Tag Archives: Coronavirus in India

اب اصلی رنگ میں آیا کورونا! مچانے لگا کہرام، توڑا سات مہینے کا ریکارڈ، جانئے کتنے معاملات آئے سامنے

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 کے 797 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,091 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اس سال 19 مئی کے بعد سے ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہوئے کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ 7 ماہ کے بعد ہندوستان میں ایک دن میں کووڈ کیسز کی تعداد 800 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اپ ڈیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں کووڈ-19 کی وجہ سے دو اور مہاراشٹر، پڈوچیری اور تمل ناڈو میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

اس سے قبل 19 مئی 2023 کو ملک میں انفیکشن کے 865 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ سردی اور کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی وجہ سے حالیہ دنوں میں انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 5 دسمبر تک یومیہ کیسز کی تعداد دوہرے ہندسوں میں آ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی سے 1600 کلو میٹر پیدل چل کر ایودھیا جارہی ہے شبنم شیخ، پران پرتشٹھا میں ہوگی شامل

یہ بھی پڑھئے:   گھنے کہرے کی چادر سے ڈھکا دہلی ۔ این سی آر، ٹریفک ایڈوائزری جاری، ٹرین اور فلائٹ متاثر

سال 2020 کے آغاز سے اب تک تقریباً چار سالوں میں ملک بھر میں 4.5 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 5.3 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس کی وجہ سے جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ ہو گئی ہے۔ قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں انسداد کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ ڈوز دی جا چکی ہیں۔

Covid19 Latest News: دہلی پہنچا کورونا کا نیا ویریئنٹ JN.1، دہشت میں لوگ، ملک میں اب تک 110 معاملات

نئی دہلی : ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان بدھ کو دارالحکومت دہلی میں اومیکرون سب ویرینٹ JN.1 کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کا خوف بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ صحت بھی پہلے سے زیادہ الرٹ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا کہ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے سامنے آنے والے کیسز کے درمیان کچھ متاثرہ نوجوانوں کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے لیب میں بھیجے گئے تھے، ان 3 نمونوں میں سے ایک کیس JN.1 کا اور دو کیسز اومیکرون  کے پائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے JN.1 ویریئنٹ کے 40 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انفیکشن کے اس ویریئنٹ کے کیسز بڑھ کر 110 ہو گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گجرات میں 36، کرناٹک میں 34، گوا میں 14، مہاراشٹر میں نو، کیرالہ میں چھ، راجستھان اور تمل ناڈو میں چار چار اور تلنگانہ میں دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا گیا کہ اس وقت زیادہ تر مریض گھروں میں کوارنٹائن میں ہیں۔

نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نئے ویریئنٹ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں کو ٹیسٹ کو تیز کرنے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔ حکام نے کہا تھا کہ اگرچہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ملک میں JN.1 سب ویریئنٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن فی الحال پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انفیکشن سے متاثرہ 92 فیصد لوگ گھر پر ہی صحت یاب ہو رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سنگین نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں دھند کا الرٹ، بارش کے بعد پڑنے والی ہے کڑاکے کی ٹھنڈ

یہ بھی پڑھئے:  مودی سرکار کی بڑی کارروائی، مسلم لیگ جموں و کشمیر پر لگائی پابندی، UAPA کے تحت کارروائی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کووڈ 19 کے 529 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 4,093 ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ بدھ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اپ ڈیٹ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کرناٹک میں کووڈ 19 کی وجہ سے دو اور گجرات میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

کوروناکی شدت میں ہورہاہے اضافہ: ملک بھر میں 628نئے کیسز، 4ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز

نئی دہلی: ملک میں جیسے جیسے سردی کی شدت بڑھ رہی ہے، وہیں کورونا بھی شدید ہوتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور کوویڈ کی نئی قسم JN.1 بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اسی دوران ہندوستان، میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 628 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 628 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4,054 ہو گئی۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کیرالا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے ایک شخص کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,334 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4,50,09,248 ہے۔

وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,44,71,860 ہوگئی ہے جب کہ اس مرض سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.81 فیصد ہے۔ شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مطابق، اب تک انسداد کووڈ-19 ویکسین کی 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کیرالا میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز

کیرالا میں کوویڈ 19 کے 128 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق کیرالامیں 128 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,128 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کی وجہ سے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ہے، جس کی وجہ سے تین سال قبل وبا کے آغاز سے اب تک انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 72,064 ہو گئی ہے۔

