Tag Archives: Deepika Padukone

دپیکاپڈوکون اوررنویرسنگھ نےسوشل میڈیاپردی یہ خوشخبری، فلمی ستارے اورمدح دےرہےہیں مبارکباد

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جلد والدین بننے والے ہیں۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ امید ہے کہ دپیکا ستمبر 2024 بچے کو جنم دیں گی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہر کوئی جوڑے کو مبارکباد دے رہا ہے۔ مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک، سبھی دپیکا کو ان کی پوسٹس پر تبصرہ کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئےدپیکا نے ہاتھ جوڑ کر اور بری آنکھ والا ایموجی پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں لکھا ہے ۔ ستمبر 2024، دپیکا ۔رنویر۔ اس تصویر پر بچوں کے کپڑے، جوتے، غبارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ جو بہت پیارے لگ رہے ہیں۔

 

دپیکا پڈوکون کے ماں بننے کی خبریں کافی دنوں سے سرخیوں میں تھیں۔ آج اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرکے ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔ اس خوشخبری کے سامنے آنے کے بعد جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ کریتی سینن مبارکباد دینے میں سب سے آگے تھیں۔دپیکا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کریتی نے لکھا، ‘او ایم جی، آپ دونوں کو مبارک ہو۔’ گلے ملنے اور دل کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ جوڑے نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ اب شادی کے 6 سال بعد دپیکا پڈوکون جلدماں بننے والی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فلم دنیا کے ستارے اور مداح دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

شاہ رُخ-دیپیکا نہیں بلکہ یہ ہیں ’پٹھان‘ کے اصلی ہیرو-ہیروئین! وائرل ہوئی باڈی ڈبلس کی تصویر

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان کی باکس آفس پر کمائی جاری ہے۔ اب یہ فلم بہت جلد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹریم ہونےو الی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے ایک سے بڑھ کر ایک اسٹنٹ اور ایکشن سیکوئنس کیے ہیں، جنہیں دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے۔ حالانکہ، دونوں ستاروں نے ایسے سینس خود نہیں کیے بلکہ اس کے لیے باڈی ڈبل کا استعمال کیا تھا، جن کی ایک فوٹو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

پٹھان فلم کے سیٹ سے وائرل ہوئی فوٹو

شاہ رخ خان کے فین کلب پیج پر اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ اس میں کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ باڈی ڈبلس نظر اارہے ہیں، جنہوں نے فلم پٹھان میں شاہ رخ اور دیپیکا کی جگہ یہ اسٹنٹ کیے ہیں۔ دونوں ستارے اپنے اپنے باڈی ڈبل کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔


شاہ رخ -دیپیکا نے باڈی ڈبلس کے ساتھ دیا پوز
فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون باڈی ڈبلس کے ساتھ گرین اسکرین کے سامنے کھڑے ہیں۔ چاروں ایک ہی طرح کے کاسٹیوم پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کو دیکھ کرایسا لگ رہا ہے ہ اسے ایریل سین کے دوران کلک کیا گیا تھا، جس مین دیپیکا ور شاہ رخ پلین پر لٹک کر ایک لڈنگ سے دوسری بلڈنگ میں جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

پٹھان فلم نے کرلی اتنے کروڑ کی کمائی

قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں جان ابراہم نے بھی کام کیا تھا۔ یہ فلم دنیا بھر میں 1 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔ وہیں، یہ پہلی فلم ہے جس نے ملک میں 500 کروڑ کلب کو پار کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 22 مارچ 2023 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر اسٹریم ہوگی۔

پٹھان کا ٹریلر لیک! میکرس کو لگا بڑا جھٹکا، سوشل میڈیا پر ہو رہا ہے وائرل

شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون اسٹارر فلم پٹھان اعلان کے بعد سے ہی چرچا میں رہی ہے۔ سب سے پہلے شاہ رخ خان کے لک نے کافی سرخیاں بنائیں۔ اس کے بعد فلم کا گانا بے شرم رنگ بھی تنازعات میں گھر گیا۔ لمبے وقت تک تنازعات میں رہنے سے اس گانے کو فائدہ ہوا اور اس گانے کو اب تک 170 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

اب پٹھان فلم کا ٹریلر ریلیز سے چند دن پہلے ہی لیک ہو گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ٹریلر میں شاہ رخ خان زبردست لڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر لیک ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لوگ ٹریلر کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے میکرز نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔


