Tag Archives: Ishan Kishan

بی سی سی آئی نے ایشان کشن اور شریس ایئر کو سینٹرل کنٹریکٹ سے کیا باہر، پجارا ۔ رہانے کی بھی چھٹی

نئی دہلی : بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے 2023-24 کے لئے اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان وکٹ کیپر ایشان کشن اور شریس ائیر کو سالانہ کنٹریکٹ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے خود کو دور کر لیا تھا۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی A+ گریڈ میں برقرار ہیں جبکہ لیجنڈ چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کو کنٹریکٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

روہت شرما، وراٹ کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجہ گریڈ اے پلس کیٹیگری میں ہیں جب کہ آر اشون، محمد سمیع، محمد سراج، کے ایل راہل، شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا گریڈ اے کیٹیگری میں شامل ہیں۔ گریڈ بی میں سوریہ کمار یادو، ریشبھ پنت، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور یشسوی جیسوال کے نام ہیں۔

گریڈ سی میں 15 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں رنکو سنگھ، تلک ورما، ریتوراج گائیکواڑ، شاردل ٹھاکر، شیوم دوبے، روی بشنوئی، جیتیش شرما، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، کے ایس بھرت، پرسدھ کرشنا، آویش خان اور رجت پاٹیدار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سانس روک دینے والے میچ میں ٹیم انڈیا نے ماری بازی، رانچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا کر سیریز پر کیا قبضہ

یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار تیز گیند باز محمد سمیع زخمی، طویل عرصہ کیلئے ٹیم سے باہر

بتادیں کہ ایشان کشن گزشتہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے۔ تب سے وہ مسابقتی کرکٹ سے دور ہیں۔ انہیں افغانستان کے خلاف گھریلو ٹی 20 سیریز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے کہا کہ ایشان کو ٹیم انڈیا میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہوگی لیکن انہوں نے رنجی ٹرافی سے دوری بنا رکھی ہے۔

دوسری جانب شریس ایئر نے رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل سے ایک دن پہلے یہ کہہ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ایسے میں ڈومیسٹک کرکٹ سے دوری بنانے پر بورڈ ان دونوں کھلاڑیوں سے کافی ناراض ہے۔

ورلڈ کپ کے 2 میچ میں فیل، روہت اور دراوڑ نے کیا باہر، ہوا اور خونخوار، آسٹریلیا کے خلاف بنا رہا رن

نئی دہلی: ٹیم انڈیا اس وقت آسٹریلیا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کی سیریز میں حصہ لینے والے زیادہ تر سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ ٹیم کی کمان سوریہ کمار یادو کے پاس ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز کے پہلے 2 میچ جیت لیے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے دونوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ورلڈ کپ 2023 کے بارے میں بات کریں تو انہیں پہلے 2 میچوں کے بعد پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اہم ہے۔ ورلڈ کپ کا میچ جون 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مشترکہ طور پر کھیلا جانا ہے۔ ہندوستانی ٹیم 2007 کے بعد سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔

25 سالہ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 149 کے اسٹرائیک ریٹ سے 39 گیندوں میں 58 رنز بنائے تھے۔ 2 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کی وجہ سے ٹیم انڈیا 209 کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ دوسرے میچ میں ایشان نے 32 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ 3 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اسٹرائیک ریٹ 163 رہا۔ ایشان نے ٹیم انڈیا کے لیے اب تک 31 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 31 اننگز میں 27 کی اوسط سے 796 رنز بنائے ہیں۔ 6 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ 89 رنز کی بہترین کارکردگی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کی بات کریں تو ایشان کشن آسٹریلیا کے خلاف اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔ دوسرے میچ میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 47 رنز بنائے تھے۔

گجرات میں بارش سے افراتفری! آسمانی بجلی گرنے سے 20 لوگوں کی موت، وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا اظہار افسوس

‘ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا…’ حماس کے گڑھ میں پہلی بار پہنچے نیتن یاہو، فوجیوں سے کہا- ہمارے صرف 3 ٹارگٹ

ہندوستان اورایران میں دوطرفہ بات چیت ،مشرق وسطی کی سیمابی صورتحال سمیت دیگرعلاقائی و باہمی مسائل پر کیا گیاتبادلہ خیال

دھونی اور پنت سے نکلے آگے
ایشان کشن نے کئی میچ بغیر وکٹ کیپر کے کھیلے ہیں۔ لیکن وہ موجودہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں وکٹ کیپر کے طور پر کھیلے۔ بطور وکٹ کیپر وہ اب تک 15 اننگز میں 26 کی اوسط سے 369 رنز بنا چکے ہیں۔ 3 بار 50 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ جب کہ ایم ایس دھونی سے لے کر رشبھ پنت تک، وکٹ کیپر کے طور پر، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں صرف دو بار 50 سے زیادہ رنز بنا سکے۔ کے ایل راہول نے بھی بطور وکٹ کیپر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین بار 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر ایشان سیریز میں ایک بار بھی 50 سے زیادہ رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹاپ پر پہنچ جائیں گے۔

ایشان کشن کے مجموعی ٹی 20 کیریئر کی بات کریں تو وہ اب تک 171 میچوں کی 163 اننگز میں 29 کی اوسط سے 4435 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 3 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ یعنی وہ 29 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔ 113 رنز کی ناقابل شکست بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے 196 چھکے بھی لگائے۔ یعنی ایشان 200 چھکوں سے صرف 4 قدم دور ہیں۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ منگل 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹر ایشان کشن کیوں پہنتے ہیں 32 نمبر کی جرسی؟ وجہ ہے انتہائی دلچسپ، خود کیا انکشاف، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی : ایشان کشن ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رانچی میں ہیں، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں ڈبل سنچری بنا کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا ۔ انہوں نے 131 گیندوں پر 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ایشان کشن 32 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ دلچسپ ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔

ٹویٹر پر بی سی سی آئی کی طرف سے اپ لوڈ کئے گئے ایک ویڈیو میں ایشان کشن نے کہا کہ میں 23 نمبر کی جرسی پہننا چاہتا تھا، لیکن وہ پہلے ہی کلدیپ یادو کے پاس تھی ۔ پھر میں نے اپنی والدہ کو فون کیا اور پوچھا کہ میں کون سا نمبر لوں؟ ماں نے کہا 32 لے لو۔ پھر میں نے کچھ کہے اور سوچے بغیر 32 نمبر کی جرسی پہننی شروع کر دی ۔


ایشان کشن نے مزید کہا کہ میں 14 سال کی عمر سے پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتا تھا، جب میں جھارکھنڈ آیا تو میں نے سوچا کہ مجھے ہندوستان کے لئے کھیلنا ہے۔ میں اب یہاں آکر کافی خوش ہوں، یہ ایک کافی طویل سفر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا…. جانئے ایسا کیا ہوا؟ BCCI کے ویڈیو میں بتائی وجہ

یہ بھی پڑھئے : کے ایل راہل نے شادی کے بعد شیئر کی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایسی تصویر، جم کر ہوگئی وائرل

ایشان کشن کا بین الاقوامی کیریئر

ایشان کشن نے ٹیم انڈیا کے لئے اب تک 24 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 27.5 کی اوسط سے 629 رنز بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 75 میچوں میں 1870 رنز بنائے ہیں۔ وہیں ون ڈے کی بات کریں تو انہوں نے 13 ون ڈے میچوں میں 46 کی اوسط سے 507 رنز بنائے ہیں ۔