لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک 'نیٹ ورک 18' کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

مودی کی گارنٹی کا کیا ہے روڈمیپ؟ نیوز18 کے ساتھ وزیراعظم مودی کا ایکسکلوزیو انٹرویو دیکھئے کل رات 9 بجے

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تیسرے مرحلے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک ‘نیٹ ورک 18’ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف اور منیجنگ ڈائریکٹر راہل جوشی کو دیے گئے اس انٹرویو میں وزیراعظم مودی نے سبھی انتخابی مسائل پر تفصیل سے بات کی۔ آپ نیٹ ورک 18 گروپ کے مختلف چینلز پر پیر کی رات 9 بجے ان کا یہ انٹرویو دیکھ سکتے ہیں۔ اس انٹرویو میں وزیراعظم مودی اس الیکشن میں اپنی گارنٹی پوری کرنے کا روڈ میپ بتائیں گے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے مصروف انتخابی شیڈول سے کچھ وقت نکال کر نیٹ ورک 18 کے ساتھ یہ بات چیت کی ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی نے اس الیکشن میں 370 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے۔ این ڈی اے کے لیے یہ ہدف 400 سیٹوں کا ہے۔ کیا اس بار این ڈی اے 400 کا ہندسہ عبور کرے گا؟ راہل جوشی ایسے سبھی سوالات پر وزیراعظم مودی سے بات کریں گے۔


پی ایم مودی خود ان سوالوں کا تفصیل سے جواب دیں گے۔ وہ بتائیں گے کہ انہوں نے جن گارنٹیوں کا اعلان کیا ہے اسے پورا کرنے کا روڈ میپ کیا ہوگا۔ ملک میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہے۔ اب تک دو مرحلوں میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔ وزیراعظم تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں کافی مصروف ہیں۔ وہ اتوار کو ہی کرناٹک میں چار چار ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