وزیر اعظم نریندر مودی

‘ہندوستانی سرزمین مسلمانوں کےلیےجنت ہے’، غیرملکی اخبار کےکس سوال پرپی ایم مودی نےدیایہ جواب؟

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی سرزمین کو مسلمانوں کے لیے جنت قرار دیا ہے۔ غیر ملکی اخبار ‘فائنانشیل ٹائمز’ کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی سرزمین مسلمانوں کے لیے جنت ہے۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے کینیڈا کے تنازع اور اسرائیل حماس تنازع پر بھی کھل کر بات کی ہے۔جب انٹرویو کے دوران پی ایم مودی سے پوچھا گیا کہ ہندوستان میں مسلم اقلیت کا مستقبل کیا ہے؟ تو پی ایم مودی نے اس کے بجائے ہندوستان کے پارسیوں کی اقتصادی کامیابی کی طرف اشارہ کیا، جنہیں وہ ‘ہندوستان میں رہنے والی مذہبی مائیکرو اقلیت’ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے کے باوجود انہیں (مسلمانوں کو)ہندوستان میں ایک محفوظ پناہ ملی ہے، وہ (مسلمان)خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کینیڈا کے معاملے پر پی ایم مودی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں تشدد کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

چین اور حماس ۔اسرائیل تنازع پر پی ایم نے کیا کہا

ہندوستان کا چین سے موازنہ کرنے پر پی ایم مودی نے کہا کہ آپ نے چین سے موازنہ کیا ہے، لیکن ہندوستان کا موازنہ دوسری جمہوریتوں سے کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ ساتھ ہی حماس۔اسرائیل تنازعہ پر پی ایم مودی نے کہا کہ میں مشرق وسطیٰ خطے کے رہنماؤں سے رابطے میں ہوں۔ اگر ہندوستان،، امن کے لیے مزید کوششوں کے لیے کچھ کر سکتا ہے تو ہم ضرور کریگا۔

کینیڈا تنازعہ اور امریکہ کے الزامات پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

امریکہ کے الزامات پر اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے بدھ کو کہا، ‘اگر کوئی ہمیں کوئی اطلاع دیتا ہے تو ہم ضرور اس کی جانچ کریں گے۔ اگر ہمارے شہریوں میں سے کسی نے کچھ اچھا یا برا کیا ہے تو ہم اس کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارا عزم ،قانون کی حکمرانی سے ہے۔

ساتھ ہی کینیڈا کے معاملے پر دو ٹوک جواب دیتے ہوئے پی ایم نریندرمودی نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں تشدد کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں یہ عناصر ڈرانے دھمکانے اور تشدد پر اکسانے میں مصروف ہیں۔ تاہم، انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ یہ الزامات کینیڈا کی طرح سفارتی تعلقات کو متاثر کریں گے۔