Tag Archives: Anju Nasrullah Love Story

انجو نے پھر کیا سیما حیدر پر طنز، کہا: وہ تو بھاگ کر آئی ہے اور میں …، طلاق پر بھی توڑی خاموشی

نئی دہلی : پاکستان جا کر اپنے فیس بک فرینڈ نصراللہ سے شادی کرنے والی انجو عرف فاطمہ نے کہا کہ ہندوستان میری اپنی سرزمین ہے اور ہندوستان میری ماں کی طرح ہے جب کہ پاکستان میرا پیار ہے، پیار بھی اتنا ہی پسند آتا ہے جتنی ماں پسند آتی ہے۔ انجو ہندوستان کیوں واپس آئی ہیں، کیا وہ اپنے شوہر کو طلاق دیں گی، کیا وہ دوبارہ پاکستان واپس جائیں گی؟ انجو نے نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سبھی سوالوں کا جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ایک بار پھر سیما حیدر پر نشانہ سادھا ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ‘سیما تو ہندوستان آئی ہیں، کیا آپ پاکستان جائیں گی؟ اس کے جواب میں انجو نے کہا کہ ‘وہ (سیما) بھاگ کر آئی ہے، میں بھاگ کر پاکستان نہیں گئی تھی۔ مجھے واپس ہندوستان آنا ہے، یہ پہلے دن سے معلوم تھا ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انجو نے سیما حیدر پر طنز کیا  ہے ۔ اس سے پہلے انجو نے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں حیدر کو کوئی نہیں جانتا۔ سیما حیدر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، ہندوستان، نیپال اور سعودی عرب میں بچہ بچہ مجھے جانتا ہے۔ انہیں (انجو) مجھ سے کیا پریشانی ہے، معلوم نہیں ۔

انجو نے کہا کہ میرے شوہر کے ساتھ میرے تعلقات اچھے نہیں تھے، اس لیے میں فیس بک کے ذریعے نصراللہ سے رابطہ میں آئی پھر ہم دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔ میں نے اپنے گھر والوں کو بھی اس بارے میں بتایا تھا۔ پاکستان پہنچ کر شادی کرنے والی انجو عرف فاطمہ نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہندوستان آئی ہیں۔ انجو نے ایک اور چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نصراللہ کے ساتھ دبئی میں رہنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکہ ، پولیس سرچ آپریشن میں مصروف

یہ بھی پڑھئے:  ’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

انجو نے کہا کہ بھلے ہی وہ اس وقت ہندوستان میں ہیں، لیکن وہ نصراللہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اب بھی ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔ کیا آپ کو پاکستان میں پیار ملا؟ اس سوال کے جواب میں انجو نے کہا کہ جتنے وقت تک وہ پاکستان میں رہیں، لوگوں سے کافی پیار ملا، تحائف بھی ملے۔

انجو نے نصراللہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے شوہر سے طلاق نہیں لی ہے۔ قانون کا اتنا علم نہیں تھا، اسی سلسلے میں ہندوستان آئی ہوں ۔ بچوں کے لئے جو بھی اچھا ہو، وہ گا کریں گے۔

کیا حاملہ ہیں پاکستان سے ہندوستان لوٹی انجو؟ مسکراکر کہا: ایسا کچھ…، طلاق پر بھی دیا بڑا بیان

جے پور: راجستھان سے پاکستان گئی انجو کے حوالے سے لوگوں کے ذہن میں کئی طرح کے سوالات ہیں۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ انجو کا مستقبل کا پلان کیا ہے۔ اس درمیان انجو نے ایک یوٹیوب چینل سے بات کی اور کئی سوالوں کے جواب بھی دیے۔ انجو کے مذہب تبدیل کرنے اور پاکستان میں نصراللہ سے شادی کرنے کو لے کر بہت سے دعوے کیے گئے تھے، اس انٹرویو میں انجو نے ایسے کئی سوالوں کے جواب دیے ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اروند سے طلاق کو لے کر بھی بڑا بیان دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انجو اپنے فیس بک دوست سے ملنے راجستھان سے پاکستان پہنچ گئی تھی۔ اب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انجو نے اپنے شوہر اروند اور بچوں سے بھی بات کی ہے۔

