Tag Archives: Aamir Khan
جب سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے عامر خان کو جڑ دیا تھا تھپڑ، پھر کہا: بکواس بندو کرو، سالوں بعد ہوا انکشاف
ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان پہنچے۔ انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ اس دوران عامر خان نے بتایا کہ ایک بار ان کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔ حالانکہ عامر خان نے اس کے پیچھے ایک دلچسپ واقعہ کا انکشاف بھی کیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔
جب کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لوگوں کے رویے کو نوٹس کرتے ہیں تو جواب میں انھوں نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ عامر خان نے کہا کہ میرے بڑے بیٹے جنید کی پیدائش ہونے والی تھی اور اس وقت رینا جی درد زہ میں تھی۔ ہم اسپتال میں تھے۔ ایک اچھے شوہر کے طور پر میں نے اس کے ساتھ سانس لینے کی مشقیں کیں۔ جب ان کی تکلیف میں اضافہ ہوا تو میں نے بریدنگ ایکسرسائز کے ذریعے انہیں پرسکون کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے تھپڑ ماردیا اور کہا کہ بکواس کرنا بند کردو۔ مجھے بہت درد ہو رہا ہے۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ درد میں رینا نے ان کا ہاتھ بھی کاٹ لیا تھا۔
View this post on Instagram
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میں نے نوٹس کی اکہ جب رینا جی کو بہت زیادہ درد ہوتا تھا، تو ان کے چہرے کے تاثرات بالکل الگ ہوتے تھے ۔ جیسے کچھ سرپرائزنگ ہو ۔ جب رینا گھر آئیں جنید کو لے کر تب میں نے انہیں بتایا کہ جب آ درد میں تھیں تو آپ سرپرائز اور شاکڈ تھیں تو انہیں بہت غصہ آیا کہ میں درد میں تھی اور آپ میرے ایکسپریشنز دیکھ رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھئے: 39 سال کی طلاق شدہ اداکارہ، پھر کرے گی شادی؟ دوستوں نے بھی چھوڑا ساتھ ، اب تنہا کررہی….
یہ بھی پڑھئے: 11 معاشقے کے بعد 24 سال میں ماں بنی یہ مشہور اداکارہ، اب تک نہیں کی شادی، ڈوبا کریئر تو…
عامر خان اور رینا دتہ شادی کے بعد 16 سالوں تک ساتھ رہے۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو طلاق دے کر علاحدگی اختیار کر لی۔ عامر اور رینا کے دو بچے ہیں جن کے نام جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا دتہ سے علاحدگی کے بعد عامر خان نے کرن راؤ سے دوسری شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکا۔ 15 سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ رینا اور عامر کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان کے پروڈکشن میں بنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ رواں سال ریلیز ہوئی تھی جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ سابق اہلیہ کرن راؤ نے اس فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔ عامر خان آخری بار سال 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئے تھے اور اب وہ ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اس سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔
اس ایک حرکت کی وجہ سے اس مشہور اداکارہ نے سپراسٹار عامر خان کے ساتھ نہیں کی کوئی بھی فلم
عید الفطر کے موقع پر عامر خان نے تقسیم کی میٹھائی، بیٹے جیند اور آزاد نے بھی دیا ساتھ، خوش ہوگئے فینس اور پیپرازی
ممبئی : ہندوستانی سنیما کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے ہیں۔ فن کے میدان میں ان کی خصوصی خدمات کے لیے حکومت ہند نے انھیں پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا ہے۔ حالانکہ فلم لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے کے بعد انہوں نے فلموں سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ گزشتہ دو سالوں سے عامر خان بطور اداکار فلموں میں سرگرم نہیں ہیں تاہم وہ بطور پروڈیوسر فلمیں پروڈیوس کر رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان عامر خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔
