Tag Archives: Afghanistan Cricket Team

ہندوستان ۔افغانستان ٹی 20 سیریز کا آج موہالی میں آغاز،روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی واپسی

موہالی: روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کی 14 ماہ کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں واپسی توجہ کا مرکز رہے گی جیسا کہ آج یہاں شروع ہونے والی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی وائٹ بال سیریز میں ہندوستان کو باصلاحیت افغانستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تین میچوں کی سیریز جون میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستان کا آخری موقع ہوگا، جس سے ٹیم کو مزید وضاحت ملے گی کہ وہ امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ سے پہلے وہ کہاں کھڑی ہے۔ تاہم، فائنل 15کا انتخاب ورلڈ کپ سے پہلے آئی پی ایل میں کورگروپ کی کارکردگی پر کیا جائے گا۔ روہت اور کوہلی اب جب کہ وہ ٹی 20 ٹیم میں واپس آئے ہیں، اس اسکواڈ میں ایک یقینی بات ہے لیکن کامیاب جوڑی سب سے پہلے افغانستان کے خلاف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہے گی، جو ان کے اسٹار اسپنر راشد خان کے بغیر ہوں گے۔

راشد خان کی پچھلے سال نومبر میں کمرکی سرجری ہوئی تھی اور وہ ابھی تک صحت یاب ہو رہے ہیں۔ افغانستان کے کپتان ابراہیم زدران نے یہاں میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہمیں سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔ ہم راشد کے بغیر جدوجہد کریں گے لیکن کسی کو کسی بھی قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ تاہم، توجہ ہندوستان کے دو عظیم کھلاڑیوں پر مرکوز رہے گی۔ میدان میں ان کی موجودگی موہالی کے ہجوم کے لیے موجودہ سردی کی لہر کا مقابلہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ہوگی۔

روہت، جو ٹیم کی کپتانی بھی کریں گے، توقع کی جائے گی کہ وہ پاور پلے میں اپنے انتہائی جارحانہ اندازکو جاری رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ونڈے ورلڈ کپ میں دکھایا تھا۔ دوسری طرف کوہلی درمیانی اوورز میں اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بڑھانے پر غورکریں گے۔ یشسوی جیسوال اور تلک ورما جیسے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف ڈرا ہوئی سیریز میں ٹاپ آرڈرکے فرائض انجام دینے کے بعد ٹیم میں برقرار ہیں، لیکن توقع ہے کہ شبمن گل روہت کے ساتھ اننگزکا آغاز کریں گے۔تمام فارمیٹس میں، گل کے پاس افریقہ میں آسان وقت نہیں تھا اور وہ افغانستان کے خلاف رنز بنانے کے کوشاں ہوں گے۔

رنکو سنگھ نے جنوبی افریقہ کے حالات میں اپنی قابلیت کو ثابت کیا اور وہ مڈل آرڈر میں ہندوستان کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہوں گے، خاص طور پر سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کی زخمی جوڑی کی غیر موجودگی میں ان کا کردار اور اہم ہوگا۔جیتیش شرما اور سنجو سیمسن اسکواڈ کے لیے وکٹ کیپنگ کے دو نام ہیں۔ شیوم دوبے بھی واپس آگئے ہیں اور وہ پیس بولنگ آل راؤنڈرکے طور پر گیارہ میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ تین ماہر فاسٹ بولروں میں ارشدیپ سنگھ، اویس خان اور مکیش کمار ہیں۔کلدیپ یادو اسپن شعبہ کی قیادت کریں گے اور روی بشنوئی، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر میں سے انتخاب کرنے کے لیے دیگر نام ہیں۔

ہندوستان سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے گھریلو میدانوں اور حالات میں آرام سے جیت پائے گا لیکن افغانستان انہیں آسان کامیابی نہیں دینے کی کوشش کرے گا۔ حال ہی میں ہندوستان میں ہوئے ونڈے ورلڈ کپ کے دوران اپنے شاندار کارناموں کے بعد، افغانستان ایک ایسے فارمیٹ میں پراعتماد ہوگا جو ان کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے۔ راشد کی غیر موجودگی کو چھوڑ کر، مجیب زدران، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی جیسے کھلاڑیوں نے ملک کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کے معاملات کو حل کرنے کے بعد ٹیم پوری طاقت میں ہے۔
میچ شام 7 بجے (مقامی وقت کے مطابق) شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم آئے گی ہندوستان، 3 میچوں کی سیریز، دیکھیں پورا شیڈول