انجو نے اپنے وکیل کے ساتھ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا تھا۔ انجو کے حاملہ ہونے کی بھی باتیں گردش کر رہی ہیں۔ انٹرویو میں انجو کے حمل کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے۔ کیا آپ ماں بننے والی ہیں؟ یہ سوال سن کر انجو مسکرانے لگیں۔ پھر نیچے دیکھتے ہوئے کہا ‘ایسا کچھ نہیں ہے’۔ بتادیں کہ انجو تقریباً 5 ماہ تک اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ کے ساتھ رہنے کے بعد ہندوستان واپس لوٹی ہیں۔ پاکستان میں انجو اور نصراللہ کی شادی کے کافی چرچے تھے۔

ایک یوٹیوب چینل کو دئے گئے انٹرویو میں انجو نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر اروند اور بچوں سے بھی بات کی ہے۔ حالانکہ انجو نے اس بات کا واضح جواب نہیں دیا کہ آیا وہ خاندان سے ملی ہیں یا نہیں۔ بتا دیں کہ انجو 29 نومبر کو پاکستان سے ہندوستان واپس آئی تھیں۔ اس کے بعد ان کے شوہر اروند نے کہا تھا کہ بچے نہ تو انجو سے ملنا چاہتے ہیں اور نہ ہی ان سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:   ’مجھے پولیس کے ہر قدم کا علم تھا…‘ پارلیمنٹ سیکورٹی چوک معاملہ کے ماسٹر مائنڈ کا انکشاف

یہ بھی پڑھئے:   مغربی یوپی کے ان 13 اضلاع کے عازمین حج کا آسانی سے بنے گا پاسپورٹ، یہاں بنے گا خاص کاونٹر

انجو نے شوہر اروند سے طلاق کی بات کو صاف طور پر خارج کر دیا۔ انٹرویو کے دوران انجو نے کہا کہ ابھی ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہی نہیں انجو نے اپنی گرفتاری کے خدشات سے بھی انکار کیا۔ انجو نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں رہتے ہوئے پاکستان جانے کے عمل میں کوئی اصول نہیں توڑا ہے۔ اس لیے انہیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے۔

’میں تو ہندو مذہب کو …‘، انجو کا بڑا انکشاف، نصر اللہ نہیں پہلے شوہر کی وجہ سے بھاگی تھی پاکستان

نئی دہلی : ہندوستان سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرنے والی انجو ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ اس نے پولیس تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ عیسائی مذہب پر یقین رکھتی ہے۔ جب سے انجو ہندوستان واپس آئی ہے، وہ خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ‘وہ ہندو مذہب کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتی ۔’ اس نے پولیس کو بتایا کہ اروند (اس کا شوہر) اسے بہت مارتا تھا، اس لئے وہ اپنی مرضی سے پاکستان چلی گئی تھی۔

پاکستان سے واپس آنے کے بعد انجو کو پولیس کی پوچھ گچھ سے گزرنا پڑا۔ اس دوران اس نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔ وہ اس سال جولائی میں پاکستان چلی گئی تھی۔ وہ اپنے شوہر اروند سے یہ کہہ کر گئی تھی کہ میں گھومنے جا رہی ہوں، دو چار دن میں واپس آ جاؤں گی، لیکن ویزے کی تفصیلات معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ 90 دنوں کے ویزہ پر پاکستان گئی تھی۔ انجو نے وہاں اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے شادی کرلی تھی۔ پاکستان میں انجو نے اسلام قبول کرکے فاطمہ بن گئی تھی۔

پولیس تفتیش کے دوران انجو نے انکشاف کیا کہ وہ عیسائی مذہب میں یقین رکھتی ہے۔ انجو جیسے ہی ہندوستان پہنچی، بھیواڑی پولیس پوچھ گچھ کے لئے سونی پت پہنچ گئی تھی۔ ایس پی یوگیش دادھیچ نے بتایا کہ انجو عیسائی مذہب میں یقین رکھتی ہے اور ہندو رسم و رواج کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہے۔ انجو نے کہا کہ اس کی بیٹی اس کو بہتر سمجھتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:    اترپردیش:80مدارس میں 100کروڑروپے کی فنڈنگ کامعاملہ، ایس آئی ٹی کررہی ہے تحقیقات

یہ بھی پڑھئے:    تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلیٰ کے حیثیت سے اے ریونت ریڈی کی آج حلف برداری

