriteBoys #TakeMeBack

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on

کرینہ کپور خان نے مزید کہا- ’سیف علی خان نے مجھے خود سے پیار کرنا سکھایا۔ زندگی کی سب سے بہترین چیزوں سے پیار کرنا سکھایا۔ ایسی چیزیں، جو پیسوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ فیملی، من کی شانتی، کتابیں پڑھنا، بیٹھ کر اپنوں کے ساتھ اپنے کام کو لے کر بات کرنا اور بھی کافی کچھ’۔ حال ہی میں اداکارہ اپنے نیپوٹزم پر دیئے بیان کے بعد تنازعہ میں آگئی تھیں۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا تھا- ’یہ تھوڑا عجیب لگ سکتا ہے، لیکن میری جدوجہد ان لوگوں کی جدوجہد جتنی انٹرسٹنگ نہیں ہے، جو جیب میں 10 روپئے لے کر ٹرین میں بیٹھ کر آتے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

Waiting for 2021… ??‍♀️?

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan) on

ایک دیگر انٹرویو میں کرینہ کپور خان نے بتایا تھا کہ کیسے وہ ’ٹشن’ کے فلاپ ہوجانے سے ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔ اس فلم کے لئے کرینہ کپور خان نے کافی محنت کی تھی اور سائز زیرو کے ذریعہ انڈسٹری میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا تھا۔ اکشے کمار اور سیف علی خان کے ساتھ آئی اس فلم کو شائقین سے کچھ خاص رسپانس نہیں ملا، جسے لے کرینہ کپور خان دکھی ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سیف علی خان نے انہیں اس حالت سے نکلنے میں مدد کی تھی۔

 

کرینہ کپور خان نے کہا، ’جب وی میٹ کے دوران انہیں فلم میں اپنے کیریکٹر گیت کے ساتھ بہت جڑاو محسوس ہوا۔ فلم کے دوسرے حصے میں اس کی زندگی کیسے بدل جاتی ہے، یہ دیکھنا میرے لئے کافی الگ ایکسپیرینس رہا۔ ایسے ہی ٹشن بنانے کے دوران میری زندگی میں بہت کچھ بدل گیا۔ ٹشن نے پرسنلی اور پروفیشنلی ان کی زندگی کو کافی متاثر کیا۔ ٹشن نے انہیں کافی امیدیں تھیں، فلم ناکام ہوئی، تو وہ 6 ماہ تک ڈپریشن میں رہی تھیں’۔

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو سب کے سامنے گود میں اٹھا کر اس اداکار نے کیاتھا کچھ ایسا، ویڈیو وائرل

اداکارہ سارہ علی خان آج اپنا 25 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ اس خاص موقع پر سارہ علی خان  (sara ali khan) کو فینس اور کئی سلیبریٹیز کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں اور اپنے فینس کے لئے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سارہ بیحد ہی بے باک ہیں۔ کو ان کے مداح ان کی بے باکی کے سبب  بیحد س پسند کرتے ہیں۔

وہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کے ساتھ سارہ کی جوڑی کو لوگ کافی پسند کرتے ہیں۔ ان کی جوڑی کو پردے پر دیکھنے کیلئے کافی پرجوش نظر آتے ہیں ۔ کئی مرتبہ ان کے افیئر کے چرچے بھی سامنے آئے ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ سارا اور کارتک کو ساتھ دیکھ کر فینس میں الگ ہی جوش نظر آتا ہے ۔ اتنا ہی نہیں سارا علی خان اور کارتک آرین کی فلم کی تشہیر کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں سارا اور کارتک اپنی فلم کے ہی گانے ہاں میں غلط پر دھماکہ دار ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ سارہ علی خان کے یوم پیدائش پر آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو۔

 

View this post on Instagram

 

