31 دسمبر کو رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے پر پابندی

سال 2020  کے آخری دن 31  دسمبر کو بھیڑ بھاڑ پر قابو پانے کیلئے دہلی میٹرو (Delhi Metro) نے ایک نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہے۔ اس کے مطابق راجیو چوک میٹرو اسٹیشن  (Rajiv Chowk Metro Station) سے رات نو بجے کے بعد باہر نکلنے پر ہابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ وہاں سے چلنے والی آخری ٹرین تک مسافروں کو انٹری کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے سال کے جشن میں ہونے والی بھیڑ کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو انتظامیہ نے اس کے تحٹ مسافروں کے باہر نکلنے پر پابندی لگائی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرئ کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس وبا کے نئے اسٹرین نے پوری دنیا کی فکر بڑھا دی ہے۔ اس کے تحت ہر ریاست میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دہلی میں ملک کی راجدھانی ہونے کے سبب باہر سے آنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام انتظام کرنے کی قواعد کی جا رہی ہے۔ دہلی میٹرو نے اس کے تحت ہی 31 دسمبر کیلئے خاص گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔

نئے سال میں پارٹی پر روک

ملک۔دنیا میں کورونا وائرس وبا کا قہر مسلسل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان نیا سال (Happy New Year 2021) بھی دستک دے رہا ہے۔ حالانکہ اس بار اس کا جشن پہلے کی طرح نہیں رہے گا۔ کئی ریاستوں میں اپنے یہاں نئے ساک کے جشن کو لیکر گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ اسی درمیان دہلی میں بھی رات کو کورفیو  (Delhi Night Curfew) کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی میں یہ نائٹ کرفیو   31‍ دسمبر اور 1   جنوری کو رات 11  بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ ساتھ ہی نئے سال کی جشن تقریب پر پابندی لگائی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر نائٹ کرفیو لگانے کا یہ فیصلہ دہلی ڈٰزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (DDMA)  نے لیا ہے۔ یہ فیصلہ نئے سال پر ہونے والی تقریب اور جشن میں بھیڑ امڑنے اور کووڈ قواعد کو نظر انداز کرنے خدشے سے لیا گیا ہے۔ حالانکہ (Interstate) نقل و حمل پر نائٹ کرفیو نافذ نہیں ہوگا۔