شاہ رخ خان کی Pathaan میں کرنی ہوں گی تبدیلیاں، سینسر بورڈ نے دی ہدایت

زعفرانی بکنی تنازعہ میں کودا پاکستانی سنگر، بغیر نام لئے شاہ رخ خان کی پٹھان کو بنایا نشانہ

فلم کے اعلان کے بعد ہی اس کے بارے میں کافی چہ مگوئیاں ہورہی تھیں۔ اس کے بعد فلم کے گانوں نے بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی اور کافی دیر تک موضوع بحث بنے رہے۔ گانے کے بارے میں کافی احتجاج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں نے دیپیکا پاڈوکون کی بکنی پر بھی سوالات اٹھائے۔ اس کے گانے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ہٹ ہو چکے ہیں۔ فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز ہونا تھا۔ اس سے پہلے ہی  ٹریلر آن لائن لیک ہو چکا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

’پرگیہ ٹھاکر بے روزگار وائبس کیوں دے رہی ہیں؟‘ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پر سورا بھاسکر نے دیا یہ جواب

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا بے شرم رنگ گانا سامنے آنے کے بعد سے تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہورہا ہے اور تنازعہ بھی بڑھا رہا ہے۔ کئی لوگوں کی جانب سے فلم کے بائیکاٹ کی بات کہی جارہی اور ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔ اسی مخالفت کے درمیان بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھی اس فلم کو نہ دیکھنے کو لے کر ایک بیان جاری کیا ہے۔ پرگیہ سنگھ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد فلم  انڈسٹری کی شاندار اداکارہ سورا بھاسکر نے پٹھان کا دفاع کرتے ہوئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ٹوئٹر پر جواب دے دیا ہے۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا بیان
دراصل شاہ رخ خان کی پٹھان کے گانے بے شرم رنگ میں دیپیکا پڈوکون نے زعفرانی رنگ کی بکنی پہن کر رومانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اسی کے بعد رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایک اان لائن پورٹل کو دئیے انٹرویو میں کہتی ہیں کہ ’میں اسی فلم کی بات کررہی ہوں جس میں بے شرم بتایا گیا کسی گانے میں اور اس فلم میں جس طرح سے بھگوا کی توہین کی گئی۔ میں ہندووں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس کی کوئی بھی فلم نہ دیکھیں اور اگر آپ کو اپنے خون پر فخر ہے تو کبھی بھی آپ اس فلم کو نہیں دیکھیں گے اور نہ ہی چلنے دیں گے۔‘


یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

سورا بھاسکر کا جواب
پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے اس بیانپر سورا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹر پر فلم پٹھان کا ساتھ دیتے ہوئے پرگیہ سنگھ کو جواب دیا اور لکھا، ’دہشت گردی کی ملزم رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر بے روزگار وائبس کیوں دے رہی ہیں؟ کیا بھوپال کی عوام کے سارے ایشوز نمٹ گئے ہیں کیا؟ کافی فارغ لگ رہی ہیں  میڈم۔‘

’دیپیکا کے کپڑے دیکھنے سے۔۔۔‘ پٹھان کے ’بے شرم‘ تنازعہ کو لے کر لیڈروں پر نکلا سورا بھاسکر کا غصہ

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان ریلیز ہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے۔ خاص کر حالیہ ریلیز ہوئے فلم کے گانے بے شرم رنگ کو لے کر ہر طرف خوب ہنگامہ مچ رہا ہے۔ فلم کو بائیکاٹ کرنے کی بھی سوشل میڈیا پر مانگ کی جارہی ہے۔ ایسے میں اب دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں بالی ووڈ کے کچھ ستارے بھی اتر آئے ہیں۔ پرکاش راج کے بعد اب سورا بھاسکر کا بھی سپورٹ بھی اداکارہ کو مل رہا ہے۔ دیپیکا کی حمایت کرتے ہوئےس ورا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے اور ملک کے سیاسی قائدین پر تنقید کی ہے۔

