گوپال گنج :گوپال گنج میں قتل کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک لڑکی کو اس کی شادی سے پہلے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد اس کی لاش باغ سے ملی۔ یہ واقعہ گوپال پور تھانہ علاقہ کے رتن پورہ گاؤں میں پیش آیا۔ مقتولہ کی شناخت پنکی کماری کے طور پر ہوئی ہے، جو رتن پورہ کے نند لال چودھری کی بیٹی تھی۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان دونوں کو گوپال پور تھانے لایا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ادھر پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔

شادی طے ہونے پر آیا فون، گھر سے تنہا نکلی لڑکی، پھر ہوا کچھ ایسا کہ گھروالوں کے اڑگئے ہوش

قتل کے اس واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی لاپتہ تھی۔ جمعہ کی رات گھر پر نہیں تھی ۔ گھر والوں نے تلاش کیا۔ ہفتہ کو کوئی سراغ نہیں ملا۔ دوپہر کو تھانے کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کی تو شام کو اطلاع ملی کہ لڑکی کی لاش آم کے باغ میں پڑی ہے۔ علامتی تصویر۔
پولیس اور لواحقین موقع پر پہنچ گئے۔ لڑکی کے جسم پر چاقو کے زخم پائے گئے۔ گردن کاٹ کر اس کا قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے خون میں لت پت لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم شروع کر دی۔ علامتی تصویر۔
اہل خانہ کے مطابق پنکی کماری کی شادی طے ہو چکی تھی۔ وہ اپنے ہونے والے ہم سفر سے باتیں کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے روز اس کا فون نہیں آیا تھا۔ شادی سے پہلے قتل کس نے کیا؟ کس کے بلانے پر پنکی گھر سے نکلی۔ پولس ہر پہلو کی تفتیش کر رہی ہے۔ گوپال پور تھانہ انچارج جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس قتل کیس کو حل کرلیا جائے گا۔ علامتی تصویر۔
پولیس قتل کا معمہ حل کرنے کے لیے سائنسی تحقیقات کا سہارا لے رہی ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم لڑکی کے موبائل کال کی سی ڈی آر نکال کر تحقیقات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی موقع پر جانچ کے لیے خون کے نمونے لیے گئے۔ آس پاس کے علاقے میں ٹاور ڈمپ کرکے مشتبہ افراد کی تلاش کی گئی ۔ پولیس فارینسک تحقیقات سے بھی مدد لے رہی ہے۔ علامتی تصویر۔
پولیس کا خیال ہے کہ جن مجرموں نے قتل کیا وہ شاطر نوعیت کے ہیں، کیونکہ واقعے کے بعد شواہد کو مٹانے کی کوشش کی گئی۔ صدر کے ایس ڈی پی او پرانجل اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ علامتی تصویر۔