عامر خان نے بتایا کہ ایک بار ان کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔

جب سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے عامر خان کو جڑ دیا تھا تھپڑ، پھر کہا: بکواس بندو کرو، سالوں بعد ہوا انکشاف

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان پہنچے۔ انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ اس دوران عامر خان نے بتایا کہ ایک بار ان کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔ حالانکہ عامر خان نے اس کے پیچھے ایک دلچسپ واقعہ کا انکشاف بھی کیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ پورا معاملہ کیا ہے۔

جب کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں عامر خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لوگوں کے رویے کو نوٹس کرتے ہیں تو جواب میں انھوں نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ عامر خان نے کہا کہ میرے بڑے بیٹے جنید کی پیدائش ہونے والی تھی اور اس وقت رینا جی درد زہ میں تھی۔ ہم اسپتال میں تھے۔ ایک اچھے شوہر کے طور پر میں نے اس کے ساتھ سانس لینے کی مشقیں کیں۔ جب ان کی تکلیف میں اضافہ ہوا تو میں نے بریدنگ ایکسرسائز کے ذریعے انہیں پرسکون کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے تھپڑ ماردیا اور کہا کہ بکواس کرنا بند کردو۔ مجھے بہت درد ہو رہا ہے۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ درد میں رینا نے ان کا ہاتھ بھی کاٹ لیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)


عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میں نے نوٹس کی اکہ جب رینا جی کو بہت زیادہ درد ہوتا تھا، تو ان کے چہرے کے تاثرات بالکل الگ ہوتے تھے ۔ جیسے کچھ سرپرائزنگ ہو ۔ جب رینا گھر آئیں جنید کو لے کر تب میں نے انہیں بتایا کہ جب آ درد میں تھیں تو آپ سرپرائز اور شاکڈ تھیں  تو انہیں بہت غصہ آیا کہ میں درد میں تھی اور آپ میرے ایکسپریشنز دیکھ رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھئے:  39 سال کی طلاق شدہ اداکارہ، پھر کرے گی شادی؟ دوستوں نے بھی چھوڑا ساتھ ، اب تنہا کررہی….

یہ بھی پڑھئے:  11 معاشقے کے بعد 24 سال میں ماں بنی یہ مشہور اداکارہ، اب تک نہیں کی شادی، ڈوبا کریئر تو…

عامر خان اور رینا دتہ شادی کے بعد 16 سالوں تک ساتھ رہے۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو طلاق دے کر علاحدگی اختیار کر لی۔ عامر اور رینا کے دو بچے ہیں جن کے نام جنید اور ایرا خان ہیں۔ رینا دتہ سے علاحدگی کے بعد عامر خان نے کرن راؤ سے دوسری شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دیر نہ چل سکا۔ 15 سال ساتھ رہنے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔ رینا اور عامر کا ایک بیٹا ہے جس کا نام آزاد راؤ خان ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو عامر خان کے پروڈکشن میں بنی فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ رواں سال ریلیز ہوئی تھی جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ سابق اہلیہ کرن راؤ نے اس فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔ عامر خان آخری بار سال 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئے تھے اور اب وہ ’ستارے زمین پر‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اس سال کرسمس کے موقع پر سینما گھروں میں دستک دے سکتی ہے۔