انجو نے ایک بار پھر سیما حیدر پر نشانہ سادھا ۔

انجو نے پھر کیا سیما حیدر پر طنز، کہا: وہ تو بھاگ کر آئی ہے اور میں …، طلاق پر بھی توڑی خاموشی

نئی دہلی : پاکستان جا کر اپنے فیس بک فرینڈ نصراللہ سے شادی کرنے والی انجو عرف فاطمہ نے کہا کہ ہندوستان میری اپنی سرزمین ہے اور ہندوستان میری ماں کی طرح ہے جب کہ پاکستان میرا پیار ہے، پیار بھی اتنا ہی پسند آتا ہے جتنی ماں پسند آتی ہے۔ انجو ہندوستان کیوں واپس آئی ہیں، کیا وہ اپنے شوہر کو طلاق دیں گی، کیا وہ دوبارہ پاکستان واپس جائیں گی؟ انجو نے نیوز 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سبھی سوالوں کا جواب دیا۔ اس دوران انہوں نے ایک بار پھر سیما حیدر پر نشانہ سادھا ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ‘سیما تو ہندوستان آئی ہیں، کیا آپ پاکستان جائیں گی؟ اس کے جواب میں انجو نے کہا کہ ‘وہ (سیما) بھاگ کر آئی ہے، میں بھاگ کر پاکستان نہیں گئی تھی۔ مجھے واپس ہندوستان آنا ہے، یہ پہلے دن سے معلوم تھا ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انجو نے سیما حیدر پر طنز کیا  ہے ۔ اس سے پہلے انجو نے ایک انٹرویو میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں حیدر کو کوئی نہیں جانتا۔ سیما حیدر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، ہندوستان، نیپال اور سعودی عرب میں بچہ بچہ مجھے جانتا ہے۔ انہیں (انجو) مجھ سے کیا پریشانی ہے، معلوم نہیں ۔

انجو نے کہا کہ میرے شوہر کے ساتھ میرے تعلقات اچھے نہیں تھے، اس لیے میں فیس بک کے ذریعے نصراللہ سے رابطہ میں آئی پھر ہم دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا۔ میں نے اپنے گھر والوں کو بھی اس بارے میں بتایا تھا۔ پاکستان پہنچ کر شادی کرنے والی انجو عرف فاطمہ نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہندوستان آئی ہیں۔ انجو نے ایک اور چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نصراللہ کے ساتھ دبئی میں رہنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس دھماکہ ، پولیس سرچ آپریشن میں مصروف

یہ بھی پڑھئے:  ’….تو کشمیر کا بھی غزہ جیسا ہوگا حشر‘، ہندوستان ۔ پاکستان کا ذکر کرکے فاروق عبد اللہ نے یہ کیا کہہ دیا؟

انجو نے کہا کہ بھلے ہی وہ اس وقت ہندوستان میں ہیں، لیکن وہ نصراللہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اب بھی ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔ کیا آپ کو پاکستان میں پیار ملا؟ اس سوال کے جواب میں انجو نے کہا کہ جتنے وقت تک وہ پاکستان میں رہیں، لوگوں سے کافی پیار ملا، تحائف بھی ملے۔

انجو نے نصراللہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک اپنے شوہر سے طلاق نہیں لی ہے۔ قانون کا اتنا علم نہیں تھا، اسی سلسلے میں ہندوستان آئی ہوں ۔ بچوں کے لئے جو بھی اچھا ہو، وہ گا کریں گے۔