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کا بین الاقوامی شیڈول کافی مصروف ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے میچز 19 نومبر کو ختم ہوئے۔ ٹیم کو 23 نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ اسی دوران ایک اور بین الاقوامی سیریز کا پروگرام سامنے آیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم انڈیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے ہیں۔ یہ میچز 11 سے 17 جنوری 2024 کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کے زیادہ تر کھلاڑی آئی پی ایل میں مسلسل کھیل رہے ہیں۔ حال ہی میں افغانستان نے ورلڈ کپ میں 3 سابق چیمپئن ٹیموں انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان پہلی بار ملٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں آمنے سامنے رہی ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں اور تیسرا اور آخری میچ 17 جنوری کو بنگلورو میں ہونا ہے۔ افغانستان نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور ٹیم نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی بھی کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچ 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے ہیں۔

کون ہے منور فاروقی کی گرل فرینڈ نازیلا سیتاشی؟ کامیڈین سے تعلقات میں آئی دراڑ! ایک پوسٹ سے کھل گیا راز

ساتویں کلاس میں ہوا فیل، پھر بنا ویٹر، نقلی زیورات بھی بیچے، اب 2500 کروڑ کی نیٹ ورتھ کا مالک ہے یہ 56 سال کا ہیرو

بالی ووڈ کے وہ 5 اداکار جن کا نام نہیں، چہرہ بنا پہچان، سائیڈ رول ادا کر بھی لیڈ ہیرو پر پڑتے ہیں بھاری

اس بائک کو دیکھ کر جلتے ہیں پلسر والے، کے ٹی ایم، یاماہا بھی اس کے سامنے لگتی ہیں پھیکی، پیٹرول ڈلوانے کا نو جھنجھٹ

بٹوارے کے وقت بچھڑے خاندان نے مکہ میں کی ملاقات، 105 سال کی خالہ سے ملی حنیفہ، کیسے دو ‘فرشتوں’ نے کروایا Reunion؟

جنوبی افریقہ کے خلاف بھی 3 میچ
ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد جنوری-فروری میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے۔ ٹیم کو وہاں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جانی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 10 دسمبر، 12 اور 14 دسمبر کو ہوں گے۔ ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے باکسنگ ڈے سے ہو رہا ہے۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے ہونا ہے۔

اس کے بعد انگلینڈ ہندوستان کے دورے پر آئے گا اور 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹیم انڈیا ٹی 20 سیریز کے ذریعے اگلے سال ورلڈ کپ کی تیاری شروع کرے گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ جون 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مشترکہ طور پر کھیلا جانا ہے۔

شکیب الحسن نے ٹی20 کرکٹ میں بنایا عالمی ریکارڈ، شاہد آفریدی بھی چھوٹ گئے پیچھے

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) نے اپنے نام ایک عالمی ریکارڈ درج کرلیا ہے۔ شکیب الحسن نے افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی20 بین الاقوامی میچ میں یہ حصولیابی حاصل کی۔ ڈھاکہ کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 61 رنوں سے شکست دی۔ راشد خان کی کپتانی والی افغانستان کی ٹیم پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکی اور 94 رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔

شکیب الحسن نے اس مقابلے میں اپنے 4 اوور کے کوٹے میں 18 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ 34 سالہ شکیب الحسن ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال پھینکنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز شکیب الحسن نے اس دوران پاکستان کے عظیم آل راونڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ شکیب الحسن نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بال پھینکنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اسپن گیند باز شکیب الحسن نے اس دوران پاکستان کے عظیم آل راونڈر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا۔ شکیب الحسن نے ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں ابھی تک کل 832 ڈاٹ گیندیں پھینکی ہے، یعنی کی ان گیندوں پر بلے باز رن نہیں بناسکے ہیں۔

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ شاہد آفریدی (Shaheed Afridi) کے نام تھا، جنہوں نے 830 ڈاٹ گیندیں پھینکی تھی۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق تیز گیند باز لست ملنگا (Lasith Malinga) ہیں، جنہوں نے اپنے ٹی20 بین الاقوامی کیریئر میں کل 713 گیندوں پر کوئی رن نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔

