ٹویٹر سے پروان چڑھی لڑکے اور لڑکی کی محبت ، پھر سب سے سامنے کیا کچھ ایسا ، تصاویر وائرل

سوشل میڈیا نے لوگوں کو اتنا متاثر کیا ہے کہ وہ اپنے دل کی ہر بات وہاں کہہ دیتے ہیں ۔ یہی نہیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی وہ دور رہ کر ساتھ رہنے جیسا احساس کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کا استعمال لوگ اپنا ہم سفر تلاش کرنے کیلئے بھی کرتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک لو اسٹوری ان دنوں ٹویٹر پر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ اس لو اسٹوری کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ جس جوڑے کی لو اسٹوری وائرل ہورہی ہے ، اس جوڑے کی ملاقات ٹویٹر کے ذریعہ ہی ایک دوسرے سے ہوئی تھی ۔

جس کی وجہ سے دیگر یوزرس غم میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ اگر انہیں ان کا پیار ٹویٹر پر مل سکتا ہے تو ان کو کیوں نہیں ۔ دراصل اس جوڑے کی ملاقات ٹویٹر پر ہی ہوئی اور حال ہی میں انہوں نے منگنی کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یارا ایک کمپیوٹر انجینئر ہیں جو امریکہ کے نیوجرسی میں رہتی ہیں ۔ جبکہ ان کے ہونے والے شوہر بیشوئے ایک سول انجینئر ہیں ۔ دونوں کی ملاقات ٹویٹر پر ہوئی تھی ۔ پھر ان میں پیار ہوا اور اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں ۔


13 دسمبر کو یارا نے ٹویٹر پر اپنی منگنی کی تصویریں شیئر کیں اور لکھا : میں نے اس شخص سے منگنی کرلی ، جس سے میں ٹویٹر پر ملی تھی ۔ ان کا یہ ٹویٹ وائرل ہورہا ہے ۔ خبر لکھے جانے تک اس کو ایک لاکھ 74 ہزار 300 سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں وہ 8600 سے زیادہ مرتبہ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ سیکڑوں لوگوں نے اس پر اپنا ردعمل بھی ظاہر کیا ہے ۔

اس ٹویٹ اور تصویروں کو دیکھ کر زیادہ تر یوزرس حیران ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ یہ لوگ کونسا ٹویٹر چلاتے ہیں ؟ جو ہمیں اس طرح کا پیار نہیں مل پاتا ۔ وہیں سبھی یوزرس تو غم میں بھی ڈوبے ہوئے ہیں اور بول رہے ہیں کہ ہم تو کوشش کرنے کے بعد بھی ایسا نہیں کرپائے ۔

جہاں کئی یوزرس نے اس معاملہ پر حیرانی ظاہر کی تو کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنے سگنل ہونے کا درد بیان کرنے لگے ۔ کچھ یوزرس نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ غلط ٹویٹر استعمال کررہے ہیں جبکہ کچھ دیگر یوزر نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ ٹنڈر کو چھوڑ کر باقی سب ایپس اپنا کام بخوبی کررہے ہیں ۔