ملک کے سیاسی قائدین کو سورا نے بنایا تنقید کا نشانہ
دراصل، حال ہی میں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ گانے میں اگر مناظر اور ڈریس نہیں بدلے گئے تو وہ ریاست میں فلم میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔ اسی بیان پر ری ایکشن دیتے ہوئے سورا بھاسکر نے لکھا ہے، ’ملیے ہمارے ملک کے برسراقتدار سیاسی قائدین سے۔۔۔ اداکاراوں کے کپڑوں کو دیکھنے سے فرصت ملتی تو کیا پتہ کچھ کام بھی کرلیتے۔؟‘ سورا بھاسکر کا یہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہونے لگا ہے۔ اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے بھی جم کر ری ایکشن دئیے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:
اس وجہ سے پورے تین گھنٹے تک کرسی سے چپکے رہے نوازالدین صدیقی، جانیے کیا تھی وجہ

یہ بھی پڑھیں:
مادھوری ڈکشت کی ’فیم گیم‘ کے ساتھ ان ویب سیریز نے اس سال مچایا او ٹی ٹی پر دھمال

شاہ رُخ خان نے بھی ٹرولرس کو دیا کرارا جواب
وہیں، کولکاتہ فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان نے بھی ٹرولرس کو کرارا جواب دیا ہے۔ شاہ رخ نے اشاروں اشاروں میں پٹھان کو بائیکاٹ کرنے والوں کو نیگیٹیویٹی قرار دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ مثبت ہیں اور اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شاہ رخ نے کہا، دنیا کیا کررہی ہے اس سے فرق نہیں پڑتا، ہم جیسے لوگ ہمیشہ پازیٹیو رہیں گے، چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔ میں خوش ہوں کہ ہم زندہ ہیں۔ غورطلب ہے کہ دیپیکا نے بے شرم رنگ گانے میں زعفرانی رنگ کی بکنی پہنی ہے، جسے کچھ لوگ بھگوا رنگ سے جوڑ رہے ہیں۔

پٹھان میں شاہ رخ خان نے کیا ہے ایسا خطرناک موٹرسائیکل اسٹنٹ، تصویریں دیکھ رہ جائیں گے دنگ

بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم پٹھان کو لے کر موضوع بحث ہے۔ فلم کے پرومو اور پوسٹر جاری ہوچکے ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔ پٹھان میں کنگ خان زبردست ایکشن اوتار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں ہائی لیول کا ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کے موٹر سائیکل اسٹنٹ کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔


ہوش اڑا دے گا شاہ رخ کا ایکشن اوتار
فلم میکر نے شاہ رخ خان کے خطرناک اسٹنٹ کی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں۔ پٹھان میں شاہ رخ خان ایک خطرناک بائیک اسٹنٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ سے جڑی یہ فوٹوز شائقین کی ایکسائٹمنٹ بڑھادیں گی۔ ایکشن اوتار می شاہ رخ کبھی بائیک پر ہوا میں اڑتے تو کبھی جیپ پر کودتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹوز میں فلم کی لگژری لوکیشن پیرس کے نظارے بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:
سدھارتھ شکلا کو یاد کرکے شو ہی میں رو پڑی شہناز گل،کہا-’لوگ کہتے تھے ہمدردی لے رہی ہے‘

یہ بھی پڑھیں:
ایودھیا کے ایک ہوٹل سے بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے زیورات-موبائل ہوئے چوری

پٹھان میں ملے گا ہائی لیول ایکشن
پٹھان میں ایکشن سیکوینس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے بتایا تھا کہ، ہم پٹھان کے ایکشن سین کو لے کر الرٹ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ فلم کے پری پروڈکشن میں قریب دو سال لگے تھے کیونکہ پٹھان میں ہائی لیول کا ایکشن دکھانے جارہے ہیں۔

Alia Bhatt Instagram:دیپیکا-کیٹرینہ سے آگے نکلی عالیہ بھٹ، انسٹاگرام پر ہوئے70ملین فالوورس

Alia Instagram Followers:کچھ وقت پہلے عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سال 2022ان کے لئے اب تک بہت اچھا رہا ہے۔ پہلے عالیہ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ ہٹ ہوئی۔ پھر عالیہ بھٹ کی اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے شادی ہوئی، اب جلد ہی وہ ماں بننے والی ہیں۔ ان ساری خوشیوں کے درمیان اب عالیہ کی فہرست میں ایک اور کامیابی جڑ گئی ہے۔ عالیہ نے کامیابی کی سیڑھی پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹریس کیٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہوا کیا ہے تو چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہاں دیپیکا کیٹرینہ سے آگے نکلی عالیہ
عالیہ بھٹ سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر کتنی ایکٹیو رہتی ہیں یہ تو آپ جانتے ہی ہیں۔ اب عالیہ نے انسٹاگرام پر ہی کیٹرینہ اور دیپیکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے فالوورس کی تعداد 70 ملین ہوگئی ہے، اسی کے ساتھ عالیہ دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراوں میں سے ایک بن گئی ہیں۔

