شک کبھی کبھی رشتوں کی بنیاد کو ہلا دیتا ہے۔ خاندانوں کو تباہ کرتا ہے۔ ایک خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ (Photo-canva)

بہو پر تھا شک، دادی نے کرایا پوتی کا ڈی این اے ٹیسٹ، لیکن کھلا بیٹے کا ایسا راز، صدمے میں پورا کنبہ

شک کبھی کبھی رشتوں کی بنیاد کو ہلا دیتا ہے۔ خاندانوں کو تباہ کرتا ہے۔ ایک خاتون کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ جب اس کی پوتی کی پیدائش ہوئی تو وہ کافی خوش تھی۔ برسوں اس کی پرورش کی۔ لیکن ایک دن دماغ فتور آ گیا کیونکہ 15 سال کی ہوچکی پوتی لنڈسے اپنے دیگر بہن بھائیوں سے الگ دکھتی تھی۔ اس کے بال سنہرے اور گھنگریالے تھے جبکہ دوسرے بچوں کے بال کالے تھے۔ دادی کو لگا کہ شاید وہ ہمارے خاندان کی بیٹی نہیں ہے۔ شاید بہو کچھ چھپا رہی ہے۔ پھر کیا تھا، اس نے پوتی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا۔ پھر بیٹے کا ایسا راز کھلا کہ پورا خاندان صدمے میں ہے اور دادی پچھتا رہی ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ اگر ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرایا جاتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔

دی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر کی ہے۔ لوگوں سے پوچھا کہ اب کیا کیا جائے؟ خاتون نے لکھا کہ الگ نظر آنے کے باوجود میں اپنی پوتی سے اتنا ہی پیار کرتی ہوں۔ میں اس کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہوں، لیکن میں جاننا چاہتی تھی کہ وہ اپنے بہن بھائیوں سے کیسے الگ نظر آتی ہے۔ میں نے اپنے بیٹے اور بہو سے کہا کہ شاید لنڈسے کی پیدائش کے دوران کچھ غلط ہوا ہے، یہ جاننا ضروری ہے۔ لیکن ان دونوں نے ہماری بات کو نظر انداز کر دیا۔ کہا اسے یہیں بھول جاؤ۔ وہ ہماری بیٹی ہے اور ہم اس کے بارے میں کوئی شک نہیں کرسکتے ۔

دادی نے لکھا : ایک دن جب لنڈسے اسکول میں تھی، اس کی بائیولوجی ٹیچر نے کہا کہ تمہاری خوبیاں کچھ الگ ہیں۔ آپ اپنے خاندان کے ساتھ فٹ نہیں ہو ۔ وہ اتنی اداس ہوئی کہ بھاگتی ہوئی میرے پاس آئی اور اپنا ماضی جاننا چاہا ۔ لیکن جب ہم نے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا تو نتائج حیران کن تھے۔ انکشاف ہوا کہ جن کو وہ اب تک اپنا ماں باپ سمجھ رہی تھی، وہ دراصل کوئی اور ہیں اور وہ ان کا بچہ نہیں ہے۔

خاتون نے لکھا : جب میں نے مزید تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹے کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے۔ لنڈسے اس کے یہاں پیدا ہوئی تھی ، لیکن اس کی بایولاجیکل ماں نے اسے چھوڑ دیا۔ تب سے میرا بیٹا اس کی پرورش کر رہا ہے۔ یہی نہیں میری بہو کو بھی اس کا علم ہے۔ یہ جاننے کے بعد یوزرس نے کہا کہ آپ کا بیٹا اور بہو سچ چھپا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے۔ آپ کو بھی اسے نہیں کھولنا چاہئے۔ پوتی کو سمجھائیں۔ اسے ہمت دیں۔