IND vs SL: رشبھ پنت موہالی ٹسٹ میں سنچری سے محروم، سرنگا لکمل نے 96 پر کردیا بولڈ

افغانستان کے محمد نبی 627 گیندوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ شکیب الحسن آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں کھیلتے ہوئے دکھائی نہیں دیں گے۔ بنگلورو میں منعقدہ دو روزہ کھلاڑیوں کی میگا نیلامی میں شکیب الحسن کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ شکیب الحسن ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بلے باز ہیں۔ ان کے نام 95 میچوں میں 119 وکٹ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

IPL 2022: ظہیر خان نے بتائی ممبئی انڈینس کی طاقت، ٹم ڈیوڈ اور ہاردک پانڈیا کے موازنہ پر بھی بولے

میچ کی بات کریں تو افغانستان کی ٹیم میچ میں 100 رن بھی نہیں بناسکی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 155 رنوں کی بہترین اسکور کھڑا کیا تھا۔ جواب میں مہمان ٹیم 17.4 اوور میں 94 رنوں پر سمٹ گئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد (Nasim Ahmad) نے شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے 4 اوور میں صرف 10 رن دیئے اور 4 وکٹ بھی حاصل کئے۔ انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کا اعزاز ملا۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے ونڈے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کیا تھا۔

 

 

محمد نبی سے صحافی کا سوال- گھر لوٹنے پر طالبان کا ڈر تو نہیں، کپتان نے بولتی بند کردی

نئی دہلی: ٹی-20 عالمی کپ میں جمعہ کو ہوئے مقابلے میں افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں 5 وکٹ (PAK vs AFG T20 World Cup 2021) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان الٹ پھیر کردے گا، لیکن 19 ویں اوور میں پاکستانی بلے باز آصف علی (Asif Ali 4 sixes) نے 4 چھکے لگا کر میچ کا پاسا پوری طرح پلٹ دیا اور آخر کار پاکستان نے عالمی کپ میں جیت کی ہیٹ ٹرک پوری کی۔

میچ کے بعد افغانستان کے کپتان محمد نبی (Mohamamad Nabi) سے پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پاکستان کے ساتھ ان کے ملک کے سیاسی تعلقات کے بارے میں سوال پوچھنے کی کوشش کی تو محمد نبی نے بڑے پیار سے اس صحافی کی بولتی بند کردی۔ اس پورے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ صحافی کے سوال پوچھنے کے طریقے اور منشا پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ آپ بھی سنئے آخر صحافی نے محمد نبی سے کیا سوال پوچھا اور انہوں نے کیا جواب دیا۔

محمد نبی نے صحافی کی بولتی بند کردی

پریس کانفرنس میں صحافی نے محمد نبی سے پوچھا کہ محمد نبی مجھے بتائیے گا کہ افغانستان کی اچھی ٹیم کھیل رہی ہے۔ بہت اچھا کھیل رہی ہے۔ دونوں میچ میں آپ کی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ کہیں کوئی ایسا خوف ہے کہ آپ لوگوں کے پیچھےحکومت میں جو یہ حالات بدل گئے ہیں، تو جب آپ واپس جائیں گے تو آپ سے پوچھ گچھ ہوگی یا کوئی ایسا دباو ہے؟ دراصل، صحافی کا اشارہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کی طرف تھا۔

اس کے بعد صحافی نے مزید کہا کہ دوسرا میرا یہ سوال ہے کہ جو نیا دور شروع ہوا ہے۔ اس میں پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات اچھے ہیں، تو ان رشتوں کے بہتر ہونے سے افغانستان کی ٹیم کو مضبوط ملے گی؟

صرف کرکٹ پر بات کریں: محمد نبی

ان دو سوالوں پر محمد نبی نے دو ٹوک جواب دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم حالات اور صورتحال کو چھوڑ کر کرکٹ کے بارے میں بات کرسکتے ہیں۔ اس پر صحافی نے دوبارہ کہا کہ میں کرکٹ کے بارے میں ہی سوال پوچھ رہا ہوں۔ اس پر محمد نبی نے کہا کہ ہم یہاں عالمی کپ کھیلنے کے لئے آئے ہیں۔ ہم پوری تیاری سے آئے ہیں۔ پوری خود اعتمادی کے ساتھ ادھر آئے ہیں۔ کرکٹ سے متعلق کچھ سوال ہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔

