Tag Archives: UNICEF

امریکہ اوربرطانیہ کی کارروائی، یمن میں شدت پسند تنظیم حوثی کےخلاف حملے شروع

واشنگٹن: امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں شدت پسند تنظیم حوثی کے خلاف حملے شروع کردیے ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کی افواج نے جنگی جہازوں سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے اور لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی۔ کچھ عرصے سے حوثی دہشت گردوں کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے امریکہ نے حملے کا فیصلہ کیا۔ متعدد امریکی حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حوثیوں نے جن فوج پر حملہ کیا ان میں لاجسٹک مرکز، فضائی دفاعی نظام اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کی جگہیں شامل تھیں۔

اس حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے کی وجہ سے امریکی اور برطانوی افواج نے دفاعی کارروائی کی اور کامیاب فضائی حملے کئے۔ ایک بیان میں، بائیڈن نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ پر حملہ آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا اور ہالینڈ کی “سپورٹ” سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ مزید کارروائی کا حکم دینے میں “ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے”۔

ہم آپ کو بتادیں کہ یہ حملہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے مسلسل وارننگ جاری کرنے کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔ اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاکہ فوجی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ تاہم منگل کو حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور میزائلوں سے اپنی اب تک کی سب سے بڑی بمباری کی جس کے جواب میں امریکی اور برطانوی بحری جہازوں اور امریکی جنگی طیاروں نے 18 ڈرونز، دو کروز میزائل اور ایک اینٹی شپ میزائل فائر کیا۔

نومبر سے لے کر اب تک باغیوں نے درجنوں ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے 27 حملے کیے ہیں۔ جمعرات کو کہا کہ یمن میں اس کے مقامات پر کسی بھی امریکی فوجی حملے کا شدید فوجی جواب دیا جائے گا۔ گروپ کے سپریم لیڈر عبدالملک الحوثی نے ایک گھنٹہ طویل تقریر کے دوران کہا کہ “کسی بھی امریکی حملے کا جواب نہ صرف اس آپریشن کی سطح پر ہو گا جو حال ہی میں 24 سے زیادہ ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے کیا گیا تھا۔” “یہ اس سے بھی بڑا ہوگا۔”

 

اسرائیل حماس جنگ: 1200اسرائیل شہریوں کی ہلاکت کاوحشیانہ انتقام،غزہ میں5300بچےجاں بحق،یونیسیف کی رپورٹ

اسرائیل حماس کی جنگ غزہ میں سینکڑوں بے گناہ لوگ علاج کے لیے ترس رہے ہیں۔ یونیسیف نے مزید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں غزہ میں بچوں میں غذائی قلت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس وقت غزہ میں ہزاروں خواتین حاملہ ہیں۔ یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے اب تک 5300 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل۔ حماس کی جنگ نے غزہ کو جہنم بنا دیا ہے۔ غزہ میں چاروں طرف مسلح گاڑیوں کی آوازیں اور معصوم لوگوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کی وجہ سے 5,300 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں ۔غزہ میں بچوں میں غذائی قلت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ غزہ میں سینکڑوں معصوم بچے علاج کے لیے ترس رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجی کارروائی میں تقریباً 14000 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوجی کارروائی میں تقریباً 14000 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

یونیسیف نے مزید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگ کی وجہ سے آئندہ چند ماہ میں غزہ میں بچوں میں غذائی قلت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس وقت غزہ میں ہزاروں خواتین حاملہ ہیں۔اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی سربراہ نتالیہ کنیم نے دنیا کی توجہ غزہ میں حاملہ خواتین کی حالت زار کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میں تقریباً 5500 حاملہ خواتین بچے کو جنم دینے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

فلسطینی اتھاریٹی کا کہناہے کہ اب تک جنگ کی وجہ سے 14 ہزار فلسطینی مارے گئے۔7 اکتوبر کو اسرائیلی شہروں پر حماس کے حملوں میں 1200 افراد مارے گئے جب کہ اس کے بعد سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں تقریباً 14000 فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

جنگ بندی پر معاہدہ

چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے اور جمعرات کو غزہ کی پٹی میں لڑائی رک جائے گی۔ معاہدے کے تحت شدت پسند تنظیم حماس 7 اکتوبر کو اغوا اور یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 50 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی، اس کے بدلے میں اسرائیل اپنی جیلوں میں بند 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

نیویارک میں اپنا ہر پل انجوائے کررہی ہیں پرینکا چوپڑا، گلیمرس لُک میں سامنے آئی جھلک

Priyanka Enjoys Every Minute Of New York: دیسی گرل سے لے کر گلوبل آئیکان کا تمغہ حاصل کر چکی پرینکا چوپڑا بھلے ہی اپنے ہندوستانی فینس سے دور بیرون ملک میں رہتی ہوں، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے وہ اپنے ہر چھوٹے بڑے اپ ڈیٹ انہیں دیتی ہیں۔ پرینکا پہلے کی طرح ہی آج بھی کافی ینگ اور گلیمرس نظر آتی ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کی ایک جھلک پانے کے لئے ان کے چاہنے والے بھی بے تاب رہتے ہیں۔ دیسی گرل کا تازہ لُک اس وقت فینس کے درمیان چھایا ہوا ہے۔