#SarTik in #Ahmedabad ❤️ kem Cho #LoveAajKal ?❤️? #14thFeb

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan) on


صرف اتنا ہی نہیں سارا علی خان کے ساتھ ہاں میں غلط گانے پر ڈانس کرتے کرتے آرین انہیں گود میں اٹھا لیتے ہیں ، جس پر اداکارہ کافی حیران رہ جاتی ہیں۔ وہیں خاص بات یہ ہے کہ دونوں کو یہ حرکت کرتے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہوجاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو خود کارتک آرین نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرخیوں میں رہا۔

ویڈیو میں جہاں سارا علی خان روایتی لباس میں نظر آرہی ہیں ، وہیں کارتک آرین سفید ٹی شرٹ اور نارنگی جیکیٹ میں نظر آرہے ہیں ۔

ایکٹرس بننے سے پہلے پیسوں کیلئے یہ کام کیا کرتی تھیں اداکارہ مگدھا گوڈسے، خود کیا یہ بڑا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ مگدھا گوڈسے (Mugda Godse) آج یعنی 26 جولائی کو اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ آج بالی ووڈ میں اپنی پہان بنا چکیں مگدھا ایک وقت میں ایکسٹرا پیسوں کیلئے الگ۔الگ طرح کی نوکری کیا کرتی تھیں۔ فی الحال وہ اداکار راہل دیو سے شادی کرنے بعد ایک مرتبہ پھر سے فلموں سے دور ہوگئی ہیں۔ لیکن کسی زمانے میں وہ فلموں میں آنے سے پہلے اپنی پوری طاقت لگادیا کرتی تھیں۔

ایک اخبار کو دئے انٹرویو میں مگدھا گوڈسے نے بتایا کہ میں نے پونے کے ایم ایم سی سی کالج میں داخلہ لیا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے کالج جانا شرعو کیا تو میں ہر چیز ایک ساتھ کرنا چاہتی تھی۔ پڑھائی، پارٹی، بوائے فرینڈ مجھے ہر چیز میں دلچسپی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Stage calling…. ❤️

A post shared by MugdhaVeiraGodse (@mugdhagodse) on


انہوں نے بتایا ایکسٹرا پاکٹ منی کیلئے میں اور میرے دوست مختلف طرح کے کام کیا کرتے تھے۔ میں نے تیل بیچنے سے لیکر پٹرول پمپ پر سروے تک کا کام کیا ہے۔ مجھے گھر سے کل 300 روپئے ملتے تھے اور اپنے شوق پورے کرنے کیلئے میں باہر کام کیا کرتی تھی۔


اداکارہ مگدھا گوڈے نے بتایا کہ ان پیسوں سے فلم دیکھنا اور کھانے۔پینے کیلئے باہر جانا ہمارا پسندیدہ تھا۔ کبھی۔کبھی برطانوی لائبریری میں انٹری کیلئے ہم پڑھاکو بچے بن جاتے تھے اور گھنٹوں وہیں رہتے تھے۔ آج مگدھا گوڈسے بالی ووڈ کا مشہور و معروف نام ہیں۔ انہوں نے سال 2008 میں آئی فلم فیشن سے بالی ووڈ میں انٹری لی تھی۔

کٹرینہ کیف نے کیک کاٹ کر منایا اپنا 37 واں یوم پیدائش، دیکھیں خاص تصویر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) آج یعنی 16 جولائی کو اپنا 37 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔  (Happy Birthday Katrina Kaif) اداکارہ کی پیدائش 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں ہوئی تھی۔ آج یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خوب مبارکباد ملے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر کٹرینہ کیف کے یوم پیدائش کی تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ نے کیک کاٹا اور اس خاص دن کو گھر پر ہی منایا۔

 

 

View this post on Instagram

 

? + ? = ?thank u for all the birthday wishes ? ?

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

کٹرینہ کیف نے انسٹا گرام پر یوم پیدائش کی تصویر کو شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں وہ کیک کاٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’یوم پیدائش کی نیک خواہشات کے لئے سبھی لوگوں کا شکریہ’۔

 

 

View this post on Instagram

 

? + ? = ?thank u for all the birthday wishes ? ?