بتادیں کہ دیپیکا کو انسٹاگرام پر 68.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں، جب کہ کیٹرینہ کیف کو دیپیکا سے بھی کم 66.7 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ حالانکہ فالوورس کے معاملے میں عالیہ ابھی پرینکا چوپڑا اور شردھا کپور سے پیچھے ہیں۔ پرینکا اور شردھا کا نمبر عبور کرنے کے لئے عالیہ کو ابھی اور محنت کرنی ہوگی۔ پرینکا چوپڑا کو انسٹاگرام پر 81.9 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہیں شردھا کو 74.4 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt ?☀️ (@aliaabhatt)


یہ بھی پڑھیں:

کیسا ہےSara Ali Khanاور کرینہ کپور کا رشتہ؟کیوں چھوٹی ماں کہہ کر نہیں بلاتی ہیں ایکٹریس

یہ بھی پڑھیں:
Katrina Kaif On Akshay Kumar:اکشے کمار سے لنک اپ پر کیٹرینہ کیف نے دیا تھا ایسا ری ایکشن

بات کریں فلم کی تو عالیہ کی براہمستر دو دن بعد یعنی 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور، ناگ ارجن، مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی لیڈ رول میں ہیں۔

Cannes 2022 میں ہندوستان کو ملے گا ’کنٹری آف آنر‘ اعزاز، انڈین پویلین پہنچے بالی ووڈ کے مشہور ستارے

اس بار کا کانس فلم فیسٹول کئی وجہ سے ہندوستان کے نام رہے گا۔ اس مشہور فلم فیسٹول میں پہلی با ہندوستان کو ’کنٹری آف آنر‘ کا اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اس بار یہاں ہندوستانی تہذیب وثقافت کی بھی جھلک نظرآئے گی۔ اس فلم فیسٹول کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملک کو (کنٹری آف آنر) کا باضابطہ طور پر اعزاز مل رہا ہے اور یہ اعزاز ہندوستان کے نام گیا ہے۔ یہ اعزاز اس وقت مل رہا ہے، جب فرانس اور ہندوستان اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے کر رہے ہیں۔

کانس فلم مہوتسو 75 سال کا ہوگیا ہے اور اس بار اس مشہور فیسٹول کے ‘ورلڈ پریمیئر‘ میں آر مادھون کی فلم ’راکیٹری‘ کو پیش کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اے آر رحمٰن، شیکھر کپور، رکی کیج کانس ریڈ کارپیٹ پر چلنے والی ہستیوں میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نوازالدین صدیقی، پرسون جوشی اور مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکر کانس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دیپیکا پادوکون اس بار کانس فلم فیسٹیو 2022 کی جوری کا حصہ ہیں۔

سامنے آرہے ویڈیوز

اے این آئی پر مسلسل ویڈیوز آرہے ہیں، جہاں سبھی ستارے انڈین پویلین پہنچ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکر بیج رنگ کے آوٹ فٹ میں نظر آئے۔ وہیں نوازالدین صدیقی بلیک سوٹ پہن کر پویلین پہنچے ہیں۔ سی بی ایف سی ممبرس پرسون جوشی بھی بلیک آوٹ فٹ میں نظرآئے۔ وانی ترپاٹھی اور رکی کیج ساڑی میں نظر آئیں۔ میوزک کمپوزر اے آر رحمٰن کا کانس میں یہ ڈائریکٹوریل فلم ڈیبیو ہونے والا ہے۔

اے آر رحمٰن نے کہا کہ خود کو خوش نصیب مانتا ہوں کہ میں اس بار کانس کا حصہ بنا۔ کانس میں میری پہلی ڈائریکٹوریل فلم پریمیئر ہوگی، جسے لے کر میں بہت ایکسائیٹیڈ ہوں۔ وہیں، پرسون جوشی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی کانس کا حصہ رہا۔ کانس کے دو پارٹ ہوتے ہیں۔ ایک مارکیٹ اور دوسرا جہاں فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ دونوں ہی حصے بے حد اہم ہوتے ہیں۔ یہ سال ہمارے لئے اسپیشل ہے، کیونکہ اس بار ہندوستان کو ‘کنٹری آف آنر‘ اعزاز ملنے والا ہے۔

