Tag Archives: Haryana Police

17 لڑکیاں اور 7 لڑکے گھر کے اندر…آرہی تھی عجیب و غریب آوازیں، دروازہ کھلا تو اڑگئے سبھی ہوش!

گروگرام : دہلی سے متصل گروگرام میں ہریانہ پولیس کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ہریانہ پولیس نے بیک وقت پانچ سپا سنٹرز پر چھاپہ مار کر 17 لڑکیوں کے ساتھ 7 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ ہریانہ پولیس کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ سب سے بڑی کارروائی ہے۔ گروگرام پولیس نے بیک وقت چھاپہ مار کر جسم فروشی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ بتادیں کہ دہلی-این سی آر میں غازی آباد، فرید آباد اور نوئیڈا کے سپا سینٹروں میں جسم فروشی کی اکثر خبریں آتی رہتی ہیں۔ علامتی تصویر۔
پچھلے دنوں ہریانہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گروگرام کے پانچ سپا سنٹروں میں جسم فروشی کا کالا کھیل چل رہا ہے۔ پیر کی شام پولیس نے ایک پلان تیار کیا اور اس کے تحت وہ گراہک بن کر پہنچے۔ علامتی تصویر۔
اس پورے آپریشن میں پولیس کی پانچ ٹیمیں تعینات تھیں۔ اس کارروائی میں پولیس نے 17 لڑکیوں کو بچایا۔ پکڑی گئی لڑکیوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے سپا سنٹر میں روپے لے کر جسم فروشی کا کام کر رہی تھیں۔ علامتی تصویر۔
ہریانہ پولیس نے مانیسر تھانے میں سپا سنٹر کے پانچ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس چھاپے میں سپا سینٹر میں کام کرنے والے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ علامتی تصویر۔
سپا سنٹر میں جسم فروشی کی اطلاع پر پیر کی شام مانیسر پولیس نے اسپیشل آفیسر اے سی پی ہیڈکوارٹر سشیلا کی قیادت میں پانچ مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ پانچ پولیس اہلکاروں سول ڈریس میں تیار کیا گیا اور سبھی کو دو دو ہزار روپے دے کر فرضی گراہک بنا کر بھیج دیا گیا۔ علامتی تصویر۔
اس کام کے لیے پیر کی شام پانچ ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ پہلی ٹیم سیکٹر-2 میں واقع امرپالی کی عمارت پہنچی۔ دوسری ٹیم سلکی سپا سنٹر پہنچی، تیسری ٹیم نیو اروما سپا سنٹر پہنچی، چوتھی ٹیم نیو پیلس سپا اور پانچویں ٹیم زیڈ بلیک سپا سنٹر پہنچی۔ ان سبھی سپا سنٹروں پر چھاپوں کے دوران گراہک اور لڑکیاں پائی گئیں۔ علامتی تصویر۔
پولیس کے چھاپے کے دوران گراہک اور لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں پائی گئیں۔ جب پہلی پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا تو وہاں چھ لڑکیاں اور چار گراہک ملے ۔ سلکی سپا سنٹر میں چھاپے کے دوران تین لڑکیاں اور دو گراہک ملے۔ علامتی تصویر۔
اسی طرح این ایس یو پیلس سپا سنٹر میں چھاپے کے دوران تین لڑکیاں اور ایک گراہک ملے، زیڈ بلیک سپا سنٹر میں بھی لڑکیاں اور گراہک قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ علامتی تصویر۔
گروگرام پولیس نے اس چھاپے پر بتایا کہ سپا سینٹر میں چھ ماہ سے جسم فروشی کا کھیل چل رہا تھا۔ جسم فروشی کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متعدد ٹیمیں تعینات کر کے چھاپے مارے اور مختلف سپا سنٹروں سے لڑکیاں برآمد کیں۔ علامتی تصویر۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پانچ سپا سنٹرز سے 17 لڑکیوں کو بازیاب کروانے کے ساتھ ساتھ ان کے چلانے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے پانچ سپا سینٹرز کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ علامتی تصویر۔

نوجوان کی بے رحمانہ پٹائی کامعاملہ: ویڈیو وائرل ہونے کے بعدبٹو بجرنگی کےخلاف مقدمہ درج

فرید آباد: فرید آباد، ہریانہ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ یہ نوح تشدد کے ملزم اور گئو رکشک تنظیم سے وابستہ بٹو بجرنگی کی ویڈیو ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، فی الحال پولیس نے ویڈیو کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔جانکاری کے مطابق،بٹو بجرنگی ایک نوجوان کو لاٹھیوں سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو بٹو بجرنگی کے گھر کے باہر کا ہے۔ جس نوجوان کی پٹائی کی گئی اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی کو لالچ دیا اور پھر ان کے ساتھ غلط کام کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد لوگوں نے اسے پکڑ کر مارا پیٹا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس پورے معاملے میں دونوں فریقوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔عورت کی شکایت پر نواجوان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے اور نوجوان کی شکایت پر بٹو بجرنگی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔جنہوں نے اسے مارا تھا۔

 