بار بار محمد نبی کے انکار کرنے کے بعد بھی صحافی ان سے افغانستان اور پاکستان کے رشتوں کو لے کر سوال پوچھنے کی کوشش کرتا رہا۔ دونوں کے درمیان رسہ کشی بڑھتا ہوا دیکھ کر پریس کانفرنس کی ذمہ داری سنبھال رہے آئی سی سی آفیشیل نے صحافی کو دوسرا سوال پوچھنے کے لئے کہا، لیکن صحافی نہیں مانا، اس کے بعد محمد نبی پریس کانفرنس سے چلے گئے۔

پاکستان نے 5 وکٹ سے جیتا میچ

پاکستان کے خلاف میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 147 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر ہی جیت حاصل کرلیا۔ پاکستان کے لئے آصف علی نے 7 گیندوں پر 25 رن بنائے۔ انہوں نے 4 چھکے لگائے۔ پاکستان کی ٹی-20 عالمی کپ میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔

افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے کرلی دوسری منگنی، پہلی بیوی سے ہیں 5 بچے

نئی دہلی: افغانستان کرکٹ ٹیم (Afghanistan Cricket Team) کے تینوں فارمیٹ کے کپتان اصغر افغان (Asghar Afghan) اپنی زندگی کی نئی اننگ کی شروعات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کابل کے مڈل آرڈر کے بلے باز اصغر افغان نے دوسری بار منگنی کی ہے۔ یہ ان کی دوسری شادی ہوگی۔ وہیں، پہلی بیوی سے ان کے پانچ بچے ہیں۔ اصغر افغان تینوں فارمیٹ میں ایک بلے باز کے طور پر اچھے ریکارڈ کے ساتھ افغانستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں۔

اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبو کیا تھا۔ انہوں نے 111 ونڈے میچوں میں 24.54 کی اوسط اور 66.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2356 رن بنائے ہیں۔ وہیں انہوں نے 69 ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں میں 21.15 کی اوسط اور 107.58 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1248 رن بنائے ہیں۔ اصغر افغان نے اپنے کیریئر میں اب تک 4 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں اور 249 رن بنائے ہیں۔

افغانستان کے ایک سینئر جرنلسٹ نے اصغر افغان کی دوسری منگنی کی جانکاری دی ہے۔ ابراہیم نام کے اس جرنسلٹ نے ٹوئٹ کرکے بتایا، ’افغانستان کے نیشنل کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان دوسری بار منگنی کی ہے۔ ان کی اہلیہ سے پانچ بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا بھی ہے۔ کپتان کو دوسری اننگ کے لئے نیک خواہشات’۔

اصغر افغان کو سب سے اچھے کپتانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے، جنہیں افغانستان کرکٹ نے دیکھا ہے۔ انہوں نے فروری 2015 میں محمد نبی سے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری لی تھی اور اس کے بعد سے نئے کپتان کی کوئی تلاش نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے 56 بار ونڈے میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ہے۔ ان میں سے 36 بار جیت حاصل کی اور 21 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشیا کپ 2018 میں  اصغر افغان کی کپتانی میں ٹیم ہندوستان کے ساتھ میچ ٹائی کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبو کیا تھا۔ انہوں نے 111 ونڈے میچوں میں 24.54 کی اوسط اور 66.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2356 رن بنائے ہیں۔
اصغر افغان نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنا ڈیبو کیا تھا۔ انہوں نے 111 ونڈے میچوں میں 24.54 کی اوسط اور 66.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2356 رن بنائے ہیں۔

حالانکہ، افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپریل 2019 میں اصغر افغان کو برخاست کرکے ٹیم کے لئے چیزوں کو مشکل بنادیا تھا۔ یہ آئی سی سی عالمی کپ 2019 سے صرف دو ماہ پہلے ہوا تھا۔ گلبدین نائب کو اس بڑے ٹورنامنٹ کے لئے کپتان بنایا گیا تھا، لیکن ٹیم نے ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے یہ داوں الٹا پڑگیا۔ عالمی کپ میں افغانستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔ ٹیم نے لیگ مرحلے کے سبھی 9 میچ ہارے اور آخری مقام پر رہی۔ گلبدین نائب نے کل 12 ونڈے میچوں میں ٹیم کی کپتانی کی۔ ان میں سے 10 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، صرف دو میچوں میں افغانستان کو جیت حاصل ہوئی۔