ایک ماں کا بچہ کچھ ایسا پیدا ہوا کہ وہ اس کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی ۔ علامتی تصویر۔ Credit- Canva

پیدا ہوا ایسا بچہ، اس کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی خود ماں، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ!

کسی بھی خاتون کیلئے اس کا ماں بننا سب سے خاص لمحہ ہوتا ہے ۔ نو مہینے تک بچے کو پیٹ میں سبھال کر رکھنا اور پھر اس کو اس دنیا میں لانا نہ تو آسان بات ہے اور نہ ہی اس احساس کا موازنہ کسی اور چیز سے کیا جاسکتا ہے ۔ بچے کی پیدائش اور پرورش کے پپیچھے ہر ماں کا اپنا اسٹرگل ہوتا ہے ، لیکن جیسی جدوجہد انگلینڈ کی ایک ماں کو جھیلنا پڑا، وہ الگ ہی ہے ۔

ماں کو اپنے بچے کے اس دنیا میں آنے کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ حالانکہ ایک ماں کا بچہ کچھ ایسا پیدا ہوا کہ وہ اس کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی ۔ خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا، لیکن جب اسے اس دنیا میں آئی تو اس کی اتنی بھی ہمت نہیں تھی تو وہ نوزائیدہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی لے سکے ۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈوروتھی مونٹگومیری نام کی ایک بچی کا جنم ہوا، تو اس کے داخلی اعضا پیٹ کے باہر تھے ۔ بچی کی کڈنیاں، لیور، فیلوپن ٹیوبس، آنت اور اووریز تک پیٹ کے باہر تھے۔ جب بیٹی کے والد نے اس کی ماں سے بچی کے ساتھ تصویر کھینچوانے سے کہا تو اس نے منع کردیا ، کیونکہ وہ بچی کو دیکھنا بھی نہیں چاہتی تھی ۔ 21 سال کی سیڈی کو تین مہینے میں ہی پتہ چل گیا تھا کہ اس کی بیٹی کے اعضا پیٹ سے باہر بڑھ رہے ہیں ۔ نو مہینے سے پہلے ہی بچی کو آپریشن کے ذریعہ نکال لیا گیا ۔

دراصل اس بچی کو جینیٹک پریشانی تھی، وہ بہت نایاب ہے۔ بچی کو گیسٹروکیسس نام کی بیماری ہے، جس کی وجہ سے اس کے داخلی اعضا نال کے اوپر ہیں ۔ حالانکہ غنیمت اس بات کی ہے کہ ڈاکٹروں نے ایک سلیکان بیگ کا استعمال کرکے بچی کے اعضا کو دوبارہ پیٹ میں ڈال کر پیک کردیا اور بچی کی جان بچ گئی ۔ Centers for Disease Control and Preventionکے مطابق یہ ایک طرح کا پیدائشی نقص ہے۔