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

کٹرینہ کیف کا فلمی سفر

بالی ووڈ میں کٹرینہ کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی تھی، لیکن اپنی محنت کے دم پر آج وہ بڑے بڑے اداکارہ اور پروڈیوسرس کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ کٹرینہ نے بطور ماڈل اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اداکارہ لندن میں ماڈلنگ کرتی تھیں، جہاں بالی ووڈ ڈائریکٹر کیزاد مستاد کی نظر ان پر پڑی اور انہوں نے اداکارہ کو فلم آفر کی۔ کٹرینہ کی پہلی ہندی فلم تھی ’بوم’، جو سال 2003 میں آئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر تو کچھ کمال نہیں کیا، لیکن اپنے بولڈ کانٹینٹ کی وجہ سے فلم خوب سرخیوں میں رہی۔ وہیں فلم میں بولڈ سین دے کر کٹرینہ کیف بھی سرخیوں میں چھا گئیں۔

پرائیویٹ مومینٹ ریکارڈ کررہے تھے کرن جوہر، وکی کوشل نے ہاتھ جوڑ کر کہا ویڈیو مت بناؤ

ممبئی: کرن جوہر نے اپنے فینس کو مسکرانے اور کھلکھلانے کا ایک اور موقع دیا ہے۔ وہ مشہور ‘toodles’ کا ایک اور پارٹ لیکر آئے ہیں۔ یہ ویڈیو کرن نے ایک پرائیویٹ طیارہ میں ریکارڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ سے ان کے ڈریس کے بارے میں پوچھتے اور ان کی ڈریس کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ طاہرہ کشیپ، آیوشمان کھرانہ، رنویر سنگھ، ورون دھون، وکی کوشل(Vicky Kaushal)  اور کارتک آرین سے سوال کرتے نظر آئے۔ اس ویڈیو میں کرن جوہر کے ساتھ سارے ایکٹرس ایک ایوارڈ فنکشن میں شامل ہونے گوہاٹی جارہے ہیں۔
بتادیں کہ کرن کا ‘toodles’ والا ویڈیو ناظرین کو ہمیشہ ہنساتا ہے۔ پر اس والے ویڈیو کی سب سے خاص اور مزیدار بات تھی کہ وکی کوشل کا رد عمل۔ کرن ویڈیو لیتے وقت جب وکی کوشل کی طرف مڑے اور جب ان سے مذاق کرتے ہوئے کہا “دا کنٹروورسیل ویڈیو مین” اور اس پر وکی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے جواب دیا کہ کرن پلیز ویڈیو مت بناؤ میں تم سے درخواست کرتا ہوں۔ اور اس جواب سے بھی سبھی ایکٹرس ہنسنے لگتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

the controversial video man #vickykaushal ???

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on


کرن جوہر نے ایک مرتبہ پھر سے بالی ووڈ انڈسٹری کے ٹاپ ایکٹرس کے پرائیویٹ مومینٹ کا ویڈیو ریکارڈ کیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں کے ایک ویڈیو میں وکی کوشل پر ڈرگس لینے کا الزام لگا تھا۔

دراصل گزشتہ سال کرن جوہر نے ایک پارٹی کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد کافی کنٹروورسی ہوئی تھی کہ کئی ایکٹرس ڈرگس کے نشے میں تھے۔ اکالی دل کے لیڈر منجندر سنگھ سرسا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان ستاروں پر جم کربرسے تھے۔ سب سے زیادہ تنقید وکی کوشل کو جھیلنی پڑی تھی کیونکہ وکی اپنی ناک کو چھوتے نظر آرہے تھے۔ اس سے کئی لوگوں کو شک ہوا تھا کہ وہ ڈرگس لے رہے تھے۔ اس پر وکی کو کافی صفای دینی پڑی تھی۔ وکی کوشل کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان کی فلم بھوت جلد ہی پردے پر آنے والی ہے۔

