Tag Archives: pregnancy

کیا واقعی جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے دیا 10 بچوں ایک ساتھ کو جنم؟ جانیں وائرل دعوے کی حقیقت

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور کچھ نومولود بچوں کی تصاویر کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی پہلی عورت جنہوں نے محض 37 سال کی عمر میں بیک وقت 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس خاتون کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ اس سلسلے میں کچھ یورزس کا دعویٰ ہے کہ حمل کے 8 ویں مہینے میں ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ایک خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ سبھی بچے اسپتال میں خیریت سے ہیں۔ خاتون کا نام گوسیامی سیٹھول ہے۔ بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔

وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئےجب ابتدائی تحقیقات شروع کی گئی تو سب سے پہلے رائٹرز، انڈیا اسپینڈ اور ہیلتھ چیک نامی ویب سائٹ پر پہلی تصویر ملی۔ سبھی رپورٹس کے مطابق نومولود بچوں کی تصویر لکھنؤ کے ایک اسپتال کی ہے۔ یہ تصویر 11 جولائی 2009 کو پون کمار نامی فوٹوگرافر نے لی تھی

جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دینے والی خبر فرضی ہے۔ جن نومولود بچوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے وہ بھی افریقی خاتون کے نہیں ہیں اور حالیہ رپورٹس کے مطابق گوسیامی سیٹھول کو فراڈ کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سال کی گوسیامی دھمارا سیٹھول نے ایک ساتھ سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ تصویر میں نظر آرہے بچے جنوبی افریقہ کی گوسیامی سیٹھول کے نہیں ہیں۔ پھر ہم نے انکیوبیٹر میں نظر آرہے بچوں کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں برلن ترک اور ٹی این تھیبر نامی ویب سائٹ پر غیر ملکی زبان میں دو خبریں فراہم ہوئیں۔ جو کم از کم 6 سال پرانی تھیں۔ ان رپورٹس سے بھی واضح ہوتا ہے کہ انکیوبیٹر والی تصویر پرانی ہے اور اس تصویر کا حال کے دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


جنوبی افریقہ میں اس خاتون کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کرلیاگیاہے اور اسے گرفتاربھی کیاگیاہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے چلتے حاملہ اداکارہ نے لکھا یہ جذباتی پیغام، دی یہ خاص صلاح: جاننا ضروری

ٹی وی اداکارہ اسمرتی کھنہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک بیحد خاص پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ وہ اپنے آنے والے بچے کیلئے لکھتےہوہئ کورونا وائرس کے وقت کے دوران سبھی حاملہ خواتین کو لڑنے اور صبر رکھنے کی صلاح دیتی نظر آرہی ہیں۔

اسمرتی کھنہ اپنے پوسٹ میں لکھتی ہیں، “ڈیئر بیبی بس کچھ دن اور، باہردنیا اس وقت جوجھ رہی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ مستقبل میں کیا ہونے والا ہے لیکن امید کرتی ہوں کہ تمہارے آنےتک یہ دنیا ایک نئی زندگی جینے کا طریقہ سیکھ چکی ہوگی”۔

اداکارہ اسمرتی کھنہ نے اپنی پوسٹ میں آگے انہوں نے لکھا کہ میں حاملہ خواتین سے یہ کہنا چاہوں گی کہ گھبرائے نہیں۔ ہم سب مل کر اس مشکل کو ہرائیں گے اور اب اپنے بچے کو اچجی زندگی دینے میں کامیاب ہوں گے۔

کورونا وائرس سے جوجھ رہا ملک اس وقت ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہے۔ ٹی وی اداکارہ اسمرتی کھنہ حاملہ ہیں جو اس کورونا وائرس کے دوران اپنے حمل میں بچے کیلئے ایک تحریر لکھتی ہیں۔ ساتھ ہی سبھی حاملہ خواتین کو صبر رکھنے کی صلاح دیتی ہیں۔

دیپکا پاڈوکون نے حاملہ ہونے کی خبر پر توڑی چپی، نامہ نگار نے پوچھا سوال تو ملا یہ جواب

ممبئی۔ دیپکا پاڈوکون فلم ’ چھپاک‘ کے پروموشن میں لگی ہوئی ہیں۔ سالگرہ کے دن لکھنئو پہنچیں اور ایسڈ متاثرین کے ساتھ انہوں نے اس دن کو خاص بنایا۔ رنویر سنگھ اور دیپکا پاڈوکون کی جوڑی صنعت کی سب سے طاقتور جوڑی ہے۔ بالی ووڈ میں اس جوڑی نے اپنے فن سے لوگوں کا دل جیتا اور لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔ شادی شدہ زندگی کے ساتھ پیشہ وارانہ زندگی کو بھی دیپکا صحت مند بنا رہی ہیں۔ دونوں قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چھپاک میں اداکاری کے ساتھ انہوں نے اس فلم کے ذریعہ پروڈکشن میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔

دیپکا پاڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ ابھی تک کوئی فلم نہیں کی ہے، لیکن امکان ہے کہ جلد وہ سلمان خان کے ساتھ پردے پر نظر آئیں گی۔ دیپکا پاڈوکون چھپاک کے بعد گلی بوائے فیم ادکار سدھانت چترویدی کے ساتھ شوٹنگ شروع کرنے جا رہی ہیں۔ اس ریلیشن شپ ڈرامے میں اننیا پانڈے بھی نظر آنے والی ہیں۔

اس پروگرام کے دوران ایک نامہ نگار نے دیپکا سے ان کے حاملہ ہونے کو لے کر سوال کیا۔ نامہ نگار نے پوچھا کہ ایسی افواہیں ہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا میں حاملہ نظر آتی ہوں؟ میں آپ سے پوچھوں گی کہ میں کب اس کے لئے پلان کروں ( ایک کنبہ کے لئے)؟ اگر آپ مجھے اجازت دیتے ہیں تو میں منصوبہ بندی کروں گی۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ اگر میں حاملہ ہو جاتی ہوں تو نو مہینے ہیں۔ آپ دیکھیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

it’s the time to disco!?

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on