Gehraiyaan: ’ان سے کس لینے کو کہو‘ گہرائیاں انٹیمیسی ڈائریکٹر نے دیپیکا پڈوکون اور سدھانت چترویدی سے کہی یہ بات

جب فلم گہرائیاں (Gehraiyaan) کا ٹیزر دسمبر میں ریلیز ہوا تو وہاں دو عناصر تھے جنہوں نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ سب سے پہلے یہ تھا کہ دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone)، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھریہ کاروا ایک مختلف، متعلقہ کہانی اور ایک جرات مندانہ کہانی پیش کرنے کے لیے شکن بترا کے ساتھ شامل ہو رہے تھے۔ دوسرا فلم کا بیک گراؤنڈ اسکور اور میوزک تھا۔

گہرائیاں کا البم اور بیک گراؤنڈ اسکور کبیر کٹھپالیا نے کمپوز کیا ہے، جو اپنے اسٹیج کے نام OAFF اور سویرا سے مشہور ہیں۔ تازگی بخش موسیقی نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ڈوبی اور فلم کے ٹائٹل ٹریک کو انسٹاگرام ریلز میں دکھایا گیا۔ نیوز 18 کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں احمد آباد میں مقیم میوزک کمپوزر نے گہرائیاں میں کام کرنے، اسکول کے دوستوں، ساتھی موسیقار سویرا اور ڈوبی گلوکارہ لوتھیکا کے ساتھ تعاون کرنے اور بالی ووڈ میں انڈی میوزک کے مستقبل کے بارے میں بات کی۔

سب سے پہلے آپ کے اسٹیج کے نام کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

یہ لفظ اوف سے آیا ہے جس کا مطلب ہے بے وقوف، اناڑی، عجیب آدمی اور میں بمبئی میں ان اشتہاری ٹریکس میں سے بہت کچھ کر رہا تھا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا میوزک خود بنانا چاہتا ہوں اور میں اسے آزادانہ طور پر پیش کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اپنے اصلی نام سے جانا چاہتا ہوں۔ میں نے سوچا کہ مجھے کچھ مختلف کرنے کی ضرورت ہے۔ میں سوچ رہا تھا، اوف (oaf) ایک مختصر لفظ ہے اور اس کا مطلب ہے اناڑی، عجیب، میرا اس سے تعلق ہے اور میں موسیقی بناتے ہوئے مزہ کرنا چاہتا تھا، میں آزاد رہنا چاہتا تھا اور اپنے آپ کو تجربہ کرنے، دریافت کرنے اور واقعی میں جگہ کی اجازت دینا چاہتا تھا۔ کہیں بھی جائیں، کسی بھی سمت جائیں تو میں نے سوچا کہ یہ ایک مناسب نام ہے جو میں OAFF کے ساتھ گیا تھا۔


گہرائیان آپ کے پاس کیسے آیا؟

ہمارے ایک مشترکہ دوست نے شکون (Shakun) کو میرا نام تجویز کیا۔ اس نے میرے اور سویرا کے آزاد کاموں کو سنا اور انسٹاگرام پر ایک پیغام چھوڑا جس میں پوچھا گیا کہ کیا ہم مل سکتے ہیں۔ میں ہمیشہ ان کے کام کا مداح تھا، میں نے کپور اینڈ سنز کو دیکھا تھا اور میں نے واقعی اس سے لطف اٹھایا تھا۔ تو میں ایسا تھا کہ واہ، مجھے شکن بترا کا پیغام مل رہا ہے! تو میں ایسا ہی تھا یقیناً، ہم مل سکتے ہیں۔


اس نے میری کچھ آزاد موسیقی پہلے ہی فلم میں صرف ایک وائب حاصل کرنے کے لیے رکھی تھی۔ اسکرپٹ کو پڑھنے کے بعدط ہم نے (سویرا اور کبیر) نے اپنی جبلت کی بنیاد پر کچھ میوزک بنایا کہ اسکرپٹ کیا ہے۔ پہلےسویرا اور میں سکور کر رہے تھے، پھر شکون نے پوچھا کہ کیا ہم فلم کے گانوں پر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ایک گانا آزمایا اور اسے پسند آیا۔ پھر وہ ایک اور گانے کی طرح ہے، کیا آپ لوگ آزمانا چاہتے ہیں؟ لہذا ہم نے ایک اور گانا آزمایا اور پھر ہم نے پورا البم ختم کیا۔