ان لوگوں کی تعداد جو اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں یا انفیکشن کی تصدیق کے بعد ریاست چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے اس زمرے کے لوگوں کی تعداد اب تک بڑھ کر 68,38,529 ہو گئی ہے۔

کورونا نے دنیا میں مچائی افراتفری، ڈبلیو ایچ او کے ڈیٹا سے اڑ جائیں گے ہوش، مریضوں کی تعداد میں 52 فیصد کا اضافہ

جنیوا : کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی گرفت میں لینا شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ معاملات میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں گزشتہ 28 دنوں کے مقابلہ میں 8 فیصد کمی آئی ہے اور 3000 سے زیادہ نئی اموات ہوئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران کووڈ کے نئے مریضوں کی تعداد میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے ‘JN.1’ ویریئرنٹ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان اس کو ‘ویریئنٹ آف انٹریسٹ’ قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب یہ گلوبل انیشیئٹیو آن شیئرنگ آل انفلوئنزا ڈیٹا (جی آئی ایس اے آئی ڈی) سے وابستہ BA.2.86 نسب سے ہے ۔

حال ہی میں کئی ممالک میں ‘JN.1’ ویریئنٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور دنیا میں اس ویریئنٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ اس ویریئنٹ کا ایک معاملہ ہندوستان میں بھی سامنے آیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ‘جے این 1’ کے کیسز امریکہ، چین، سنگاپور اور ہندوستان میں پائے گئے ہیں۔ چین میں اس کے سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: فوج نےاکھنور میں دراندازی کی بڑی کوشش کوکیاناکام،1دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں ایک بارپھر کوروناکاخوف:24 گھنٹوں میں 752نئےکیسزاور 4 اموات، ایکٹو کیسز3400

دوسری جانب ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 752 نئے کیسز درج کئے گئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3,420 ہو گئی ہے۔ یہ 21 مئی 2023 کے بعد سے ملک میں ایک دن میں سامنے آئے کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کی صبح 8 بجے تک ملک میں  CoVID-19 کے کیسز کی کل تعداد 4.50 کروڑ (4,50,07,964) ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے چار افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,332 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں ایک بارپھر کوروناکاخوف:24 گھنٹوں میں 752نئےکیسزاور 4 اموات، ایکٹو کیسز3400 سےتجاوز

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ایک بار پھرتشویش بڑھ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے تازہ کیسز میں بڑا اضافہ ہوا ہے جو کہ 23 ​​مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں کورونا وائرس کے 700 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے ہندوستان میں ہلچل مچ گئی ہے اور یہی نہیں ملک میں کووڈ سے چار مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

دراصل، مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو 21 مئی 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 3,420 ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران خوفناک کورونا وائرس کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان چار اموات کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5,33,332 ہو گئی ہے۔

 

ملک میں مرنے والے چار کورونا مریضوں میں سے دو کا تعلق کیرالہ سے ہے اور ایک کا تعلق راجستھان اور ایک کا کرناٹک سے ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ کیسز کی کل تعداد 4.50 کروڑ (4,50,07,964) تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,44,71,212 ہو گئی ہے اور قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے جب کہ اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

گزشتہ روز کورونا کا گراف کیسا رہا؟

ہندوستان میں جمعہ کو کوویڈ 19 کے 328 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2,997 ہوگئی جب کہ ایک روز قبل یہ تعداد 2,669 تھی۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ تک ملک میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد 4.50 کروڑ (4,50,07,212) تھی۔ کیرالہ میں انفیکشن سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,33,328 ہو گئی۔

کوروناکاخوف : ملک بھرمیں24گھنٹوں میں328نئے کیسز، ایک شخص کی موت،کیرالا میں 265نئے کیسز

کیرالامیں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ JN.1 انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیرالا میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں328 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے صرف کیرالا میں 265 نئے کورونا مریض ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالا میں بھی ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 2997 ایکٹیو کیسز ہیں۔

مرکزی حکومت نے لوگوں کو پْر ہجوم مقامات پر ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔ اسپتالوں یا پْر ہجوم مقامات سے واپسی کے بعد سینیٹائزر استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ کیرالاسے ملحقہ کرناٹک میں دو دن پہلے ایک شخص کی موت کے بعد انفیکشن کو لے کر تشویش بڑھنے لگی ہے۔ کیرالامیں کیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں تمل ناڈو، کرناٹک اور گوا میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔

