بھوت کا سایہ یا جنات کا خوف، زمین میں دفن ہوا پورا کا پورا گاوں، گھر چھوڑ کر بھاگے لوگ، جو آتے ہیں وہ…

Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
آخر ایسا کیا ہوا جو راتوں رات لوگ گھر کو خالی کرکے چھوڑ کر یہاں سے بھاگ گئے ؟ کوئی کہتا ہے کہ برا جنات لوگوں کو پریشان کرتا ہے تو کوئی بھوت کی کہانیاں سناتا ہے ۔ دبئی کے ریگستاں میں بسے اس گاوں میں ایسا کیا ہوا جو لوگ گھر کو چھوڑ کر گئے، لیکن واپس لوٹے ہی نہیں ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ریت کے نیچے کچھ عجیب ہے، جو گھروں میں گھس جاتا ہے ۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
چھوٹے سے شہر المدام سے تقریبا دو کلو میٹر جنوب مغرب میں ایک ڈراونی چھوٹی بستی ہے ۔ کبھی یہاں پر قطبی قبیلہ کے لوگ رہتے تھے، جو یہاں موجود تین اہم قبائل میں سے ایک تھا ، لیکن تقریبا دو دہائی ہونے کو آئے ، ایک دن اچانک یہاں کے لوگوں نے اپنے گاوں کو چھوڑ دیا ۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
ان لوگوں نے گاوں کو خالی کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن مقامی کہانیوں کے مطابق یہ برا جنات ہی تھا جس نے لوگوں کو بھگایا تھا ۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ المدام میں کچھ مافوق الفطرت واقعات رونما ہوئے تھے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعات کیا تھے۔ بتادیں کہ گاؤں میں ایک جیسے گھروں کی دو قطاریں ہیں اور ایک سرے پر ایک مسجد ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گھر 1970 کی دہائی کے آخر یا 1980 کی دہائی کے اوائل میں ایک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر بنائے گئے تھے اور بہت اچھی حالت میں تھے۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
یہ گھر تقریباً 2 دہائیوں سے بالکل ویران پڑے ہیں لیکن ان کی دیواریں بالکل ٹھیک ہیں اور پینٹ بھی کافی حد تک پہلے کی طرح برقرار ہے۔ تاہم صحرا میں موجود ریت نے ان گھروں کو ضرور بھر دیا ہے۔ ممکن ہے کہ افسانوں میں لوگ اسے بھوت کا سایہ کہیں یا کسی جن کا قہر، لیکن حقیقت میں یہاں کے لوگ صحرا کی ریت کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ گئے ہوں گے۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ یہاں کی ریت گھروں میں داخل ہو جاتی ہے۔ یہ ریت کی فطرت ہے یا اس میں کچھ اور ہے، ہم نہیں جانتے۔ بہت سے لوگ یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ ریت کے اندر کوئی چیز ہے، جو گھروں میں گھس جاتی ہے۔ حالانکہ یہ کیا ہے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے ۔
Buried Village of Al Madam, Ghost Village, Jinn Village, Bhut ka gaon, Jinn ka gaon, weird noise from field
المدام دبئی شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر اور شارجہ سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چونکہ المدام کے قریب یہ گاؤں اب بالکل خالی ہو چکا ہے۔ لوگ الگ الگ کہانیاں سناتے ہیں، اس لیے اس لاوارث گاؤں میں اب صرف وہی لوگ آتے ہیں جو سیاح اور انسٹاگرامرز ہیں، جو اس جگہ کی تصاویر اور ویڈیوز لینے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔ یہ دبئی میں ایک مشہور مقام بن گیا ہے۔