اچانک سے سامنے آیا بچہ، ویسٹ انڈیز کے کپتان نے بچانے کے لیے جو کیا، ہر طرف ہورہی تعریف

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ کھیلا گیا، جس میں جنوبی افریقہ نے ریکارڈ رنوں کا پیچھا کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹ کے نقصان پر 258 رن بنائے تھے، اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 259 رن بنا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رن چیز کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہیں، اس میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کپتان کی طرف سے کچھ ایسا بھی دیکھنے کو ملا، جس کو لے کر ان کی چاروں طرف تعریف ہورہی ہے۔

دراصل، جنوبی افریقہ کی اننگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کپتان رومین پاول باونڈری لائن پر ایک پانچ سال کے بچے کو بچانے کے چکر میں خود کو زخمی کربیٹھے۔ یہ واقعہ جنوبی افریقہ کی اننگ کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب کوئنٹس ڈی کاک نے ایک گیند کو لانگ آف کی سمت میں باونڈری کے لیے کھیلا تھا۔ پاویل گیند کے پیچھے تھے اور لگ رہا تھا کہ وہ ڈائیو لگا کر گیند کے باونڈری کی رسی کے چھونے سے پہلے اسے روک لیں گے، لیکن ان کی نظر باونڈری لائن پر کھڑے ایک پانچ سال کے بال بوائے پر پڑی۔ ایسے میں پاویل نے بچے کے ساتھ ٹکرانے سے بچنے کے لیے خود ڈائیو نہیں لگائی، اور اس سے بچتے ہوئے باونڈری کے بعد لگے بورڈ سے ٹکراگئے۔ حالانکہ، انہوں نے بچنے کی کوشش کی، لیکن اس دوران وہ بری طرح زخمی ہوئے۔ پاویل کے زخمی ہونے کی وجہ سے کچھ دیر تک میچ رُکا رہا۔


بتادیں، مقابلوں کے دوران اتنی کم عمر کے بال بوائے کو میدان پر آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ اتھاریٹی سیریز کے تیسرے مقابلے کے لیے شائد اتنی کم عمر کے بال بوائے کو میدان پر آنے کی اجازت دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

بات اگر مقابلیں کی کریں تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم جانسن چارلس کی 118 رنوں کی اننگ کی بدولت 258 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ جانسن چارلس نے 46 گیندوں میں جارحانہ اننگ کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 10 چوکے اور 11 چھکے اائے، اس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کاک نے 44 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 100 رن بنائے اور میزبان ٹیم نے 18.5 اووروں میں 4 وکٹ کھوکر 259 رن بنادئیے۔