Tag Archives: Ranveer Singh

دپیکاپڈوکون اوررنویرسنگھ نےسوشل میڈیاپردی یہ خوشخبری، فلمی ستارے اورمدح دےرہےہیں مبارکباد

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جلد والدین بننے والے ہیں۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ امید ہے کہ دپیکا ستمبر 2024 بچے کو جنم دیں گی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ہر کوئی جوڑے کو مبارکباد دے رہا ہے۔ مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک، سبھی دپیکا کو ان کی پوسٹس پر تبصرہ کرکے مبارکباد دے رہے ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئےدپیکا نے ہاتھ جوڑ کر اور بری آنکھ والا ایموجی پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے جو پوسٹر شیئر کیا ہے اس میں لکھا ہے ۔ ستمبر 2024، دپیکا ۔رنویر۔ اس تصویر پر بچوں کے کپڑے، جوتے، غبارے بھی دکھائے گئے ہیں۔ جو بہت پیارے لگ رہے ہیں۔

 

دپیکا پڈوکون کے ماں بننے کی خبریں کافی دنوں سے سرخیوں میں تھیں۔ آج اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرکے ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔ اس خوشخبری کے سامنے آنے کے بعد جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ کریتی سینن مبارکباد دینے میں سب سے آگے تھیں۔دپیکا کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کریتی نے لکھا، ‘او ایم جی، آپ دونوں کو مبارک ہو۔’ گلے ملنے اور دل کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ جوڑے نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ اب شادی کے 6 سال بعد دپیکا پڈوکون جلدماں بننے والی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی فلم دنیا کے ستارے اور مداح دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے وائرل ہوا عالیہ بھٹ کا لُک! سامنے آیا شوٹنگ کا یہ ویڈیو

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے بعد اپنی اگلی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ ان دنوں وہ کشمیر میں فلم کے ایک گانے کے لیے شوٹ کررہی ہیں، جس کا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے۔ اس فلم میں عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ نظر آئیں گے۔ شوٹنگ سے لیک ہوئے ویڈیو میں عالیہ بھٹ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔


شوٹنگ سے وائرل ہوا عالیہ کا لُک!

عالیہ بھٹ نے اپنے مداح کے ساتھ شوٹنگ کے دوران سیلفی بھی لی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ سرخ ٹرٹلنک سویٹر میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے ملتے جلتے رنگ کا بلیزر پہن رکھا ہے۔ مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے عالیہ نے اپنی نوز رِنگ کو فلاؤنٹ کیا۔ اسی دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں عالیہ گاڑی کے اندر بیٹھ کر گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عالیہ فلم میں اس روپ میں نظر آئیں گی۔


یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

رنویر-عالیہ پہلے بھی ایک  ساتھ کرچکے ہیں کام

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک رومانٹک لو اسٹوری ہے، جس کا ڈائریکشن کرن جوہر کررہے ہیں۔ اس سے پہلے رنویر اور عالیہ گلی بوائے فلم میں کام کرچکےہیں، جس میں دونوں کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر اور عالیہ کے علاوہ شبانہ اعظمی، دھرمیندر اور جیہ بچن جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

جب فینس کی بھیڑ میں پھنس گئی رنویر سنگھ کی کار تو گاڑی پر چڑھ کر کیا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے حیران

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنی کار کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے چاہنے والوں سے اشاروں میں بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ دراصل رنویر سنگھ جب شوٹ سے واپس لوٹ رہے تھے ، تو ان کی گاڑی کو دیکھ کر فینس شور مچانے لگے ، پھر رنویر سنگھ بھی اپنے انداز میں کار کے اوپر چڑھ گئے ، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے رنویر کو چاروں جانب سے گھیر لیا ۔

رنویر سنگھ نے بھی اپنے فینس کا استقبال کیا ۔ وہ کافی دیر تک گاڑی کے اوپر کھڑے ہوکر اپنے ہاتھوں سے دل بناکر اپنے چاہنے والوں کیلئے پیار کا اظہار کرتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں سبھی سے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو بچا کر رکھیں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے رہیں ۔ رنویر سنگھ کا یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ، جس کو سلیبریٹی فوٹو گرافر ویرل بھیانی کے انسٹاگرام اکاونٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

#RanveerSingh snapped post his shoot. Climbs up on his car so he can address his fans well. ? Rachana Shah

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

خیال رہے کہ رنویر سنگھ کی موسٹ اویٹیڈ فلم 83 اسی سال کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔ یہ فلم 1983 میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی ہوگی ، جس میں رنویر سنگھ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر کپل دیو کا رول ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ دیپیکا پڈوکون بھی نظر آنے والی ہیں ۔

بیوی دیپکا پاڈوکون کے آدھی رات کی اس طلب کے بارے شوہر رنویر سنگھ نے کیا انکشاف

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے سیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ دیپیکا کو میٹھا کھانا کتنا پسند ہے۔ یہ ایک سوئیت ہیزلنٹ کوکوا اسپریڈ کا جار ہے جس کا دیپیکا اس وقت لطف اٹھا رہی ہے جب آدھی دنیا سو رہتی ہے۔