ان دنوں اداکارہ پرینکا چوپڑا نیویارک میں ہیں، جہاں وہ اپنی بیٹی مالتی میری کے ساتھ پہنچی ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پرینکا نے اپنی لاڈلی کے ساتھ ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ مالتی کے ساتھ ان کی پہلی ٹرپ ہے۔ اپنے مدر ہوڈ فیز کو پرینکا کافی انجوائے کررہی ہیں۔ اب اداکارہ نے پھر ایک جھلک اپنے انسٹاگرام کے اسٹوری سیکشن میں شیئر کی ہے، جسے ان کے فین پیج نے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں ان کا لُک ان کے چاہنے والوں کو دیوانہ بنارہا ہے۔


نیویارک گھوم رہی ہیں پرینکا
پرینکا چوپڑا حال ہی نیویارک کے ایک ایونٹ کا حصہ بنی تھیں۔ اس دوران وہ بے حد گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں، پرینکا نے بلیک کلر کا گاون پہنا ہے، جس کا بیک کرس-کراس لُک کے ساتھ ڈیزائن کیا ہوا ہے۔ اوپن اسٹریٹ ہیئرس اور اسموکی آئی میک اپ میں اداکارہ قہر ڈھا رہی ہیں۔ کار میں بیٹھتے وقت انہیں کیمرے میں پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Sofia Hayatکی بگڑی طبیعت،کہا-میرے جسم کے اعضا دھیرے دھیرے ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:

’اس کا مطلب یہ نہیں وہ قاتل ہے‘سشانت کاذکر کرتے ہوئےسورا بھاسکرنے کرن جوہرکیلئے کہی یہ بات

نیویارک کا ہر پل انجوائے کررہی ہیں پرینکا
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا ہے، نیویارک میں ہر منٹ کو انجوائے کررہی ہوں۔ ایونٹ مین شرکت کرنے کے بعد وہ نیویارک میں اپنے ہی لانچ کیے ریسٹورنٹ سونا میں ڈنر کرنے پہنچی۔ سوشل میڈیا پر ان کی یہ چھوٹی سی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی بالی ووڈ فلم ’جی لے ذرا‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس ہالی ووڈ کی فلم ’اینڈنگ تھنگس‘ اور ویب سیریز ’سیٹاڈیل‘ بھی ہے۔

افغانستان میں 3 ملین بچوں کو غذائی قلت کا خدشہ، UNICEF کی حیران کن رپورٹ!

جب چھ ہفتے کا زبیر اپنی ماں کے ساتھ افغانستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں سے متعلق کلینک پر پہنچا تو ڈاکٹروں نے فوری طور پر اسے ابتدائی طبی امداد پہنچا کر زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی، جب کہ اس کی موجودہ حالت کی وجہ سے زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ زبیر کی ماں اپنے بچے کی یہ حالت دیکھ کر خوف اور امید کے احساسات کے درمیان جی رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف کے مطابق یہ صرف زبیر اور ان کی ماں کا واقع نہیں ہے، بلکہ ایسے کئی بچے اور مائیں ہیں؛ جو اس طرح کے حالات سے جوچ رہی ہیں۔

مغربی افغانستان کے سب سے بڑے شہر ہرات میں ڈاکٹرز وٹ آؤٹ بارڈرز (MSF) کے زیر انتظام چلنے والا ایک طبی مرکز عطیہ دہندگان کی امداد کی وجہ سے چل رہا ہے۔ یہ مرکز علاقہ کے مریضوں اور خاص کر بچوں کی صحت عامہ کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔ اگست میں طالبان کی حکومت سازی کے بعد سے مذکورہ طبی مرکز میں 45 سے بڑھا کر 75 بستروں کے انتظامات کیے گئے اور ہر ہفتے تقریباً 60 نئے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔


زبیر کی والدہ شبانہ کریمی نے مدد حاصل کرنے کے لیے 150 کلومیٹر (90 میل) کا سفر کیا۔ شبانہ ابتدائی طور پر ایک ملحقہ سرکاری ہسپتال میں قیام پذیر رہی۔ اس کے بعد انھیں ایم ایس ایف کلینک میں بھیج دیا گیا۔ اسی دوران زبیر کا فوری معائنہ کیا گیا اور ایک درجن دیگر شیر خوار بچوں کے ساتھ انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔ زبیر کے علاج کے لیے فوری طورپر آکسیجن ماسک لگایا گیا۔

ایم ایس ایف کی چیف نرس گایا گیلیٹا نے کہا کہ ’’زبیر اب بھی زندہ ہے، لیکن اس کی مشکلات میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ وہ قلت غذا کی وجہ سے شدید طور پر کمزور ہے اور اب پھیپھڑوں کے انفیکشن سے لڑ رہا ہے‘‘۔۔


غذائی قلت کا خطرہ!

اقوام متحدہ سے ملحق بچوں کا ادارہ یونیسیف (UNICEF) کا اندازہ ہے کہ رواں موسم سرما میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 3.2 ملین افغان بچے غذائی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک ملین بچوں کو طبی سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کا خدشہ لاحق ہے۔

گایا گیلیٹا نے کہا کہ ’’کئی مائیں بہت دور سے آتی ہیں۔ کبھی کبھی وہ 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں سامان نہیں ہے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کو تنخواہ نہیں دی جاتی‘‘۔

یونیسیف نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پچھلے 3 مہینوں میں ہم نے ایمرجنسی واٹر ٹرکنگ کے ذریعے 223,700 لوگوں کو محفوظ پانی فراہم کیا۔ تقریباً نصف آبادی خشک سالی سے متاثر ہے، اسی لیے پانی اور صفائی کے پروگرام پورے افغانستان میں جاری ہیں۔

قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