Tag Archives: Ira Khan
دونوں بھائیوں کے ساتھ آئرہ خان نے دئے پوز، شوہر نوپور نے بھی کیمرہ پر دکھایا پیار، دیکھئے عامر خان کی بیٹی کی شادی کی خوبصورت تصاویر
بنیان اور سفید نیکر میں آیا عامر خان کا داماد نوپور شیکھرے، دلہن بنی آئرہ خان، سامنے آئی پہلی تصویر
ممبئی : عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے شادی کر لی ہے۔ آئرہ خان کی شادی کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔ آئرہ اور نوپور شیکھرے دونوں ہی شادی کے بعد اپنے چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ نظر آئے ۔ شادی کے موقع پر عامر خان بھی نم آنکھوں کے ساتھ نظر آئے۔
ممبئی کے باندرہ علاقے کا ہوٹل تاج آئرہ اور نوپور کی ازدواجی زندگی کے آغاز کا گواہ بنا۔ آئرہ اور نوپور نے نئے سال میں شادی کا فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ منگل کو ہلدی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ہلدی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوست احباب موجود تھے۔ شادی کے بعد اب دونوں راجستھان کے شہر جے پور میں استقبالیہ دیں گے۔
View this post on Instagram
نوپور شیکھرے اور آئرہ خان پچھلے کچھ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے۔ ستمبر 2022 میں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔ آئرہ خان نے بھی ہاں کہہ دی تھی۔ اس کے بعد ان کی محبت کی کہانی بھی میڈیا کی سرخیوں میں رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوپور شیکھرے عامر خان کو ٹریننگ دیتے تھے ۔ اسی دوران نوپور کی آئرہ سے دوستی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی بیٹی آئرہ خان یا پھر داماد نوپور شیکھرے، جانئے کون ہے زیادہ امیر؟
یہ بھی پڑھئے: نئے سال کی رات اس انداز میں باہر نکلی 50 سالہ ملائیکہ اروڑہ، مچ گیا ہنگامہ! دیکھئے تصاویر
نوپور اور آئرہ پہلے دوست بنے۔ اسی دوران آئرہ خان بھی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ آئرہ خان نے ہمیشہ ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس کے بعد آئرہ خان کی نوپور سے دوستی ہوگئی اور دونوں نے جم میں ٹریننگ شروع کردی۔ آئرہ خان کو ٹریننگ کے دوران نوپور سے پیار ہو گیا۔ دونوں کچھ عرصے تک ریلیشن شپ میں رہے اور اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئرہ خان آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں خاندان اور دوستوں کے ساتھ پوری ہوئی۔ اب آئرہ خان اور نوپور شیکھرے شادی کے بعد راجستھان کے شہر جے پور میں استقبالیہ دینے جا رہے ہیں۔ اس استقبالیہ میں بالی ووڈ کے ستارے شرکت کرنے والے ہیں۔ شادی کے موقع پر عامر خان بھی کافی خوش نظر آئے۔ بیٹی کی شادی کی رسومات کے دوران عامر خان کی آنکھوں میں آنسو جھلکتے نظر آئے ۔
عامر خان کی بیٹی آئرہ خان یا پھر داماد نوپور شیکھرے، جانئے کون ہے زیادہ امیر؟
Ira Khan Wedding: عامر خان کی بیٹی کی شادی کا جشن شروع، سامنے آئی تصاویر، ہونے والے داماد سے کافی خوش ہیں سسر
فٹنس کوچ کے ساتھ جم میں گزارا وقت اور دل ہار بیٹھیں یہ تین حسینائیں، ایک نے تو شادی سے پہلے ہی بسایا گھر، پھر …
ویڈیو: عامر خان کی بیٹی ایرا کر رہی تھیں ورک آؤٹ تبھی ہوا کچھ بیحد ہی خوفناک نکل گئی چیخ اور پھر۔۔۔
