اترپردیش کے وارانسی سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر بھوک سے تڑپ رہا تھا نوجوان، سماجی کارکنان لے گئے آشرم، جب پتہ چلی حقیقت… کرنے لگے سیلوٹ

وارانسی: اترپردیش کے وارانسی سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک ہوٹل میں ایس ایس بی کا ایک جوان مہینوں سے برتن دھو کر اپنی روزی روٹی کما رہا تھا۔ معلومات کے مطابق یہ فوجی جوان 2 سال قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ نوجوان کا تعلق تمل ناڈو سے ہے اور اس کا نام پربھو بتایا جارہا ہے۔

بتادیں کہ 1 ماہ قبل سماجی کارکن سنجے پال نے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ایس ایس بی جوان کو بچایا تھا۔ بچاؤ کے بعد سماجی کارکن سنجے نوجوان کو اپنے آشرم لے گئے۔ فوجی کا طویل عرصے تک آشرم میں علاج ہوتا رہا۔ جب جوان کی حالت بہتر ہوئی تو پتہ چلا کہ وہ ایس ایس بی آرمی میں کام کر رہا تھا اور سال 2022 میں دماغی حالت بگڑنے کی وجہ سے گھر سے بہت دور نکل گیا تھا۔

سماجی کارکن سنجے نے بتایا کہ جب فوجی جوان پربھو کی حالت بہتر ہو رہی تھی، تب انہوں نے جنوبی ہند کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں ارون کمار سے رابطہ کیا اور جوان کے بارے میں معلومات دی۔ جس کے بعد پربھو کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی۔

بتادیں کہ ان کی گمشدگی کی رپورٹ 2 سال قبل تمل ناڈو کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