Tag Archives: Delhi Metro

دہلی میں ایک المناک حادثہ:گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کاایک حصہ گرگیا ، 3سے4افراد زخمی

نئی دہلی: دہلی میں ایک المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کا ایک حصہ گر گیا اور کئی لوگ اس کے ملبے تلے دب گئے۔ جمعرات کو گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم کی سائیڈ دیوار کا ایک حصہ گر گیا۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خدشہ ہے کہ اس سلیب کے ملبے تلے کچھ لوگ دبے ہو سکتے ہیں۔ ڈی ایف ایس ملازمین نے ایک شخص کو ملبے سے نکالا اور اسے قریبی اسپتال لے گئے۔ کچھ زخمیوں کو ڈی ایف ایس یونٹ کے پہنچنے سے پہلے ہی عام لوگوں نے اسپتال بھیجا تھا۔

دراصل، گوکل پوری میٹرو اسٹیشن حادثہ پر دہلی پولیس نے کہا کہ تقریباً 11 بجے انہیں اطلاع ملی کہ گوکل پوری میٹرو اسٹیشن کی باؤنڈری وال (مشرقی طرف) کا ایک حصہ نیچے سڑک پر گر گیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم 3 سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک شخص ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ کچھ لوگوں کی مدد سے پولیس اہلکاروں نے ملبے میں پھنسے شخص کو باہر نکالا۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے اسکوٹر پر سوار تھا۔ زخمی شخص کو جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ جے سی بی اور کرین کی مدد سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس اور میٹرو ملازمین موقع پر موجود ہیں۔ اس معاملے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔

دیوالی کے دن کتنے بجے ملی گی دہلی میٹرو کی آخری ٹرین، ضرور دیکھ لیں وقت

نئی دہلی. دہلی میٹرو  Delhi Metro ہولی اور دیوالی Diwali 2021 کے موقع پر اپنی خدمات اور آپریٹنگ اوقات میں تبدیلی کرتی ہے۔ ہولی کے موقع پر جہاں صبح کے وقت میٹرو خدمات مکمل طور پر بند رہتی ہیں، وہیں دیوالی کے موقع پر یہ خدمات رات کو ایک مقررہ وقت پر روک دی جاتی ہیں۔ ڈی ایم آر سی نے اس سال بھی دیوالی کے موقع پر ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کی خدمات دیوالی کے موقع پر رات 10 بجے تک ہی دستیاب ہوں گی۔ 4 نومبر کو آخری ٹرین رات 10 بجے ٹرمینل سے روانہ ہوگی۔

ڈی ایم آر سی Delhi Metro Rail Corporation Limited  کے حکم کے مطابق دیوالی کے دن گرین لائن کے علاوہ میٹرو ریل سروس رات 10 بجے تک دستیاب رہے گی۔ عام دنوں میں، یہ خدمات مختلف اسٹیشنوں کے مطابق رات 11 بجے تک دستیاب رہتی ہیں۔ تاہم دیوالی کے پیش نظر میٹرو سروس ایک گھنٹہ پہلے بند کر دی جائے گی۔ اس دن میٹرو خدمات اپنے مقررہ وقت سے شروع ہو جائیں گی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ دیوالی کے موقع پر گرین لائن میٹرو کے علاوہ تمام ٹرمینل اسٹیشنوں سے آخری میٹرو سروس رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔ گرین لائن میٹرو اندرلوک/کیرتی نگر سے بہادر گڑھ تک چلتی ہے۔ گرین لائن میٹرو کی خدمات معمول کے اوقات کے مطابق چلیں گی۔

31 دسمبر کو رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے پر پابندی

سال 2020  کے آخری دن 31  دسمبر کو بھیڑ بھاڑ پر قابو پانے کیلئے دہلی میٹرو (Delhi Metro) نے ایک نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہے۔ اس کے مطابق راجیو چوک میٹرو اسٹیشن  (Rajiv Chowk Metro Station) سے رات نو بجے کے بعد باہر نکلنے پر ہابندی لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ وہاں سے چلنے والی آخری ٹرین تک مسافروں کو انٹری کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے سال کے جشن میں ہونے والی بھیڑ کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا کیا گیا ہے۔ دہلی میٹرو انتظامیہ نے اس کے تحٹ مسافروں کے باہر نکلنے پر پابندی لگائی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرئ کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس وبا کے نئے اسٹرین نے پوری دنیا کی فکر بڑھا دی ہے۔ اس کے تحت ہر ریاست میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دہلی میں ملک کی راجدھانی ہونے کے سبب باہر سے آنے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام انتظام کرنے کی قواعد کی جا رہی ہے۔ دہلی میٹرو نے اس کے تحت ہی 31 دسمبر کیلئے خاص گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔

نئے سال میں پارٹی پر روک

ملک۔دنیا میں کورونا وائرس وبا کا قہر مسلسل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس درمیان نیا سال (Happy New Year 2021) بھی دستک دے رہا ہے۔ حالانکہ اس بار اس کا جشن پہلے کی طرح نہیں رہے گا۔ کئی ریاستوں میں اپنے یہاں نئے ساک کے جشن کو لیکر گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ اسی درمیان دہلی میں بھی رات کو کورفیو  (Delhi Night Curfew) کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ دہلی میں یہ نائٹ کرفیو   31‍ دسمبر اور 1   جنوری کو رات 11  بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ ساتھ ہی نئے سال کی جشن تقریب پر پابندی لگائی گئی ہے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر نائٹ کرفیو لگانے کا یہ فیصلہ دہلی ڈٰزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (DDMA)  نے لیا ہے۔ یہ فیصلہ نئے سال پر ہونے والی تقریب اور جشن میں بھیڑ امڑنے اور کووڈ قواعد کو نظر انداز کرنے خدشے سے لیا گیا ہے۔ حالانکہ (Interstate) نقل و حمل پر نائٹ کرفیو نافذ نہیں ہوگا۔