کوروناوائرس نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے۔ حالانکہ اب لوگوں نے باہر نکلنا شروع کردیا ہے لیکن ابھی بھی لوگ جم وغیرہ نہیں جارہے ہیں۔ بالی ووڈ سیلیبس ان دنوں گھر پر اپنی صحت ، فٹنیس کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ ایرا خان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ورک آؤٹ کرتے نظر آرہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے وہ ویڈیو خود ایرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ ایرا نے ورک آؤٹ کے دو ویڈیو شیئر کئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرا خان جم ناسٹک رنگس پر ورک آؤٹ کررہی ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا ہے۔ یہ میں ہوں جس میں۔۔۔۔ سیکلس اینڈ آل، اسٹینڈںگ فینس کی تیز آواز کیلئے معافی۔۔
در اصل ایرا خان جم ناستک رنگس پر ورک آؤٹ کررہی ہیں۔ اسی دوران رنگ کے سہارے الٹا ہوتی ہیں تبھی ان کا بیلنس بگڑ جاتا ہے اور ایک دم سے ان کی چیخ نکل جاتی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ رنگ گر جائے گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وقت رہتے ہوئے انہوں نے اپنا بیلنس کیسے بنایا۔ اس کے بعد وہ اچھے سے ورک آؤٹ کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ بہت خوفناک تھا، میں بس گرنے والی تھی۔
وہیں کچھ دن پہلے بالی ووڈ اداکار عامر خان (Aamir Khan) نے فٹنیس ٹرینر ڈیوڈپازنک (David Poznic) کے ساتھ اپنی بیٹی ایرا خان(Ira Khan) کے ورک آؤٹ میں ایک حیرت انگیز طریقے سے کیمیو کیا۔ حالانکہ وہ اس میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے ہاتھ ہلاکر ہیلو کیا اور ان کی بیٹی نے زبردستی کرکے انہیں اگلی مرتبہ ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا۔
ملئے عامر خان کی بیٹی ایرا خان کے Quarantine Buddy سے ، خود شیئر کی ہے یہ تصویر
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) بھلے ہی فلمی دنیا سے دور ہیں ، لیکن خبروں سے نہیں ۔ ایرا کی تصاویر ہوں یا ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں ۔ اس درمیان ایرا کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جو انہوں نے خود شیئر کی ہے ۔ وائرل ہورہی تصویر میں ایرا کے ساتھ ان کا کوارنٹائن پارٹنر (Ira Khan Quarantine Partner) بھی نظر آرہا ہے ۔ دراصل اس تصویر میں ایرا کے ساتھ عامر خان کے بیٹے آزاد راو خان (Azaad Rao Khan) بھی نظر آرہے ہیں ۔ دونوں کی یہ بلیک اینڈ وہائٹ تصویر ایرا کے فینس کو کافی پسند آرہی ہے ۔
تصویر میں ایرا ریڈ لپسٹک اور کیپ میں کیمرہ کی طرف دیکھتے ہوئے پاوٹ بناتی نظر آرہی ہیں اور آزاد ان کے اس لک پر شاکنگ رد عمل دے رہے ہیں ۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرا نے کیپشن میں لکھا : کوارنٹائن بڈی ۔ ایرا کی اس نئی پوسٹ پر ان کے فینس جم کر پیار برسا رہے ہیں اور ان کی تعریف کررہے ہیں ۔ ایرا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک فین نے لکھا کہ خاموش اور سنجیدہ دوست ۔ وہیں ایک دوسرے فین نے لکھا : آپ دونون ہی کافی کیوٹ لگ رہے ہیں ۔
بتادیں کہ ایرا خان عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتا کی بیٹی ہیں جبکہ آزاد راو خان عامر کی دوسری اہلیہ کرن راو کے بیٹے ہیں ۔ ایسے میں دونوں کے درمیان کا پیار دیکھ کر ہر کوئی تعریف کررہا ہے ۔ حالانکہ ایرا اور آزاد ہی نہیں بلکہ رینا دتا اور کرن راو کو بھی کئی مرتبہ ساتھ میں دیکھا گیا ہے ۔ اسی ماہ ایرا نے اپنا 22 واں یوم پیدائش منایا ہے ۔