پاکستان سے واپسی کے بعد انجو اپنی بیٹی سے ملنے سونی پت پہنچی تھی۔ وہیں اروند نے انجو سے کافی دیر تک فون پر باتیں کی۔ اس کے بعد اروند نے انجو اور نصراللہ کے خلاف درج مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ دراصل اروند نے انجو اور نصراللہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ بچوں کے بارے میں اروند نے کہا کہ ‘بچے جیسا چاہیں گے، ویسا ہی ہوگا۔’

پاکستان سے فاطمہ بن کر لوٹی ہندوستان کی انجو، چونکا دے گا شوہر اروند کا ردعمل، کیا ہے آگے کا منصوبہ؟

جے پور : راجستھان سے پاکستان گئی انجو اب ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ کئی مہینوں کے بعد انجو پاکستان سے ہندوستان واپس لوٹی ہے۔ انجو کا کہنا ہے کہ وہ واپس آنے پر کافی خوش ہے، لیکن اگر رپورٹس کی مانیں تو انجو جلد ہی پاکستان واپس لوٹنے والی ہے۔ حالانکہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ وہیں اپنا ملک چھوڑ کر پڑوسی ملک گئی انجو نے بھی واپس آنے کے بعد پاکستان کی تعریف بھی کی ہے۔

پاکستان چھوڑنے سے پہلے انجو اپنے نئے ملک کی تعریف بھی کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں رہنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ انجو نے کہا کہ ‘جب سے میں پاکستان آئی ہوں، میرا یہاں سفر کافی اچھا رہا ہے۔ میں نے ہر دن بہت اچھا وقت گزارا ہے۔

انجو نے کہا کہ ‘یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ سبھی کافی پیار اور احترام کے ساتھ ہمارا استقبال کرتے ہیں ۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ سامنے والا شخص گھر کا ہے یا باہر کا۔ ہم جہاں بھی گئے، میں نے محسوس کیا کہ لوگ ہمارے ساتھ ایسی مہمان نوازی کرتے کہ جیسے ہم ان کے گھر کے ہی ہوں۔ یہاں کے لوگوں نے میرے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

بتا دیں کہ انجو کی شادی راجستھان کے بھیواڑی میں رہنے والے اروند سے ہوئی تھی۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اروند انجو کی واپسی سے خوش نہیں ہیں۔ انجو اروند سے الگ بھی ہو سکتی ہے۔ وہیں ہندوستان واپس آنے کے بعد انجو سے آئی بی اور پنجاب پولیس کی انٹیلی جنس ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران انجو نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے ہندوستان واپس آئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جھارکھنڈ میں اب پیپر لیک کرنے پر عمر قید کی سزا اور 10 کروڑ تک جرمانہ، نئے قانون کو گورنر نے دی منظوری

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے سب سے مشکل امتحان، تیاری میں لگ جاتے ہیں کئی سال، پاس کرکے بن جائے گی زندگی

پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لئے اس نے پہلے اپنا مذہب تبدیل کیا اور پھر نصراللہ سے شادی کی۔

پاکستان سے واپس آئی انجو سے ہوئی پوچھ گچھ، آئی بی اور پنجاب پولیس انٹلی جنس نے کئے سوالات

نئی دہلی: راجستھان کے الور کی رہنے والی انجو عرف فاطمہ بدھ کو جب پاکستان سے ہندوستان واپس آئی تو پنجاب پولیس انٹیلی جنس اور آئی بی نے اس سے پوچھ گچھ کی۔ انجو جولائی میں پاکستان گئی تھی اور اپنے فیس بک دوست نصراللہ سے شادی کر لی تھی۔ اس کے لئے اس نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ انجو کو معلوم تھا کہ ہندوستان پہنچنے پر اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انجو نے بتایا کہ عیسائی مذہب سے اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے پاکستانی شہری نصراللہ ، ساکن محلہ کلسو پوسٹ ڈی آئی آر، ڈی آئی آر ٹاؤن، تحصیل ڈی آئی آر، ڈسٹرکٹ اپر ڈی آئی آر، کے پی کے، پاکستان سے شادی کی ہے۔ تاہم وہ اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ انجو نے افسران کو بتایا کہ اس کا پاکستانی شوہر نصراللہ دوا کاروباری ہے اور وہ 2018 میں فیس بک کے ذریعے اس سے رابطہ میں آئی تھی ۔ پھر دونوں میں محبت ہو گئی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے لئے اس نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انجو نے کہا کہ میری شادی کی خبروں کو ہندوستان اور پاکستان کی میڈیا میں کافی جگہ ملی تھی اور لوگوں نے اس پر اپنا ردعمل بھی دیا تھا۔ انجو نے پاکستانی دفاعی اہلکاروں کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ انجو نے کہا کہ وہ اپنے ہندوستانی شوہر اروند سے طلاق لیں گی اور اپنے بچوں کو پاکستان لے جانے کی کوشش کریں گی۔ چیکنگ اور کسٹم کلیئرنس کے بعد انجو امرتسر ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوگئی جہاں سے وہ دہلی جائے گی۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

