امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرے گا۔

اسرائیل۔حماس جنگ:یرغمالیوں کی رہائی جلد ہوگی ممکن، حماس اوراسرائیل کے درمیان معاہدے پرغور، امریکی صدرکادعویٰ

امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کی قید میں پھنسے لوگوں کی رہائی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان مجوزہ معائدے کے حوالے سے مثبت اقدامات کا اشارہ دیاہے۔ بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدہ ہونے والا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت پوری دنیا جنگ بندی کی وکالت کر رہی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حماس تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کر دیتی۔اس کے ساتھ ساتھ امریکہ، اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے پر غور کیاجارہاہے جس میں قطر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تاہم امریکہ کے لیے اسرائیل اور حماس کو کسی بھی معاہدے کے لیے راضی کرنا آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا: جو بائیڈن

اسی دوران پیر کو امریکی صدر جو بائیڈن نے مجوزہ معاہدے کے حوالے سے ایک مثبت اقدامات کا اشارہ دیاہے ۔ بائیڈن نے کہا، ’’غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔‘‘ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا، ’’مجھے یقین ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جلد ہی کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ ‘‘

تقریباً 240 یرغمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے: قطر

چند روز پہلے امریکہ میں اسرائیلی سفیر مائیکل ہرزوگ نے ​​ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسرائیل کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں حماس کے ہاتھوں بڑی تعداد میں یرغمالیوں کو رہا کرایا جا سکتا ہے۔ قطر کا خیال ہے کہ اس معاہدے کے بعد تقریباً 240 یر غمالیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ جبالیہ اور قریبی ساحلی کیمپ کے مکینوں کو انخلا کے لیے خبردار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس جنگ میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