Trending دولہا نے بھرا مانگ میں سندور، تبھی نظر آیا کچھ ایسا، زور سے چیخی دولہن اور توڑ دی شادی Gallery April 26, 2024 Urdu News18 اتر پردیش کے سون بھدر ضلع کے دودھی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ چندولی ضلع سے شادی کی بارات گاؤں پہنچی تھی لیکن مانگ میں سندور بھرے جانے کے وقت دلہن کی نظر دولہے کے پاوں پر پڑ گئی۔ پھر کیا تھا ہنگامہ شروع ہو گیا۔ دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ گھنٹوں ہنگامہ ہوتا رہا۔ پھر معاملہ پولیس تک پہنچا۔ پولیس نے دونوں فریقوں کو ٹھندہ کرنے کی کوشش کی اور اتوار کو دوبارہ بلایا، تب تک دلہن اپنے میکے میں ہی رہے گی۔ حالانکہ دلہن اپنی ضد پر قائم ہے اور اس نے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ دودھی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کی لڑکی کی شادی چندولی ضلع کے دیو دت پور گاؤں میں طے ہوئی تھی۔ شادی کی بارات جمعرات کی رات دولہا کے ساتھ پہنچی اور بہت دھوم دھام سے جے مالا کی رسم ادا کی۔ دلہن نے صبح سویرے سندور کے بعد جیسے ہی دولہے کے پاؤں چھوئے تو اس کی انگلیاں ٹیڑھی دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا۔ دلہن نے دولہا کے ساتھ ادا کی گئی رسم کو نظرانداز کرتے ہوئے شادی سے انکار کر دیا۔ اس دوران دولہا سرویش کمار نے کافی دیر تک وضاحت کی اور کہا کہ وہ معذور نہیں ہے لیکن دلہن نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈائل 112 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جب سمجھانے کے بعد بھی معاملہ حل نہیں ہوا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے دونوں فریقین کو سمجھایا۔ دولہا اور بارات کو پرامن طریقے سے ضلع چندولی واپس جانے پر راضی کرکے شادی کی بارات واپس کردی گئی۔ دولہن نے کہا کہ شادی میری مرضی کے مطابق نہیں ہو رہی تھی۔ میرے والد اور نانا لڑکے کو دیکھنے گئے ہوئے تھے۔ آج جب بارات آئی تو تقریب کے دوران لڑکے کی انگلیاں ٹیڑھی تھیں، جس کے بعد میں نے شادی سے انکار کردیا ہے۔ لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ اس شادی پر 5 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں اور اس کے بعد شادی کے وقت اچانک لڑکے کے معذور ہونے کی بات بات سامنے آنے سے ہم سب لوگ پریشان ہیں۔