اس پورے واقعہ میں ایک بات تو واضح ہے کہ بٹو بجرنگی اور اس کے ساتھیوں نے نوجوان کو جس طرح زدوکوب کیا۔ جس کی وجہ سے بٹو بجرنگی اور اس کے ساتھیوں میں پولیس انتظامیہ کا کوئی خوف نظر نہیں آرہا ہے۔ کیونکہ اس دوران بٹو بجرنگی کے ساتھ ایک پولیس اہلکار بھی نظر آتا ہے، جو اس کی سیکورٹی کے لیے تعینات ہے۔

فرید آباد پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بٹو بجرنگی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 323، 341، 506، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان سوبے سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 

Divya Pahuja Murder :دیویاپاہوجاکی لاش ،قتل کے11دن بعدملی، قتل کیوں کیاگیا، لاش کہاں اور کیسے ملی؟

Divya Pahuja Murder:ماڈل دیویا پاہوجا قتل کیس میں دیویا پاہوجا کی لاش ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے ٹوہانہ علاقے کی کوڈانی ہیڈ کینال میں پھنسی ہوئی ملی۔ دیویا پاہوجا کی بہن نینا پاہوجا نے دیویا کی پیٹھ پر بنے ٹیٹو سے لاش کی شناخت کی ہے۔ گروگرام پولیس کے ڈی سی پی کرائم وجے کمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پولیس لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ این ڈی آر ایف کی 25 رکنی ٹیم دیویا کی لاش کی تلاش کے لیے پٹیالہ پہنچی تھی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم گروگرام اور پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر پٹیالہ سے کھنوری سرحد تک نہر میں لاش کی تلاش کر رہی تھی، لیکن دیویا پاہوجا کی لاش ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے ٹوہانہ کے کوڈانی ہیڈ سے ملی۔پولیس نے لاش کو نہر سے نکالنے کے بعد دیویا کے گھر والوں کو اس کی تصاویر بھیج دیں۔ تصویر دیکھ کر دیویا کی بہن نے لاش کی شناخت کی۔ اس سے پہلے، اہم ملزم ابھیجیت کے ساتھی بلراج گل کو جمعرات کو مغربی بنگال ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بلراج گل ملک چھوڑ کر بنکاک جانے کا منصوبہ بنا رہاتھا۔دیویا پاہوجا گینگسٹر سندیپ گڈولی کی گرل فرینڈ تھی اور 2 جنوری کو اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں بلراج گل کو گرفتار کیا تھا۔ اس کی پوچھ تاچھ کی بنیاد پر گروگرام پولیس نے دیویا کی لاش نہر سے برآمد کی۔

پولیس پچھلے 11 دنوں سے گینگسٹر سندیپ گڈولی کی گرل فرینڈ دیویا کی لاش، تلاش کرنے میں مصروف تھی۔ گروگرام پولیس نے وہ کار برآمد کی تھی جو مبینہ طور پر ماڈل دیویا پاہوجا کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ ماڈل دیویا کو گروگرام کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ بلراج نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسی نے دیویا کی لاش کو ٹھکانے لگایا تھا اور اسے ٹوہانہ نہر میں پھینک دیا تھا۔

پانچ لوگ دیویا کو ایک ہوٹل میں لے گئے تھے۔پولیس کے مطابق، گینگسٹر سندیپ گڈولی کی گرل فرینڈ دیویا (27 سال) کو منگل کو پانچ لوگ ہوٹل کے ایک کمرے میں لے گئے۔ پولیس کے مطابق، دیویا کو مبینہ طور پر سر میں گولی ماری گئی تھی کیونکہ وہ ہوٹل کے مالک کو ‘فحش تصویروں’ کے لیے بلیک میل کر کے پیسے بٹور رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے مالک ابھیجیت سنگھ (56) سمیت مشتبہ افراد اس کی لاش کو مبینہ طور پر سفید چادر میں لپٹی ہوئی ہوٹل سٹی پوائنٹ کی لابی سے نیلے رنگ کی BMW کار میں گھسیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فوٹیج میں ملزم دیویا کی لاش کو ٹرنک میں رکھتے ہوئے اور کار میں ہوٹل سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابھیجیت نے ہوٹل سے تقریباً ایک کلومیٹر دور بلراج گل عرف ہیمراج (28) کو کار سونپی تھی۔ گروگرام پولیس نے بتایا کہ بی ایم ڈبلیو کار پنجاب کے پٹیالہ کے ایک بس اسٹینڈ پر لاوارث پائی گئی تھی۔

1جنوری کو دیویا پاہوجا ،قاتل ابھیجیت سنگھ کے ساتھ سیر کے لیے گئی تھی اور پھر 2 جنوری کو ابھیجیت اور ایک اور شخص کے ساتھ صبح 4:15 بجے گروگرام کے سٹی پوائنٹ ہوٹل پہنچی۔ 2 جنوری کی رات کو، ابھیجیت سنگھ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر دیویا کا قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو اپنی کار میں ٹھکانے لگانے کے لیے اپنے دو دیگر ساتھیوں کو 10 لاکھ روپے دیے۔ ابھیجیت کے دونوں ساتھی لاش لے کر بھاگ گئے۔ تاہم پولیس نے ابھیجیت اور دیگر دو افراد کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دیویا پاہوجا کا نام پہلی بار گروگرام کے گینگسٹر سندیپ گڈولی کے انکاؤنٹر میں سامنے آیا تھا۔