Tag Archives: Taj Mahal

تاج محل کو لے کر سپریم کورٹ کو کیوں لینی پڑی ASI کی رائے؟ مرکز اور یوپی حکومت سے مانگا جواب

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پیر کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سے تاج محل اور اس کے آس پاس کے تحفظ کے لئے تیار کئے گئے ویژن دستاویز اور پلان پر جواب طلب کیا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھوئیاں کی بنچ نے اتر پردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ویژن دستاویز کو ریکارڈ پر لائے۔ جسے اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر (SPA) نے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کی بنچ ایک درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس میں تاج محل کے تحفظ اور تاج ٹریپیزیم زون کے تحفظ کے لیے ایک ویژن دستاویز پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ 8 دسمبر 2017 کو اس نے مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ تاج ٹریپیزیم زون ایک ٹریپیزائڈل شکل کا علاقہ ہے جو تقریباً 10,400 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ اتر پردیش کے آگرہ، فیروز آباد، متھرا، ہاتھرس اور ایٹا اضلاع اور راجستھان کے ضلع بھرت پور میں پھیلا ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ‘حیران کن’ ہے کہ 26 جولائی 2018 کو اس نے نوٹ کیا کہ منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ لیکن یہ ASI سے مشورہ کیے بغیر کیا گیا، جو تاج محل کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہے۔ بنچ نے کہا کہ ‘ہم وژن دستاویز پر اے ایس آئی کا ردعمل جاننا چاہتے ہیں’۔

1631 میں اپنی بیوی ممتاز محل کی یاد میں مغل بادشاہ شاہ کے ذریعہ تعمیر کروائی گئی یادگار کی حفاظت کیلئے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی عدالت عظمی کررہی ہے ۔ یہ مقبرہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے آگرہ کو عالمی ثقافتی ورثہ شہر کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والی ایک اور عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو چھ ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔

تاج محل کے قریب جمنا ندی کی صفائی کی عرضی پر سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ ندی کے نیچے سے گاد، کچرا اور کیچڑ صاف کرنے کی تجویز پر کوئی تنازع نہیں ہونا چاہئے۔

‘عرس بغیر کسی…’ گیانواپی تنازع کے درمیان تاج محل کو لے کر عدالت میں عرضی داخل، نوٹس جاری

آگرہ : اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے ہر سال تاج محل میں منعقد ہونے والے شاہجہاں کے عرس پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔ ہندو مہاسبھا کے سوربھ شرما اور مینا دیواکر نے عرس اور نماز پر پابندی کے لیے اپنے وکیل کے ذریعے عرضی داخل کی  ہے۔ ہندو مہاسبھا نے اس عرضی کی بنیاد کے طور پر محکمہ آثار قدیمہ کے آر ٹی آئی جواب کا حوالہ دیا ہے۔

مورخ راج کشور راجے کی طرف سے ماضی میں مانگی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں محکمہ آثار قدیمہ نے کہا تھا کہ عرس اور نماز سے متعلق کسی اجازت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں شاہجہاں عرس کمیٹی کو نوٹس جاری کرکے 4 مارچ تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ عرضی داخل ہونے کے بعد مہاسبھا نے 6 فروری سے منعقد ہونے والے عرس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایڈوکیٹ انیل تیواری نے کہا کہ ‘ایک کمیٹی نے آل انڈیا ہندو مہاسبھا کی جانب سے عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ تاج محل میں جو عرس منعقد ہوتا ہے وہ کسی اجازت کے بغیر کیا جا رہا ہے۔ اسے روکا جائے۔ سوربھ شرما، ضلع صدر ہندو مہاسبھا اور مینا دیواکر ہندو مہاسبھا کو مدعی بنایا گیا ہے۔ عرس آرگنائزنگ کمیٹی کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر خزانہ نے بتایا مہنگی دالوں سے کب ملے گی نجات، جانئے انٹرویو کی 10 بڑی باتیں

یہ بھی پڑھئے: سات فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ آگے بڑھے گا ہندوستان، اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھے گی مودی سرکار: نرملا سیتارمن

اس سلسلے میں آگرہ ہندو مہاسبھا کے ضلع صدر سوربھ شرما نے کہا کہ ‘ایک ایمپائر عرس کمیٹی ہے جو تاج محل میں عرس کا اہتمام کرتی ہے۔ کمیٹی کو عرس منعقد کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ ماضی میں ہم نے محکمہ آثار قدیمہ میں آر ٹی آئی لگائی تھی۔ یہ آئین کے خلاف ہے۔ ایک ملک میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔ ہم نے عرس کے انعقاد کو روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