Tag Archives: West Indies

اچانک سے سامنے آیا بچہ، ویسٹ انڈیز کے کپتان نے بچانے کے لیے جو کیا، ہر طرف ہورہی تعریف

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقہ نے ریکارڈ رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹ کے نقصان پر 258 رن بنائے تھے، اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رن بنا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رن چیز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہیں، اس میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کپتان کی طرف سے کچھ ایسا بھی دیکھنے کو ملا، جس کو لے کر ان کی چاروں طرف تعریف ہورہی ہے۔

دراصل، جنوبی افریقہ کی اننگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کپتان رومین پاول باونڈری لائن پر ایک پانچ سال کے بچے کو بچانے کے چکر میں خود کو زخمی کربیٹھے۔ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگ کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب کوئنٹس ڈی کاک نے ایک گیند کو لانگ آف کی سمت میں باونڈری کے لیے کھیلا تھا۔ پاویل گیند کے پیچھے تھے اور لگ رہا تھا کہ وہ ڈائیو لگا کر گیند کے باونڈری کی رسی کے چھونے سے پہلے اسے روک لیں گے، لیکن ان کی نظر باونڈری لائن پر کھڑے ایک پانچ سال کے بال بوائے پر پڑی۔ ایسے میں پاویل نے بچے کے ساتھ ٹکرانے سے بچنے کے لیے خود ڈائیو نہیں لگائی، اور اس سے بچتے ہوئے باونڈری کے بعد لگے بورڈ سے ٹکراگئے۔ حالانکہ، انہوں نے بچنے کی کوشش کی، لیکن اس دوران وہ بری طرح زخمی ہوئے۔ پاویل کے زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ دیر تک میچ رُکا رہا۔


بتادیں، مقابلوں کے دوران اتنی کم عمر کے بال بوائے کو میدان پر آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ اتھاریٹی سیریز کے تیسرے مقابلے کے لیے شائد اتنی کم عمر کے بال بوائے کو میدان پر آنے کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

بات اگر مقابلیں کی کریں تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم جانسن چارلس کی 118 رنوں کی اننگ کی بدولت 258 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جانسن چارلس نے 46 گیندوں میں جارحانہ اننگ کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 10 چوکے اور 11 چھکے اائے، اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک نے 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 100 رن بنائے اور میزبان ٹیم نے 18.5 اووروں میں 4 وکٹ کھوکر 259 رن بنادئیے۔

شاہین آفریدی نے 250 کے اسٹرائک ریٹ سے بنا ڈالے رن، پھر پہلے ہی اوور میں 12 سنچری لگانے والے بلے باز کو کیا آوٹ

ملتان: شاہین شاہ آفریدی (Shaheen Afridi) اپنی زبردست گیند بازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے دوسرے ونڈے (PAK vs WI) میں بلے سے بھی کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف انہوں نے 6 گیندوں پر ناٹ آوٹ 15 رن بنائے۔ 3 چوکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 250 کا رہا۔ پھر بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز نے اننگ کے پہلے اوور میں ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 275 رن بنائے ہیں۔

بابر اعظم اور امام الحق نے نصف سنچری لگائی۔ دونوں بلے بازوں نے مسلسل چھٹے ونڈے میچ میں 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی۔ میزبان پاکستانی ٹیم تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے آگے ہے۔ ٹیم اگر یہ میچ جیت لیتی ہے تو سیریز پر قبضہ کرلے گی۔

ہدف کا پیچھا کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پہلے میچ میں شاندار سنچری لگانے والے شائی ہوپ کو پہلے اوور کی چھٹی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے صرف 4 رن بنائے۔ ان کا کیچ فخر زماں نے پکڑا۔ ونڈے میں ہوپ کا ریکارڈ بے حد ہی شاندار ہے۔ اس میچ سے پہلے تک انہوں نے 93 میچوں کی 88 اننگوں میں 52 رنوں کی اوسط سے 4026 رن بنائے ہیں۔ 12 سنچری اور 20 نصف سنچری لگائی ہے۔ یعنی 32 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی۔

5 گیندوں پر گنوائے دو وکٹ

شائی ہوپ کے جلد آوٹ ہونے کے بعد کائل میئرس اور شیمراہ برکس نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 67 رنوں کی شراکت کی۔ میئرس 25 گیندوں پر 33 رن بناکر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 4 چوکا اور 2 چھکا لگایا۔ اس کے بعد اترے برینڈن کنگ کچھ کمال نہیں کر سکے اور صفر رن پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹیم نے یہ 2 وکٹ 5 گیندوں کے وفقے پر گنوائے۔

