گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار سے گینگ ریپ کی خبر سامنے ہے۔ یہاں تین افراد نے چاقو کی نوک پر 15 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی۔ جس وقت ملزمین نے واردات کو انجام دیا اس وقت متاثرہ لڑکی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گھر سے باہر جانے کے لئے نکلی تھی۔ ملزمین نے والدین اور بھائی کے سامنے لڑکی کی اجتماعی آبرویزی کی ۔ علامتی تصویر۔

سنسنی خیز! آن لائن گیم کھیلتے کھیلتے دوستی کر بیٹھی لڑکی، ایک دن لے گیا ہوٹل، پھر باتھ روم میں…

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کی ایک لڑکی کی ہریانہ کے ایک لڑکے نے ہوٹل کے باتھ روم میں آبروریزی کی ۔ دونوں ایک ساتھ آن لائن گیمز کھیلتے تھے۔ اس دوران دونوں میں دوستی ہوگئی۔ متاثرہ لڑکی سے ملنے کیلئے ملزم گوالیار آیا اور آبروریزی کی۔ اس نے لڑکی کا فحش ویڈیو بھی بنایا اور اس کو یہ ویڈیو دکھانے کے بعد وہ اسے ہریانہ لے گیا۔ ملزم نے وہاں بھی اس کی عصمت دری کی۔ کئی ماہ تک استحصال کا شکار ہوئی لڑکی نے گوالیار پہنچ کر ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ گوالیار پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے ہریانہ روانہ ہوگئی ہے۔ علامتی تصویر۔
معلومات کے مطابق 16 جنوری کی رات اچانک ایک لڑکی گولا کا مندر پولیس تھانہ پہنچی۔ وہاں اس نے ہریانہ کے ایک لڑکے کے خلاف شکایت اور ایف آئی آر درج کرائی۔ علامتی تصویر۔
اس نے بتایا کہ میں تقریباً ایک سال سے ہریانہ کے گلشن کمار کے ساتھ آن لائن گیمز کھیل رہی تھی۔ آن لائن گیمز کھیلتے ہوئے ہم اچھے دوست بن گئے۔ ایک دن گلشن مجھ سے ملنے گوالیار آگیا۔ وہ مجھے ایک ہوٹل میں لے گیا۔ علامتی تصویر۔
متاثرہ کے مطابق کچھ دیر بعد اس نے کمرے کے باتھ روم میں میری آبروریزی کی۔ اس نے اس حرکت کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا۔ میں نے اس کی مخالفت کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ زبردستی کرتا چلا گیا۔ علامتی تصویر۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بعد اس نے مجھے ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ وہ مجھے بلیک میل کرکے ہریانہ لے گیا۔ اس نے مجھے وہاں یرغمال بنا لیا۔ وہاں وہ ہر روز میری عصمت دری کرتا تھا۔ علامتی تصویر۔
متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے مجھے 24 اپریل 2023 سے وہاں یرغمال بنائے رکھا تھا۔ وہ ہر روز مجھے ذہنی اور جسمانی اذیت دیتا تھا۔ میں کسی طرح موقع دیکھ کر وہاں سے بھاگ آئی ۔ علامتی تصویر۔
لڑکی نے پولیس کو کچھ ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔ اس کی شکایت پر گولا کا مندر پولیس نے گلشن کمار کے خلاف اغوا، عصمت دری اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ علامتی تصویر۔
لڑکی کی کہانی سننے کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا۔ اس کے بعد سینئر افسران نے پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس کی اس ٹیم کو ہریانہ بھیجا گیا ہے۔ وہاں سے پولیس ملزم کو گوالیار لے کر آئے گی۔ علامتی تصویر۔