اب اسٹریٹ ڈاگ کے ساتھ یہ کرتی نظر آئیں عامر خان کی بیٹی ایرا خان، لوگ بولےیہ۔۔۔
بالی ووڈ میں کچھ اسٹار کڈس لانچ ہوچکے ہیں لیکن کئی اسٹار کڈس ایسے بھی ہیں جن کے فلمی پردے پر آنے کا ابھی انتظارہے۔ عامر خان کی بیٹی ایاخان کا بھی نام بالی ووڈ سیلیبس میں کئی اسٹار کڈس ہیں جنہوں نے ایکٹنگ کو نہ منتخب کرکے ڈائریکشن کا کام سنبھالنے کا فیصلہ لیا ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان اکثراپنی تصویروں اور ویڈیوز کو لیکر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ اپنے انسٹاگرام پر وہ تصویروں کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایرا خان نے بھلےہی ابھی تک فلموں میں اپنا ڈیبیو نہیں کیا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر مسلسل ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایرا خان نے ایک بیحد ہی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسٹریٹ ڈاگ کے ساتھ کھیلتی نظر آرہی ہیں۔
تصویر میں ایرا کا پپی کیلئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویروں میں وہ کبھی پیار سے اس کوسہلا رہی ہیں تو کبھی چہرے کو اپنے ہاتھوں سے پچکارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان تصویروں کو شیئر رنے کے ساتھ ہی ایرا نے کیپشن میں لکھا اٹس دا لٹل تھنگس۔ جس سے ظاہرہوتا ہے ایرا کو جانوروں سے بیحد پیار ہے۔
بولڈ انداز میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں عامر خان کی بیٹی، تصویر وائرل
نئی دہلی: فلموں سےدورسوشل میڈیا پرسرگرم رہنے والی عامرخان کی بیٹی ایرا خان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ایرا خان کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ان کی ایسی ہی کچھ اورتصویریں بھی ان دنوں کافی وائرل ہورہی ہیں۔ انہوں نےیہ تصویراپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئرکیا ہے۔ انہیں تب تک 30 ہزارسے بھی زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے۔
عامر خان کی بیٹی ایرا خان نےانسٹا گرام پراپنی دوتصویریں شیئرکی ہیں۔ ان میں وہ سیاہ رنگ کی ڈریس میں باغیچہ (گارڈن) میں کھیلتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ ایرا خان نےاپنی اس تصویرکےساتھ پوسٹ بھی لکھا ہے۔ اس میں انہوں نےسونا مہاپاترا کو ‘آنٹی’ کہا ہے۔
ایرا خان نےاپنی تصویرمیں لکھا ہے، ‘میں اپنےاندرکی سونا مہاپاترا کومحسوس کررہی ہوں۔ پہلی بارمیں اپنے پلےکوکہیں لے جارہی ہوں۔ پرفارمرکے طورپرآپ کی کرشمائی پرسنالٹی اورانرجی کواپنے میں اتارنے کی کوشش کررہی ہوں۔ سونا آنٹی’۔ اس کے ساتھ ہی ایرا خان نے لو(پیار) والا ایموجی بھی شیئرکیا ہے۔
View this post on Instagram
What a view… ? @photographybyroozbeh . . . #whataview #seasonsmumbai #shoot #photooftheday
اس سے قبل ایرا خان نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی تین تصویریں شیئرکی تھیں۔ ان میں بھی ان کا اندازبے حد بولڈ نظرآرہا تھا۔ اس تصویرمیں وہ نیلے رنگ کے بیک لیس گاؤن میں نظرآرہی تھیں۔ ان کی یہ تصویریں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