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر دیپیکا کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا اس کوکوا اسپریڈ کو چمچ سے کھاتی نظر آرہی ہیں۔  اس کے ساتھ  ہی جار میں سے اکمپنی کے لیبل کو ہٹاکر ایک دوسرا لیبل لگایا گیا ہے جس میں’خلجی’ لکھا ہے
رنویر سنگھ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ‘رات کے اندھیرے میں وہ خلجی کو نگل گئی’۔

 

View this post on Instagram

 

In the dead of the night, she devoured Khilji ! Revenge is sweet indeed ! ? #sneakysneaky #caughtintheact @deepikapadukone

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on


رنویر نے خلجی کا ذکر اپنی فلم ‘پدماوت’ سے کیا ، جس کی ہدایتکاری سنجے لیلا بھنسالی نے کی تھی۔
تاریخی پس منظر پر بنی اس فلم میں دیپکا پاڈوکون نے رانی پدماوتی کے کردار کو اداکیا تھا۔ جبکہ رنویرسنگھ علاؤالدین خلجی کے کردار میں نظر آئے تھے جنہوں نے فلم کے مطابق رانی پدماوتی ک حاصل کرنے کے لئے مہاراجہ رتن سنگھ کو مار دیا تھا۔ حالانکہ رانی پدماوتی نے علاؤالدین کے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاتھا۔

رنویرسنگھ اوردیپکا پادوکون منا رہےہیں چھٹیاں، خاص تصویر شیئرکرکےکہا ایسا

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور ادا کارہ دیپکا پادوکون ان دنوں چھٹیوں کا لطف لے رہےہیں۔ دیپکا پادوکون نےاپنی چھٹیوں کی کچھ تصویرانسٹا گرام پر شیئرکی ہیں۔ انہیں ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوپایا ہےکہ دونوں شوہر – بیوی چھٹیوں پرکہاں گئے ہیں۔ رنویر سنگھ کےساتھ چھٹیوں پرگئیں دیپکا پادوکون نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پردو تصویریں شیئرکی ہیں۔ ان میں سےایک تصویرمیں رنویر سنگھ اوردیپکا پادوکون کےپاسپورٹ نظر آرہے ہیں۔ اس میں دیپکا پادوکون نے چھٹیوں پرجانےکی اطلاع دی ہے۔ اسے انسٹا گرام پر اب تک 14 لاکھ لائکس مل چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

His & Hers…? #vacation

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دیپکا پادوکون کی طرف سے شیئرکی گئی دوسری تصویر میں ان کی اور رنویرکی چپل نظر آرہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نےخوبصورت کیپشن شیئرکیا ہے۔ انہوں نےلکھا، ‘میں ہمیشہ تمہارے دکھائے راستے پرچلوں گی’۔ دیپکا پادوکون کے اس پوسٹ کو اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

I will always lean on you to show me the way…? #his&hers #vacation

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

واضح رہےکہ رنویر سنگھ اور دیپکا پادوکون سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتے ہیں۔ دونوں اپنے مداحوں کےلئےتصویریں اور ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ وہیں ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنویر سنگھ کی اگلی فلم ’83’ آنے والی ہے۔ فلم ’83’ میں اداکار رنویر سنگھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ سنیل گواسکرکاکردار فلم میں طاہر راج بھسین نبھائیں گے۔

رنویر سنگھ فلم 83 میں کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ تصویر: انسٹا گرام
رنویر سنگھ فلم 83 میں کپل دیو کے رول میں نظر آئیں گے۔ تصویر: انسٹا گرام

فلم میں شری کانت کےکردار میں جیوا، موہندر امرناتھ کےکردار میں ثاقب سلیم، یشپال شرما کے کردار میں جتن سرنا، سندیپ پاٹل کےکردار میں چراغ پاٹل، کیرتی آزاد کےکردار میں دنکر شرما، روجربنی کے کردار میں نشانت دہیا، مدن لال کے کردار میں ہارڈی سندھو، سید کرمانی کے کردار میں ساحل کھٹر، بلوندر سنگھ سندھو کےکردار میں ایمی ورک، دلیپ وینگسرکرکے کردار میں آدتیہ ناتھ کوٹھارے، روی شاستری کےکردار میں دھائرا کروا، سنیل والسن کےکردار میں آربدری اور پی آر مان سنگھ کے رول میں پنکج ترپاٹھی نظر آنے والے ہیں۔

دیپکا پادوکون اور رشی کپور دی انٹرن کے ہندی ریمیک میں ساتھ کام کریں گے۔ تصویر: انسٹا گرام

اس کے علاوہ دیپکا پادوکون نےحال ہی میں اپنی آئندہ فلم کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹرپر اعلان کیا تھاکہ وہ فلم ‘دی انٹرن’ کی ہندی ریمیک پرکام کر رہی ہیں۔ دیپکا پادوکون اس فلم کو پروڈیوس بھی کریں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رشی کپور بھی کام کریں گے۔ اسے لےکر رشی کپور اور دیپکا پادوکون، دونوں ہی پرجوش ہیں۔