کیرالا میں کورونا، انفیکشن کے سب سے زیادہ کیس درج ہیں : وزارت ِ صحت

کورونا انفیکشن کو لے کر کیرالا میں سب سے زیادہ تشویش ہے۔ ریاست میں دو دنوں میں چار اموات کے کیرالا میں ساتھ، کورونا سےاموات کی کل تعداد 72,600 تک پہنچ گئی ہے۔حال ہی میں، کیرالا میں کورونا وائرس کی ایک نئی ذیلی قسم، JN.1 کا پتہ چلا ہے۔ اس کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کرناٹک، تلنگانہ ،تمل ناڈو اور گوا میں بھی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ دریں اثنا، ایک دن پہلے، مغربی بنگال میں تین لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے کتنے مریض ہیں؟

وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4.4 کروڑ (4,44,70,887) ہو گئی ہے۔ کوویڈ سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.81 فیصد ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس وقت اموات کی شرح صرف 1.18 فیصد ہے۔

ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 328 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب بھی 2997 افراد ملک بھر کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انسداد کورونا ویکسین کی 220 کروڑ 67 لاکھ 79 ہزار 81 خوراکیں دی گئی ہیں۔

نیپال سے لوٹے شخص کو ہوا کورونا، نوئیڈا میں مچی افراتفری، جانئے کیوں سرکاری علاج نہیں لے رہا نوجوان؟

نئی دہلی : نوئیڈا سیکٹر 36 میں رہنے والا ایک شخص جانچ کے دوران کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ نیپال سے واپس آئے نوجوان نے کورونا انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر جانچ کے لئے نمونے لیب کو دئے تھے۔ اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نوئیڈا کے محکمہ صحت نے نوجوان سے رابطہ کیا اور اس کو ہوم آئیسولیشن کے رہنما خطوط کے ساتھ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہیں کیرالہ سمیت جنوبی ہندوستان میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے محکمہ محتاط ہو رہا ہے۔

گوتم بدھ نگر محکمہ صحت کے مطابق گروگرام کے MNC میں کام کرنے والا ایک نوجوان کمپنی کے کام کے لئے نیپال گیا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل نیپال سے واپس آنے کے بعد کووِڈ جانچ کرائی تھی ۔ پہلی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اسی وجہ سے 18 دسمبر کو دوسری بار نمونہ دیا تھا۔ دوسری رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ حالانکہ نوجوان ہوم آئیسولیشن میں ہے۔

محکمہ نے مثبت شخص سے رابطہ کیا تھا اور اس کو کورونا کے علاج کے لئے ضروری ادویات بھیجنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اس نے محکمہ سے کسی قسم کی دوائی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ڈاکٹر کے مشورے پر دوا لے رہا ہے ۔ تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر محکمہ کی جانب سے جینوم سیکویسنگ جانچ کے لئے اس کے نمونہ کو لکھنؤ کے کے جی ایم یو بھیج دیا گیا ہے۔

ادھر ملک میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر خوفزدہ کرنے لگی ہے۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور اب یہ مرض وبا کی طرح تباہی مچا رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 6 افراد کی موت ہوئی ہے اور 350 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مزید 3 ممبران پارلیمنٹ معطل،اب تک 146 کے خلاف کارروائی،لوک سبھا غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

یہ بھی پڑھئے: ملک میں24گھنٹوں کے دوران 6اموات،358نئے کیس درج، کن ریاستوں میں ہے زیادہ خطرہ؟

وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 358 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 300 صرف کیرالا میں درج کیے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 6 افراد کی موت ہوئی ہےجن میں کرناٹک میں 2، پنجاب میں ایک اور کیرالا سے 3 افراد شامل ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2669 ہے۔

Coronavirus India Cases: ملک میں24گھنٹوں کے دوران 6اموات،358نئے کیس درج، کن ریاستوں میں ہے زیادہ خطرہ؟

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر خوفزدہ کرنے لگی ہے۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور اب یہ مرض وبا کی طرح تباہی مچا رہا ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 6 افراد کی موت ہوئی ہے اور 350 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 358 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 300 صرف کیرالا میں درج کیے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 6 افراد کی موت ہوئی ہےجن میں کرناٹک میں 2، پنجاب میں ایک اور کیرالا سے 3 افراد شامل ہیں۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2669 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں اور کتنے کیسز رپورٹ ہوئے

اتر پردیش میں نئے کورونا مریضوں کی تعداد: 2.
مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد: 10.
کرناٹک میں کورونا کیس: 13.
گجرات میں کورونا کیس: 11.

