Trending, وسطی ہندوستان میں جورو کا غلام بن کر رہوں گا…، آٹو پر لکھ کر دولہن کی تلاش کررہا شخص، جانئے کیوں Gallery March 5, 2024 Urdu News18 دراصل دموہ کے رہنے والے نوجوان دیپندر راٹھور عرف سومناتھ راٹھور کو کسی بھی قیمت پر شادی کرنی ہے۔ وہ ہر لمحہ دلہن کی تلاش میں رہتا ہے۔ اس نے دلہن حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرلی ہے لیکن فی الحال بات طے نہیں ہوئی ہے۔ چونکہ وہ بازار میں الیکٹرک رکشہ چلاتا ہے۔ اس لیے اب اس نے بیوی تلاش کرنے کا ایک نیا اور انوکھا طریقہ نکالا ہے۔ دیپندر نے الیکٹرک رکشا کے سامنے کے آئینے پر لکھوا دیا ہے، ‘میں جورو کا غلام بن کر رہوں گا۔’ اس نعرے کے ساتھ وہ شہر کی ہر گلی میں گھومتا ہے۔ ہر شخص کی نظر اس نعرے پر جاتی ہے۔ کچھ ہنس کر چلے جاتے ہیں، جب کہ کچھ اس پر طنز بھی کرتے ہیں۔ بتادیں کہ اس نعرے سے پہلے انہوں نے اپنا بائیو ڈیٹا آٹو رکشہ پر لگایا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دیپندر راٹھور کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے اپنا بائیو ڈیٹا رکشے پر لگایا ہے، تب سے کئی لوگ میرے سامنے شادی کی پیشکش رکھ چکے ہیں۔ لیکن، فی الحال یہ معاملہ طے نہیں ہوا ہے۔ میں مسلسل کوشش کر رہا ہوں۔ لوگ میرا پوسٹر دیکھ کر استفسار کرتے ہیں۔ اب میں نے رکشے پر لکھوادیا ہے کہ میں جورو کا غلام بن کر رہوں گا۔ دیپندر نے کہا کہ مجھے نہ صرف امید ہے بلکہ یقین ہے کہ مجھے جلد ہی بہتر رشتہ ملے گا۔ میں شادی ضرور کروں گا۔ میں مسلسل اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں دن بھر محنت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں 30 سال کا ہو گیا ہوں۔ اس لیے میں شادی کرنا چاہتا ہوں۔ دیپندر کا کہنا ہے کہ ان کے والدین بھی اب بوڑھے ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ میرے لیے دلہن تلاش کر سکیں۔ میرے والدین دن بھر پوجا کرتے ہیں۔ میری زندگی صرف ان کی دعاوں سے گزر رہی ہے۔