وکی کوشل نے سلمان خان کے سامنے کٹرینہ کیف سے کہا مجھ سے شادی کروگی، ‘بھائی جان’ نے دیا یہ رد عمل

اپنی مضبوط اداکاری سے بالی ووڈ میں نام کمانے والے اداکار وکی کوشل آج اپنی 32 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وکی کی پہچان بالی ووڈ کے ان اداکاروں کے ساتھ کی جاتی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور محنت کی بنیاد پر خود کو ثابت کیا اور سخت محنت کے بعد اس مقام تک پہنچے۔

سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکار ہیں جن کی پہچان سبنگ انداز کیلئے ہوتی ہے۔ دبنگ ہونے کے ساتھ ہی ساتھ بھائی جان کبھی سوچ کر بولنے میں بھی یقین نہیں رکھتے۔ انہیں جو جیسا لگتا ہے وہ اسی وقت کہہ دیتے ہیں۔ اپنے اسی انداز کے چلتے سلمان خان ان دونوں پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں اداکار وکی کوشل کٹرینہ کیف کے ساتھ کھلے عام فلرٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ لیکن وکی جب یہ فلرٹنگ کررہے تھے تو سامنے سمان خان بھی تھے۔ جنہوں نے وکی کے اس رومانٹک انداز پر اپنے ہی بے باک انداز میں رد عمل بھی دے ڈالا۔

بتادیں گزشتہ کچھ وقت سے وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی ایک دوسررے کو ڈیٹ کرنے کی کافی خبریں سامنے آئی ہیں۔ وائرل ہورہا یہ ویڈیو ایک ایوارڈ فنکشن کا ہے۔ یہاں اسٹیج پر وکی کٹرینہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آپ کسی اچھے سے وکی کوشل کو ڈھونڈ کر شادی کیوں نہیں کرلیتیں۔ وکی نےآگے کہا شادی کا سیزن چل رہا ہے تو میں نے سوچا میں بھی آپ سے ہوچھ کوں۔۔ مجھ سے شادی کروگی’۔

ویڈیو میں وکی کے اس فلرٹ پر جہاں پہلے سلمان ہنستے نظر آئے وہیں جیسے ہی وکی کی شادی کی بات سنی تو وہ بغل میں بیٹھی اہنی بہن ارپتا کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کا دکھاوا کرنے لگے۔ آپ بھی دیکھیں یہ وائرل ویڈیو ۔۔

 

View this post on Instagram

 

There’s a bromance brewing next week on #KoffeeWithKaran with @ayushmannk and @vickykaushal09. #KoffeeWithVicky #KoffeeWithAyushmann

A post shared by Star World (@starworldindia) on


وکی اور کٹرینہ کچھ وقت سے مسلسل اپنے افیئر کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ جہاں رنبیر کپور سے بریک اپ کے بعد کٹرینہ سنگل ہیں تو وہیں وکی بھی اپنی پرانی گرل فرینڈ ہرلین سیٹھی سے الگ ہوچکے ہیں۔ ایسے میں ان دونوں کی نزدیکیوں کی خبریں مسلسل سامنے آتی رہی ہیں۔

اس اداکارہ نے عمر عبداللہ کے ساتھ شیئر کی تصویرکہا۔ یقین نہیں ہوتا کہ نظر بند ہو

ممبئی: ادکارہ پوجا بیدی (Pooja Bedi) سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ پوجا اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ دراصل پوجا بیدی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے جموں اور کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں پوجا انہیں ان کی 50ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پوجا نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ عمر کو بے بنیاد وجوہات کیلئے اپنا یادگار دن لاک اپ میں گزارنا پڑ رہا ہے۔ پوجا کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
پوجا کے ذریعے شیئر کی گئی تصویر کو دیکھ کرصاف پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر سالوں پرانی ہے۔ پوجا بیدی نے عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا، “میرے بچپن کے دوست عمر عبداللہ کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر ڈھیر ساری نیک خواہشات۔۔ یقین نہیں ہوتا کہ وہ یہ خاص دن بے بنیاد، بے تکے الزاموں اور ایک مؤخر سماعت کی وجہ سے لاک۔اپ میں گزار رہے ہیں۔ تین سابق وزیر اعلیٰ کو بند کرنا اور انہیں کسی سے بھی بات چیت بھی نہ کرنے اور اپنا بچاؤ نہ کرنے دینا انتہائی افسوس بھرا ہے۔