کورونا کے نئے سب ویرینٹ JN.1 کے کتنے کیسز ہیں؟

اب تک ہندوستان میں کووڈ کے سب ویرینٹ JN.1 کے 21 کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔

دراصل، کیرالا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 300 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ انفیکشن کی وجہ سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کیرالا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ۔19 کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں گزشتہ تین سالوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 72,059 ہو گئی ہے۔ وزارت کے مطابق ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2,341 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 211 مریض انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں اب تک ریاست کیرالا میں کل 68,37,414 مریض کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے۔ پال نے بدھ کے روز کہا کہ اب تک ملک بھر میں COVID-19 ذیلی شکل JN.1 کے 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پال نے کہا کہ ہندوستان میں سائنسی برادری نئی شکل کی باریک بینی سے چھان بین کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ، انہوں نے ریاستوں کو جانچ کو بڑھانے اور اپنے نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پال نے کہا کہ انفیکشن سے متاثرہ تقریباً 91 سے 92 فیصد لوگ گھر پر ہی علاج کا انتخاب کر رہے ہیں۔

کووڈ سب ویرینٹ JN.1 کے نئے کیسوں میں سے 19 کیس گوا میں رپورٹ ہوئے جبکہ کیرالااور مہاراشٹر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔ گزشتہ دو ہفتوں میں، 16 ایسے مریض جن کو سنگین بیماریاں بھی تھیں، کووِڈ 19 کی وجہ سے فوت ہو گئے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ملک میں COVID-19 کے کیسوں میں اضافہ اور نئے JN.1 ویرینٹ کے ابھرنے کے درمیان نگرانی برقرار رکھیں۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ملک بھر میں صحت کی سہولیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس کی ابھرتی ہوئی شکلوں کے بارے میں چوکنا رہنے پر زور دیا۔

ڈبلیو ایچ او نے کیا کہا:

بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 614 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو 21 مئی کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں زیر علاج کیسز کی تعداد بڑھ کر 2311 ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے کورونا وائرس کے ‘JN.1’ شکل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان اسے ‘دلچسپی کا ایک قسم’ قرار دیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ اس سے عالمی صحت عامہ کو زیادہ خطرہ نہیں ہے۔ WHO کے مطابق، اب اس کا تعلق BA.2.86 نسب سے ہے جو ‘Global Initiative on Sharing All Influenza Data’ (GISAID) سے منسلک ہے۔ تاہم، حالیہ ہفتوں میں کئی ممالک میں JN.1 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر اس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 

تین ریاستوں میں پھیلا کورونا کا نیا ویریئنٹ JN.1 ، ملک میں 21 معاملات ملے، جانئے کیا کہہ رہے ہیں ماہرین

نئی دہلی : گوا، کیرالہ اور مہاراشٹر میں اب تک کووڈ 19 کی ذیلی قسم JN.1 کے کیسز پائے گئے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں CoVID-19 ذیلی قسم JN.1 کے 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گوا، کیرالہ اور مہاراشٹرا میں نئے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے کووڈ سب ویرینٹ JN.1 کے اب تک سب سے زیادہ 19 معاملات گوا میں رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ کیرالہ اور مہاراشٹر میں ایک ایک کیس کا پتہ چلا ہے۔

ملک بھر میں کووڈ کیسز میں اضافے کے درمیان نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے بدھ کو کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط ضروری ہے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت اور کچھ ریاستی حکومتوں نے کورونا سے متعلق ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ بچے، حاملہ خواتین، بوڑھے اور طویل عرصہ سے بیمار افراد بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں۔ ایسے لوگوں سے ماسک پہننے کیلئے کہا گیا تھا۔ لوگوں کو صرف اچھی ہوادار جگہوں پر رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

آئی سی ایم آر کی کووڈ ٹاسک فورس کے چیئرمین رہے اور اب ہندوستان کے قومی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ آن امیونائزیشن (NTAGI) کے چیف ڈاکٹر این کے اروڑا نے کہا کہ گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ یہ ایک عام ویریئنٹ ہے۔ یہ خطرناک نہیں ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کورونا کا یہ نیا ویریئنٹ خطرناک نہیں ہے لیکن نزلہ، کھانسی اور وائرل انفیکشن کی صورت میں جس طرح کی احتیاط برتتے ہیں اور فیملی میں ایک کے ہونے پر دوسرے لوگ اس کی زد میں نہ آئیں، اس کیلئے بچاو کرتےہیں، ویسے ہی کرتے رہیں ۔ ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہنیں ۔

یہ بھی پڑھئے:   آئی ایم ایف نے ہندوستان کی اقتصادی کارکردگی کی ستائش کی، ملک کو ‘اسٹار پرفارمر’ قرار دیا

