Tag Archives: Nupur Shikhare
دونوں بھائیوں کے ساتھ آئرہ خان نے دئے پوز، شوہر نوپور نے بھی کیمرہ پر دکھایا پیار، دیکھئے عامر خان کی بیٹی کی شادی کی خوبصورت تصاویر
بنیان اور سفید نیکر میں آیا عامر خان کا داماد نوپور شیکھرے، دلہن بنی آئرہ خان، سامنے آئی پہلی تصویر
ممبئی : عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے اپنے منگیتر نوپور شیکھرے سے شادی کر لی ہے۔ آئرہ خان کی شادی کے بعد پہلی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔ آئرہ اور نوپور شیکھرے دونوں ہی شادی کے بعد اپنے چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ نظر آئے ۔ شادی کے موقع پر عامر خان بھی نم آنکھوں کے ساتھ نظر آئے۔
ممبئی کے باندرہ علاقے کا ہوٹل تاج آئرہ اور نوپور کی ازدواجی زندگی کے آغاز کا گواہ بنا۔ آئرہ اور نوپور نے نئے سال میں شادی کا فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ منگل کو ہلدی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ہلدی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوست احباب موجود تھے۔ شادی کے بعد اب دونوں راجستھان کے شہر جے پور میں استقبالیہ دیں گے۔
View this post on Instagram
نوپور شیکھرے اور آئرہ خان پچھلے کچھ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے۔ ستمبر 2022 میں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ۔ آئرہ خان نے بھی ہاں کہہ دی تھی۔ اس کے بعد ان کی محبت کی کہانی بھی میڈیا کی سرخیوں میں رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوپور شیکھرے عامر خان کو ٹریننگ دیتے تھے ۔ اسی دوران نوپور کی آئرہ سے دوستی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی بیٹی آئرہ خان یا پھر داماد نوپور شیکھرے، جانئے کون ہے زیادہ امیر؟
یہ بھی پڑھئے: نئے سال کی رات اس انداز میں باہر نکلی 50 سالہ ملائیکہ اروڑہ، مچ گیا ہنگامہ! دیکھئے تصاویر
نوپور اور آئرہ پہلے دوست بنے۔ اسی دوران آئرہ خان بھی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ آئرہ خان نے ہمیشہ ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس کے بعد آئرہ خان کی نوپور سے دوستی ہوگئی اور دونوں نے جم میں ٹریننگ شروع کردی۔ آئرہ خان کو ٹریننگ کے دوران نوپور سے پیار ہو گیا۔ دونوں کچھ عرصے تک ریلیشن شپ میں رہے اور اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئرہ خان آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں خاندان اور دوستوں کے ساتھ پوری ہوئی۔ اب آئرہ خان اور نوپور شیکھرے شادی کے بعد راجستھان کے شہر جے پور میں استقبالیہ دینے جا رہے ہیں۔ اس استقبالیہ میں بالی ووڈ کے ستارے شرکت کرنے والے ہیں۔ شادی کے موقع پر عامر خان بھی کافی خوش نظر آئے۔ بیٹی کی شادی کی رسومات کے دوران عامر خان کی آنکھوں میں آنسو جھلکتے نظر آئے ۔