انٹرٹینمنٹ کپل شرما کے شو میں عامر خان نے کہا: ’مجھے اس سین کے بارے میں سوچ کر بھی شرم آتی…‘ ، اسی فلم نے کمائے 800 کروڑ روپے Gallery April 29, 2024 Urdu News18 عامر خان نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ عریاں مناظر کی شوٹنگ پر اعتراض کیا تھا۔ انہیں آرام دینے کے لیے ہیرانی نے خاص طور پر ڈیزائن کردہ شارٹس فراہم کیے جو انھیں کرکٹ میں استعمال ہونے والے پیٹ گارڈ کی طرح کوور کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹر نے اس سین کو راجستھان کے کم آبادی والے صحرا میں شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ جیسا منصوبہ بنایا گیا تھا، ویسی شوٹنگ نہیں ہو سکی۔ اس سین کے بارے میں عامر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شوٹنگ کے دن میں نے وہ شارٹس پہنی تھیں اور میں ریڈیو لے کر باہر آیا تھا۔ سیٹ پر سبھی فون چھپا دئے گئے تھے۔ مجھے اس سین میں بھاگنا پڑا۔ جب تک میں چل رہا تھا، ٹھیک تھا، لیکن جب مجھے دوڑنا پڑا، تو جب میں دوڑتا تھا تو شارٹس اتر جاتے تھے، کیونکہ یہ تیپ سے بندھا ہوتا تھا ۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس شاٹ میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک دو کوششوں کے بعد میں نے راجو سے کہا کہ ‘چلو یار، اسے ہٹاتے ہیں۔’ میں پرفیکٹ شاٹ دینا چاہتا تھا اور اس لیے میں نے اسے ایک طرف رکھ دیا۔ میں نے سب کو کیمرے کے بہت پیچھے جانے کیلئے کہا اور میں بھاگ گیا۔ اس سین کو نہیں فلمانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے اعتراف کیا کہ انہیں سیٹ پر عریاں ہونے میں شرمندگی محسوس ہوتی تھی۔ ایسا کرنے کے پیچھے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے اس سین کے بارے میں سوچ کر شرم آتی تھی ۔ میں سوچتا تھا کہ یہ واقعی عجیب ہوگا ، میرا سیٹ پر نیوڈ ہوکر گھومنا اور ہمیں اس کی عادت نہیں ہے ۔ اداکار کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت میں پریشان تھا کہ میں یہ کام کیسے کروں گا۔ سب دیکھ رہے ہوں گے۔ میں کافی شرمندگی محسوس کر رہا تھا۔ لیکن میں قسم کھاتا ہوں جب میں سیٹ پر آیا تو میں صرف کام کرنا چاہتا تھا اور میرا شاٹ خراب ہو رہا تھا ۔ تو میں نے راجو سے کہا کہ یہ بے کار کی باتیں ہیں، اگر تم مجھے نیوڈ دیکھوگے تو اس میں کون سی بڑی بات ہے؟ ہمیں شاٹ لینے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت مجھے کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوئی، میں بھی حیران تھا کہ میں نے ایسا کیا ۔ فلم کے لیے عامر کی لگن آخرکار ریلیز کے بعد رنگ لائی اور PK کو نہ صرف تنقیدی پذیرائی ملی بلکہ دنیا بھر میں 769.89 کروڑ روپے کے کلیکشن کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی ہندوستان فلم بھی بن گئی۔ یہ فلم صرف 84 کروڑ روپے میں بنائی گئی تھی اور اس کا کلیکشن تقریباً 800 کروڑ تھا۔