خبر لکھے جانے تک ویسٹ انڈیز نے 13 اوور میں تین وکٹ پر 77 رن بنالئے ہیں۔ برکس 37 اور کپتان نکولس پورن ایک رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ حالانکہ کپتان بننے کے بعد پورن اب تک بلے سے کوئی کمال نہیں کرسکے ہیں۔ پہلے ونڈے میں وہ صرف 21 رن ہی بناسکے تھے۔ وہیں نیدر لینڈس کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں انہیں بالترتیب 7, 10 اور 7 رن بنائے تھے۔ ایسے میں اس میچ سے وہ فارم بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔

PAK vs WI: پاکستان نے نائب کپتان نے ڈرائیو لگاکر پکڑا حیرات انگیز کیچ، سبھی رہ گئے دنگ، دیکھئے ویڈیو

ملتان : پاکستان نے ون ڈے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے ۔ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 305 رنز کا مشکل اسکور بنایا۔ لیکن کپتان بابر اعظم نے سنچری بنا کر پاکستان کو 5 وکٹوں سے جیت دلانے میں مدد کی۔ میچ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنی فیلڈنگ سے سب کا دھیان کھینچ لیا ۔ انہوں نے ایک حیرت انگیز کیچ پکڑا اور یہ آخر میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا ۔

 

یہ بھی پڑھئے : Pak کیلئے اچھی خبر، ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک لینے والے کھلاڑی کو ملی دوبارہ گیند بازی کی اجازت

میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ سلامی بلے باز کائل میئرز 8 گیندوں پر 3 رنز بنانے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ونڈیز ٹیم کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں لگا۔ اس کے بعد شائی ہوپ اور شیمراہ بروکس نے دوسری وکٹ کے لیے 154 رنز کی بڑی شراکت قائم کی اور بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

یہ بھی پڑھئے : ریشبھ پنت نے میدان پر اترتے ہی توڑا دھونی کا ریکارڈ، کوہلی بھی چھوٹ گئے پیچھے

ویسٹ انڈیز کی اننگز کا 31واں اوور لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز ڈال رہے تھے۔ بروکس نے آخری گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے سے ٹکرا کر شارٹ تھرڈ مین کے پاس چلی گئی۔ یہاں کھڑے شاداب خان نے دوڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا ۔ بروکس 83 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی اور بلے باز نصف سنچری اسکور نہ کر سکا۔ اوپنر بلے باز شائی ہوپ نے 127 رنز بنائے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے 10 اوورز میں صرف 37 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ ساتھ ہی تیز گیند باز حارث رؤف نے 77 رنز دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 107 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔ انہوں نے مسلسل تیسرے ون ڈے میں سنچری بنائی۔ انہوں نے 9 چوکے لگائے ۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بھی 59 رنز بنائے۔ آخر میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز بنا کر جیت کو یقینی بنایا۔ سیریز کا دوسرا میچ 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

PAK vs WI: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچی، جانئے کس دن سے شروع ہوگی ون ڈے سیریز

نئی دہلی : ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز 8 جون سے شروع ہوگی۔ یہ سیریز پہلے دسمبر 2021 میں کھیلی جانے والی تھی لیکن اس وقت پاکستان کے دورے پر ٹی 20 سیریز کھیلنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کے کئی کھلاڑی کووڈ-19 کے شکار ہو گئے تھے ، جس کی وجہ سے ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی تھی ۔ کیریبین ٹیم 7 جون سے ٹریننگ شروع کرے گی۔

 

یہ بھی پڑھئے : بابر اعظم ایک اور تاریخ رقم کرنے کے قریب، وراٹ کوہلی رہ جائیں گے پیھچے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز پہلے راولپنڈی میں ہونے والے تھے ، لیکن اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سیریز کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ اب اس سیریز کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ملتان میں 14 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جون (پیر) کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ تھوڑی دیر بعد ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعہ ملتان روانہ ہو گئی۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ملتان پہنچنے کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ کیریبین ٹیم 7 جون سے اپنی ٹریننگ شروع کرے گی جبکہ میزبان ٹیم اپنی مہم کا آغاز کر چکی ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے : راولپنڈی سے ملتان منتقل ہوگئی پاکستان ۔ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز، جانئے PCB نے کیوں کیافیصلہ

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں نے 2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ ون ڈے میچ کھیلا تھا ، جس میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ جبکہ پاکستانی ٹیم پانچ سال قبل ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز کھیلنے گئی تھی۔ اس وقت پاکستان نے کیریبین ٹیم کو دو ایک سے شکست دی تھی ۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے ہالینڈ کا دورہ کیا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ، جس میں کیریبین ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو تین صفر سے شکست دی۔ عقیل حسین ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین گیند باز رہے تھے ۔ انہوں نے 3 میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں ، جبکہ شمرہ بروکس سنچری اور نصف سنچری کے ساتھ فارم میں واپس آگئے۔ تاہم پاکستان کو گھر پر شکست دینا ویسٹ انڈیز کے لیے آسان نہیں ہوگا۔