Tag Archives: PoK

مہنگائی کےخلاف مظاہرے:PoKمیں پْرتشدداحتجاج کی وجہہ سے2ہلاکتیں، ایس ایچ اوکاکیاگیاقتل

اسلام آباد: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں مہنگائی پر جاری احتجاج نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔ پاکستانی سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس کا جبر بربریت کی حدیں پار کر چکا ہے۔ لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ بے گناہوں پر گولیاں بھی برسائی جا رہی ہیں۔ اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کوئی رعایت نہ ملنے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ پولیس احتجاج کو دبانے کے لیے سخت طریقے اپنا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشتعل لوگوں نے ایس ایچ او کا بھی قتل کر دیا۔ ساتھ ہی ایک عام آدمی بھی مارا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ‘اے این آئی’ کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں سرگرم سماجی کارکن امجد ایوب مرزا نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نہتے شہریوں پر فائرنگ کر رہی ہیں۔ پرتشدد تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مرزا نے بتایا کہ ایک ایس ایچ او بھی مارا گیا ہے۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ مہنگائی سے پریشان مظاہرین نے پولیس افسر کو قتل کر دیا۔ مرزا کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔ہندوستان کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ، مداخلت کر کے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو آزاد کرائے۔

بازار بند، معمولات زندگی متاثر

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس کی کارروائی کے خلاف احتجاج میں دی گئی ہڑتال کے دوران کاروباری ادارے نہیں کھلے اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ مظاہرین نے پتھراؤ شروع کیا تو پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔

‘ڈان’ اخبار کی خبر کے مطابق جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (پی او کے) کی کال پر جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے مظفر آباد میں ہڑتال اور راستہ روکو احتجاج سے متعلق مظاہروں کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ گھروں اور مساجد میں رہنے والے لوگ بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پی او کے کے سماہنی، سہنسہ، میرپور، راولاکوٹ، کھوئی رٹہ، تتاپانی، ہٹیاں بالا کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ جے کے جے اے سی نے جمعہ کو اس بند کی کال دی تھی جب اس کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو پولیس نے مظفرآباد اور میرپور ڈویژن کے مختلف حصوں میں راتوں رات چھاپوں میں گرفتار کیا تھا۔ بجلی کے بلوں پر عائد ‘غیر منصفانہ’ ٹیکسوں کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ اسی طرح کی ہڑتال گزشتہ سال اگست میں بھی کی گئی تھی۔

’پی او کے ‘کو دوبارہ کیسے حاصل کریگاہندوستان؟ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بتایا یہ پلان

نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ،پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) پر اپنے دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی او کے پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ وہاں کے لوگ خود کشمیر میں ترقی کو دیکھ کر ہندوستان میں شامل ہونا چاہیں گے۔

راج ناتھ سنگھ نے پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے اور ایک وقت آئے گا جب مرکز کے زیر انتظام علاقے میں AFSPA (آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ) کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاہم وزیر دفاع نے کہا کہ یہ معاملہ مرکزی وزارت داخلہ کے تحت ہے اور وہ مناسب فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ضرور ہوں گےلیکن انہوں نے اس کے لیے کوئی وقت کی حد نہیں بتائی۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں زمینی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے،مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان کو کچھ نہیں کرنا پڑے گا۔ جس طرح سے جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال بدلی ہے، جس طرح سے خطے میں اقتصادی ترقی ہو رہی ہے اور جس طرح سے وہاں امن لوٹا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پی او کے کے لوگوں کی طرف سے ان کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ ہو گا۔ انہوں نے کہا، ‘ہمیں پی او کے پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ لوگ کہیں گے کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ الحاق کر لینا چاہیے۔ ایسے مطالبات اب اٹھ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے زور دیا، ‘پی او کے ہمارا تھا، ہے اور ہمارا رہے گا۔’

جموں و کشمیر میں زمینی صورتحال میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہاں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہوں گے، لیکن انہوں نے اس کے لیے کوئی آخری تاریخ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا، ‘جموں و کشمیر میں جس طرح سے حالات بہتر ہو رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب وہاں افسپا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ میری رائے ہے اور اس پر فیصلہ وزارت داخلہ کو کرنا ہے۔

یادرہے کہ AFSPA سیکورٹی فورسز کو آپریشن کرنے اور بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر کوئی سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں گولی لگنے سے مر جاتا ہے، تو ایسی صورت میں افسپا انہیں سزا سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔ جموں و کشمیر میں پاکستان کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اسلام آباد کو سرحد پار دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ‘وہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔’

برطانیہ کےسفیرکا پی او کے میں میرپور کادورہ، ہندوستان کاشدید احتجاج، کہا ۔۔خودمختاری کی خلاف ورزی

اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے حال ہی میں دفتر خارجہ کے ایک اہلکار کے ہمراہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا دورہ کیا۔ ہندوستان نے سنیچر کو اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ وزارت خارجہ (MEA) نے کہا کہ اس نے اس معاملے پر نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر سے سخت احتجاج درج کرایا گیاہے۔

“ہندوستان نے بدھ کے روز پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کے ایک اہلکار کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض دورے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے۔” خودمختاری “اور سالمیت کی اس خلاف ورزی کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔” وزارت نے کہا کہ سکریٹری خارجہ نے اس معاملے پر ہندوستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے سخت احتجاج کیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا، جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

 

اس سے قبل امریکی سفیر نے پی او کے کا بھی دورہ کیا تھا۔اسی طرح گزشتہ سال اکتوبر میں اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ تب بھی نئی دہلی نے واشنگٹن کے سامنے اپنا سخت اعتراض درج کرایا تھا۔ ہندوستان نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

انگریزی اخبار دی ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، میرپور کے اپنے دورے کا جواز پیش کرتے ہوئے، ایک علاقہ جس کا ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے، میریٹ نے کہا کہ چونکہ “70فیصد برطانوی پاکستانیوں کی جڑیں میرپور میں ہیں”، اس لیے ان کے لیے تارکین وطن کے مفادات کے ساتھ مل کر کام کرنا اہم تھا۔

میریٹ، جو پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر بھی ہیں، نے 10 جنوری کو اپنے دورے کے موقع پر کہا تھا، “میر پور سے مبارکباد، جو برطانیہ اور پاکستان کے عوام کے درمیان تعلقات کا مرکز ہے! پاکستانی۔برطانوی جڑوں میں سے ستر فیصد کا تعلق میرپور سے ہے، جس کی وجہ سے ہمارے مل کر کام کرنا ڈائیسپورا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ آپ کی مہمان نوازی کے لئے شکریہ!”