Tag Archives: jammu and kashmir

48 سال پہلے مارے گئے فوجی کو نہیں لے گیا پاکستان، ہندستانی فوج نے دیا اسے خاص احترام

سری نگر۔ ہندستانی فوج نے سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سال 1972 میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے ایک پاکستانی میجر کی خستہ حال قبر کی مرمت کی ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک ایک کارروائی کے دوران 5 مئی 1972 کو ایک پاکستانی میجر مارا گیا تھا جس کو وہیں دفن کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قریب تین دہائیاں بیت جانے کے بعد قبر اب خستہ حال ہو گئی تھی جس کے پیش نظر فوج نے انسانی بنیادوں پر اس قبر کی مرمت کر کے دوبارہ بحال کر دیا ہے۔


مہلوک پاکستانی میجر کی شناخت ‘ستارہ جرات’ ایوارڈ یافتہ محمد شبیر خان کے بطور ہوئی ہے۔ سری نگر میں واقع فوج کی پندرہویں کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘بھارتی فوج نے اپنی روایات و اقدار کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پانچ مئی 1972 کو نوگام سیکٹر میں ہلاک ہونے والے “ستارہ جرات” ایوارڈ یافتہ پاکستانی میجر کی بوسیدہ قبر کی مرمت کر کے دوبارہ بحال کیا ہے’۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا: ‘ایک مہلوک سپاہی، اس سے قطع نظر کہ وہ کس ملک سے تعلق رکھتا ہے، موت کے بعد عزت و وقار کا مستحق ہوتا ہے بھارتی فوج کا یہی عقیدہ ہے’۔ دریں اثنا فوج کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے۔

15 ویں کور نے لکھا ‘ ایک مہلوک فوجی چاہے وہ جس ملک کا ہو عزت واحترام کا حقدار ہے۔ ہندستانی فوج اس یقین کا احترام کرتی ہے۔ دنیا کے لئے یہ ہندستانی فوج کا پیغام ہے’۔

پاکستان میں اڑی افواہ: کراچی کے پاس نظر آئے ہندستانی فائٹر جیٹ،مچا ہنگامہ

کراچی: کوروناوائرس کی مار جھیل رہے پاکستان میں منگل کی دیر شام سوشل میڈیا پر افواہ پھل گئی کہ ہندستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے جیٹ فائٹرس کراچی اور بہاول پور کے قریب اڑان بھرتے نظر آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے  لگا اور لوگ دعوی کرنے لگے کہ ہندستان کے حملے کے ڈر سے کراچی شہر میں فی الحال بلیک آؤٹ تک کردیا گیا ہے۔

ان ٹویٹس میںکیا گیا یہ دعویٰ 

ان ٹویٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے جیٹ طیاروں کو دیکھا گیا ہے اور ہنگامی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ حالانکہ ہندوستانی فضائیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کی قطعی تردید کی ہے۔ بتادیں کہ پاکستان میں این بی سی کے سابق رپورٹر واج خان نے بھی ٹویٹر پر لکھا ، ‘پیارے ، ہندوستان اور پاکستان ، افواہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ نے پی او کے اور سندھ راجستھان کے سیکٹر میں دراندازی کی ہے۔ دونوں ممالک کو اس معاملے کے بارے میں معلومات دینا چاہئے۔ ہماری گزارش ہے کہ آپ پرسکون رہیں اوراس ہفتے مزہ لیں۔


ٹویٹر کے ذریعے پھیلی افواہ
ملی معلومات کے مطابق یہ افواہ صرف ٹویٹر کے ذریعہ پھیلائی گئی تھی۔ کراچی کے کچھ یوزرس نے پہلے دعوی کیا کہ انہوں نے ہندوستانی جنگی طیارے دیکھے ہیں۔ تاہم ، وہ اس بارے میں معلومات نہیں دے سکے کہ انہوں نے آسمان میں اڑنے والے جیٹ کو کیسے پہچان لیا کہ یہ ہندوستان کا ہے۔ ایک یوزر لرائب محیب نے کہا، میں نے خود ہندوستانی جیٹ طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا ہے۔


ایک دیگر یوزر عائشہ ظفر نام کی ایک پروفائل نے لکھا ہے، کراچی کے قریب شاید کافی جیٹ طیارے پرواز بھر رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس ، یہ افواہیں بھی سامنے آئیں کہ پاکستان کے جیٹ فائٹر نے راجستھان کی سرحد میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔ ان کا پیچھا کرتے ہوئے ہندستانی طیارے پاکستانی سرحد میں گھس آئے۔

عمران خان کو ستا رہا ہے سرجیکل اسٹرائیک کاڈر
بتادیں کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل ہندستان کی جانب سے ایک اور سرجیکل اسٹرائک(Surgical Strike) یا پپھر ایئر اسٹرائیک(Air Strike)  کا خوف ستا رہا ہے ۔ عمران خان کافی عرصے سے بین الاقوامی منچوں سے بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عمران ہندوستان پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد کے کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت کرنے کا الزام لگا کر ان کے ملک کے خلاف ‘چھٹی مہم چلانے’ کا موقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