بات کریں پوجا بیدی کی تو وہ اپنے بے باک خیالوں کیلئے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ۔ساتھ پوجا بیدی ٹیلی ویژن شو بھی ہوسٹ کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پوجا کالم بھی لکھتی ہیں۔ ان کے فلمی کریئر کی بات کریں تو پوجا ہندی کے ساتھ۔ساتھ ساؤتھ کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ پوجا ریئلٹی شو جھلک دکھلاجا، نچ بلئے، بگ باس 5 میں بھی نظر آچکی ہیں۔

بوائے فرینڈ کے یوم پیدائش پر سشمتا سین ہوئیں رومانٹک، کھلے عام کیا پیارکا اظہار

سال 1994 میں مس انڈیا اورپھراسی سال مس یونیورس کا تاج لےکرپورے ہندوستان کے لئےفخربننے والی بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال کا آج برتھ ڈے (یوم پیدائش) ہے۔ طویل وقت سےوہ سنیما سےغائب ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے پوسٹ کے ذریعہ وہ خبروں میں بنی رہتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پراکثرپوسٹ شیئرکرتی رہتی ہیں، جس سےان کےمداح ان سے جڑے رہتے ہیں۔ خاص طورپرجب سے سشمتا سین نےسوشل میڈیا پر اپنے’روہمانسنگ’ زندگی کا ذکرکیا ہے، تب سےدونوں بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑا بن چکے ہیں۔

ایک بارپھرسےاپنے’روہمانسنگ’ لائف کےسبب سشمتا سین سرخیوں میں ہیں۔ سشمتا سین کےبوائے فرینڈ اورماڈل روہمن شال کا آج برتھ ڈے ہےتوانہوں نے یہ موقع نہیں چھوڑا۔ اس خاص موقع پرسشمتا سین نےاپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ سےایک بے حد ہی رومانٹک پوسٹ کیا۔ سشمتا نےانسٹا گرام پرروہمن کےساتھ کچھ تصویریں شیئرکی ہیں۔ اس تصویروں کے ساتھ انہوں نےایک خوبصورت پوسٹ بھی لکھا ہے۔

سشمتا سین نےتصویروں کےساتھ لکھا، ‘ہیپی برتھ ڈے مائی بابوش… خدا کا رحم وکرم بنا رہےاورتمہیں وہ سب دے جس کےتم مستحق ہو۔ مجھےتم پربہت فخرہے۔ تم میری زندگی کے ‘روہمانس’ ہواورخدا کا دیا سب سے خوبصورت تحفہ ہو۔ تمہیں یہ ضرورپتہ ہونا چاہئےکہ یہ تینوں اینجیلس تم سےکتنا پیارکرتی ہیں اورہمیشہ کرتی رہیں گی۔ صحتمند رہواورہمیشہ خوش رہو۔ چیئرس برتھ ڈے بوائے’۔

روہمن سےصرف سشمتا سین ہی نہیں بلکہ ان کی دونوں بیٹیاں رنی اورعلیشا بھی کافی قریب ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ سشمتا سین طویل وقت سے روہمن کوڈیٹ کررہی ہیں۔ اس کی اطلاع انہوں نے خود سوشل میڈیا پرپوسٹ شیئرکرکےدی تھی۔ سشمتا اکثراپنی اورروہمن کی تصویریں شیئرکرتی رہتی ہیں۔