عید کے موقع پر وائرل ہورہے عامر خان کے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں عامر خان اپنے بیٹوں جنید اور آزاد خان کے ساتھ انتہائی سادگی سے عید مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ گیٹ پر کھڑے پیپرازیوں اور مداحوں کے ساتھ عید کی مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
ویڈیو میں عامر خان کا لُک کافی لاجواب نظر آرہا ہے، وہ سفید رنگ کے کرتا پاجامہ میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ان کی طرح ان کے دونوں بیٹے بھی کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں کے سادہ انداز کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
وہیں اگر ہم عامر خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اس سال وہ سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس سال یہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اداکار اپنی عامر خان پروڈکشن کی فلم ‘لاہور 1947’ بھی لے کر آنے والے ہیں اور اس میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ حالانکہ ان دونوں ہی فلموں میں عامر خان صرف کیمیو رول میں نظر آئیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان ان دونوں فلموں کو پروڈیوس کرنے والے ہیں۔
Suhani Bhatnagar Death:ریل لائف میں عامرخان کی بیٹی رہے چکی سوہانی بھٹناگر کی موت، اہل خانہ نے بتائی یہ وجہہ
دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی سوہانی بھٹناگر 19 سال کی کم عمر میں انتقال کر گئیں۔ سوہانی بھٹناگر کے ساتھ زائرہ وسیم بھی عامر خان کی بیٹیوں کے بچپن کے کرداروں میں نظر آئیں۔ اور عامر نے ان دونوں کی تعریف کی تھی۔ اپنی فلم ‘دنگل’ کی ریلیز سے قبل ہی عامر خان نے سوہانی بھٹناگر کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں ان کی اداکاری میری(عامرخان) اداکاری سے بہتر تھی اور یہ آپ کو فلم دیکھنے کے بعد معلوم ہو جائے گا۔
سوہانی بھٹناگر کی موت کیسے ہوئی؟
سوہانی بھٹناگر کی موت کی وجہ ان کے پورے جسم میں سیال کا جمع ہونا بتایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ان کی ٹانگ ایک حادثے کی وجہ سے فریکچر ہو گئی تھی۔ علاج کے دوران لی گئی دوائیوں کے مضر اثرات ہوئے اور اس کے جسم میں سیال جمع ہونے لگا۔ وہ کافی دنوں سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھیں۔سوہانی کے اہل خانہ کے مطابق سوہانی Dermatomyositis نامی مرض میں مبتلا تھی۔
مشہور شخصیات نے غم کا اظہار کیا ہے۔
سوہانی کے انتقال کی خبر کے بعد عامر خان پروڈکشن نے ایک پوسٹ کے ذریعے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ سوہانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں ستارہ رہیں گی۔ اس کے علاوہ دنگل کے ڈائریکٹر نتیش تیواری نے بھی غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ “سوہانی کا انتقال بالکل صدمہ اور افسوسناک ہے۔ وہ بہت خوش نصیب تھیں۔ میری گہری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔”
عامر نے سوہانی کو بتایا تھا کہ وہ ان سے بہتر اداکار ہیں۔
انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق جب دنگل سال 2016 میں ریلیز ہونے والی تھی تو عامر خان نے سوہانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے بہتر اداکار ہیں۔ عامر نے کہا تھا کہ ’اگر فلم میں ہم سب کی پرفارمنس کو ریٹ کرنا ہے تو میں ان دونوں بچوں کو اپنی پرفارمنس سے دس گنا بہتر کہوں گا، جب فلم ریلیز ہوگی تو ناظرین بھی یہ دیکھیں گے۔
عامر نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا فلمی کیریئر 25 سال پر محیط ہے لیکن یہ بچے بہت باصلاحیت ہیں۔ فلم کے لیے پرفیکٹ چائلڈ ایکٹر کے انتخاب کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اور فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر انہیں کوئی اچھا چائلڈ ایکٹر نہیں ملا تو وہ فلم نہیں بنائیں گے۔ فلم کا بڑا اثر ہوگا۔ 8 ماہ کی محنت کے بعد چھوٹی گیتا پھوگٹ کا کردار زائرہ وسیم کو اور چھوٹی ببیتا پھوگٹ کا کردار سوہانی بھٹناگر کو دیا گیا۔