یہ بھی پڑھئے:    روہنگیامسلمانوں کے’فرضی ہندوستانی’بننےپرکشمیرمیں بڑی کارروائی! جانئےکتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

دراصل JN.1 گزشتہ چند ہفتوں میں سب سے تیزی سے پھیلنے والے وائرسوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے JN.1 کی ایک الگ ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ کے طور پر درجہ بندی کی ہے۔ اس کا پہلا کیس اگست میں لگزمبرگ میں پایا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ آہستہ آہستہ 36 سے 40 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے ​​ریاستوں کو کووڈ کی تیاری بڑھانے، جانچ بڑھانے اور اپنے نگرانی کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثنا مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ الرٹ رہیں کیونکہ ملک بھر میں کووڈ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ریگولر بنیاد پر سبھی ہیلتھ مراکز میں ضلع وار انفلوئنزا جیسی بیماری اور سانس کی شدید بیماری کے کیسوں کی نگرانی کریں ۔

ملک میںCOVID-19کیسزمیں اضافے کےبعدمرکزالرٹ، JN.1ویرینٹ کےحوالےسےریاستوں کودی گئی یہ ہدایات

ہندوستان میں چند ر یاستوں اور یوٹی میں کووڈ19معاملوں میں حالیہ اضافے اور ملک میں کورو ناکی نئی قسم جے این وَن کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ہیلتھ سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور یوٹی کو ایک مکتوب بھیج کر ملک میں کووڈ19 کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے مابین لگاتار تال میل کے ذریعے ہم کووڈ معاملوں کو کم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن کووڈ19وائرس موجود ہے اور ہندوستان کی موسمیاتی خصوصیات کے ساتھ اس کا رجحان طے ہو گیا ہے۔ لہذا صحت عامہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس طرح کی کوششیں جاری رکھنا اہم ہے۔

مرکزی ہیلتھ سکریٹری نےکووڈ19 پر قابو پانے اور اس کے بندوبست کے لئے اس حکمت عملی کو اپنانے پرزوردیاہے۔

1.آنے والے تہواروں کو دیکھتے ہوئے ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیماری پھیلنے کے پیش نظر روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔

2. ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ19 کی روک تھام کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

3.ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ انفلوئنزا جیسی بیماری آئی ایل آئی اور شدید سانس کی تکلیف (ایس اے آر آئی) کے ضلع وار معاملوں پر نظر رکھیں اور ان کی رپورٹ کریں۔

4.ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ کووڈ19 کی جانچ کے رہنما خطوط کے مطابق تمام اضلاع میں مناسب تعدا د میں جانچ کرائی جائے۔

5.ریاستیں آر ٹی -پی سی آر ٹیسٹ کی تعدا د بڑھائیں اور پوزیٹیو نمونوں کو این ایس اے سی او جی لیباریٹریوں کو بھیجیں۔

6.ریاستیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہونے والی مشق میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسپتال و ہیلتھ یونٹس حصہ لیں۔

7.ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووڈ19کے بندوبست کے لئے کمیونٹی کی مدد بھی لی جائے اور لوگوں کو سانس سے متعلق حفظان صحت کے بارے میں آگاہ کرایا جائے۔

مرکزی صحت کے سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں اس بات پر زور دیا کہ “مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان پائیدار اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی وجہ سے، ہم کیسوں کی تعداد (COVID-19) کو کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔”

 

مرکزی صحت کے سکریٹری سدھانش پنت نے کہا کہ حال ہی میں کیرالہ جیسی کچھ ریاستوں میں کووڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں CoVID-19 کی JN.1 ذیلی شکل کا پہلا کیس 8 دسمبر کو کیرالہ میں رپورٹ ہوا۔ سدھانش پنت نے کہا کہ آنے والے تہواروں کے موسم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستوں کو صحت عامہ کے ضروری اقدامات اور دیگر انتظامات کرنے چاہئیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔ پنت نے کہا کہ ریاستوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ مشترکہ کوویڈ 19 کے لئے نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط کی مؤثر تعمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے انفلوئنزا جیسی بیماری (ILI) اور شدید سانس کی بیماری (SARI) کے ضلعی بنیاد پر کیسز کا جلد پتہ لگانے کے لیے صحت کی تمام سہولیات میں باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام اضلاع میں COVID-19 جانچ کے رہنما خطوط کے مطابق مناسب جانچ کو یقینی بنائیں اور RT-PCR اور اینٹیجن ٹیسٹنگ کے تجویز کردہ عمل کو جاری رکھیں۔