انجو نے افسران کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے ہندوستان آئی ہے۔ حالانکہ میڈیا کے سوالوں سے گریز کرتے ہوئے انجو نے صرف اتنا کہا کہ وہ خوش ہے اور اس کے علاوہ وہ کچھ بھی نہیں کہنا چاہتی ہے۔ بتادیں انجو اس وقت میڈیا کی سرخیوں میں چھا گئی تھی، جب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر پاکستان چلی گئی تھی۔ اس نے پاکستان کے شہری نصراللہ سے شادی کرلی تھی اور اس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئے تھے ۔

یہ بھی پڑھئے: پانچ مہینے بعد کیوں ہندوستان واپس لوٹی انجو، پاکستانی شوہر نصراللہ نے کیا یہ بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھئے: منی پور میں باغی گروپ یو این ایل ایف نے امن سمجھوتہ پر کیا دستخط، امت شاہ نے بتایا تاریخی

خیال رہے کہ انجو کے ہندوستانی شوہر اروند نے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ انجو کو کسی بھی حالت میں بچوں سے نہیں ملنے دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اس لئے ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگر انجو اپنے بچوں سے ملنے کی کوشش کرتی ہے تو تنازع بڑھ سکتا ہے۔

پانچ مہینے بعد کیوں ہندوستان واپس لوٹی انجو، پاکستانی شوہر نصراللہ نے کیا یہ بڑا انکشاف

چندی گڑھ : 5 ماہ تک پاکستان میں رہنے کے بعد انجو اب ہندوستان واپس آگئی ہیں۔ اس کا پاکستانی شوہر نصراللہ انجو کو واگہہ بارڈر پر ڈراپ کرنے کیلئے آیا تھا۔ یہاں اس نے بتایا کہ انجو اپنے بچوں سے ملنے کیلئے ہندوستان گئی ہے اور وہ جلد ہی پاکستان واپس آجائے گی۔ فی الحال اس کے پاس پاکستانی ویزا ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ 24 جولائی کو انجو باقاعدہ طور پر ویزا لے کر پاکستان گئی تھی اور 25 جولائی کو اس نے نصر اللہ سے شادی کرکے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔ ان دنوں انجو میڈیا کی سرخیوں میں تھیں اور ان کی شادی کے ویڈیوز بھی کافی وائرل ہوئے تھے۔

نصراللہ کا کہنا ہے کہ انجو سے اس کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان 4 سالوں سے افیئر چل رہا تھا۔ اس دوران ہم ہر روز ایک دوسرے سے بات کرتے تھے۔ نصراللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ انجو نے پہلے شادی کی پیشکش کی تھی۔ اس کے بعد 21 جولائی کو انجو ویزا لے کر ان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ انجو پہلے اسلام آباد اور پھر واگہہ بارڈر کے راستے دیر پہنچی تھی۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

راجستھان میں انجو کے ہندوستان شوہر اروند اور ان کے بچے اس سے ناراض ہیں جب کہ خاندان کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ انجو کی دوسری شادی غلط تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انجو پہلے نئی دہلی جائے گی۔ انجو نے پہلے بھی محبت کی شادی کی تھی اور اس کے بچے فی الحال اپنے والد اروند کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چین میں آئی نئی ​​بیماری نے ہندوستان کو دی ٹینشن؟ الرٹ پر 6 ریاست، لوگوں کو دی گئی یہ صلاح

یہ بھی پڑھئے: ہم ذاتی معاملوں سے نہیں نمٹ سکتے… سپریم کورٹ نے نفرت انگیز تقاریر کے معاملے کی سماعت کے دوران یہ کیوں کہا؟

اروند نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ انجو کو کسی بھی حالت میں بچوں سے نہیں ملنے دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں مقامی پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ اس لئے ایسا مانا جا رہا ہے کہ اگر انجو اپنے بچوں سے ملنے کی کوشش کرتی ہے تو تنازع بڑھ سکتا ہے۔