کیا آپ کو لگتا تھا کہ گہرائیان کا ٹائٹل ٹریک اتنا غصہ بن جائے گا؟


کوئی واقعی نہیں جانتا کہ کیا ہونے والا ہے۔ سویرا اور میں میوزک پر کام کرنے میں بہت مصروف تھے اور ہمارے پاس واقعی سوچنے کے لیے زیادہ وقت نہیں تھا۔ اچانک یہ انسٹاگرام پر اڑا رہا ہے اور لوگ مجھے ریلوں پر ٹیگ کر رہے ہیں، یہ بہت اچھا تھا۔ انسٹاگرام کی بات کرتے ہوئے لوگ ریلوں میں ٹریک کا استعمال کر رہے ہیں جہاں وہ کچھ غیر معمولی سرگرمیاں کر رہے ہیں، جیسے بھیل پوری اور پوہا بنانا۔ کیا تم نے انہیں دیکھا ہے؟

مجھے یہ پسند ہے، ہمارے پاس سویرا، انکور (تیواری) اور میں یہ گروپ رکھتے ہیں اور ہم سب سے زیادہ دلچسپ چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں جو ہمیں ملتی ہیں۔ میں نے گہرائیان کے ساتھ چکن لالی پاپ کی ویڈیوز دیکھی ہیں، میں نے گہرائیان تک خوبصورت دریا، جھیلوں اور پہاڑوں جیسے خوبصورت لوگوں کو دیکھا ہے، میں نے لوگوں کو اپنے بورڈنگ پاس اور ہر قسم کی چیزوں کو تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔ میں صرف شکر گزار ہوں کہ لوگ اس کے ساتھ گونج رہے ہیں اور میں خوش ہوں۔ ایک بار جب آپ کچھ ڈال دیتے ہیں، یہ سب کا ہے لہذا ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق کر سکتا ہے اور یہ بہت اچھا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر لگایا تھا عجیب و غریب الزام، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کی جوڑی فلم پیکو میں کافی پسند کی گئی تھی ۔ پیکو فلم میں امیتابھ والد کے کردار میں تھے جبکہ دیپیکا بیٹی کے رول میں تھیں ۔ کچھ الگ طرح کی اسٹوری اور کچھ ان دونوں اداکاروں کی کارکردگی کی وجہ سے یہ فلم سپر ہٹ ہوئی تھی ۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کو متعدد ایوارڈ بھی ملے تھے ۔ ایک مرتبہ اس فلم سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ پیکو فلم کی ریلیز کے دوران ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی ۔ اس موقع پر دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر ایک بڑا الزام لگایا تھا ۔ اس پریس کانفرنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن پر کھانا چوری کرنے کا الزام لگاتی نظر آتی ہیں ۔ سب کے سامنے ایسا الزام سن کر امیتابھ بچن انہیں حیرانگی سے دیکھنے لگتے ہیں ۔ دیپیکا کہتی ہیں کہ یہ میرا کھانا چوری کرتے ہیں ۔ یہ سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں ۔ اس کے بعد امیتابھ بھی مستی کرتے نظر آتے ہیں ۔ امیتابھ ویڈیو میں کہتے نظرآتے ہیں : نہیں اس میں کیا ہے دیکھئے ۔ عام طور پر ہم لوگ تین وقت کھانا کھانے والے لوگ ہیں ، ان کا حال کچھ الگ ہے ۔ یہ ہر تین منٹ پر کھانا کھاتی ہیں ۔ پھر دیپیکا سے کہتے ہیں : ذرا کھڑے ہوجائیے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنا کھانا جاتا کہاں ہے ؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں ، یہ ویسی کی ویسی ہی دبلی پتلی ہیں ۔

خبروں کی مانیں تو دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن پھر دی انٹرن میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں ۔ پہلے اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ آنجہانی رشی کپور نظر آنے والے تھے ، لیکن گزشتہ سال رشی کپور کی موت کے بعد فلم ہولڈ پر چلی گئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں رشی کپور کی جگہ امیتابھ بچن نظر آئیں گے ۔